پشاور دھماکہ،دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پرآ چکا ہے،اہم شخصیت کا دعویٰ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پر آ چکا ہے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد ، سلیپنگ سیل سمیت تمام چھ لوگ ہمارے ریڈار پر آگئے ہیں ،خیبرپخونخوا کی پولیس نے بہت بڑا کام کیا ہے پشاور دھماکے میں تقریب 68 افراد شہید ہوئے تھے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے
کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے، ودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی ،سی ٹی ڈی کی چار ٹیموں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہے
دو روز قبل سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندو پولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور سمیت 2 سہولت کار ممکنہ طور پر رکشہ پر دیہی علاقےسے سوار ہوئے
پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا تھا
قرآن پڑھنے پر سزا میں کمی،گیتا،بائبل اور گرنتھ پڑھنے پر کمی کیوں نہیں؟ رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیر مسلم قیدیوں کو سزا میں چھوٹ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد 2 ہفتوں میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ، پنجاب کی 34 جیلوں میں کل 1188 غیر مسلم قیدی قید ہیں جن میں سے 19 ہندو اور 1 قیدی سکھ کمیونٹی سے ہے لاہور ہائیکورٹ نے غیر مسلم قیدیوں کو اپنی مذہبی کتاب مکمل کرنے پر قید میں چھوٹ کی درخواست میں آئی جی جیل سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے
جسٹس رسال حسن سید نے کاشف مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلمان قیدیوں کو جیل میں قرآن پاک مکمل کرنے پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے تاہم غیر مسلم قیدیوں سے متعلق قانون موجود ہے لیکن گزشتہ 44 سال سے کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ،قرآن مجید مکمل پڑھنے پر مسلمان قیدیوں کی سزائیں تو کم ہوتی ہیں لیکن مسیحی برادری ،سکھ اور ہندو قیدیوں کو ان کہ مذہبی کتابیں مکمل پڑھنے پر سزائیں کیوں کم نہیں ہوتیں؟ اس سے متعلق 44 سال سے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی کی جی جیل سے جواب طلب کرلیا
درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آج تک کسی غیر مسلم کو ان کی مذہبی کتاب مکمل کرنے پر قید میں چھوٹ نہیں دی گئی عدالت سے استدعا کی گئی کہ گیتا،بائبل اور گرنتھ پڑھنے والوں کو قید کی سزا میں چھوٹ دی جائے عدالت نے 2 ہفتوں میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
میکسیکو:فٹبال میچ کے دوران شائقین لڑ پڑے،17 افراد کے مرنے کی اطلاعات ، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو میں ایک فٹبال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 17 کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہفتے کے روز میکسیکو کی فٹبال لیگ (لیگا ایم ایکس) میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے کھیل کے63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی میدان میں شائقین کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی جبکہ اس واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس واقعے میں17 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔فٹبال میچ میں تماشائی کی پھینکی گئی بوتل کھلاڑی کو جالگی، میچ ختم کرنا پڑگیا
لیگ کے صدر نے کہا کہ اتوار کے روز کھیلے جانے والے تمام میچز زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں۔انہوں ے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔
لیہ :لیہ میں کیری وین اور کار میں تصادم، 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق یہ کے علاقہ چوک اعظم کے نزدیک ایم ایم روڈ پر کیری وین اور کار میں تصادم ہوا جس میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، زخمی ہونیوالے 19 افراد کو تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کیری وین میں سوار خاندان شادی میں شرکت کے بعد مظفر گڑھ سے فتح پور کے چک نمبر 217 ٹی ڈی اے اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ گولہ اڈہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوا، مرنیوالوں میں دو خواتین، تین بچے اور ڈرائیور شامل ہیں۔
حادثہ میں کار سواروں سمیت مجموعی طور پر 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ اور تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد انیس، شعیب، عابد، سفیان، مالو بی بی اور شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور:پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہے۔لیلی پروین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق مقامی رہنما لیلیٰ پروین نےعمران خان کو چھوڑ کرآصف علی زرداری کے ہاتھ پر بیعت کرلی ہے
اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ورکرز کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا بلکہ عزت ہی نہیں کی جاتی ، لیلیٰپروین نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عمران خان پر بھی الزامات کی بارش کردی
پی ٹی آئی کی رہنما لیلیٰ پروین نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا
لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ کرپشن کم نہیں ہوئی اور پھر مسائل بھی ویسے کے ویسے ہیں
لیلیٰ پروین نے انہیں الزامات کے ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرنگرانی چلنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اور کہا کہ پی پی اس ملک کو اندھیروںسے نکالے گی
یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی خواتین ن لیگ کے لیے استعمال ہوچکی ہیں لیکن لیلیٰپروین وہ واحد خاتون ہیں کہ جو ن لیگ کے لیے استعمال نہیں ہوئیں،نوازشریف اور آصف علی زرداری کا بیانیہ پڑھنے والی خواتین اس وقت سیاسی منظر سے غائب ہیں بلکہ ان کو اپنے سیاسی کیئریئر کی بحالی ناممکن لگتی ہے
یاد رہے کہ پچھلے سال کراچی کے علاقے توحید کمرشل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا تھا
رہنما پی ٹی آئی لیلیٰ پروین نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی حسن نے سوتیلی بیٹی کو ہراساں کیا ہے
خاتون جاسوس کا 100 اہم شخصیات کو اپنے جال میں پھنسانے کا انکشاف
اسرائیلی خاتون جاسوس کیتھرین پیریز شکدم ایرانی حکومتی ذرائع ابلاغ میں کام کے عرصے کے دوران میں بعض ایرانی ذمے داران کے اسکینڈلوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام تسنیم نیوز ایجنسی اور دیگر شامل ہیں ۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کیتھرین نے انکشاف کیا کہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا لالچ دے کر 100 ایرانی ذمہ داران کو اپنے جال میں پھنسایا تھا،
کیتھرین نے واضح کیا کہ ایرانی مذہبی شخصیات جن کو اس نے ملّاؤں کا نام دیا معلومات کا اہم ترین ذریعہ ہیں ان میں اکثریت ایران میں اہم حکومتی منصبوں پر فائز ہیں کیتھرین کے مطابق اس نے مذہب کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش ظاہر کر کے ایرانی حکومت میں شامل مذہبی شخصیات سے رابطوں کی راہ ہموار کی تھی وہ ان شخصیات کو عارضی شادی کی پیش کش بھی کرتی تھی اس پیش کش اور اعتماد حاصل کر لینے کے بعد یہ شخصیات خلوت میں خود ہی کیتھرین کو مزید معلومات فراہم کر دیا کرتے تھے
اسرائیلی خاتون جاسوس نے مثال دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے بارے میں بات کی اس رکن نے قربت کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے خفیہ اور بند اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائی کی معلومات اور اہم ملکی راز کیتھرین کے سامنے گوش گزار دیے تھے
ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ویب سائٹ نے اسرائیلی صحافی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کی ہے جس نے مبینہ طور پر خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ میں دراندازیکی تھی ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی نے ایک بیان شائع کیا جس میں کیتھرین پیریز شکدام کی جانب سے خامنہ ای کی ویب سائٹ کے انگریزی ورژن میں حصہ ڈالنے کی خبروں کو مسترد کیا گیا اور کہا گیا خامنہ ای کا کوئی کالم نگار نہیں ہے اور شکدام کا ویب سائٹ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے
اے ٹی سی لاہور،سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ 12 مارچ مقررکر دی گئی ہے
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 89 ملزمان میں کاپیاں تقسیم کی گئیں پراسیکیوشن کیجانب سے 40 گواہاں کو چالان کا حصہ بنایا گیا ،نسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہان کو چالان کاحصہ بنایا گیا ہے پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ویڈیوز،ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے ڈی این اے، چشم دیدگواہان اور فرانزک شواہد چالان کا حصہ ہیں جبکہ پریانتھاکمارکوہجوم سے بچانے والا فیکٹری منیجر بھی گواہ شامل ہے
چالان کے متن میں کہا گیا کہ فیکٹری سے10سی سی ٹی وی فوٹیج فرانزک کے لیے بھیجی گئیں، موبائل فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور 55 سے زائدملزمان کے موبائل برآمد کیے گئے
واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔
فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو
پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دھماکے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے
پشاوردھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوارہے ، قصہ خوانی بازار بند ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد دھماکہ میں شہید ہونے والے 18 افراد کی کوہاٹی گیٹ پشاور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی
پشاور دھماکے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر کے خاندان کے سات افراد شہید ہوئے ہیں جنکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😭😭
پشاور دھماکے میں حیدر علی کے خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے ہیں اور بہت سے عزیز زخمی حالت میں ہیں ۔حیدر خود بھی اُسی مسجد میں تھے اللہ تعالیٰ کو صبر علی بیشک موت ہی حقیقت ہے 😔 @ali_14572 @sadafsheriff35
— 🖤#مـــــManoـــــانو🖤 (@mahnoorcuti) March 5, 2022
سی ٹی ڈی نے دو مبینہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، حملہ آورنے پہلا فائرپولیس اہلکار پر کیا، تحقیقاتی ٹیم کو دھماکے کی جگہ سے 7 خول ملے ہیں حملہ آورنے 9 ایم ایم پستول استعمال کیا خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ زیادہ استعمال کیے گئے
