Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ضلع کورنگی میں جرائم کے سدباب کا عزم: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

    ضلع کورنگی میں جرائم کے سدباب کا عزم: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

    ضلع کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

    ایس ایس پی ضلع کورنگی کی خصوصی ہدایات پر سعود آباد ماڈل پی ایس پولیس نے ایس ڈی پی او سعود آباد کی نگرانی میں آج رات سندھ رینجرز کیساتھ مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا -ضلع کورنگی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور ضلع کورنگی میں کرائم کا سدباب کرنے کے لئے کومبنگ آپریشن کیا گیا. دوران کومبنگ آپریشن کل 40 مکانات اور 60 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا-دوران کومبنگ آپریشن دو منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کے گرفتار کیا گیا. دوران کومبنگ آپریشن گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی اور پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1)اقبال ولد محمد اکرم
    (2) علی اکبر ولد محمد اکرم

    برآمدگی
    (1)اقبال ولد محمد اکرم سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمدکرلی گئی-
    (2) علی اکبر ولد محمد اکرم سے ایک کلو 350 گرام چرس برآمد کرلی گئی-

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 60/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ۔

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    سابقہ کریمنل ریکارڈ ملزم محمد اقبال
    مقدمہ الزام نمبر 91/2020 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ ملیر سٹی ضلع ملیر۔

    سابقہ کریمنل ریکارڈ ملزم علی اکبر
    مقدمہ الزام نمبر 18/2019 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ ماڈل کالونی

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم

    اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم

    اسلام آباد(اقراء لیاقت علی) وفاقی دارلحکومت کے صدر زون میں فحاشی کے اڈوں اور منشیات کے کاروبار نے مقامی افراد کی زندگی اجیرن بنا دی شہریوں کے مطابق ایف 9 پارک میں نجی فاسٹ فوڈ چین کی پارکنگ سمیت ایف ٹین،ایف الیون ای الیون کے مراکز اور رہائشی علاقوں میں منشیات و جسم فروشی کا کاروبار سرعام جاری ہے  ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اب منشیات فروشوں نے مراکز سے کاروبار باقائدہ رہائشی علاقوں میں منتقل کر لیا ہے اور دیدہ دلیری میں باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار چلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن گولڑہ،ترنول کے دیہی علاقوں میں دیسی شراب،چرس اور آئس سرعام فروخت کی جاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں مساج سنیٹرز کی آڑ میں جسم فروشی جاری ہے جبکہ ای الیون اور ایف الیون میں ای ٹی ایس اور آئس سمیت شراب کی خریدوفروخت سرعام جاری رہتی ہے اور باقائدہ ڈیلیوری سسٹم بنایا گیا ہے شہریوں کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل اور پرس سنیچنگ کی وارداتیں بھی معمول ہیں جن پر پولیس درخواستیں ہی وصول نہیں کرتی جبکہ شاہ اللہ دتہ،ترنول اور گولڑہ کے علاقوں میں قبضہ گروہوں کو بھی ایس پی صدر زون کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسلام آباد کا ایک بڑا قبضہ گروہ انکی صدر زون میں طویل عرصے سے تعیناتی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اور پی ایم ڈی یو سمیت دیگر فورمز پر شکایات پر بھی افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے بجائے خانہ پوری کر دی جاتی ہے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے علاقے کو منشیات و جسم فروشوں سے پاک کرنے کیلئے طویل عرصے سے تعینات کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کیجائے۔

  • دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان داؤد کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو باڑہ خوڑ حماد ٹاون میں ایک نوجوان کی لاوارث لاش ملی جس کو کسی ملزم یا ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی شناخت بعد میں داؤد ولد خائستہ گل سکنہ رشید گھڑی کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    ایس پی صدر سر کل وقار احمد نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عالمزیب خان کی سربراہی میں سر کل آفیسر شہنشاہ خان ( تفتیش) ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم سنی ولد دلاور سکنہ دیر کالونی کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش اور سرسری انٹاروگیشن کے دوران مقتول داؤد کو دوستی نہ کرنے کی بناء پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

  • ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنیوالوں کے لئے سزایں۔

    ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنیوالوں کے لئے سزایں۔

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور
     چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ ٹریفک افسران اور وارڈنز کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ‘ چیف ٹریفک آفیسر کا اظہار اطمینان۔ ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا خطاب
    پشاور:چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ون شازیہ شاہد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان, ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک قوانین سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات اور گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر *1لاکھ 7 ہزار 358 افراد* کو چالان کیا گیا ہے جس میں سیٹ بلیٹ کے استعمال نہ کرنے پر 2513‘ تجاوزات قائم کرنے پر 1884 ‘ دوران سفر موبائل فون استعمال پر 2436‘ ون ویلنگ پر130‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر 2370‘جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 180 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ پشاور کو پورے صوبے کیلئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

  • تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی :ملزمان گرفتار،چوری کا اعتراف

    تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی :ملزمان گرفتار،چوری کا اعتراف

    تھانہ غازی پولیس نے صوبڑا کالونی سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے گروہ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    تھانہ غازی کی حدود صوبڑا کالونی سے لائن پول سے تاریں و دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کی رپورٹ تھانہ میں موصول ہوئی۔ جس پر ایگزیکٹیو انجنئیر سول II تربیلہ ڈیم غازی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعات 462M/379PPC کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل غازی عمر حیات کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت کاروائی کے دوران شاہ خالد اور شاہ ویز پسران انور شاہ ساکنان گڑھی میرا کو گرفتار کرکے مقدمہ میں انٹاروگیٹ کیا۔ جنہوں نے دوران انٹاروگیشن چوری کا اعتراف کیا اور ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ بڑی مقدار میں کانٹے دار، بونڈری وال تار، پانی والی ٹینکی، پائپس، دروازے اور دیگر بجلی کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پر لاہورانویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ 22سال کے فیضان کو شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا- ایس پی عاصم افتخار کمبور نے بتایا کہ ملزمان افضال، عمران صابر، رضا حسین اور شاہد نے مغوی فیضان کو اغواء کیا تھا- مغوی فیضان کے پھوپھو زاد بھائی نے ملزمان کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا-

    گرفتار ملزم افضال کے دیگر ساتھی عبوری ضمانت پر ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا- انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عاطف ریاض نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

  • سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک اور وارداتی گروہ گرفتار-

    سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک اور وارداتی گروہ گرفتار-

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ مارگلہ پولیس کی بڑی کارروائی۔ گھریلو چوری کی وردات میں ملوث گروہ کے آصف اور وقاص نامی دو ملزمان گرفتار۔ چوری شدہ 20 لاکھ روپے و قیمتی اشیاء برآمد کرلیا گیا-

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ رقم و قیمتی اشیاء کی نشاندہی کی- آدم جان علی نامی شخص نے تھانہ مارگلہ پولیس کو اطلاع دی کہ وہ گاؤں گیا تھا- غیر موجودگی میں گھر سے 20 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء نامعلوم افراد نے چوری کرلی ہیں – تھانہ مارگلہ پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر ذرائع کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ۔ اچھی کارکردگی پر ایس پی صدر زون و ایس ایس پی اسلام آباد نے مارگلہ ٹیم کو شاباش دی-

  • ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کی جنسی صلاحیت ختم کردی

    ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کی جنسی صلاحیت ختم کردی

    ڈجکوٹ :ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کا”عضوخاص” کاٹ کرجنسی صلاحیت سے محروم کر دیاا،اطلاعات کےمطابق ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان کو اس کی جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نعمت ٹاون ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے متاثرہ نوجوان کے پیچھے پڑی تھی۔ تاہم نوجوان مسلسل خاتون سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتا رہا۔ اس صورتحال میں خاتون نے غصے میں آ کر پہلے نوجوان کو اغوا کیا اور پھر اپنے ساتھی کیساتھ مل کر نوجوان کا حساس عضو تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا۔

    بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔اسی قسم کا ایک واقعہ میانوالی میں بھی پیش آیا، جہاں پہلی بیوی کے اہل خانہ کیساتھ جھگڑے پر غریب آباد سے تعلق رکھنے والے شخص کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، جبکہ متاثرہ شخص اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالا باغ میں زیر علاج ہے۔

  • *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں ملزمان پر پولیس کا قائد آباد میں چھاپہ*

    *کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں ملزمان پر پولیس کا قائد آباد میں چھاپہ*

    گارڈن انکل سریا کےقریب کارپرفائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹارمسکان سمیت چارافرداکے قتل کامعاملہ ،چارافرادکے قتل کے الزام میں ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس کاقائدآبادمیں چھاپہ مشتبہ ملزم رحمن خان اور قیصرعرف تنولی کوحراست میں لینے کےلیے ماراگیا،مقتولہ مسکان کااصل نام رقیہ عرف مسکان ہے،مقتولہ نے گزشتہ سال دوملزمان کے خلاف زیادتی اورتشددکامقدمہ درج کرایاتھا،مقتولہ رقیہ عرف مسکان کی مدعیت میں درج مقدمہ سامنے آگیا،مبینہ ملزم رحمن اور قیصرتنولی نے مقتولہ رقیہ عرف مسکان کےگھرگھس کراسلحہ کےزورپرزیادتی کی کوشش کی تھی،مسلح ملزم رحمن خان علاقے کابدمعاش ہے،زیادتی کےدوران مزاحمت کی توگھرمیں موجودمیری سہیلی سحرکوبھی ملزمان نے تشددکانشانہ بنایا،
    ملزم نے زبردستی دوستی کرنے پرزوردیا،ملزم نے 6سالہ بیٹے سبحان کوقتل کرنے کی دھمکی دی تھی،
    مقدمے میں نامزدملزمان سے چاروں افرادکے قتل کےحوالے سے تفتیش کی جائے گی،

  • ماضی میں بہت زیادہ جنسی استحصال ہوا :رکن پارلیمنٹ ذکرکرتے ہوئے روپڑیں

    ماضی میں بہت زیادہ جنسی استحصال ہوا :رکن پارلیمنٹ ذکرکرتے ہوئے روپڑیں

    واشنگٹن: ماضی میں بہت زیادہ جنسی استحصال ہوا :رکن پارلیمنٹ ذکرکرتے ہوئے روپڑیں،اطلاعات کے مطابق امریکی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریہ اوکاسیو کورٹیز نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رو پڑی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کی خاتون رکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس دن کا حال سنا رہی تھیں جب ٹرمپ کے مشتعل کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

    خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ خوفناک دن تھا اور ان کے دفتر کے دروازے کو ایک شخص زور زور سے پٹ رہا تھا، وہ شخص بہت غصے میں تھا اور پوچھ رہا تھا کہ وہ کہاں چھپی ہے۔

    الیگزینڈریہ نے بتایا کہ قانون ساز دائریکٹر نے مجھے واش روم میں چھپا دیا اس دوران حملہ آور مسلسل دروازہ پٹ رہا تھا اور کہتا جا رہا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پُرسکون نہیں رہ سکا ہے۔

    اس دوران خاتون رکن کانگریس روپڑیں اور انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا خوف آج تک ان کے سر پر سوار ہے اور بڑی مشکلوں سے وہ نفسیاتی اور ذہنی مسائل سے باہر آئیں۔

    الیگزینڈریہ اوکاسیو کوٹیز نے مزید کہا کہ جب آپ پہلے کسی صدمے سے دوچار ہوچکے ہوں تو کوئی دوسرا خوفزدہ لمحہ آپ کے ماضی کے دکھوں کو ہرا کردیتا ہے اور یہی میرے ساتھ ہوا۔ کانگریس پر حملے کے واقعے نے مجھے جنسی ہراسانی کا واقعہ پھر یاد دلا دیا۔