Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسلام آباد: تاجر قائدین کی میٹنگ کراچی کمپنی میں منعقد اور مشترکہ فیصلہ

    باغی ٹی وی : محمد کاشف چوہدری صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں ،اُسامہ ستی کے واقعہ میں انصاف کی فراہمی کیلئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

    محمد کاشف چوھدری نے کہا کہ تاجر برادری اسامہ ستی کیس کی خود مدعی بنے گی ،قوم ساہیوال واقعہ پر خاموش ہو گئی ہے مگر تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی اسامہ ستی کی درست میڈیکل رپورٹ کیلئے میڈیکل بورڈ اور فائرنگ کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے گاڑی کا فرازنک آرڈر کیا جائے –

    اجمل بلوچ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فائزنگ سے اسامہ ستی کے بہیمانہ قتل اور بعدازاں واقعہ کا رخ بدلنے کی کوششوں کی شدید مذ مت کرتے ہیں-

    راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں نہتے شہری پر پو لیس کی جانب سے 22گولیاں بر ساناپولیس گردی کی بدترین مثال ہے ۔

    آفتاب گجر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے شہری اورتاجر برادری واقعے پر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    یوسف راجپوت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

    شہزاد شبیر عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کا مطالبہ ھے کہ جو اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو نوکری سے ٹرمینیٹ کیا جائے تاکہ ادارے کی سپورٹ ختم ھو

    کاشف چوھدری نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کیلئے کل تاجر نمائندے چیف کمشنر آفس کا رخ کریں گے-

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

    اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پولیس نے طالبعلم کی گاڑی پر 22 گولیاں برسا دیں،طالب علم جاں بحق،5 اہلکار گرفتار

  • دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک

    دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک

    نیامے: دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے دو حملوں میں 110 سے زائد افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں دو گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 110 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    پہلا حملہ نائیجر کے گاؤں کومبانگو گاؤں میں ہوا جس میں 70 سے زائد فراد ہلاک ہوئے جب کہ دوسرا حملہ زارو مداریے میں کیا گیا جہاں 40 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوئے۔

    نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی ہے تاہم داعش کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس علاقے میں داعش نے پہلے بھی پُرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔

    گزشتہ برس بھی نائجر میں فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 سیاح، مقامی گائیڈ اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔ نائیجر نے 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کی تھی۔

  • سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی

    سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی

    کراچی :سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی۔

    سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق لڑکی بہن سے جھگڑے کے بعد اپنے کزن کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پیٹرولنگ پرموجود اہلکاروں نے لڑکی کو والدین کے حوالےکردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والدین نےگھریلو معاملہ ہونے پر قانونی کارروائی سےمنع کردیاہے۔

  • غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی

    غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی

    بنوں:غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق بنوں میں آج پھرغیرت کے نام پردوقتل ہوگئے ہیں ، پولیس کے مطابق مجرم کوگرفتارکرلیا گیا ہے ،

    اس حوالے سے پولیس حکام کا یہ کہنا ہے کہ تھانہ ڈومیل کی حدود ترخوبہ کلاں بودین خیل میں غیرت کے نام پر خاتون اور ایک شخص کوقتل کیا گیا ہے

    ڈومیل پولیس نے ملزم کو آلہ فائر سمیت گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ پچھلے مہینے بھی بنوں میں ایک مرد اورخاتون کوغیرت کے نام پرقتل کردیا گیاتھا ،

  • اسٹریٹ کریمنلز منشیات فروش اور گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

    اسٹریٹ کریمنلز منشیات فروش اور گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

    باغی ٹی وی : اسٹریٹ کریمنلز٫ منشیات فروش اور گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

    رسالہ٫ نبی بخش٫ بغدادی٫ چاکیواڑہ٫ کھارادر٫ میٹھادر٫ کلاکوٹ اور کلری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (14) ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے (2) پستول 30 بور بمعہ 7 راؤنڈز ٫ (43) کلو آتشگیر مادہ سے تیار کردہ چائنا پٹاخے٫ (3525) گرام چرس٫ (39) کلو زہرہلا گٹکا/ماوا چھالیہ٫ (2) موبائل فونز (6) بوتل شراب اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لی

    پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا.