دوسری جانب پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ،مقدمے میں کہا گیا کہ خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد خود کش دھماکہ کیا ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں
دوسری جانب سانحہ پشاور اور شین وارن کا انتقال،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹریلوی پرچم سرنگوں ،کھیل کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج موسیقی بھی نہیں چلائی جائے گی
قبل ازیں پشاور دھماکے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،ایوان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں،دہشت گردوں نے انسانیت پر حملہ کیا ہے،دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پشاور دھماکے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے واقع کی تحقیقات کر کے قوم کے سامنے لائی جائیں اور ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور صوبائی حکومتوں کے کردار کے بغیر دہشت گردی کی جنگ جیتی نہیں جا سکتی اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائیں ۔ اس سلسلہ میں اگر دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کی ملوث ہونے کی بھی تصدیق ہوتی ہے تو جس ملک کی قوتیں اس میں ملوث پائی جاتی ہیں اُن سے بھرپور احتجاج کیا جائے اور اقوام عالم میں اس مسئلے کو اُٹھایا جائے تا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور ان قوتوں کے خلاف سفارتی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے خطے میں امن وامان کو یقینی بنایا جا سکے یہ ایوان واقع میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
پشاور دھماکے کے 2 اور زخمی دم توڑ گئے ،شہدا کی تعداد58ہوگئی،لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 45 زخمی زیر علاج ہیں، کچھ کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں
سعودی عرب نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا گیا سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کاخون بہاناناقابل برداشت ہے، عبادت گاہوں پرحملے،دہشت گردی کیخلاف عزم غیرمتزلزل ہے سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔
پشاور دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی ہے ،داعش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جلیبیب کابلی نامی حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو قتل کیا اور بعد میں امام بارگاہ کے اندر داخل ہوکر خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا
پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سکرٹری ویمن ونگ افشاں حسین ایڈوکیٹ نے لیڈی ریڈنگ ھسپتال کا دورہ کیا،افشاں حسین ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز پشاور میں ھونے والے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی اور جلد صحت یاب ھونے کی دعا کی اس موقع پر وکلا برادری اور یوتھ میڈیا ٹیم کے عھدادار بھی موجود تھے
پشاور۔ پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سکرٹری ویمن ونگ افشاں حسین ایڈوکیٹ کا لیڈی ریڈنگ ھسپتال کا دورہ افشاں حسین ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز پشاور میں ھونے والے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی اور جلد صحت یاب ھونے کی دعا کی اس موقع پر وکلا برادری اور یوتھ میڈیا ٹیم کے عھدادار بھی موجود تھے pic.twitter.com/5DwlPhHbHk
— 𝐀𝐟𝐬𝐡𝐚𝐧 𝐇𝐮𝐬𝐬𝐚𝐢𝐧 𝐀𝐝𝐯𝐨𝐜𝐚𝐭𝐞 (@AfshanPmln) March 5, 2022
آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ خانیوال پہنچا ہے
شہر قائد کراچی سے شروع ہونے والا مارچ جس کی قیادت بلاول اور آصفہ کر رہے ہیں کل ہفتہ کو لاہور پہنچے گا تا ہم اب خبر آئی ہے کہ خانیوال میں بینظیر کی بیٹی اور بلاول کی بہن آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی ہیں ڈرون کیمرا لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے بلاول بھٹو نے اپنی اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھی ، آصفہ کو ڈرون لگا تو وہ نیچے بیٹھ گئیں، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹوکے سر پرلگا ہے،
— Zakir Noshahi khan (@ZakirHussein19) March 4, 2022
بلاول زرداری نے واقعہ سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی کی بیٹی آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے،پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا،ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے مگر وہ بولیں بینڈیج لگا کر واپس آؤں گی، میں نے انہیں خود ٹانکے لگوانے کیلئے بھیجا ہے،
علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو مختیار شیخ اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے،آصفہ بھٹو کے چہرے پر چوٹ لگی ہے،آصفہ بھٹو کو ابتدائی طور پر طبی امداد کنٹینر پر دی گئی،
آصفہ کی بہن بختاور زرداری نے ڈرون لگنے کے بعد آصفہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں آصفہ کو ماتھے پر پٹی لگائی گئی ہے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصفہ بھٹو کے لئے دعا کی ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے آصفہ بھٹو کو زیادہ چوٹ نہیں لگی ہوگی،آصفہ بھٹو اورمارچ میں شریک تمام شرکا کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوں،
Hope you are not hurt @AseefaBZ May you and all the participants stay safe. Prayers 🤲
