Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

    سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

    چونیاں : سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم افضل نے چند روز قبل والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اور اسے مضروب حالت میں لاہور اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امیرعلی جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس میں درج کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ورثاء مقتول کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی تدفین کرنا چاہتے تھے، تاہم امیر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا ہے، قتل کے خلاف پہلا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے، پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم افضل کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور اب ملزم پر قتل کی دفعہ لگے گی۔

  • 16 سالہ بیٹی قتل کیس میں عدالت نے باپ کو سنائی سزا

    16 سالہ بیٹی قتل کیس میں عدالت نے باپ کو سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 16 سالہ بیٹی قتل کیس میں مجرم باپ کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،

    پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ باپ نے بیٹی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا،عدالت نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں ،

    اپیل پر فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنایا۔واضح رہے کہ سیشن عدالت نے خلیل احمد کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔ باپ نے سولہ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا تھا

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

  • کراچی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی:سرجانی سیکٹر4/Aکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر18سال۔

    کراچی:جوہرکامران چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سید قاسم حسین ولد سید انصار حسین عمر22سال۔

    کراچی:لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سراج ولد احسن عمر40سال۔

  • کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی:کلفٹن للی بریج کے قریب بلڈنگ سے گرکر ایک خاتون ہلاک۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت طاہرہ دختر نامعلوم عمر18سال۔

    کراچی:لیاری نیو کمہار واڑہ گھر میں خودکشی پھندا لگا کر ایک شخص ہلاک سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالستار ولد محمد ثمر موسی عمر55سال۔

    کراچی:کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب سریوں کے وار سے 01مرد ہلاک و02خواتین زخمی۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی(ہلاک مرد) عمر23سال،(زخمی خاتون) عمر26سال،(زخمی خاتون) عمر60سال۔

    کراچی:گلشن معمار سیکٹرS کے قریب ٹریفک حادثہ02بچے ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت عاطف ولد نامعلوم عمر08سال،نعیم عباس ولد نامعلوم عمر09سال۔

  • منشيات فروش مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں،سی سی پی او

    منشيات فروش مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں،سی سی پی او

    لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن مشترکہ کارروائیاں کریں۔نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔
    انہوں نے گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت بھی دی۔
    رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1514 مقدمات درج ہویے ہیں۔منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1530 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 625 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 11 کلو 960 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔06 کلو افیون، 588 گرام آئس اور شراب کی 18 ہزار 356 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 02 سو سے زائد مقدمات درج کئے، قمار بازی کے جرم میں 07 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف بھی ایکشن جاری، سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

  • دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: منگھوپیر پولیس نے دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم سرعام غیر قانونی منی کلاشن/ماؤزر لیکر منشیات کی سپلائی کر رہا تھا اور شہریوں میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا ۔

    ملزم جہانزیب ولد عبدالخالق بین الصوبائی منشیات سپلائر گروہ کا کارندہ ہے۔

    چوکی انچارج مائی گاڑی نے گلشن توحید کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزم سے 1040 گرام فائن کوالٹی چرس، منی کلاشن/ماؤزر بمعہ ایمونیشن اور 125 موٹرسائیکل برآمد۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 140/2021 اور 141/2021 درج، تفتیش جاری۔

    ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

  • مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی: ناظم آباد عید گاہ گراﺅنڈکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سردارولد صابرخان عمر18سال۔

    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 5-Bکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محتشم ولداحمد صدیقی عمر24سال۔

  • بلوچستان کے علاقے سے 700 کلو گرام منشیات برآمد

    بلوچستان کے علاقے سے 700 کلو گرام منشیات برآمد

    پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن.

    آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں کیا گیا.

    آپریشن میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں.

    برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے.

    منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا.

    پاک بحریہ ملکی سمندری حدودمیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے.

  • شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک حادثہ

    شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک حادثہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کدلتھی ٹال پلازہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر رکشہ کے اوپر الٹ گیا- حادثے میں رکشہ سوار 3 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے- زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے-موقع پر جاں بحق 3 افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں-

  • خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے با عث انتہائی قدم اٹھا لیا!!

    خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے با عث انتہائی قدم اٹھا لیا!!

    مانگا منڈی میں بچوں کو قتل کرنیوالی ماں اعتراف جرم کر لیا، ملزمہ گرفتار قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
    لاہور : مانگا منڈی میں دو بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا معاملہ، بچوں کی ماں نے اعتراف جرم کر لیا، قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے دادا غلام رسول کی مدعیت میں ماں تنزیلہ بی بی کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے آتشزدگی واقعے پر تنزیلہ بی بی کو حراست میں لیا تھا۔
    خاتون کا اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز طیش میں آکر 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی تھی۔