    گرفتارملزمان کے نام
    1. خلیل
    2. جمیل
    3. محمد سعید ولد رضا محمد
    4. ریاج عرف راجو ولد عبدالستار
    5. مبشر ولد الطاف
    6. اکبر علی ولد محمد حسین
    7. محمد طلحہ ولد محمد حنیف
    8. غلام سرور عرف گڈو ولد غلام حیدر بلوچ
    9. کمال ولد محمد اکمل
    10. محمد فراز ولد محمد افتخار
    11. کشور ولد محمد یاسین
    12. بخت شامن ولد تاج ملک
    13. محمد شیراز ولد محمد ریاض
    14. محمد امین ولد محمد عارف

    ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ایف آئی آر نمبر 194/2016 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ گارڈن
    2. ایف آئی آر نمبر 369/2019 بجرم دفعہ 382/511/34 تھانہ آرام باغ
    3. ایف آئی آر نمبر 257/2017 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ چاکیواڑہ.
    4. ایف آئی آر نمبر 263/2019 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ چاکیواڑہ.
    5. ایف آئی آر نمبر 135/2015 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ چاکیواڑہ.
    6. ایف آئی آر نمبر 509/209 بجرم دفعہ 353/324/186 تھانہ کھارادر
    7. ایف آئی آر نمبر 240/2011 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلفٹن
    8. ایف آئی آر نمبر 606/2012 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ بوٹ بیسن
    9. ایف آئی آر نمبر 443/2018 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کھارادر
    10. ایف آئی آر نمبر 607/2012 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بوٹ بیسن
    11 ایف آئی آر نمبر 121/2018 بجرم دفعہ 6/9-A تھانہ کھارادر
    12. ایف آئی آر نمبر 89/2017 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ بغدادی
    13. ایف آئی آر نمبر 252/2017 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بغدادی
    14. ایف آئی آر نمبر 353/2017 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بغدادی
    15. ایف آئی آر نمبر 354/2017 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ تھانہ بغدادی
    16. ایف آئی آر نمبر 59/2018 بجرم دفعہ 269/270 تھانہ عیدگاہ

    ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات
    1.ایف اائی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ بغدادی
    2. ایف آئی آر نمبر 03/2021 بجرم دفعہ 285/286 تھانہ بغدادی
    3. ایف آئی آٓر نمبر 01/2020 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ رسالہ
    4. ایف آئی اار نمبر 366/2020 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ چاکیواڑہ
    5. ایف آئی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کھارادر
    6. ایف آئی آر نمبر 442/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کلری
    7. ایف آئی آر نمبر 01/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ کلری
    8. ایف آئی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کلری
    9. ایف آئی آر نمبر 04/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ بغدادی
    10.ایف آئی آر نمبر 02/2020 بجرم دفعہ 285/286 تھانہ میٹھادر
    11. ایف آئی آر نمبر 03/2020 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ میٹھادر
    12. ایف آئی اار نمبر 04/2020 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ میٹھادر
    13. ایف آئی آر نمبر 07/2021 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کھارادر
    14. ایف آئی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کلوکوٹ
    15. ایف آئی آر نمبر 04/2021 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ نبی بخش

    گرفتار ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ.

    ترجمان
    سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کراچی

  • اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ  اور رخ اختیار کرگیا

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسامہ ندیم ستی کے والد نے تھانہ رمنا میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست دے دی ہے۔درخواست میں میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس اہلکاروں سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔بیٹے نے ان پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کا مجھ سے ذکر کیا تھا۔پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے۔گزشتہ رات ان پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا۔پانچ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی اور درندگی کا مظاہرہ کر کے بیٹے کو مار دیا۔

    پولیس اہلکاروں کے نام مدثرمختار، شکیل احمد، سعیداحمد ،محمد مصطفیٰ اورافتخارا حمد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مین شاہراہ پر میرے بیٹے کی گاڑی پر 17 گولیاں چلائی گئیں۔قتل کیس میں 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اسامہ سیکٹر جی 13 کا رہائشی اور طالب علم تھا جس کے والد تاجر ہیں، وہ دہشتگرد نہیں تھا،

