Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لڑکی سے دوستی کے بہانے زیادتی،عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ملزم سوچنے پر مجبور ہو گیا

    لڑکی سے دوستی کے بہانے زیادتی،عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ملزم سوچنے پر مجبور ہو گیا

    لڑکی سے دوستی کے بہانے زیادتی،عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ملزم سوچنے پر مجبور ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزم سے پوچھا کہ کیا وہ متاثرہ سے شادی کرنے کے لئے تیار ہے؟

    عدالت نے اس کے ساتھ ہی درخواست گزار کو چار ہفتے کی ضمانت دے دی،لڑکی نے مہاراشٹر ریاستی حکومت کے ایک ملازم پر شادی کے جھوٹے وعدے کے بہانے عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم پر مشتنمل بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم سے پوچھا کہ کیا وہ متاثرہ لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ عدالت نے افسران کو یہ بھی حکم دیا کہ درخواست گزار کو اگلے چار ہفتوں تک گرفتار نہیں کیا جائے۔

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

    بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی

    بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    13 اور 14 برس کی دو لڑکیوں نے آپس میں کر لی شادی

    شادی کرنے والے ہو جائیں خبردار، شادی میں اگر ہوا ناچ گانا تو مولوی نہیں پڑھائے گا نکاح

    عدالت نے ملزم سے پوچھا اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں کرتے تو آپ کی نوکری چلی جائے گی، آپ جیل جائیں گے۔ آپ نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، اس کی آبروریزی کی ہے۔

    درخواست گزار موہت شبھاش چوہان مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک پروڈکشن کمپنی (ایم ایس ای پی سی) میں ٹیکنیشئن کے طور پر کام کرتا ہے

    پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی،دولہا کا کیا ہوا حال؟ باراتی بھی نہ بچ پائے

  • اسلام آباد میں سعودی سفارتخارنے کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

    اسلام آباد میں سعودی سفارتخارنے کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارتخارنے کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی گاڑی سے تھانہ شالیمار کی حدود میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے ،حادثہ میں سعودی سفارتخانے کے عملے نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا ،

    حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد عرفان کی موت واقع ہوگئی ہے ، سعودی سفارتکار فیصل بن تراد کو گرفتار کر کے تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا.

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار کی میت پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالہ کر دی جائے گی

  • پولیس کی بڑی کامیابی،جے یو آئی رہنما کے قاتل چوبیس گھنٹوں میں گرفتار

    پولیس کی بڑی کامیابی،جے یو آئی رہنما کے قاتل چوبیس گھنٹوں میں گرفتار

    پولیس کی بڑی کامیابی،جے یو آئی رہنما کے قاتل چوبیس گھنٹوں میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مقامی رہنما اور مسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث شاہد الرحمان کو ہنگوسے گرفتار کرلیا گیا۔

    مفتی اکرام اللہ سمیت دیگر 3افراد کے قتل کا مرکزی ملزم 4ساتھیوں سمیت ہنگو سے گرفتار کیا گیا ہے.پولیس کے مطابق ملزمان نے مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو 27فروری کو بہارہ کہو میں قتل کردیا تھا ،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہد الرحمان کو ہنگو سے گرفتار کیا گیا،مفتی صاحب کے قتل میں ملوث شاہد الرحمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکیا گیا۔

    واضح رہے کہ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹے اورشاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات مفتی اکرام اپنے13 سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    واقعہ کا مقدمہ بہارہ کہو پولیس نے درج کیا تھا ۔مقدمہ مقتول امام مسجد مفتی اکرام الرحمان کے بھائی قاری کرامت الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری 2021ء کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب میرا حقیقی بھائی مفتی اکرام الرحمان اپنے بیٹے سمیع الرحمن اور شاگرد حبیب اللہ جامع مسجد اکبر پرنس روڈ بہارہ کہو میں موجود تھے۔ نماز عشاء پڑھنے کے بعد گاڑی میں بیٹھنے کے لئے تینوں اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ دو تین نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر تینوں دم توڑ گئے۔ میرا دوسرا بھائی ہدایت الرحمان نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ جس نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی اکرام کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،نااہل حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ، نیازی سرکار کی رہائش گاہ کے قریب عالم دین کی اپنے بیٹے اور شاگرد کی شہادت امن وامان قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • ڈی ایچ اے بھی ہوا غیر محفوظ،سابق گورنر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    ڈی ایچ اے بھی ہوا غیر محفوظ،سابق گورنر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    ڈی ایچ اے بھی ہوا غیر محفوظ،سابق گورنر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں ڈاکوؤں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل .سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا ہے

