Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کرونا متاثرہ خاتون کے ساتھ ہسپتال میں "ریپ” کے بعد اسکی ہوئی موت

    کرونا متاثرہ خاتون کے ساتھ ہسپتال میں "ریپ” کے بعد اسکی ہوئی موت

    کرونا متاثرہ خاتون کے ساتھ ہسپتال میں "ریپ” کے بعد اسکی ہوئی موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا مثبت خاتون کو ہسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسکی موت ہو گئی ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھوپال کے ایک ہسپتال میں کرونا مثبت خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اگلے روز ہی اس کی موت ہو گئی، خاتون سے زیادتی اور موت کو ایک ماہ کا وقت گزر چکا لیکن خاتون کے اہلخانہ کو ہسپتال کے عملے نے خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی بارے نہیں بتایا تھا

    اب اسی ہسپتال میں ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ اسی ہسپتال میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی جو کرونا پازیٹو ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھی، اب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،بھوپال کے اس ہسپتال میں کرونا متاثرہ خاتون کو 6 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا جہاں وارڈ بوائے نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، وارڈ بوائے اسے چیک اپ کے بہانے واش روم لے گیا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا اسکے بعد ہسپتال عملے کے دیگر افراد نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی، واقعہ کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور اگلے روز موت ہو گئی

    پولیس کے مطابق زیادتی کے ایک ملزما کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے جیل بھجوا دیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس واقعہ پر کہا ہے کہمدھیہ پردیش کے بھوپال میں اسپتال میں داخل کورونا متاثرہ مریضہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بے حد شرمناک۔ بڑا ہی شرمناک ہے،اس سے زیادہ شرم کی بات یہ کارروائی کی جگہ اسپتال انتظامیہ و پولس نے اس پورے معاملے کو دبائے رکھا۔اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ کیا بہن ،بیٹیاں اب اسپتال میں بھی محفوظ نہیں ہیں؟ ایسے واقعات انسانیت پر بدنما داغ اور ریاست کو ملک بھر میں شرمسار کرنے والے ہیں۔ ایسے عناصر اور قصورواروں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے.

  • خانقاہ ڈوگراں میں قیامت گزر گئی،سات بچوں سمیت گیارہ افراد ڈوب گئے

    خانقاہ ڈوگراں میں قیامت گزر گئی،سات بچوں سمیت گیارہ افراد ڈوب گئے

    شیخو پورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ سے 30 کلومیٹر دور سرگودھا روڈ میاں علی نہر خانقاہ ڈوگراں نشان کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گر گئی کار میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ، ایدھی ایمبولینس اور خانقاہ ڈوگراں پولیس کی امدادی ٹیموں نے کار میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کونہر سے نکال کرRHC خانقاہ ڈوگراں منتقل کر دیا- جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین اور اور مرد افراد شامل ہیں ہیں
    ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اصغر علی جوئیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد اور دیگر افسران موقع پر موجود ہیں اور امدادی ٹیموں کی نگرانی کر رہےہیں جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار فیملی قلعہ دیدار سنگھ سے خانقاہ ڈوگراں رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بھٹن پورہ پل میاں علی نہر میں ٹرن لیتے ہوئے گر گئے جس سے کار میں سوار 11 افراد جن میں 7 بچے 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ، ڈوب گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال لیا- لواحقین کی درخواست پر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو RHC خانقاہ ڈوگراں سے قلعہ دیدار سنگھ منتقل کیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہریراہ ولد افضل 13 سال، سعد ولد افضل 11 سال، حسن ولد افضل 9 سال، حسین ولد افضل 6 سال, چاند ولد افضل، افضل ولد اقبال 42 سال، سعدیہ زوجہ افضل 40 سال، منور زوجہ اقبال 70 سال، مدیحہ زوجہ عمران 35 سال اور سبحان ولد عمران 12 سال شامل ہیں-

  • مظفرگڑھ  دوگروپوں کے مابین فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان  زخمی۔

    مظفرگڑھ دوگروپوں کے مابین فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان زخمی۔

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ میں لانگ برادری کے دوگروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ملک صادق لانگ ایڈووکیٹ کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔زخمی نوجوان مظفرگڑھ کچہری میں پریکٹس کرتا ہے۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو آر ایچ سی خانگڑھ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفرکردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرایع کے مطابق لانگ برادری کے دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

  • رائیونڈ اندھے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

    رائیونڈ اندھے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

    رائیونڈ اندھے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارچاند رات کو 10سالہ عرفان کے اغواء کی درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔عید کے دن بچے کی ڈیڈ باڈی رائیونڈ کے علاقہ سے ملی۔سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے۔۔

    ایس پی صدر عیسٰی سکھیرا کی سربراہی میں ایس ایچ او رائے ونڈ اور انچارج انویسٹیگیشن نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی۔

    ملزم شبیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو آلہ قتل کیساتھ لیجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
    رائیونڈ پولیس نے بچے کے پھوپھا شبیرکو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

  • عید کے روز جائیداد تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، چھ افراد زخمی

    عید کے روز جائیداد تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، چھ افراد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز قبائلی ضلع مہمند میں جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں

    جائیداد تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقہ خاخ بازار کے قریب والی کور میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

    ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیاں پہلے سے جائیداد تنازعہ تھا،کنٹرول روم مہمند کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ چار زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔

    زخمیوں میں 1) اکبر جان ولد محمّد جان،2) ناموس خان ولد محمّد جان،3) سلیمان خان ولد اکبر جان ،4) گل جان ولد اکبر جان ،5) غلام نبی ولد حضرت گل ، حضرت اسلام ولد حضرت گل شامل ہیں، پولیس انتظامیہ واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہیں

  • بھوآنہ غیرت کے نام پر بہن کو  بھائیوں نے قتل کر دیا

    بھوآنہ غیرت کے نام پر بہن کو بھائیوں نے قتل کر دیا

    بھوآنہ پسند کی شادی کرنے پر تھانہ بھوآنہ کی حدود اڈا درہٹہ پر ایک اور حوا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.موضع سعی حسین کی رہائشی 25 سالہ شاہدہ بی بی کو بھائیوں اظہر اور قمر نےساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے.شاہدہ بی بی نے چھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر موضع درہٹہ کے رہائشی برادری کے شبیر نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے بھائیوں کو رنج تھا.

    پولیس کے مطابق آج موقع پا کر بھائیوں نے شبیر کے گھر جا بہن شاہدہ کا بیہیمانہ قتل کر دیا ہے جبکہ شبیر بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا.اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھوآنہ موقع پر پہنچ گئی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گئی ہے.

  • ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ شروع

    تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ کے جنگل ایریا میں باپ بیٹے کے ہاتھوں ڈکیتی کی واردات کے دوران بیوہ خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیشی آفیسر مبینہ طور پر ملزم پارٹی کے ساتھ مل گیا۔پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی نے متاثرہ خاتون کو کیس واپس لینے اور صلح کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

    متاثرہ خاتون نے وزیر داخلہ، آئی جی، ڈی آئی جی آپریشنزاور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سے کیس کی تفتیش کسی ایماندار پولیس آفیسر کے سپرد کرنے، انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔متاثرہ بیوہ خاتون صوبیہ کا کہنا ہے کہ ملزم وحید اور اس کا بیٹا احمد کی گرفتاری کے بعد ملزم وحید کی بہن شکیلہ نے مجھے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہاکہ دو بجے تھانے آؤ اور کیس واپس لے کر ہمارے ساتھ صلح کرو۔ ہم نے پہلے بھی اپنے بھائی کو جیل میں رہنے نہیں دیا اور اب بھی رہنے نہیں دیں گے۔

    متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پارٹی کو تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظفر کی بھی حمایت حاصل ہے۔جس کی تفتیش سے میں بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔ پولیس مجھے بار بار فون کرکے تھانے بلاتی رہی لیکن میں اسی ڈر کی وجہ سے تھانے نہیں گئی۔متاثرہ خاتون نے حکام بالا سے کیس کی تفتیش کسی ایماندار پولیس آفیسر کو سونپنے ، انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 فروری 2021ء کو ملزمان باپ بیٹے نے بیوہ خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور اس دوران ملزم وحید نے اپنے بیٹے ملزم احمد کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان تین ماہ بعد گزشتہ روز ہی گرفتار ہوئے تو پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہواکہ دونوں باپ بیٹا درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے جن کے خلاف اسی نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

    واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

  • تھانہ ڈلوریام میں پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گرفتار

    تھانہ ڈلوریام میں پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گرفتار

    تھانہ ڈلوریام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری مجرم محمد اسلم ولد محمد حسین قوم اوڈ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈکیت پاکپتن کے علاوہ فیصل آباد ، ساہیوال و دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

  • مظفرگڑھ میں پرنسپل نے طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

    مظفرگڑھ میں پرنسپل نے طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

    تفصیل کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی میں طالبہ زیادتی کیس میں پرنسپل اکرام اللہ کا ڈی این اے ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جبکہ پرنسپل اکرام اللہ ودیگر ملزمان نے 22 مئی تک عبوری ضمانتیں کرالی ہیں گذشتہ روز متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر الٹا پرنسپل اکرام اللہ ودیگر مقامی بااثر زمینداروں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ مقدمہ میں راضی نامہ دیدو دیگر صورت وہ مجھے اغوا کر لینگے ملزمام کی طرف سے ہمیں مسلسل ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے

    متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف کے والد محمد اشرف نے بتایا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نھی کر رہی ہے اور ہمیں اس مقدمہ سے کسی قسم کی کوئی معلومات نھی دے رہی ہے انہوں نے کہا ار پی او ڈی جی خان ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج صادر فرمایا جائے رابطہ پر پولیس نے بتایا کہ ملزمان 22 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں پولیس,میریٹ پر تفتیش کر رہی ہے زرائع کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کو ملزمان تاحال تالے لگا چکے ہیں جبکہ دیگر والدین نے بھی اپنی بچیوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

  • ایس ایچ او کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

    ایس ایچ او کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ جناب حسن اقبال صاحب کی ہدایت پر ، جناب نصراللہ خان بابر صاحب ڈی ایس پی جتوئی کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ملک محمد ایوب چھجڑا کی اپنی ٹیم ضیاءالرحمن ایس آئی عبدالغفوراے ایس آئی، صابر حسین اے ایس آئی مظہر عباس اے ایس آئی وملازمان کے ہمراہ دبنگ کاروائی۔

    بدنام زمانہ منشیات فروش غلام اکبر ڈمر سے شراب دیسی 110 لیٹر ولہن129لیٹر چالو بھٹی مقدمہ نمبر 247/21جرم /4/4/79امتناع منشیات ٫ملزم محسن شاہ سے شراب دیسی 18لیٹر برامد کرکے مقدمہ نمبر 245/21جرم 3/4/4/79 ٫ ملزم صابر بلوچ سے 105 لیٹر برآمد کرکے مقدمہ نمبر 248/21بجرم 3/4/4/79 ،

    ٫ملزم اسامہ دایہ سے 25 لیٹر برآمد کرکے مقدمہ نمبر 246/21 بجرم3/4/4/79 جبکہ ملزم طارق شاہ سے 260 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 249/21 بجرم9B درج کرکے جملہ ملزمان کو بند حوالات تھانہ کیا گیا تاہم مزید مشیات/شراب /مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں رواں دواں ہیں