    یہ قتل پولیس گردی کی بدترین مثال ہے جس کی ہائی کورٹ کے جج سے انکوائری کرائی جائے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی سے سیکٹر ایچ 13 پیرس سٹی میں پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی کال چلی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شک پڑنے پر کشمیر ہائی وے جی 10 سگنل کے قریب کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے نہ رکنے پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے اندھا دُھند فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے الزام لگایا کہ کار سوار نے رکنے کی بجائے ہم پر فائر کیا۔ترجمان پمز نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق نوجوان کو سامنے سے 22 گولیاں ماری گئیں جن میں سے 6 اسامہ کو اور باقی گاڑی کو لگیں۔ڈی ایس پی خالد اعوان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسامہ ستی بے قصور تھا، وقوعہ کے فورا بعد میں موقع پر گیا، ڈکیتی کے مقدمے کے مدعی کو اسامہ کی شناخت کرائی تو اس نے کہا کہ مقتول اسامہ اس کا ملزم نہیں۔

    تھانہ رمنا میں اسامہ ستی کے قتل کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں والد نے موقف بیان کیا کہ میرے بیٹے کاایک روزقبل اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ جھگڑ اہواتھا، مذکورہ اہلکاروں نے میرے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے، ان اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کامقدمہ درج کیاجائے۔

  • کابل یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت کا حکم

    کابل یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت کا حکم

    کابل :کابل یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت کا حکم ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے کابل یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث ایک اہم مجرم کو موت کی سزا سنائی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے ایک مجرم محمد عادل کو موت کی سزا سنائی ہے۔

    افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے گزشتہ سال چودہ نومبر کو اعلان کیا تھا کہ کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث محمد عادل نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔

    دو نومبر دوہزار بیس کو کابل یونیورسٹی میں کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں بائیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔

    قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے بہانے سن دوہزار ایک میں افغانستان پر لشکر کشی تھی اور لیکن یہ گروہ تاحال ختم نہیں ہوئے جبکہ افغان عوام امریکہ کو اپنے ملک میں جاری بدامنی اور دہشت گردی میں اضافے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

  • پسند کی شادی کیوں کی؟جوڑے کوبے دردی سے قتل کردیا گیا

    پسند کی شادی کیوں کی؟جوڑے کوبے دردی سے قتل کردیا گیا

    نواب شاہ :پسند کی شادی کیوں کی؟جوڑے کوبے دردی سے قتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے بلال کالونی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کے مطابق بلال کالونی باندھی میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر خاتون اوراس کے شوہرسکندر شاہ کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے دوسال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • چھٹی منزل سے 2 سالہ بچی کو پھینکا پھر خود چھلانگ لگا دی

    چھٹی منزل سے 2 سالہ بچی کو پھینکا پھر خود چھلانگ لگا دی

    کراچی :چھٹی منزل سے 2 سالہ بچی کو پھینکا پھر خود چھلانگ لگا دی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سےکمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔

    پولیس کے مطابق چھلانگ لگانے والی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے، خاتون کی شناخت 35 سالہ مریم اور بچی کی شناخت 2 سالہ ایمان کے نام سے ہوئی ہے۔گلشن اقبال بلاک 6 میں خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پھر خاتون نےخود بھی چھلانگ لگادی جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہےکہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق وہ منشیات کی عادی ہے اور منشیات سے روکنےکے لیے اسے کمرے میں بند کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کی دوسری شادی ہے۔

    دوسری جانب ایک ہمسائے کا کہنا ہےکہ خاتون کومالک مکان نے ایک ماہ کا نوٹس دیا ہوا تھا، ہم نے کبھی خاتون کے شوہر کو نہیں دیکھا،خاتون کے کچھ بچے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔

    ہمسائے کے مطابق خاتون جب بچی کو پھینک رہی تھی تو ہم گاڑی کا کپڑا کھول کر کھڑے ہوگئے، بچی گاڑی کے کپڑے پر آکر گری اور بچی کوکوئی چوٹ نہیں لگی، خاتون نے چھلانگ لگائی اورتاروں سے الجھتی ہوئی نیچے گری، جس کے باعث اسے کم چوٹ آئی

  • اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا- جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

    گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے-

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی-

    اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اسامہ ندیم کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں مرکزی جی نائن کو بلاک کریں گے اور احتجاج کریں گے جب تک انصاف نہیں ملے گا اان کا احتجاج جاری رہے گا-

    تاہم اسامہ ندیم کی موت پر عوام نے سوشل میڈیا پر بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی یہا تک کہ JusticeForUsamaNadeemSatti ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہےاور ٹرینڈنگ فہرست میں پانچویں نمبرپر ہے جبکہ اسلام آباد پولیس ٹرینڈ پر پہلے نمبر پر ہے جس میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-


    محمد عثمان نامی صارف نے کہا کہ اب عام آدمی خوف میں مبتلا ہے لہذا پولیس کی اس دہشت گردی کو روکا جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو پھانسی دے دی جانی چاہئے
    https://twitter.com/itx_Zehraaa/status/1345366258338959361?s=20
    ایک‌ صارف نے لکھا کہ شیخ رشید نے تمام پولیس ممبروں کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کا وعدہ کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ ابھی اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔
    https://twitter.com/teasersixer/status/1345366235576487936?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اسامہ ندیم ستی کی معصوم رخصت ہوئی روح ریاست مدینہ کے حکمرانوں سے انصاف کا مطالبہ کررہی ہے
    https://twitter.com/GreenWarrior01/status/1345366232594325505?s=20
    محمد عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ ہم اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کو سرعام پھانسی دی جائے ، اور اس کو آئندہ کے لئے عبرت بنایا جانا چاہیئے-


    https://twitter.com/JustTrustKhan/status/1345366171588190208?s=20


    اظہر حسین نامی صارف نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مخطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں کب تک پاکستان میں یہ سب چلتا رہے گا ٔہلے ساہیوال کا واقعہ اور اب یہ-


    توصیف عباسی نامی صارف نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں کیا اب پی ٹی آئی کو اپورٹ کرنے پر گولیاں ماری جائیں گی وی بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں-
    https://twitter.com/Mujaddid_ghulam/status/1345366125748625409?s=20
    مجدد نامی‌صارف نے لکھا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟عدم انصاف کی وجہ سے کتنے بے گناہ لوگ مریں گے ؟؟جب بھی جرم ہوتا ہے اور انکوائری کا حکم دیا جاتا ہے .. کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ہم نے ان پوچھ گچھ سے کیا حاصل کیا ہے؟
    https://twitter.com/syedrashid_ali/status/1345366121415909376?s=20
    سید راشد علی نے لکھا کہ تحریک انصاف حکومت اپنے ہی ورکرز کی عزت افزائی کرنے میں لگی ہےکیسے کیسے تبدیلی کے خواب دیکھے ہونگے اس مقتول نے بالآخر اسے ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا.


    خالد خان نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ نہایت ہی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے اس واقعات سے ریاستی اداروں کی نااہلیت سامنے آتی ہیں آپ اندازہ لگائے کہ کسےایک بےگناہ اور معصوم طلب عالم کو اس لئے 22 گولیاں ماری کیونکہ وہ ان بدمعاشوں کے ناکہ پر نہیں رکے تھے۔
    https://twitter.com/SalmanKhanPhar1/status/1345366093884510208?s=20
    سلمان خان نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد میں 22 سالہ طالب العلم کو پولیس نے 22 گولیاں مار دی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو کھڑی سے کھڑی سزا دی جائے.
    https://twitter.com/N_Abba_G/status/1345366052373295104?s=20
    ایک صارف نے اسامہ کی ہاتھ گٹار میں پکڑے ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ “میری پیاری ماں میں تو ہاتھ میں گٹار اُٹھانے کا شوقین تھا پھر پولیس نے کیسے کہہ دیا کہ میرے پاس گن تھی” اسامہ ستّی-
    https://twitter.com/MalikBilalZafa1/status/1345366050477666304?s=20


    حارث خان مروت نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ رات فائرنگ کرکے اسامہ ستی کو شہید کر دیا گیا جس نے کبھی بندوق نہیں اٹھائی تھی بلکہ وہ ایک روباب کھلاڑی تھا۔اسامہ کو 22 بار گولی ماری گئی جب انہوں نے اپنی گاڑی نہیں روکی۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق21سالہ اسامہ ستی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گئی ہےاسامہ ستی کاپوسٹ مارٹم سینئرایم ایل اوڈاکٹرفرخ کمال نے کیا،اسامہ ستی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو 6گولیاں لگی ہیں،اسامہ ستی کوایک گولی سرکی عقبی جانب،ایک بائیں بازوپر لگی،اسامہ ستی کو چارگولیاں پیٹھ پرلگی ہیں-

    پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