    جنرل (ر) علی جان اورکزئی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکوؤں نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کوایک کمرے میں بند کرکے گھر میں 40 سے 45 منٹ تک لوٹ مار کی۔ ڈاکو ان کے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی ، چار لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ،13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق راولپنڈی کے گھر میں واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔علی محمد جان کی درخواست پر تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں سابق گورنرجنرل (ر) علی جان اورکزئی نے کہا کہ ایک ڈاکو نے مجھے اہلیہ اور ملازم کو ایک کمرے میں بند کیا اور نگرانی کرتا رہا۔ دوران ڈکیتی بیٹی اور نواسیاں آ گئیں انکو بھی ڈاکوؤں نے ہمارے ساتھ بٹھا دیا اور ڈکیتی کی واردات مکمل کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    اٹک: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرحدی شہر اٹک میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ اٹک کے علاقے حضرو میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ بچی گزشتہ رات والدہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئی تھی جسے زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کی لاش چھچھ انٹرچینج کے قریب پنج ڈھیر گاؤں سے ملی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

  • انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لۓ گئے۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کالی ڈکیت گینگ کے2ملزمان گرفتارہو گئے ۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ خالد عرف کالی اور ساتھی عاشق،طاہر مقصود شامل ہیں ملزمان سے2لاکھ روپے نقدی، 6 موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہویے۔انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرنوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔

  • قبضہ مافیا کی اب خیر نہیں، لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

    قبضہ مافیا کی اب خیر نہیں، لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

    لاہور پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کر لی گئی۔
    کاہنہ کے علاقہ سدھڑ میں سرکاری زمینیں ہتھیانے والا قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کیا گیا۔
    ایس پی ماڈلٹاون کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی 58کینال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروا لی،
    قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تھے،
    پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا،
    سربراہ لاہور پولیس نے ایس پی ماڈلٹاون اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
    غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہر میں بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں، زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، سی سی پی او آفس میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کےلئے سیل قائم ہے، شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کر سکتے ہیں۔

  • اسلامآباد امام مسجد سمیت 3 افراد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سی حلاکت

    اسلامآباد امام مسجد سمیت 3 افراد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سی حلاکت

    اسلام آباد: بہارہ کہو پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ مقتول امام مسجد مفتی اکرام الرحمان کے بھائی قاری کرامت الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری 2021ء کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب میرا حقیقی بھائی مفتی اکرام الرحمان اپنے بیٹے سمیع الرحمن اور شاگرد حبیب اللہ جامع مسجد اکبر پرنس روڈ بہارہ کہو میں موجود تھے۔ نماز عشاء پڑھنے کے بعد گاڑی میں بیٹھنے کے لئے تینوں اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ دو تین نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر تینوں دم توڑ گئے۔میرا دوسرا بھائی ہدایت الرحمان نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔جس نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بہارہ کہو پولیس نے قتل عمد کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر

    کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر

    پشاور شہر اور اسکے مضافات میں منشیات فروشوں کا راج ہونے کی وجہ سیے منشیات کے کھلے عام فروخت جس سے نوجوان طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
    پشاور کے علاقوں اسیہ پارک ۔گل اباد۔ستار شاہ کالونی۔کاکشال۔ حیات اباد۔ نواں کلی باڑہ گیٹ۔ انقلاب روڈ۔گڑھی قمردین۔ ہزارخانی۔ اور شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے، طلباء کی بڑی تعداد منشیات فروشوں کے نشانے پر ہے۔ پشاور کے مہذہب گھرانے اپنے چشم و چراغ کو جیل بھیجنے پر مجبور ہو گئے۔ کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر ہے۔ پشاور کے برائے نام سماجی بہبود کی تنظمیں خاموش تماشائی بننے پر مجبور
    ہے۔ پشاور میڈیا نمائندے پولیس تعلقات بگاڑ کے ڈر سے کے پی پولیس کے دھن گنگنانے میں مگن ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتی اور پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

  • ڈکیت گینگ ڈاکو امین جوئیہ پولیس مقابلہ میں ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈکیت گینگ ڈاکو امین جوئیہ پولیس مقابلہ میں ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک

    بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاخطرناک ڈاکو امین جوئیہ دوران پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔
    تھانہ تلمبہ پولیس ملزم امین کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی۔ امین ولد نصیر قوم جوئیہ سکنہ ساہیوال مقدمہ نمبر 56/21 بجرم 392ت پ تھانہ تلمبہ ریمانڈ جسمانی پر تھا۔ پولیس میلسی لنک مصطفی آباد پہنچی تو ملزم کے چار ساتھی مسلح بسواری موٹر سائیکل آئے۔ ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس وین پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دوران فائرنگ امین جوئیہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 04کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت امین جوئیہ درجنوں وارداتوں میں دیگر اضلاع کو مطلوب تھا ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم کی پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