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون کیمرا پی ٹی آئی کے علیم خان کے چینل سماء ٹی وی کا تھا۔
اس کے پیچھے ضرور کوئی سازش کار فرما ہے۔اللہ پاک بیبی آصفہ کو صحت عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔
یہ ڈرون کیمرا پی ٹی آئی کے علیم خان کے چینل سماء ٹی وی کا تھا۔ اس کے پیچھے ضرور کوئی سازش کار فرما ہے۔ اللہ پاک بیبی آصفہ کو صحت عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔ pic.twitter.com/UCXukj3d5w
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سماء ٹی وی کا ڈرون تھا جس کا مالک حلیم خان ہے اور جس سپیڈ سے ڈرون نے بی بی آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے
یہ سماء ٹی وی کا ڈرون تھا جس کا مالک حلیم خان ہے اور جس سپیڈ سے ڈرون نے بی بی آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یااللہ خیربی بی آصفہ سما ٹی وی کا ڈرون لگنے سے زخمی ،میرے نزدیک ڈرون کیمرے سے زیادہ ایک ہتھیار ہے اور حملہ کرنے کیلئے سب سے سستا جنگی ہتھیار۔آپ اسے خودکش بھی بناسکتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو جلسوں میں ان بے ہنگم ڈرونز بارے سوچنا ہوگا۔
یااللہ خیر بی بی آصفہ @AseefaBZ سما ٹی وی کا ڈرون لگنے سے زخمی
میرے نزدیک ڈرون کیمرے سے زیادہ ایک ہتھیار ہے اور حملہ کرنے کیلئے سب سے سستا جنگی ہتھیار۔ آپ اسے خودکش بھی بناسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو جلسوں میں ان بے ہنگم ڈرونز بارے سوچنا ہوگا۔@BBhuttoZardaripic.twitter.com/map713wa0S
بلاول زرداری نے خانیوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،انہوں نے سمجھا تھا کہ نیب کو استعمال کرکےمخالفین کو خوفزدہ کریں گے، ہمارے عوامی قافلے میں روز اضافہ ہورہا ہے،ہم مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں،سب کو چور کہنے والےخود سب سے بڑے چور نکلے،یہ کہتے تھے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو وزیراعظم چور ہے،وزیراعظم قوم کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت نہیں مل رہی، قائد عوام نے اس ملک کے غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا تھا، آج ہر طبقہ پریشان ہے، ہر شہری مشکل میں ہے، وسیب کے کسانوں سے پوچھیں، ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے،کھاد اور یوریا بحران پیدا کر کے کسانوں کا معاشی قتل کیا جاتا ہے،ہم نے اس ملک کی ترقی کا بندوبست کرنا ہے، خانیوال کے عوام نے شہید بی بی کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی تھی،بھٹو اور بے نظیر کا پاکستان بنا کر رہیں گے، تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تباہی پھیلی ہوئی ہے اس کا خاتمہ کریں گے،
دوسری جانب چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو تکلیف سے دوچار نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان کے خلاف تو ملک کے لوگ عدم اعتماد کرچکے ہیں ہم غیر آئینی طریقے سے حکومت نہیں ہٹانا چاہتے عدم اعتماد کی تحریک جمہوری اورآئینی طریقہ ہے،عمرا ن خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک طے بات ہے عدم اعتماد تحریک پر پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں عدم اعتماد تحریک پر مولانافضل الرحمان پہلے راضی نہیں تھے اب وہ بھی متفق ہیں عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد ہم الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد الیکشن فوری کرانا ممکن نہیں کیونکہ یہ ذمہ داری بڑی ہے،پیپلز پارٹی نے پنجاب کو گزشتہ سالو ں میں وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیے تھی،ملتان جلسہ تاخیرسے ہوا،ہمیں لوگوں کو نکالنا ہوگا،
سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کارکنوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں،گزشتہ روز میڈیاوالوں سے غیر مناسب سلوک کیا گیا ،میڈیا والوں سے غیر مناسب سلوک کی تحقیقات کر رہے ہیں ،پیکا آرڈیننس کو پاس نہیں ہونے دیں گے ،بلاول بھٹو کو پنجاب میں بھرپور ریسپانس مل رہا ہے،سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جا رہا ہے،ہم عدم اعتماد عوام کا لا رہے ہیں اور یہ پرامن احتجاج ہے،ہم اپنے ایم این ایز کو تحریک عدم اعتماد کے لیے کالز کر رہے ہیں،
لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں
پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے
پشاور کے قصہ خوانی بازار کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 56 افراد کی موت ہو چکی ہے 194 افراد زخمی ہیں، پشاور دھماکہ میں امام جمعہ ارشاد خلیلی بھی شہید ہو گئے ہیں ، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران ہوا، ترجمان لیڈی رینڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ریسکیو1122 کی 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی ہیں ، ریسکیو1122 نے 20 کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔خودکش حملے کے بعد قصہ خوانی سمیت کوہاٹی،خیبر بازار،شعبہ بازارسمیت دیگر بازار بند ہو گئے اور تاجروں نے گھروں کا رخ کرلیا
سانحہ پشاور جامعہ شھید عارف الحسینی پشاور کے مدرس اور جامع مسجد کے امام جمعہ مولانا ارشاد حسین خلیل بھی شہید ہو گئے
