Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی  ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خان پور:خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع خان پور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مقدمے کی رنجش پر ایک فریق نے مخالفین پر جیپ چڑھادی۔

    خان پور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں اس وقت پیش آیا، جب ایک فریق عدالت سماعت کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس جارہے تھے کہ دوسرے فریق نے ان پر جیپ چڑھادی۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں تینوں افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مقدمے کے باعث رنجشیں چل رہی ہیں، متاثرہ افراد کو جیپ کی ٹکر سے زخمی کرنے والا شخص واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

    اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

    نئی دہلی :اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی ہے۔

    ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    نریندر مودی نے آج ہفتہ کے روز ہونے والے اس المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک دل دہلانے والا واقعہ رونما ہوا جس میں ہم نے قیمتی معصوموں کو کھو دیا۔

    خیال رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارکے ڈسٹرکٹ اسپتال میں چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی۔

    اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھنڈاتے کا کہنا ہے کہ چائلڈ کیئر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمر کے 17 بچوں کو رکھا گیا تھا۔ ایک نرس نے دیکھا کہ اس وارڈ سے دھواں نکل رہا ہے،اس واقعہ کی ڈاکٹروں کو فوراً اطلاع دی گئی۔ اسپتال کے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس میں سات بچوں کو ہی بچایا جاسکا ، بقیہ 10 بچے ہلاک ہوگئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

    دریں اثنا ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

  • شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی کاروائی، دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ملزمان کا اعتراف جرم ڈی این اے ٹیسٹ میں دو ملزمان کی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی
    ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹن صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود چیئرمین وومین پروٹیکشن بیورو پنجاب فاطمہ چڈھر ایڈیشنل ایس پی آصف امین اعوان اور زیادتی کی شکار لڑکی کومل کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو خطرناک نوعیت کے 41 مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان جیل سے سزا یافتہ بھی ہیں او
    پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے ملزمان کو فیصل آباد سمندری کے علاقوں سے گرفتار کیا اور ملزمان سے نقدی مال مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا ۔ڈی پی او کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لڑکی سے میچ کرگئے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزراء میاں خالد محمود اعجاز عالم اگسٹن نے شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا بہت اہم پیش رفت ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی مسلسل دن رات اس کیس سے منسلک رہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے رہے صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب خود ایک تقریب میں کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے اس موقع پر کومل کے والدین نے شیخوپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملزمان بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

  • 2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان

    2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان

    لاہور: 2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقےکاہنہ میں دو بہنوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق لاہور کےعلاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد دو بہنوں کو قتل کردیا گیا تھا ، دونوں بہنوں کی لاشیں نالے سے گزشتہ روز برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

    ملزم نعیم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میری ساجدہ سے دوستی تھی، اس نے مجھے گھر بلایا، مقتولہ ساجدہ نے گھر بلا کر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی، وہ مجھے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتی تھی۔

    ملزم نے پولیس کو بتایا کہ فیکٹری میں ساتھ کام کرنے والے اعجاز کے ساتھ ساجدہ کے قتل کا منصوبہ بنایا، مقتولہ نے مجھ سے دس ہزار روپے ادھار مانگے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ساجدہ کو پیسے دینے کے لیے کھیت کے پاس بلایا ، وہ اپنی بہن عابدہ کو بھی ہمراہ لائی، کھیت میں ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجدگرفتار

    دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجدگرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجد کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری،
    تفصیلات کے مطابق ملزم اشتہاری امجد ضلع راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم اشتہاری نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے قریبی رشتہ داروں ایک مرد اور عورت کو گھر میں گھس کر ہمراہی ملزمان کے ساتھ پسٹل کے فائر اور بے رحمانہ چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم اشتہاری کے خلاف ضلع راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم اشتہاری کو تھانہ واربرٹن پولیس نے SHO تھانہ محمد بوٹا ڈوگر کی سربراہی میں پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔ مزید کاروائی کا عمل جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والا جتنا بھی طاقتور اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ قربانی کو تیار ہیں۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

    گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد: گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لاری اڈہ پانو روڈ پر گیس اخراج کے باعث 6 افراد دم توڑ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لاری اڈہ روڈ پر گیس لیکیج کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج کے باعث مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں دادی، میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے سارے افراد ایک ہی کمرے میں سورہے تھے اور شدید سردی کے باعث گیس ہیٹر بھی جلا رکھا تھا، تاہم لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث تمام افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ہمراہ تمام متاثرہ افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

  • 2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی

    2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی

    فخر امام: 2020 میں لاک ڈاؤن :ایکسیڈنٹ تو کم ہوئے مگراموات زیادہ:وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پچھلے سال 2020 میں لاہور شہر میں لاک ڈاؤن کیوجہ سے ایکسیڈنٹ کم ہوئے مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں سب سے زیادہ 66319 روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 2019 کی نسبت ایکسیڈنٹ کم مگر اموات زیادہ ہوئیں، صوبائی دارالحکومت میں 2020 میں 268 اموات جبکہ 2019 میں 208 اموات ہوئیں، 27733 شدید زخمی افراد کو صرف لاہور میں ریسکیو سروسز فراہم کی۔

    ڈی جی ریسکیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 سالوں میں 470 افراد ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے، قانون کی پاسداری، اساتذہ اور والدین کی تربیت اور ذمہ داری کے احساس سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو مل کے بھرپور جدو جہد کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب فیس بک پر دوستی کی ریکویسٹ بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ملزمان فیس بک پر خوبرو خواتین کی تصاویر ڈی پی لگا کر کڑوڑوں روپے مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوگوں کو ہی لوٹ لیا کرتے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں شہری کی جانب سے درخواست ملی کہ ایک خاتون جو اپنے اپ کو امریکی فوج کی افسر ظاہر کرتی تھی اس نے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور جب بات چیت ہونے لگی تو اس خاتون نے امریکی ڈالر امداد کرنے کا کہا جس کے لیے اس سے انیس لاکھ پاکستانی روپے بھی اپنے اکاونٹ میں منگوا لیے ۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہیں ، گرفتار ملزمان میں 5نائیجرین جبکہ ایک پاکستانی ہے، گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے عرفان انور کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں سمیت متعدد الزامات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور جی اے ریونیو میاں نذیر احمد کو انکوائری آفیسر نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ عرفان انور کے خلاف لگائے گئے الزامات کی انکوائری کر کے مفصل رپورٹ دیں ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ہدایت وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کو اور ڈپٹی کمشنر کو بھیجی جانے والی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر پر پٹواریوں اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کی غیر قانونی دوکانوں کے مالکوں سے ماہانہ بھتہ لینے اور اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت کئی دفاتر سے رشوت لینے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے ان الزامات کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے

  • قیمتی دستاویزات غائب

    قیمتی دستاویزات غائب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں سب رجسٹراروں کی غفلت کی بناء پر اربوں روپے مالیت کی املاک کی دستاویزات غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کے سب رجسٹراروں کے دفاتر کا سابقہ ادوار کے ریکارڈ کی انسپکشن کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ان دفاتر سے پونے 7 سو سے زیادہ املاک کی رجسٹریاں اور دیگر دستاویزات غائب ہیں جن میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی زمینوں کی رجسٹریوں کے علاوہ کمرشل پلازوں بڑی بڑی مارکیٹوں دوکانوں کوٹھیوں مکانات اور پرکشش پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی شامل ہیں دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غائب ہونے والی دستاویزات کی تعداد زیادہ تھی جو اب کم ہو کر 685 رہ گئی ہے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اس معاملہ میں ذمہ دار سب رجسٹراروں اور ان کے ماتحت ملازمین کا تعین کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

  • متاثرین کو 8 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

    متاثرین کو 8 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے محنت کش کی بیوہ اور بچوں کو پنجاب حکومت کی طرف سے 8 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ مرحوم محنت کش ارشاد کے گھر جاکر چیک ورثاء کے حوالے کیا صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کی بیوہ اور بچوں کو دلاسہ دیا ان سے مرحوم ارشاد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وہ متوفی ارشاد کے گھر آئے ہے اور ان کی جانب سے ورثاء کو آٹھ لاکھ روپے کاامدادی چیک بھی دیا ہے انہوں نے مرحوم کے دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