Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

    پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی ،اطلاعات کےمطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

    جائے حادثہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے کہا کہ مسیحی برادری پر حملہ افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو حملہ آور ملوث تھے، واقعے کی ایک جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں اقلیتی برادری کے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس نے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی نشاندہی کی تھی اور اس معاملے میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا، پولیس اہلکار جیو فینسنگ کر رہے ہیں اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھ رہے ہیں۔

    سی سی پی او نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اس کیس کی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی اور پشاور پولیس کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مذؐت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    کراچی : شہر قائد میں شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کرکے ٹھیلے والے کو لٹنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکوؤں نے عام شہریوں اور فوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈروں کے بعد اب ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔بفرزون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ریڑھی بان کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گھر کی بالکونی سے واردات دیکھنے والے شہری کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اور شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کر دی۔
    ایک کے بعد دوسرا گملا گرا تو ڈاکو ریڑھی بان کو لوٹے بغیر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکوئوں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا اورنہ ہی پولیس ایکشن لینے کے لئے تیار ہے۔
    شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکوئوں کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں 16 جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن پیرکی صبح زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دکان میں ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی کرکے فرار ہو جاتے ہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

  • شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

    شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

    شیخوپورہ: شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کو درخت میں لٹکانے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا آر پی او مرزا فاران بیگ کے مطابق قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے۔

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    آر پی او کے مطابق شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، لیکن پولیس نے اندھے قتل کے سراغ کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا، اور 24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے دوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

    آر پی او کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شکر گڑھ میں گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش ملی تھی بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں-

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی تھی-

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

  • کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    اے ایس ایف کی کراچی ایئر پورٹ پرکارروائی ،6 لاکھ سے زائد یورو کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ائیر پورٹس سیکیورٹی کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافر وں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کرلیے گئے، پرواز کے مسافروں عبید صدیقی اور اقصی صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی-

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی تحویل میں لے کر منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنا دی غیر ملکی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 12,15,24,892روپے بنتی ہے۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    قبل ازیں اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی تھی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں سی اے اے کے ملازم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  • ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    قبل ازیں اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی تھی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں سی اے اے کے ملازم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے ا ے ایس ایف نے سی اے اے کے اہلکار کی نشاندہی پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا سی اے اے اہلکار دبئی جانے والوں دونوں مسافروں کو منی لانڈرنگ میں بطور سہولت کار مدد دے رہا تھا

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    نئی دہلی :ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار،اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک خاتون کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں کئی خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     

    بھارت میں خاتون سے جنسی زیادتی کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

    گینگ ریپ کے بعد خاتون کو نئی دہلی کی سڑکوں پر بھی گھمایا گیا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔

    وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی اور ان کے بال بھی کاٹے گئے جبکہ کئی خواتین ان کو دھکیل رہی ہیں اور ان پر جملے کس رہی ہیں۔ راہگیر اس واقعے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے اور اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی بنا رہے تھے۔

    پولیس کے ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی دہلی کے علاقے شاہدرہ میں بدھ کے روز پیش آیا تھا اور یہ ہمسایوں کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے ایک 16 سالہ رشتہ دار نے مبینہ طور پر اس خاتون کی وجہ سے ٹرین کے سامنے کُود کر خودکشی کرلی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ دو کم عمر افراد سمیت تمام 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین سب سے آگے تھیں۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس خاندان کے افراد نے اُن کو اغوا کیا، کئی مردوں اور نابالغ لڑکوں نے ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اُن پر انڈے پھینکے گئے، لاٹھیوں سے مارا اور سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

    پولیس دیگر ملزمان کی شناخت کے لیے وڈیوز کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون جو دو برس کے بچے کی ماں ہے، کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔

  • صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    لاہور:صحافی حسنین شاہ کوکیوں اور کس نے کس کے ذریعے قتل کروایا؟سی سی پی او لاہورسب کرداروں کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور فیاض احمد دیو نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا جبکہ ان کے قتل کے الزام میں 4 افراد پکڑے گئے۔

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کے ہمراہ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے۔

    سی سی پی اولاہور نے کہا کہ عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے، جولوگوں کی جان سےکھیلنےکی کوشش کریں گےان کاپیچھا کریں گے، ہم نےکسی کوبھی شہرمیں بدمعاشی کرنےنہیں دینا، لاہورمیں گزشتہ مہینےجرائم میں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    ڈی ائی جی آپریشنز ڈاکٹرعابدخان نے بتایا کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، عامر بٹ اورحسنین شاہ کے درمیان لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم عامربٹ نےاپنے بھائی اور دوست کے ساتھ ملکرقتل کا منصوبہ بنایا۔

    ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ عامر بٹ نے حیدر شاہ کو اور امجد پاشا کو مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی، گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹرکو 5لاکھ کےعوض ہائرکیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔

  • سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    شرقپور شریف: پرانی بھینی سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے نعش درختوں میں لٹکا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق والد محمد اقبال کا کہنا ہے کہ سات سالہ مافیہ گھر سے چیز لینے گئی لیکن واپس نہ پہنچی، فرانزک ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی سات سالہ مافیہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا-

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    ایس ایچ او عبد الطیف گجر نے کہا کہ گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، ملزمان کی تلاش کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں-


    قبل ازیں شکر گڑھ میں گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش مل گئی پوسٹمارٹم کے لئے لاش اسپتال منتقل کردی-

    خاتون کا اجتماعی زیادتی کے بعدمنہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا

    بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

  • گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    شکرگڑھ : گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش مل گئی پوسٹمارٹم کے لئے لاش اسپتال منتقل کردی-

    خاتون کا اجتماعی زیادتی کے بعدمنہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا

    بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے آئی جی پنجاب نے ڈی پی او نارووال کو بچے کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    قبل ازیں راوپلنڈی پیرو دہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا پیرودہائی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الغنی کو گرفتار کیا مدعی مقدمہ کے مطابق عبد الغنی نے میرے 11 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے سندھ پولیس کے اہلکار کا جسمانی ریمانڈ

    ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں-

    بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

  • نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    مردان: نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والا مفرور ملزم امیرزیب ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ملزم امیر زیب اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے مردان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والے مفرور ملزم امیرزیب کو گرفتار کرلیا۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی کے مطابق امیر زیب نیشنل بنک میں کیشیر تھا اور بینک سے کیش لے کے فرار ہو گیا تھا، اور ملزم کی نشان دہی بینک میں لگے سی سی ٹی وی اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ہوئی تھی-

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی نے بتایا کہ بینک سے کیش چوری کی ایف آئی آر لیڈی مینیجر اورآپریشن مینیجر کے خلاف بھی درج تھی، دیگر دو ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لئے نااہل ،4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا تھا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی-

    وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی…

    عثمان سعید کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج عزیزاللہ کیجانب سے جاری کیا گیا عثمان سعید نیشنل بینک مال توڈ برانچ میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر تعینات رہا مجرم عثمان سعید نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیامجرم عثمان سعید جعلی لیجرز اور ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ) کے زریعے قومی خزانہ کو مالی نقصان کا موجب بنا مجرم بوگس ایل سیز کے زریعے جعلی ڈلیوری آرڈر دیتا رہا اور پرائیویٹ فرمز کو مالی فائدہ پہنچاتا رہا۔

    عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا-

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا