Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اسلام آباد:نوجوان دوشیزہ کی جلی ہوئی لاش برآمد،7دن گزرنےکےباوجود معمہ حل نہ ہوسکا

    اسلام آباد:نوجوان دوشیزہ کی جلی ہوئی لاش برآمد،7دن گزرنےکےباوجود معمہ حل نہ ہوسکا

    اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے تھانہ گولڑہ کی حدود سے ایک نوجوان دوشیزہ کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ،معلومات کے مطابق ہومیو سائیڈ نے ابتدائی تفتیش میں لاش کی شناخت نہ کر سکی جس کے نتیجہ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،آئی جی قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر نامعلوم قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق ہفتے کو جنگل کے قریب آس پاس گھوٹی موڑ کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے لئے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑ لیا ہے۔ شاہ اللہ دتہ کے قریبی جنگل کے ایک سرکاری ملازم چوکیدارہمایوں کبیرنےگولڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ وہ ڈیوٹی پر تھا جب اس کے ساتھی حامد خان نے اسے اس کے بارے میں اپنے موبائل فون پر مطلع کیا۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق تھانہ (پی ایس) گولڑہ شریف کی حدود شاہ اللہ دتہ کے قریب نامعلوم ملزمان 21 سالہ خاتون کو کنسلا کے پہاڑی علاقے میں لے گئے۔ انھوں نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراس پرپٹرول چھڑک کراسے جلا دیا۔

    ذرائع کے مطابق بعد میں ملزمان نے بچی کی لاش کو گھسیٹا اور پہاڑی کی چوٹی سے گہری کھائی میں پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامی افراد نے لاش کی موجودگی سے پولیس کو آگاہ کیا۔

    اطلاع کے بعد ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) صدر زون سجاد بخاری کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم فارنسک کے ماہرین اور ہومائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے تفتیش کاروں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکار شواہد اکٹھے کیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے جسم کو پمز منتقل کردیا۔

    ڈی ایس پی سجاد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "ابھی تک پولیس بچی کی شناخت نہیں کر سکی۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی یو کے تفتیش کاروں اور فرانزک ماہرین نے جسم سے نمونے لئے ہیں اور مزید کارروائی کے لئے فرانزک لیب لاہور روانہ کردیئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ "تفتیش کاروں نے پہلو کی چوٹی پر لڑکی کو لانے والے مردوں کی شناخت کے لئے قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ نامعلوم قاتلوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • شراب اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،

    شراب اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب اور چرس برآمد۔ ملزمان بابر حسین، عظیم اور جارج کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، کاروائیاں مزید مئوثر اور تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈووں خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • حوا کی بیٹی کی آبرو بال بال بچ گئی

    حوا کی بیٹی کی آبرو بال بال بچ گئی

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی شاہکوٹ گاوں امام پور نکودر میں ہوس کے پجاری یاسر مسیح کی ساجدہ بی بی زوجہ اعجاز احمد کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
    تفصیلات کے مطابق ساجدہ بی بی لکڑیوں کا بالن اکٹھا کرنے کھیتوں میں گئی تھی کہ ملزم یاسر مسیح نے وہاں پر زیادتی کرنے کے لیے دھکا دیکر نیچے گرایا اور ماتھے پر کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا جبکہ ساجدہ بی بی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ساجدہ بی بی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔ زیادتی کی کوشش کرنے والا ناقابل رحم ہے۔

  • شہر قائد سے دو دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد کس ملک سے سمگل کرتے تھے؟

    شہر قائد سے دو دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد کس ملک سے سمگل کرتے تھے؟

    شہر قائد سے دو دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد کس ملک سے سمگل کرتے تھے؟

    ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے بڑی کاروائی کی ہے

    کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حضرت بلال اور صدیق اللہ عرف صادق شجاع کے نام سے ہوئی ،گرفتار دہشت گرد ممنوعہ کیمکل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں

    دونوں دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل Acetic Anhydride دیگر ممالک سے دبئی و تنزانیہ کے راستے پاکستان اسمگل کرتے تھے منوعہ کیمیکل ہیروئن اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ،پکڑے گئے دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل کی اسمگلنگ جعلی کمپنیوں اور غلط ناموں سے کرتے تھے

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    کیمیکل کی اسمگلنگ سے یہ دہشت گرد اپنی دہشت گرد تنظیم کی پاکستان وافغانستان کی مالی اعانت کرتے تھے پکڑے گئے دہشت گرد گزشتہ پانچ سال سے اپنے گھناونے دھندے میں مصروف تھے دہشت گردوں کا مکروہ نیٹ ورک اندرون و بیرون ممالک تک فعال ہے گروہ میں شامل دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام، کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

