Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فائرنگ سے قبل مائرہ کو پھندہ دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی:قاتل ظاہرجدون بڑا ماسٹرمائنڈ نکلا

    فائرنگ سے قبل مائرہ کو پھندہ دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی:قاتل ظاہرجدون بڑا ماسٹرمائنڈ نکلا

    لاہور:فائرنگ سے قبل مائرہ کو پھندہ دے کرقتل کرنے کی کوشش کی گئی:قاتل ظاہرجدون بڑاماسٹرمائنڈ نکلا، اطلاعات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں قتل ہونے والی 26 سالہ مائرہ ذوالفقار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    لاہورپولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسے فائرنگ سے قتل کرنے سے قبل پھندہ دینے کی کوشش کی تاہم جب اس کی ہلاکت نہیں ہوئی تو دو فائر کیے گئے۔ایک فائر اس کے بازو میں اور دوسرا گردن پر لگا جس سے مائرہ کی موت واقع ہوگئی۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ملزم ظاہر جدون اور ماہرہ ذلفقار کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس پر اسے شدید رنج تھا۔پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ظاہر جدون نے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے تو مائرہ کو قتل نہیں کیا۔

    ظاہر جدون ایک قتل کے مقدمے میں مفرور بھی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بظاہر جدون کا والد کا قتل ہو گیا تھا جس کا اس نے مبینہ بدلہ لیا۔

    قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بہت بڑا ماسٹرمائنڈ نکلا یہ بھی انکشاف ہو اہےکہ ظاہر جدون نے کبھی اپنا شناختی کارڈ استعمال نہیں کیا۔

  • این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور،کہاں سے گرفتارہوا  ؟اہم خبرآگئی

    این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور،کہاں سے گرفتارہوا ؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور،کہاں سے گرفتارہوا ؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس ذرائع کےمطابق جنید ولد عتیق گاڑی نمبر PV 401 پر موٹر وے کے ذریعے پشاور کی جانب جا رہا تھا۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے موٹروے پولیس کی جانب سے روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ خلاف ورزی کی اطلاع موٹر وے ٹول پلازہ پشاور دی گئی۔ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں این ایچ اے کے میڈیکل ہیلپر عدیل علی شاہ کو کچل ڈالہ۔

    عدیل کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ۔ موٹروے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو رکاوٹ ڈالتے ہوئے قبضے میں لیا۔

  • لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    لاہور: مائرہ کی پاکستان آنے اور جان سے ہاتھ دھونے کی کہا نی بہت دلچسپ اور عبرتناک ہے ٗ وہ دو ماہ قبل ایک کزن کی شادی میں شرکت کیلئے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آئی ٗ یہاں پر اس کا دوستوں کا ایک گروپ بن گیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ کچھ عرصہ مزید لاہور میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اسے لاہور زندگی بہت اچھی لگی ٗ اس کی والدہ واپس برطانیہ چلی گئی مگر مائرہ یہاں ہی رک گئی مگر اسی دوران پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہو گیا۔

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے ،اطلاعات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں قتل ہونے والی لاء گریجویٹ لڑکی مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مائرہ کی اقراء، ظاہر جدون اور سعد امیر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔ تینوں دوستوں کے کہنے پر مائرہ نے انکے پاس رہائش رکھی تھی۔ مقتولہ مائرہ جج بننا چاہتی تھی۔ جج بننے کے لیے پاکستان میں وکالت کی پریکٹس کرنا چاہتی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں قتل ہونے والی 26 سالہ مائرہ کے کیس میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ اور اس کی دوست اقرا کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کر لیا۔بلجیم پاسپورٹ رکھنے والی مائرہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے والدین کی آج یا کل پاکستان آمد متوقع ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں قتل کے محرکات جاننے کے لیے کام کررہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مقتولہ مائرہ اور اس کی دوست اقرا کےموبائل فون کاریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Mayra zulfiqar (@justiceformayra)

    یاد رہے اس سے قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل میں پولیس نے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

    یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں‌ کہ اس واقعہ سے قبل کچھ محرکات اس قسم کے بھی ہیں جن کےمطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد اگر مائرہ پاکستان سے برطانیہ جاتی تو اسے دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑنا تھا اور ساتھ ہی 3 لاکھ 71 ہزار روپے برطانوی حکومت کو ادا کرتے تھے ٗ مائرہ کے مطابق یہ دس دن کیلئے کسی برے ہوٹل میں رہنے کیلئے بہت زیادہ پیسے ہیں ٗ مائرہ نے یہ پیسے بچانے کیلئے پاکستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    مگر یہ فیصلہ ماہرہ کیلئے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اسی دوران اس کے دوستی کے گروپ میں کچھ لوگوں نے اسے ہراساں کرنے شروع کر دیا ٗ ماہرہ نے اس ہراسانی کیخلاف لاہور کے پولیس سٹیشن میں تین درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا ٗ مائرہ انتظار میں تھی کہ شاید اگلے ماہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دے اور وہ پیسے بچا کر برطانیہ واپس چلی گئی ٗ مگر ایسا نہ ہو سکا اور پیر مائرہ کو ڈیفنس کے ایک گھر میں اس کے کمرے میں صبح سحری کے بعد قتل کر دیا گیا

    ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔

    شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

  • عید کی شاپنگ کر کے گھر جانے والی فیملی موٹروے پر حادثے کا شکار

    عید کی شاپنگ کر کے گھر جانے والی فیملی موٹروے پر حادثے کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی شاپنگ کر کے گھر جانے والی فیملی موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی

    موٹر وے پر چکری کے قریب کار ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی ،کار میں سوار میاں ، بیوی اور ایک دو سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق گئے۔ پانچ بچے شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی بری طرح پچک گئی ، خاتون کی لاش گاڑی کاٹ کر نکالی گئی موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق بروقت اطلاع کے باوجود ایمبولینس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی

    موٹر وے پولیس بھی آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تو عینی شاہدین نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا بد قسمت فیملی عید کی شاپنگ کر کے واپس چارسدہ جا رہی تھی

    رپورٹ، چوھدری نذر حسین، تلہ گنگ

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

  • کوئٹہ: مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، صوبائی وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

    کوئٹہ: مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، صوبائی وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

    کوئٹہ:سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ

    باغی ٹی وی : کوئٹہ صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لے لیا صوبائی وزیرداخلہ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی-

    صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہےلواحقین کے ساتھ ہر سطح پر حکومت انصاف فراہم کرئے گی-

    میرضیاء للہ لانگو کے مطابق ایس ایس پی کی سربراہی میں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےواقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی-

    صوبائی وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں لواحقین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں –

    صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہوا ہے،لواحقین سے ناانصافی نہیں ہوگی-

  • خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    حافظ آباد خونی رشتوں کا خون سفید 20 ہزار کے لالچ میں چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا گیا

    22 سالہ یتیم ماریہ حسین کو سائمہ منظور نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا. ماریہ حسین کو چند دن قبل اسی کی چچازاد بہن صائمہ منظور نے گھر سے بلا کر نامعلوم افراد کے ہمراہ زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر کے سندھواں تارڑ لے گئے . متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست کے مطابق چچا زاد بہن صائمہ منظور نے ماریہ حسین کو نامعلوم افراد کی مدد سے زبردستی کار میں بٹھا کر بھیج دیا، جنہوں نے میری بہن کو اغوا کر لیا

    سائمہ بی بی نے ماریہ حسین کو 20000 کے عوض نامعلوم افراد کے حوالے کیا موبائل فون بھی چھین لیا شور مچانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے جبکہ صائمہ منظور اور اس کی بہن مریم منظور کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو قانونی کارروائی کرنے پر بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئیں متاثرہ فیملی نے ڈی پی او حافظ آباد سمیت اعلیٰ حکام سے سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ میں روزانہ کی بنیاد پر260 شکایات موصول ہورہی ہیں،

    حکومت مخالف، مذہب مخالف، جعلی اکاؤنٹ، چائلڈ پورنوگرافی کی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہراسمنٹ،دھمکیاں،توہین رسالت مواد اور دوسری شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے،سال 2020 میں 94 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی، ایف آئی اے کو 22 ہزار 300 ہراسمنٹ کی شکایات موصول ہوئی، ایف آئی اے کو مالی فراڈ کی 48 ہزار شکایات موصول ہوئیں،لاہور میں سب سے زیادہ  36 ہزار 700 شکایات موصول ہوئیں، کراچی میں 23 ہزار اور اسلام آباد میں 20 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کو فیس بک سے متعلق 42 ہزار 300 شکایات موصول ہوئیں ،ایف آئی اے سائبر کرائم کو واٹس ایپ سے متعلق17ہزار500 شکایات موصول ہوئیں،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

  • کتوں کو ذبح کر کے گوشت بیچنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

    کتوں کو ذبح کر کے گوشت بیچنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

    سوات سیدوشریف پولیس کی کاروائی: پولیس نے مینگورہ میں کتے کے گوشت سے قیمہ بنانے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم عادل ولد محمد امین کتوں کو ذبح کر کے ان کے گوشت سے قیمہ بنا کر مینگورہ بازار میں دوسرے قصائیوں کے زریعے فروخت کرتا تھا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رمضان میں 12 کتوں کو ذبح کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے-

  • رمضان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    رمضان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    رمضان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹانک پولیس اورسی ٹی ڈی ڈیرہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود شاہ عالم داود خیل روڈ نزد میراندی کے مقام پر اراضیات میں دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کی موجودگی کی سورس اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے فوری طور پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے سے پیشتر بروقت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کئے جس پر بلاتاخیر زیرنگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ شہید مرید اکبر سبطین خان نے ٹانک پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران بالا سے رابطہ میں رہتے ہوئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 7 عدد ہینڈ گرینیڈ، 22 عدد کارتوس، 1 کلوگرام ایکسپلوزیو مواد اور 10 عدد بال بیرنگز برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایکسپلوزیوز و ایمونیشن مذکورہ بالا مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے حوالہ کئے گئے۔

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    یہ کام کئے بغیرپاکستان میں دولت نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم کا بلین ٹری ہنی پروگرام سے خطاب

    بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے