Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • درندہ صفت باپ کی ایک سال تک 14 سالہ بیٹی سے زیادتی

    درندہ صفت باپ کی ایک سال تک 14 سالہ بیٹی سے زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں باپ اپنی ہی سگی بیٹی سے ایک سال تک جنسی زیادتی کرتا رہا،

    متاثرہ 14 سالہ لڑکی اپنی بڑی بہن کے ساتھ والد کے خلاف حسین آباد تھانے پر پہنچی اور مقدمہ درج کرا لیا ہے، پولیس نے ملزم ڈاکٹر اسماعیل رند کو گرفتار کر لیا ہے

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ تین سال قبل ہماری ماں کا انتقال ہو گیا ہے، ہم چار بہنیں والد کے ساتھ رہتی ہیں، تین بہنیں اوپر والے کمرے میں سوتی ہے اور میں اپنے والد کے ساتھ سوتی ہوں، سال قبل میرے باپ نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے بعد مسلسل مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد کرتا رہا،

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ خوف کے باعث خاموش رہی، بڑی بہن کو بتایا تو وہ تھانے لے کر آئی.پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

  • شاہدرہ چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    شاہدرہ چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوالہ شاہدرہ موڑ چوک موٹر سائیکل سوار 2 افراد کی اندھا دھند فائرنگ کچہری فیروزوالہ پیشی پر آنے والا شوکت نامی شخص قتل 1 شدید زخمی حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

    فیروزوالہ تھانہ شاھدرہ ٹاون کے علاقے شاھدرہ موڑ پر پیشی پر آنے والے 2 افراد پر فائرنگ 1 شخص قتل 1 شدید زخمی قتل ھونے والے شخص کی شناخت شوکت بشیر جبکہ بھینی پار فیروزوالہ کا رھائشی تھا قتل ھونے والے شوکت بشیر پر مقدمہ قتل 302 کی ایف آئی آر تھی جس کی وہ عبوری ضمانت کرواکر واپس گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندہ دھند فائرنگ کرکے شوکت بشیر کو قتل کردیا

    جبکہ شوکت کے ساتھی نےزخمی حالت میں موقعہ سے بھاگ گیا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ شاہدرہ ٹاون پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی

  • لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کے مطابق قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی ہدایت پروسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا،
    روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان گرفتار،ا

    چھاپوں کے دوران دہشت گردی و سنگین جرائم کے اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے3کلاشنکوف، 29رائفلیں، بندوقیں، 27پسٹل اورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیے .گرفتار ملزمان میں اقبال عرف بالی، امیر فتح ٹیپو، معصب، رمضان بٹ شامل ہے .
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کے مطابق ملزمان میں اللہ دتہ عرف ہیرا، الیاس گجر بالی بٹ بھی گرفتار کیا گیا . ملزمان میں رفیق، حسنین، وارث، اعجاز ابراہیم، رانا مدثر، کاشف شامل ہے .شہر بھر میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 97ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

    اس موقع پر انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی.اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے گی،کارروائیوں سے شہر بھر میں کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا،بدمعاش، رسہ گیروں اور غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں،
    شہر میں رہنا ہے تو مہذب شہریوں کی طرح رہا جائے،لاہور پولیس نئی قیادت کے زیر سایہ نئے ولولے اور جوش و جذبے سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،
    ٭٭٭٭٭٭۔

  • قصور: پولیس اور ڈاکوؤں کا تصادم مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    قصور: پولیس اور ڈاکوؤں کا تصادم مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    قصور پتوکی :چونیاں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو مارے گئے-

    باغی ٹی وی :ترجمان قصور پولیس کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود گاؤں ڈھوس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران پولیس مقابلہ 2 ڈاکو اشفاق اور غلام رسول ہلاک ہو گئے-

    دونوں ڈاکو شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے مقدمہ میں گرفتار تھے، کانسٹیبل کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا-

    شہید کانسٹیبل صغیر عباس
    دوسری جانب ڈی ایس پی چونیاں نے بتایا کہ چونیاں پولیس دونوں ڈاکوؤں کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ ڈھوس کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا-

    ڈی ایس پی خالد اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکو پولیس کے پاس ریمانڈ پر تھے اور دونوں نے شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا-

    چونیاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید دھند کی وجہ سے ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے-

    ترجمان قصور پولیس نے مزید کہا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں

    ترجمان قصور پولیس نے کہا کہ ڈاکو اشفاق اور غلام رسول عام عوام کے لئے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے-

  • دوجوان معذوربیٹیاں اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کرنے والے باپ کاانجام:دنیااستغفارکرنے لگی

    دوجوان معذوربیٹیاں اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کرنے والے باپ کاانجام:دنیااستغفارکرنے لگی

    لاہور: اللہ ہرکسی کوآزمائش سے بچائے:دوجوان معذوربیٹیاں اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کرنے والے باپ کاانجام:دنیااستغفارکرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں حالات کے ستائے باپ نے اپنی ذہنی معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا، جہاں باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، جن کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ضیا نامی شخص کی دونوں بیٹیاں ذہنی اور جسمانی معذور تھیں جس کے باعث اس کا والد پریشانی کا شکار تھا، بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ نے بھی خودکشی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر باپ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیالیکن جانبرنہ ہوسکا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ساندہ میں پیش آئےافسوسناک واقعےپر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا کہ معذوربچیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خود کشی پر دلی صدمہ ہوا، افسوسناک واقعے کے تدارک کے لیے ریاست اور معاشرےکو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    دو روز قبل راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ، مقتولہ حمیرا کے والد کا کہنا تھا کہ 18 سالہ حمیرا نیاز کو مبینہ طور پر گھر پر قتل کیا گیا،حمیرا کی شادی کو پانچ ماہ ہوئے تھے۔

    والد مقتولہ نے بتایا کہ حمیرا کا اسکے شوہر عدنان سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہیے ، میری معصوم بیٹی کو سفاکیت سے قتل کیا گیا ملزم کو پھانسی دی جائے۔

  • ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شخص کو گولی مار دی۔

    ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شخص کو گولی مار دی۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موڑکھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ نزد حاصل میر گریڈ اسٹیشن دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شیر افضل ولد محمد رمضان کو گولی مار دی،اطلاع پا کر ریسکیو1122 کا عملہ وہاں پہنچا مگر شیر افضل خون زیادہ بہہ جانے کیوجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو1122 نے ضروری کاروائی کے بعد نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ دریں اثناءشاہ کوٹ 90چٹی روڈ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 30سالہ محمد آصف رکشہ ڈرائیور کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں ماری اطلاع پا کر ریسکیو1122 کا عملہ وہاں پہنچا اور محمد آصف کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ۔
    ریسکیو ذرائع

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز۔

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ضلعی پولیس ننکانہ عوامی جان و مال کےتحفظ کو یقینی بنانے میں پیش پیش۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی ننکانہ ہاوسنگ کالونی سے چند روز قبل ملزمان عرفان لیاقت اور عبداللہ نے مدعی مقدمہ محمد حامد کے گودام سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی ننکانہ میں درج تھا۔
    ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ کی زیر سرپرستی سپیشل ٹیم تشکیل دیکر چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا گیا۔ SHO تھانہ سٹی نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن کی ریکوری مدعی مقدمہ محمد حامد کے حوالے کر دی۔ جس پر مدعی مقدمہ محمد حامد اور موقع پر موجود انجمن تاجران سٹی ننکانہ نے پنجاب پولیس ننکانہ کی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ وریں اثناء تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی و نوشی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم ولید کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراب فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کا مشن ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • بزدار کے لاہور میں جرائم بڑھ گئے، دن دہاڑے گولیاں چلنے لگیں

    بزدار کے لاہور میں جرائم بڑھ گئے، دن دہاڑے گولیاں چلنے لگیں

    بزدار کے لاہور میں جرائم بڑھ گئے، دن دہاڑے گولیاں چلنے لگیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش ہو گئی ہے

    دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہیں، مسلح افراد فائرنگ کرتے ہیں، اسلحہ سمیت شہر بھی میں ملزمان پھرتے ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں، پولیس بے بس نظر آتی ہے ، کرائم کی شرح میں لاہور میں اضافہ ہوا ہے

    بدھ کو تھانہ شاھدرہ ٹاون کے علاقے شاھدرہ موڑ پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، کچہری فیروزوالہ پیشی پر آنے والا 1 شخص قتل 1 شدید زخمی ہو گیا حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا، قتل ھونے والے شخص کی شناخت شوکت بشیر جبکہ بھینی پار فیروزوالہ کا رھائشی تھا قتل ھونے والا شوکت مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھا اور آج کچہری فیروزوالہ میں تاریخ پر آیا تھا

    پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیازخمی ھونے والے شخص نے زخمی ھونے کے باوجود بھاگ کر جان بچائی