  • مریم کوہسپتال کون لایا،گاڑی کس تھی:اسقاط حمل کے دوران جاں بحق لڑکی کیس میں دوسرا ملزم بھی گرفتار

    مریم کوہسپتال کون لایا،گاڑی کس تھی:اسقاط حمل کے دوران جاں بحق لڑکی کیس میں دوسرا ملزم بھی گرفتار

    لاہور: مریم کوہسپتال کون لایا،اسقاط حمل کے دوران جاں بحق لڑکی کیس میں دوسرا ملزم بھی گرفتار،اطلاعات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

    پولیس نے لڑکی کو ہسپتال لانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی اور لڑکی کا اسقاط حمل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شبہ ہے کہ اسی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا اور پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جارہے ہیں۔

    اویس لڑکی کو اسپتال لانے والی گاڑی میں موجود رہا۔ لاش اسپتال میں لے جانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو لڑکی کا کلاس فیلو ہے اور دونوں کے تعلقات تھے۔

    گزشتہ روز لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی، لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی، اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے

  • میری بیٹی کو گولی نہ ماریں :کراچی میں ڈاکووں نےبیٹی کے سامنے باپ کو گولی مار دی گئی

    میری بیٹی کو گولی نہ ماریں :کراچی میں ڈاکووں نےبیٹی کے سامنے باپ کو گولی مار دی گئی

    کراچی: میری بیٹی کو گولی نہ ماریں :کراچی میں ڈاکووں نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی مار دی گئی ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماری، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہر نامی شخص کو فوری طبی امداد دی گئی جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے سینکڑوں واردات رونما ہوتے ہیں جس میں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

  • دوستی نہ کرنے پر16 سالہ لڑکا قتل: قاتل کون سن کررونگٹے کھڑے ہوگئے

    دوستی نہ کرنے پر16 سالہ لڑکا قتل: قاتل کون سن کررونگٹے کھڑے ہوگئے

    پشاور: دوستی نہ کرنے پر16 سالہ لڑکا قتل: قاتل کون سن کررونگٹے کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق میں چمکنی کے علاقہ شاہ پور میں دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ محنت کش چنگچی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

    گل رحمان چار روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کی ایف آئی ار تھانہ شاہ پور میں درج کی گئی، تاہم گزشتہ شب اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیر اکبر کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم نے نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم نے بچے کیساتھ دوستی نہ کرنے پر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ مقتول گل رحمان چنگچی چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔

  • تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار,

    تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار,

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار*
    تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزمان میاں خان اور اعظم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزمان نے گاوں جسلانی کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی 3 بکریاں اور 1 بکرا چوری کیا اور فرار ہو گئے تھے۔ دونوں اشتہاری ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری،
    مزید کاروائی میں تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان ضیغم عباس اور عمیر ارشاد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے پتنگ فروشی کا خطرناک دھندہ کرنے والے ملزم عارف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی، ملزم عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔

    ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کو نبھانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے اور پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔

  • زینب انسٹیوٹ کے پرنسپل کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات،گھناؤنے جرائم کے پیچھے کون ہے ، پردہ فاش ہو گیا

    زینب انسٹیوٹ کے پرنسپل کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات،گھناؤنے جرائم کے پیچھے کون ہے ، پردہ فاش ہو گیا

    قصور : زینب انسٹیٹیوٹ کا پرنسپل احمد عرف پپو نلکا کا مزید چونکا دینے والا کریمینل ریکارڈ سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : جیل میں ایک ماہ کے لئے 3 ایم پی او کے تحت مہمان بناکر بھیجا جانے والا ملزم سابقہ ادوار میں قتل ، ناجائز قبضوں، جنسی زیادتی، غنڈا گردی اور شہرمیں خوف و ہراس پھیلانے والا بااثر غنڈا نکلا –

    قصور کے ایک مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پپو نلکا کے تانے بانے افضل کھوکھر سمیت کئی بااثر افراد سے ملتے ہیں –

    ملزم 20 سال سے شہر میں بے حیائی، جوا ، منشیات فروشی ، اور ناجائز قبضوں کے ساتھ ساتھ قتل و غارت کو فروغ دے رہا ہے


    ایک وکیل کے ساتھ منشیانہ کرنے والا پپو نلکا اسوقت ہسپتال ، میڈیکل کالج ، لینڈ کروزر اور بنگلے جیسے گھر سمیت درجنوں پلاٹس کا مالک ہے-