سی سی پی او پشاور اعجاز خان دھماکہ کی جگہ پہنچ گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس حکام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں،سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ مسجد میں دو حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی، انکو روکا گیا تو ایک نے دھماکہ کر دیا،فائرنگ سے پولیس جوان بھی شہید ہوا ،پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد دھماکہ ہوا ،
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے پہلے دہشتگردوں کا پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،مسجد کے باہر پولیس تعینات تھی ،دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائر کیے ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید ہوا اس کے بعد دہشتگرد مسجد میں داخل ہوئے ،نماز کے دوران دھماکہ ہوا
دھماکے کے بعد یسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، دھماکے کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے، دل دہلا دینے والے مناظر ہیں، زخمی تڑپ رہے ہیں، ایمبولینس بلانے کا کہا جا رہا ہے ،مسجد کا صحن لہو لہان ہوا پڑا ہے، اپنی مدد آپ کے تحت بھی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا
ایس ایس پی آپریشنر کا کہنا تھا کہ حملےسے متعلق کوئی الرٹ نہیں تھا،دھماکہ خود کش تھا،مسجد کے داخلی راستے پر 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا گیا، خودکش حملہ آور کا پستول اور کارتوس کے خول بی ڈی ایس نے اکھٹے کرلیے، مئیر پشاور زبیر علی کوچہ رسالدار جائے وقعہ پر پہنچ گئے، زبیر علی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، مئیر پشاورنے اہلیان پشاور سے زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے ،مئیر پشاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ لوگ نمازجمعہ ادا کررہے تھے کہ یہ دھماکا ہواملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جار رہا ہے چند روز پہلے ایک پادری کو بھی نشانہ بنایا گیا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے
عینی شاہد نے دھماکے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریبا پونے ایک بجے کالے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی حملہ آور نے پہلے پانچ سے چھ فائر کیئے جس میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا پھر وہ مسجد میں داخل ہو گیا اور منبر کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا یہ سارا واقعہ صرف پانچ منٹ کے اندر اندر پیش آیا،جب دھماکہ ہوا تو مسجد کا نیچے والا ہال مکمل بھر چکا تھا جبکہ چھت پر بھی لوگ نماز پڑھنے کیلئے موجود تھے یہاں پر کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی بلکہ مسجد کے باہر بھی سولین سیکیورٹی ہی موجود تھی مسجد کے قریب ہی ایک گھر پر ڈیڑھ سال پہلے دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جا انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موقع پر موجود تھی، مسجد کے باہر 2 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے میں 5سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک دہشت گرد کو دیکھا گیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا.،اجلا س میں کابینہ اراکین، سیکریٹری داخلہ، سی سی پی او، کمشنر پشاور دیگر حکام نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کوچہ رسالدار واقعہ صوبے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے،ہمیں دشمن پر بھی نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے، تمام متعلقہ اداروں اور محکمے مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں،واقعے میں ملوث عناصر کا فوری سراغ لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،
قصہ خوانی بازار دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی .وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنازے میں شرکت کی .صوبائی کابینہ اراکین کامران بنگش، بیرسٹر محمد علی سیف، انسپکٹر جنرل پولیس اوردیگر سرکاری حکام بھی جنازے میں شریک تھے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔ پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
پشاور دھماکے کے وقت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر اور انکے کزن بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں ہی تھے، دھماکے کے نتیجے میں علی حیدر کے چار کزن شہید ہو گئے ہیں، ٹویٹر پر صارفین نے علی حیدر سمیت تمام جاں بھق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے
ام سلمیٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے پیارے علی بھائی کے پشاور دھماکے میں 4 کزن شہید ہوئے ہیں اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند کریں اور تمام شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں اور اللہ پاک پاکستان کے دشمنوں کو غرق کریں آمین۔
وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے
چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے بلاول بھٹو زرداری نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ آج ایک انتہائی دُکھ اور تکلیف کا دن ہے اور دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔ پروردگار شہداء کے لواحقین کو ہمت دے کہ وہ یہ غم برداشت کرسکیں ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکہ المناک ہے،ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے،چیف سیکریٹری سے رابطے میں ہیں،دھماکے سے متعلق کو ئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا دھماکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے،دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کرسکتے،
