Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھاٸی کی سگی بہن کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

    بھاٸی کی سگی بہن کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

    بھاٸی کی سگی بہن کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے مردان شیخ ملتون ٹاون میں بھاٸی نےاپنی سگی بہن کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ بہن نے واش روم میں بھاگ کر عزت بچائی۔

    26 سالہ لیلی نے اپنے بھاٸی 24 سالہ حارث کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوٸے بتایا کہ میں گھر میں اکیلی تھی اور کام کاج میں مصروف تھی کہ اس دوران بھاٸی نے کمرے میں بلایا اور میرے جسم پر ھاتھ پھیرتے ہوئے کپڑے اتارنے کی کوشش کی۔

    کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو جنسی ہراساں کیس میں شوکاز نوٹس جاری

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ عزت بچانے کی خاطر واش روم میں بھاگ گٸی۔ گھر والے رشتہ داروں کے ھاں گٸے تھے۔ 26 سالہ لیلی نے بھاٸی حارث کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ شیخ ملتون پولیس نے ملزم حارث کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی۔

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    لاہور میں نوکری کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    تعلیمی ادارے میں لڑکیوں کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف

  • مختلف حادثات میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

    مختلف حادثات میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

    کراچی:گلشن بلاک 2موچی موڑکے قریب فائرنگ 02افراد شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والوں کی شناخت اویس حسن ولد نثار احمد عمر33سال،نور حسین ولد محمد سلیمان عمر35سال۔

    کراچی:بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ 01شخص ہلاک و01زخمی۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت (ہلاک)حسن ولد نامعلوم عمر28سال(زخمی)شفقت ولدظفرعمر25سال۔

    کراچی:ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔

    کراچی:منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عارف ولد گل محمد عمر20سال۔

    کراچی:لانڈھی ظفر ٹاؤن ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

    کراچی:کورنگی 06جمعہ گوٹھ سرپر وزنی چیز گرنے سے ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت علی بابا ولد شیر محمد عمر10سال۔

    کراچی:گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل رحمان ولد عبدالرحمان عمر32سال۔

    کراچی:لانڈھی گلشن بونیرفائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظلم خان ولد پیر خان عمر50سال۔

  • رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی۔ ایف بی آر

    پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھی۔

    اس طرح رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

    رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاںضبط ہوئی۔

    105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط

    28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط

    113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط
    67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط

    93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط

    پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔
    اس کاروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔

    مزید برآں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیرسدوزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپیکٹر محمد مٹھل نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیے

    بلوچ کالونی پولیس پارٹی نے دوران گشت بمقام گندہ نالہ پلیہ نزد عوامی چوک منظور کالونی سے موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ اشخاص کو روک کر تلاشی لی تو سفیان ولد عارف سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین اور کاشف ولد صدیق سے بھی ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین برآمد لائنسنس پیش نہ کرسکے لہذا حسب ضابطہ گرفتار کر کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات بالترتیب 74/75 سال 2021 بجرم دفعہ 23 (1) اے تحت درج کیے گے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ھیں اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ہیں ملزم کاشف ولد صدیق کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ذیل تفصیل ھے

    مقدمہ الزام نمبر 49/12 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات تھانہ آرام باغ

    مقدمہ الزام نمبر 348/13 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 349/13 بجرم دفعہ 23(1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 252/14 بجرم دفعہ 23 (1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 171/18 بجرم دفعہ 269/272 ت پ تھانہ لیاقت آباد

    مقدمہ الزام نمبر 113/19 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ عوامی کالونی

    ملزم سفیان ولد عارف کا سابقہ کرمنل ریکارڈ میں مقدمہ الزام نمبر 335/2020 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ بلوچ کالونی میں درج ھے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان کو برائے مزید تفتیش سپرد تفتشی حکام کردیا گیا

  • قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان شہری سے موبائل، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

    گشت پر مامور پولیس نے اطلاع ملتے ہی تعاقب کر کےملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین بھی تحویل میں لے لیا۔

    شہری کیجانب سے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا۔

    ملزمان کے زیر استعمال تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئ۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 11 فروری کو کار سوار سے چھینا گیا اسمارٹ فون بھی برآمد کیا۔

    کار سوار شہری کیجانب سے مقدمہ نمبر 69/2021 تھانہ قائدآباد میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرایا گیا تھا۔

    گرفتار ملزمان علاقے میں ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں مراد، سراج ولد عبداللہ اور سراج ولد اسرار شامل ہیں۔

  • گرم پانی گرنے سے ایک بچہ ہلاک، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    گرم پانی گرنے سے ایک بچہ ہلاک، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    کراچی:میٹروول بلاک 02 کے قریب فائرنگ ایک خاتون زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت ثمرہ زوجہ انور عمر34سال۔

    کراچی:ملیر 15گلشن ٹیکنیکل اسکول کے قریب فائرنگ 03افرادزخمی ۔
    زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے افرادکی شناخت محبوب ولد یاقوب عمر25سال،فصیح ولد عمران عمر16سال،عبداللہ ولد جمیل عمر18سال۔

    کراچی:کورنگی انڈس چورنگی درالعلوم کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان ولداللہ بخش عمر22سال۔

    کراچی :لانڈھی قذافی ٹاﺅن کے قریب گھر میں گرم پانی گرنے سے ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت حنین ولد وقاس عمر01سال۔

  • مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار

    مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ میں اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ہو گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوَن کا کہنا ہے کہ پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ اقدام قتل کی سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار ہو گیا ۔اشتہاری ملزم 17سال کے احمد سرفراز کی ٹانگ میں فائر مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم امیر حمز ہ نے 6ماہ قبل دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر احمد سرفراز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔اشتہاری ملزم احمر حمزہ عرف چنڈو ڈون علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
    ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اورانچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عبدالغفور نے ملزم کو گرفتار کیا۔اشتہاری ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرشیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

  • غیر قانونی بھرتیوں  کے کیس عدالت نے سنائی ملزمان کو سزا

    غیر قانونی بھرتیوں کے کیس عدالت نے سنائی ملزمان کو سزا

    غیر قانونی بھرتیوں کے کیس عدالت نے سنائی ملزمان کو سزا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین فشریز نثار موائی سمیت دیگر ملزمان کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں مجموعی طور پر 11 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    نثار مورائی اور دیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزمان پر الزام ثابت ہوگیا ہے۔الزامات پر نثار مورائی اور دیگر کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا اور ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ نثار موارائی نے فشریزمیں 143 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور20 افراد کو مستقل کیا۔

    ایک کروڑ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 2 سال کی مزید سزا ہوگی، مجرمان میں نثار مورائی، سلطان صدیقی، عمران صدیقی اور سعید خان شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر حکم دیتے ہوئے احتساب عدالت کو 45 دن میں ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کردی، دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں آپ کو قانون کا کچھ پتا ہے ؟ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میرے پاس قائم مقام ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا چارج ہے ،ابھی تک 6 گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوچکا ہے ، 23 گواہ رہ گئے ہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان کو چھوڑنا ہے آپ کو ؟ چھوڑ دیں کیوں مصیبت میں ڈالا ہوا ہے سب کو ؟اتنے عرصہ سے التوا ہے ریفرنس آپ چلاتے کیوں نہیں ؟ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نہیں آتا ہم تو کیس چلاتے ہیں ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو تنبیہ کی کہ اگر آپ لوگوں نے کیس نہیں چلایا تو نوکری سے جائیں گے۔

  • بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ  آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
    جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
    ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔

  • سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سبزہ زار پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گیا ۔ گرفتار ملزمان میں بلال عرف کالا اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوا۔
    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