    قبل ازیں ڈولفن 304 آرائیاں چوک نزد DPS سکول گشت کر رھے تھے کہ ایک موٹر سائیکل روڑ پرنس APL پر دو کس نامعلوم جا رہے تھے جس کو ڈولفن نے روکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم افراد نے ڈولفن پر 4 فائر کیے اور جواب میں ڈولفن 304 نے بھی ان پر فائر کیے دوران فائر ایک فائر کنٹیبل نواز کے دائیں پاوں پر لگا ھے جس کو برائے علاج معالجہ جناح ہسپتال روانہ کیا گیا ھے جبکہ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں متعلقہ پولیس موقع پر موجود مصروف کاروائی ھے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے جناح ہسپتال میں زخمی ڈولفن کانسٹیبل کی عیادت کی۔ڈولفن اہلکار نواز رات گئے پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا تھا۔ڈولفن اہلکار جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، حالت تسلی بخش ہے،ایس پی ڈولفن کی اہلکار کے لواحقین سے خصوصی ملاقات،امدادی چیک پیش کیا۔

    راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ اہلکارکی طبی سہولیات و علاج معالجہ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کئے بغیر سٹریٹ کریمینلز و ڈاکوؤں کیخلاف نبردآزما ہیں۔

    دوسری جانب فیکٹری ایریا میں 2 بہنوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،ڈولفن ٹیم 69 نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے بہار کالونی میں کارروائی کی۔

    لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    ملزم عبداللہ نے 2 بہنوں کائنات وایمن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ڈولفن ٹیم نے 1122 کے ذریعے زخمی لڑکیوں کو فوری طور پر ریسکیو کروایا۔ملزم عبداللہ ڈولفن ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر طیش میں آگیا۔اہلکاروں نے ملزم کو پروفیشنل انداز میں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، لوڈڈ میگزین و چلیدہ خول موقع سے برآمد، تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا گیا

  • افسران بدلے مگر پولیس رویہ نہ بدلا،تاجر پر حملے دھمکیاں،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری سے ٹال مٹول

    افسران بدلے مگر پولیس رویہ نہ بدلا،تاجر پر حملے دھمکیاں،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری سے ٹال مٹول

    افسران بدلے مگر پولیس رویہ نہ بدلا،تاجر پر حملے دھمکیاں،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری سے ٹال مٹول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں افسران تو بدلنے لگے لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا،پولٹری کے شعبے سے وابستہ تاجر نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی

    پنجاب کے شہر وہاڑی کے رہائشی طارق محمود انجم نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ،مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے پولیس نے مقدمہ میں غلط دفعات لگائی ہیں اور ملزمان پھر دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن پولیس کاروائی نہیں کر رہی

    طارق محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور مرزا رحمت علی اور تفتیشی افسر نے ملزمان سے ساز باز کر لی ہے اور ملزمان عمر شبیر، سجاد، یونس کو گرفتار نہیں کر رہے،اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار پولیس افسران ہوں گے،

    واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں چوہدری طارق محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی پر آرہے تھے کہ رستے میں موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کردیا،ان حملہ آوروں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا . قریب آنے پر انہوں‌نے فائرنگ کر دی جس وجہ سے طارق محمود کو ٹانگ پر ایک چھرہ لگا اور وہ زخمی ہوگئے ، اس حالت میں‌ طارق محمود نے ان موٹر سائیکل سواروں‌پر گاڑی چڑھا دی، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے .

    اس دوران طارق محمود کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور حملہ آوروں کا موٹر سائیکل بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی . اس واقع کے فورا بعد پولیس کو کال کی گئی . پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے جائے واردات جا جائزہ لیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی. یہ واقعہ تحصیل وہاڑی چک 168 بی میں‌پیش آیا. جب وہ شہر سے واپس گھر آ رہے تھے.

    اس قبل بھی ماہ جون میں بھی انکے دفتر میں ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے جس میں 14 لاکھ لوٹے گئے،اسکا مقدمہ بھی درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی

  • یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان

    یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان

    لاہور:یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی ، معروف تجزیہ نگار مبشرلقمان نے پاکستان ہاکی کے سٹار کھلاڑی اولمیئین اصلاح الدین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی پربہت گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہوں نے خبرسنی ہے ، دل تو یہ کہتا ہے کہ اللہ کرکے یہ جھوٹ ہواس عمر میں دنیا ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کے ساتھ یہ واقعہ بہت بڑے غم سے کم نہیں

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دعایہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو محفوظ رکھے

    یاد رہے کہ آج تھوڑی دیر پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد ان سے نقدی اور موبائل فون چھن کر فرار ہوگئے۔

    سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے اور مجھے گاڑی میں یرغمال بنالیا۔

    سابق اولمپیئن نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انھیں ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر صفورا چورنگی پر چوڑ کر میری کار اپنے ساتھ لے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ بھی درج کروادی۔