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے جے یو آئی کارکن زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں ،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کامران بنگش کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی
گورنر پنجاب نے پشاور مسجد میں دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحیقین سے تعزیت کرتا ہوں۔دہشتگردی کو سر اٹھانے نہیں دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے پشاور جامعہ مسجد دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی, ملک میں انارکی پھیلانے والے عناصر کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے,
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوچہ رسالدار، پشاور میں مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود نمازیوں پر یہ اندوہناک حملہ کرنے والے نہ مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان ،ملک میں امن و امان کی سنگین ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے طویل عرصے سے بار بار توجہ دلا رہا ہوں کہ سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے دہشت گردی کی واپسی ملک وقوم کے لئے نیک فال نہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامیہ شاہ اویس نورانی نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اہلیان پشاور ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کرے،
اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کوچہ رسالدار جامع مسجد میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے۔ حکمران ہر شعبے میں ناکامی کی عبرتناک داستان بن چکے ہیں۔شہداء کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامع مسجد امامیہ، قصہ خوانی بازار، پشاور میں دھماکے کی مذمت کی ہے، صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے، صدرِ مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، شہداء کیلئےدعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے
ترجمان دفترخارجہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،گزشتہ روز ازبک صدر پاکستان آمد ہوئی اور آ ج روانہ ہوئے،ازبک صدر نے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کی،پاکستان یوکرین روس تنازعہ کا مذاکرت سے حل چاہتاہے ،
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکہ بڑی سازش کی کڑی ہے،ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے،اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے،
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پشاوردھماکہ کی مذمت کی ہے ،بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی،شرپسندوں کی ٹھکانوں تک ان کا پیچھا کریں گے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے پیکج دیا جائے گا، مسجد میں سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا تھا،اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،پشاور دھماکہ خودکش تھا ابتدائی طور پر 2 حملہ آوروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں،
چیئرمین اقلیتی الائنس اکمل بھٹی نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے،
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پشاور میں خود کش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بے گناہ نمازیوں کے قتل ناحق پر بے حد دکھ ہے۔سانحہ کی مکمل تحقیق اور ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے .شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے-اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دےآمین
ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، ملک میں قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا،اللہ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،
وزیر اعظم کے معاون خصوصی،وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔
امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پشاور میں بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز اور دردناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم بار بار متنبہ کرچکے ہیں کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن حکومت و ریاست خاموش تماشائی بیٹھی رہی جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے۔ اب بھی وقت ہے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ پشاور کوچہ رسالدار دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود لواحقین و مشران سے تعزیت بھی کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کوچہ رسالدار دھماکے سے متاثرہ مسجد کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کوچہ رسالدار دھماکے سے متاثرہ مسجد کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔#PeshawarBlast | #PeshawarunderAttackpic.twitter.com/GWjpdyUsjK
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پشاور دھماکے میں 60 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔تکلیف کی گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے