Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہورشہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر:ہرطرف بدبوہی بدبو: ذمہ دارکون ؟

    لاہورشہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر:ہرطرف بدبوہی بدبو: ذمہ دارکون ؟

    لاہور: لاہورشہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر:ہرطرف بدبوہی بدبو: ذمہ دارکون ؟ ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظرآرہے ہیں اورلاہوریئے پوچھتے ہیں کہ اس گندگی اوربدبوکے ذمہ دارکون ہیں ، یہ گندگی کے ڈیھرلاہورکے مشہورمقامات پرنظرآرہے ہیں‌

     

    دوسری طرف لاہوریئے کہتے ہیں کہ سچ یہ ہے کہ لاہور میں صفائی بحران ختم نہ ہوسکا، گلی محلے گندگی سے اٹ گئے، جگہ جگہ پڑے کوڑا دان بھی بھر گئے، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

     

    لاہور میں‌ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر برقرار ہیں۔ ماڈل ٹاون انٹرنیشنل مارکیٹ اورایسے ہی دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے پہاڑ بن گئے۔ مغل پورہ، دھرم پورہ، شاد باغ، مکھن پورہ، تاج باغ، باغبانپورہ میں بھی گندگی ہی گندگی، بارش کے بعد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا۔

     

     

    گندگی سڑکوں تک پھیلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، بدبو آنے پر گزرنا بھی محال ہوچکا ہے، روزمرہ کے معمولات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ اور صفائی کمپنی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے متعدد دعوے کئے گئے مگر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہ ہوسکے۔

    اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری طرف لاہورئیے پوچھ رہے ہیں‌کہ کیا یہ گڈ گورننس ہے جہاں درجنوں محکمے ہونے کے باوجود گندگی کے ڈھیر ختم نہ کرسکے

  • جس مدرسے میں بانی پاکستان پڑھے:اس کے بانی کے پوتے کوقتل کردیا گیا

    جس مدرسے میں بانی پاکستان پڑھے:اس کے بانی کے پوتے کوقتل کردیا گیا

    کراچی :جس مدرسے میں بانی پاکستان پڑھے:اس کے بانی کے پوتے کوقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو کراچی میں قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زین علی آفندی کو آج صبح مزار قائد کے سامنے گھرمیں گھس کر قتل کیا گیا ، 5ملزمان رات 3بجکر 25منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور 55 منٹ تک گھر میں موجود رہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں آئے تھے ، مسلح افراد نے زین آفندی کے چہرے پر3 گولیاں ماریں، گھر میں موجود ملازم کو رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی پر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے سندھ مدرسۃ الاسلام یکم ستمبر 1885ء کو قائم ہوا اس کے بانی حسن علی آفندی تھے جو ترک نژاد اور کراچی میں آباد تھے۔ سندھ مدرستہ الاسلام کا شمار جنوبی ایشیا کے قدیم ترین جدید مسلم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ ادارے کا مقصد سندھ کے لوگوں کو جدید تعلیم سے بہرہ ور کرنا تھا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی سندھ مدرسۃ الاسلام میں ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔

  • کرک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،ورثاء کا لاش مین روڈ پر رکھ کر احتجاج

    کرک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،ورثاء کا لاش مین روڈ پر رکھ کر احتجاج

    کرک: پشاور تا کراچی روڈ ٹریفک کے لیے بند مسافر پریشان-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک میٹھا خیل شوال اڈہ میں فائرنگ كے واقعہ کے بعد عوام نے ٹریفک کے لئے روڈ بند کر دیا –

    تفصیلا ت کے مطابق کرک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعےمیں ایک نوجوان قتل ۔نوجوان نے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر انصاف کے لئے احتجاج شروع کر دیا-


    فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہقنے والے نوجوان کے ورثاء نے لاش مین روڈ پر رکھ کر قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے پشاور تا کراچی انڈس ہائی وے پر دونوں جانب ٹریفک بلاک ہو گئی-

  • مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیز تر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

    عملہ ریلوے کے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4,000روپے ادا کئے ہیں موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہےمسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارووائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش-

  • لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

    لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

    لاہور: لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد قتل:کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بہنوں کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

    کاہنہ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمدکرلی گئیں،پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔

    پولیس ذرائع نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ کاہنہ کی 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ماجدہ 26 نومبر کو بازار گئیں اور پھر گھر نہ لوٹیں۔

    پولیس کے مطابق بارہ دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئیں، دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے محلے دار نعیم نامی شخص پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، ملزم نعیم عبوری ضمانت کرواکر عدالت نہ پہنچا اور فرار ہوگیا، ملزم کے ورثا بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی کئےاور مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس میں کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہےحکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے۔سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مچھ سانحہ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آوں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

    یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

    احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    مورخہ ء05جنوری2021: پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ سے سیٹ کے نیچے رکھی گئی7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرلی گئی۔

    2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128پیکٹ انڈین گٹکا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

    3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرک سے070 1کلو گرام چھالیہ اور 128پیکٹ انڈین گٹکابرآمدکرتے ہوئے 01 فرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
    4۔سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 01ٹرک سے7,574کلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 02افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

    5۔موبائل گشت کے دورا ن جیوانی کے قریب07 عدد ٹوٹا ہائی لکس سے13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرتے ہوئے07افراد کوحراستمیں لے لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، لیٹرایرانی ڈیزل، 2 عدد ٹرک، 7 ٹوٹا ہائی لکس، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان کوسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی

    باغی ٹی وی :رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا-

    کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں –

    ملزم نےساتھیوں سےمل کرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

    نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے-

  • ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ناجائز اسلحہ اور نمائش پر 6487 مقدمات درج،6545ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    اشفاق خان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے53کلاشنکوف،341رائفلز،258 بندوقیں برآمد ہوئیں

    جبکہ05ہزار590پسٹلز،76ریوالورز،06کاربین، 54خنجراور53 ہزار838گولیاں برآمد ہوئیں سٹی ڈویژن پولیس نے 1534،کینٹ 1327 اور سول لائنز ڈویژن پولیس نے527 ملزمان گرفتار کئے۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈویژن پولیس نے1502،اقبال ٹاؤن672اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے983ملزمان گرفتار کئے۔

  • ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    باغی ٹی وی : یس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار کئے کامیاب کاروائی کے دوران تین ملزمان اور ایک ملزمہ گرفتار۔

    ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر غازی آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کاروائی کی۔ اورگرفتار ملزمان سرفراز ولد شریف، محمد وسیم ولد محمد شریف اور محمد نسیم ولد فخرالدین سے 330 گرام چرس برآمد کی-

    جبکہ ملزمہ شازیہ زوجہ علی حسین عرف راجو سے 300 سو گرام چرس اور 4 گرام ہیروئن برآمد کی گرفتار ملزمہ کا شوہر علی حسین عرف راجو موقع سے فرار،جس کی تلاش جاری ہے۔

    ملزمان و ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج، تفتیش جاری ملزمان و ملزمہ سے سپلائی دینے والے گروہوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