Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں چل بسے

    تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے

    واقعہ خیبر پختونخواہ میں پیش آیا جہاں منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے

    صوابی میں مردان روڈ پر منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے سابق ناظم ویلج کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کے جاں بحق ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے

  • ٹریفک پولیس میں رشوت کا بازار گرم

    ٹریفک پولیس میں رشوت کا بازار گرم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے انسپکٹر نے رشوت ستانی کا بازار گرم کردیا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر مسافر و لوڈر گاڑیوں کو روک کر بھتہ لینا معمول بنالی

    مختلف ٹرانسپورٹرز نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس انسپکٹر عدنان کی طمع نفسانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے روزانہ شاہراؤں کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو روک کر بھتہ وصول کررہا ہے انکار کرنے والوں کے ناجائز چالان کاٹے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے حکام اس کھلی رشوت ستانی اور بھتہ خوری کو روکنے کو تیار نہیں جس کے باعث اس کرپٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر کے حوصلے بلند ہیں، ٹرانسپورٹرز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر عدنان کی رشوت ستانی و بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • شیخوپورہ میں پولیس گردی جاری

    شیخوپورہ میں پولیس گردی جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شدید سردی اور دھند کے دوران پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے متعدد ملازمین نے محکمہ ہائی وے کے ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے پر شدید تشدد کیا اور انہیں گالیاں بھی دیں جس پر محکمہ ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹال ٹیکس کی وصولی بند ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا

    ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ کو اس بارے میں تحریری شکایت بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی رات ایم اینڈ آر ڈویژن کا عملہ برج اٹاری ٹال پلازہ پر کام کر رہا تھا اور اس روڈ پر دھرنا کی وجہ سے ٹریفک بلاک تھی اس دوران پولیس چوکی نور شاہ کا عملہ وہاں آیا اور وہاں کام کرنے والے عملے کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں ٹال ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا اس عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء چوکی نور شاہ کے عملے نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • بیوی کوتونہ مناسکا،انکارپرکس کوقتل کیا ؟اہم خبرآگئی

    بیوی کوتونہ مناسکا،انکارپرکس کوقتل کیا ؟اہم خبرآگئی

    لاہور: بیوی کوتونہ مناسکا،انکارپرکس کوقتل کیا ؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقے میں روٹھی بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے سسرالوں پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے برادر نسبتی قتل جبکہ پولیس نے ملزم کو دھر لیا۔

    پولیس کے مطابق سسرالیوں پر فائرنگ کر کے سالے کو قتل کرنے والا ملزم طیب اور ساتھی موقعہ پر گرفتار کر لیے گئے، ملزم سسرال میں اپنی روٹھی بیوی کو لینے آیا تھا کہ طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ حسن موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ حسیب اور حسنین زخمی ہوئے۔

    مقتول کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی بروقت ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • فائرنگ سے  سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک

    فائرنگ سے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک

    کابل :فائرنگ سے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج جاں بحق ہو گئیں۔

    افغان حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملزمان نے صبح کے وقت کابل میں سپریم کورٹ کی خواتین ججز پر حملہ کیا جس میں دونوں ہلاک ہو گئیں۔

    افغان پولیس حکام کے مطابق حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • ڈاکو نے جب ڈکیٹی کی کوشش کی تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا.

    ڈاکو نے جب ڈکیٹی کی کوشش کی تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا.

    ڈاکو نے جب ڈکیٹی کی کوشش کی تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا.

    باغی ٹی وی :نشتر کالونی میں ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو کے زخمی ہونے کا معمہ حل ہوگیا ، دو ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی ان میں‌ سے ایک زخمی ہوگیا .

    شہریوں نے مزاحمت پر حمزہ نامی ڈاکو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا .مزاحمت سے محبت علی نامی شہری معمولی زخمی ہوگیا.

    ساتھی ڈاکو کی فائرنگ کی زد میں آ کر اظہر نامی ڈاکو زخمی ہو گیا . ملزم اظہر انسداد دہشتگردی،قتل سمیت02 درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،

    پولیس نے 15 کی کال پر بروقت موقعہ پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیااور پھر اسے ہسپتال منتقل کردیا

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے جائے وقوعہ سمیت ہسپتال کا دورہ کیا ،زخمی شہری سے ملاقات بھی کی،فرار ڈاکو کی تلاش جاری،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے.

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ فرار ڈاکو جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا،

  • قصور جنسی سیکنڈل،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس کی کاروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    قصور جنسی سیکنڈل،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس کی کاروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    قصور گزشتہ روز باغی ٹی وی نے نجی پرائیویٹ میڈیکل کالج میں طالبات کو ہراساں کرنے کی خبر شائع کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : طالبہ کے والد فاروق احمد نے تھانہ صدر میں پرنسپل محمد احمد چوہدری کے خلاف کارروائی کیلئے مقدمہ نمبر32/21 درج کروا تھا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی جبکہ مقدمہ کے مدعی نے پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی اور میڈیکل کالج بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نزدیک واقع پرائیویٹ زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالبہ انعم فاروق کے والد فاروق احمد نے انکشاف کیا کہ مذکورہ کالج میں پرنسپل طالبات کو ہراساں کرتا ہے۔

    کوٹ سردار کے رہائشی نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں فاروق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ پرنسپل محمد احمد چوہدری میری بیٹی کو کالج میں ہراساں اور پریشان کرنے کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا ہے۔بذریعہ موبائل فون بلیک میل کرتا ہے جس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔جس میں وہ میری بیٹی کو ہراساں کرنے علاوہ اسے کہتا ہے کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں اور تمہارے والد کو جان سے ماردوں گا۔

    فاروق احمد کے مطابق ملزم ایک فحاش انسان ہے اور کالج میں پڑھنے والی طالبات کو ہراساں،چھیڑ خانی اور بلیک میل کرتاہے۔زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل محمد احمد چوہدری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مذکورہ کالج کو فوری طور پر بند کیاجائے طالبات مزید ہراساں ہونے سے بچ سکیں اور ان کی عزتیں محفوظ رہیں۔

    جس کے بعد اس ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کی اور اس سکینڈل کے خلاف آواز اٹھائی جس پر پولیس نے بذریعہ ایس آئی ظفر اللہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور ملزم کو با ضابطہ ایف آئی آر میں درج شدہ مقدمات میں باضابطہ گرفتار کر کے درست گنہگار پا کر مقدمہ کا چالان مرتب کیا گیا-
    مرکزی ملزم پپونلکا

    قصور میں ایک اور جنسی اسکینڈل:پرائم منسٹر صاحب کو ان واقعات کی جانب خود توجہ دینی…

    جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بحثیت ایک قوم اور اسکے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا…

    قصور میں ایک اور بڑا جنسی سیکنڈل ۔ایک ہی تعلیمی ادارے میں سو سے زائد طالبات کے…

  • پولیس مسلم دشمنی پر اتر آئی : زخمی ٹرک ڈرائیور کیخلاف ہی مقدمہ درج

    پولیس مسلم دشمنی پر اتر آئی : زخمی ٹرک ڈرائیور کیخلاف ہی مقدمہ درج

    کرناٹک : بھارت میں مسلم دشمنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مویشی لے جانے والے شخص کو ہندوتوا کے غنڈوں نے مار مار کر نہ صرف لہولہان کردیا بلکہ مدد مانگنے پر پولیس نے بھی اسی کیخلاف گئوکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، مسلمان ڈرائیور عابد علی مویشیوں کو زراعت کے لیے لے جا رہا تھا کہ راستے میں غندہ عناصر نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا، ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث عابد علی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    مسلمان ڈرائیور عابد علی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مویشیوں کو زراعت کے لیے لے جا رہا تھا، میرے پاس قانونی طور پر دکھانے کے لیے تمام دستاویز ات بھی موجود تھے،ٹرانسپورٹیشن سمیت کچھ بھی غیر قانونی نہیں تھا۔

    میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق عابد علی نامی شخص مبینہ طور پر اپنے ٹرک میں12 سے 15مویشیوں کو رانی بینّور سے منگلورو لے جا رہا تھا کہ راستے میں جس کی نہ صرف ہندوتوا غنڈوں نے پٹائی کی بلکہ اس کے پاس موجود 22ہزار روپے نقد اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ جب مسلم ڈرائیور نے مدد کے لیے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کی تو الٹا متاثرہ شخص کے خلاف ہی مبینہ گئوکشی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ہفتے قبل کرناٹک کا ہے جہاں گئوکشی پر پابندی عائد کیے جانے والے نئے آرڈیننس کے تحت پہلا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

  • طالبہ نہیں طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا

    طالبہ نہیں طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا

    پشاور:طالبہ نہیں طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا،اطلاعات کے مطابق بچپن سے انجینئر بننے کے خواہش مند طالبعلم کو ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

    خیبر پختونخوا میں بچپن سے انجنئر بننے کے خواہش مند طالبعلم کو ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ اویس گاؤں مندنی کا رہائشی تھا جسے کزن کے ساتھ مسکرانے، بیٹھ کر باتیں کرنے اور ایک ساتھ پڑھنے پر قتل کر دیا گیا۔

    17 سالہ اویس میٹرک تک پوزیشن ہولڈر تھا میٹرک میں 11 سو میں سے 1040 نمبر لے کر اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ انجینئرنگ میں داخلہ لیا، سکینڈ ایئرکا طابعلم تھا، کرونا وبا کے باعث کالج بند ہونے پر اپنے گاؤں آیا ہوا تھا، 5 دسمبر کو اسے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

    مقتول موٹر سائیکل مستری کا بیٹا تھا جسے باپ نے78 ہزار روپے قرضہ لیکر اسلامیہ کالج پشاور میں بیٹے کی انجئیر بننے کی خواہش پر داخل کروایا تھا جو سماجی مسائل میں جھکڑے اس خاندان کا چشم و چراغ کزن کے ساتھ افئیر پر قتل کر دیا گیا، اویس کو اس کے بہنوئی الیاس نے قتل کیا جسے اپنی بھتیجی کے ساتھ باتیں کرنا گوارا نہ تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پروفیسرڈاکٹر جاں بحق:کس نے کیا اہم خبرآگئی

    شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پروفیسرڈاکٹر جاں بحق:کس نے کیا اہم خبرآگئی

    بنوں:شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پروفیسرڈاکٹر جاں بحق:کس نے کیا اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق ہوگئے۔

    پروفیسر کو میرعلی بائی پاس روڈ پر قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کا تعلق میرعلی کے ہرمز گاؤں سے ہے۔ وہ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے کے قریب بنوں سے میرعلی میں اپنے گاؤں ہرمز جارہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    ڈاکٹر ہر ہفتے اور اتوار کو میرعلی میں مریضوں کے چیک اپ کیلئے آتے تھے۔ ان کی لاش کو میرعلی ٹی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا۔