    واضح رہے کہ زینب انسٹی ٹیوٹ نرسنگ کالج موضع بنگلہ کمبوہاں قصور شہر میں جنسی استحصال کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں سو سے زائد بچیوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہے اور ان کو پیپرز میں پاس کرنے کے نام پر زیادتی کی گئی ہے اور معصوم بچیوں کے مستقبل کو داﺅ پر لگایا گیا ہے۔

    جس بچی نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی اسے عبرت کا نشان بنایا گیا ہے۔پپو نلکا نرسنگ کی طالبات کو واٹس ایپ پرمیسیج کرکے اپنے کمرے میں بلاتا تھا اور اپنی جنسی ہوس پوری کرتا تھا لڑکیوں کی طرف سے منتیں اور واسطے دینے پر انہیں مغلظات بکتا ہے اور انکی بات نہ ماننے پرانہیں کالج سے نکالنے اور پیپر میں فیل کرنے کی دھمکی دیتا ہے پپو نلکا نے جعلی نرسنگ سکول بھی قائم کررکھا ہے-

    تاہم اس ساری تحقیقات کے لیے مندرجہ ذیل افسران پر مشتمل ایک مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔1. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (چیئرمین)
    2. ایڈیشنل ایس پی ، قصور
    3۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈی ایچ او قصور
    مسز بشری انور ، پرنسپل اسکول آف نرسنگ ، ڈی ایچ کیو ، قصور

    اب اس 3 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے وہ رپورٹ ڈی سی قصور نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیجی ہیں ان میں کہا گیا کہ زینب انسٹیٹیوٹ جس قانون کے تحت بنایا گیا اس قانون کے تحت کاروائی کریں-

    اور لوکل گورنمنٹ جس میں ٹی ایم اے اور ضلع کونسلر شامل ہیں کو زینب انسٹیٹیوٹ کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی سی قصور نے اس بلڈنگ کو غیر قانونی قرار دیا۔

    اور انہوں نے جو پی این سی (پاکستان نرسنگ کونسل ) کا جو لیٹر لگایا ہوا ہے کہ ہمارے پاس پی این سی کا اجازت نامہ ہے اس کا بھی ہیلتھ کئیر کمیشن کو کہا گیا کہ اس کے بارے میں انکوائری کریں کہ کیا یہ جعلی ہے یا اصلی ہے- تاہم کمیٹی نے خیال کیا کہ یہ جعلی ہے اور کوئی حتمی رائے نہیں دی اس کے لئے مزید انکوائری کرنے کی ہدایت کی-

    اور یہ انسٹیٹیوٹ 3 سال پہلے بنا تھا جہاں نرسنگ کروائی جاتی تھی اور پپو نلکا نرسنگ کی جعلی ڈگریاں بیچتا تھا اس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور انتظامیہ نے نرسنگ کونسل والوں کا بھی موقف جاننے کی کوشش کی ہے کہ آپ نے کس قانون کے تحت اس کی رجسٹریشن کی ہے تو پتہ چلا ہے کہ رجسٹریشن کی صرف انہوں نے درخواست دی تھی دی تھی لیکن اس کے بعد ان کا کوئی بھی وفد یہاں پر وزٹ کے لئے نہیں آیا اور کسی نے اس نرسنگ سکول کو پاس نہیں کیا تھا-

    قصور کی ہیلتھ کئیر کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کا گائنی سنٹر اس کا بھی ان کے پاس کوئی اجازت نامی نہیں ہے ان کے پاس کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں ہے اور جعلی طریقے سے چل رہا ہے۔

    قصور جنسی اسکینڈل:انکوائری رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

     

  • سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھرسرغنہ سمیت گرفتار

    سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھرسرغنہ سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کےتحفظ کا سفر کامیابیوں کے ساتھ جاری وساری ہے۔
    تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھر کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈکیت گینگ کے قبضہ سے روڈ رابری اور شاپس رابری کی مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم برآمد۔
    SHO سٹی شاہکوٹ تصور منیر نے برآمد ہونیوالی رقم کی ریکوری ڈیڑھ لاکھ روپے حقیقی مالکان کے حوالے کر دی۔روڈ رابری کے مقدمات میں 70,000 روپے مدعی مقدمہ محمد اکرم اور 10,000 روپے مدعی مقدمہ مبین کے حوالے کر دی گئی۔ شاپس رابری کے مقدمات میں 40,000 روپے مدعی مقدمہ عتیق اور 30,000 مدعی مقدمہ اقبال کے حوالے۔اس احسن اقدامات پر تمام معزز شہریوں کا تھانہ سٹی شاہکوٹ سمیت پنجاب پولیس ننکانہ سے اظہار تشکر اور ڈھیروں دعائیں۔ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پنجاب پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ضلعی پولیس عوامی خدمت اور تحفظ کے جذبے سے سرشار ہے۔