ایبٹ آباد بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص پر مقدمات بھی درج کروادئیے۔10دن بعد جیل سے رہائی ملی۔متاثرہ شخص کی ڈی آئی جی ہزارہ اورڈی پی او ایبٹ آباد سے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔ا س حوالہ سے ملکپورہ کے رہائشی ڈاکٹر پرویز راجپوت نے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس نے بیوہ خاتون سے شادی کی۔ا س کے اہلیہ کے سابق دیورمحمد ساجد کے ایما پر جاوید نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں مکان پر قبضہ کرنے ے کیلئے اورتعمیرات رکواکیلئے اس کے گھر پر حملہ کیااوراس کی اہلیہ کو زدوکوب کیا۔بعد ازاں پولیس کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں زیردفعات506,365,337/34,107مقدمات درج کروائے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔وہ 10روز بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔ڈاکٹر پرویز راجپوت نے کہا کہ اس کے مکان کا کیس عدالت میں زیرسماعت رہا بعد ازاں باہمی مفاہمت کے بعد کیس ختم کیا گیا۔اس کی اہلیہ کا سابق دیور محمد ساجد مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھمکی آمیز خطوط گھر میں پھینک ر ہا ہے۔ڈاکٹر پرویز کے مطابق بااثر افراد سے اس کے خاندان کے افراد کو جان کا خطرہ ہے۔اسے یا اس کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دای محمد ساجد،جاوید اورا س کے ساتھیوں پر ہوگی۔متا ثرہ شخص نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد،کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے اوربااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے
Category: جرائم و حادثات
-

لاہور:ڈاکوایک شہری سےایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین کرلےگئےاورپولیس دیکھتی رہ گئی
لاہور:ڈاکوایک شہری سےایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین کرلےگئےاورپولیس دیکھتی رہ گئی پنجاب کے شہر لاہور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ رپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہ تھم سکیں، نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہری مطیع اللہ خان رقم لے کر ہال روڈ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
-

دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان نے4ماہ قبل دوران ڈکیتی 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجبکہ ملزمان ڈکیتی کے متعددمقدمات میں بھی ملوث ہیں۔
لاہور انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتارکر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او رائیونڈمحمد حسیب کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی عدنان مسعود اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان وقاص عرف وقاصی، وقار اور ابرارکو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد عیسیٰ خان نے بتایا کہ درندہ صفت ملزمان نے تقریباً 4ماہ قبل 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان دوران واردات طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور شہرکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعددمقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-

ایس ایچ اوزکی خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں،(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا (1) رائفل 222 قبضہ پولیس
کلری, بغدادی, کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ اوز نے اچھی کارکردگیاں دکھاتے ہوئے منشیات فروش٫ گٹکا/ماوا سپلائر ملزمان کو گرفتار کیا. ایس ایچ اوز نے خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا. ملزمان کے قبضہ سے(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا اور (1) رائفل 222 قبضہ پولیس میں لی گئی , ایس ایس پی سٹی.
گرفتار شدہ ملزمان درج زیل:
1.وسیم حسن ولد محمد سلیم.
2. رسول بخش ولد مراد بخش.
3. اسماعیل چاہ عرف. نقاسن شاہ ولد قاسم شاہ.
4. محمود ولد فقیر محمد.
5. واجد عرف وجو ولد محمد نواز.
گرفتار ملزم واجد اور وجو (ایڈیشنل آئی جی آفس) کی جاری کردہ آئی آر لسٹ میں بھی نامزد ہے.گرفتار ملزم رسول بخش کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ایف آئی آر نمبر 27/2020 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
2. ایف آئی آر نمبر 198/2010 بجرم دفعہ 395 تھانہ کلری.
3. ایف آئی اار نمبر 199/2010 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلری.گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات
1. ایف ائی آر نمبر36/2021 بجرم دفعہ 8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کلری.
2. ایف آئی آر نمبر 37/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
3. ایف آئی آر نمبر 38/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلری.
4. ایف آئی آر نمبر53/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ بغدادی.
5. ایف آئی آر نمبر 54/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ بغدادی.
6. ایف آئی آر نمبر62/2021 بجرم دفعہ23(i)A/32 تھانہ کلاکوٹ . -

بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر
ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر کا لاکھوں روپے کی چرس برامد ہونے کے بارے میں کہنا.
ایس ایس پی ملیر: شاہ لطیف سے بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ پولیس کو بلوچستان سے لائی جانے والی چرس کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ شاہ لطیف پولیس نے ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے در محمد گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع پر ملزم شہزاد علی کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا پولیس نے مجموعی طور پر دس کلو فائن کوالٹی چرس برآمد کی۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کی سپلائی/فروخت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا
ایس ایس پی عرفان بہادر: ۔ملزم شہزاد کی نشاندہی پر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے دیگر تین کارندے گرفتار۔ گرفتار ملزمان بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد علی، قاسم شاہ، حبیب الحمن اور طالب شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے -

ماں، بیوی، بہن اوربھابھی قتل:قتل کرنےوالابدنصیب اب کہاں اورکس حالت میں ہے
ننکانہ صاحب:ماں، بیوی، بہن اوربھابھی قتل:قتل کرنےوالابدنصیب اب کہاں اورکس حالت میں ہے،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہ کوٹ کی بسم اللہ گلشن کالونی میں ایک گھر ہی کی 4 خواتین کو قتل کیا گیا، شبہ ہے کہ بیٹے نے ماں بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
-

اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں کا گروپ گرفتار،ر کریک ڈاون جاری،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر
اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار کے خلاف کارروائی۔ مندرہ سے اسلام آباد کے لئے لائے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھکاریوں کا سہولت کار بھی گاڑی سمیت گرفتار ہو چکا ہے ۔ملزم روزانہ پیشہ ور بھکاریوں کا گروہ مندرہ سے اسلام آباد لاکر مختلف سگنلز پر دراپ کرتا تھا۔بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری رہے گا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر
-

کراچی روئی کے گودام میں آتشزدگی ، ایمرجنسی نافذ
کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب روئی کے گودام میں آتشزدگی کی خبر موصول ہوئی ہے .بقول ایم ڈی واٹربورڈ ، شیرپاؤ اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے. پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں، دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے. سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل کو بھی عملےسمیت جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے. ایم ڈی واٹربورڈکے مطابق آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی.
-

رائیونڈ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات!
لاہور: رائےونڈ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
رائےونڈ مانگاروڈ چھجو چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔ ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو ڈالفن پولیس کے حوالے کردیا۔
تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
-

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے لگی
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ،ایس پی صدر کا علاقہ ڈکیتوں کا گڑھ بن گیا
پنجاب پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف ہے ،علاقہ ایس ایچ ملک اللہ یار چند مندپسند صحافیوں سے سب اچھا کی خبریں لگواتے نظر آتے ہیں ، اڈیالہ روڈ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،3 نامعلوم مسلح ڈکیت ڈیڑھ لاکھ کیش رقم سرعام لوٹ کر چلتے بنے،مسلح ڈکیتوں نے دوکان کے کشئیر سے 25 ہزار روپے بھی لوٹے 1 لاکھ25 ہزار روپے گن پوائنٹ پر گاہک سے چھینے گیے
2 مسلح افراد کے پاس پستول اور 1 شخص مسلح خنجر تھا گاہک کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی جو کہ موٹروے پولیس کے اہلکار ہے شام ساڑھے سات بجے کے قریب مسلح ڈکیت اڈیالہ روڈ پر قائم ٹائلز کی دوکان مین داخل ہوئے
چند ماہ قبل اڈیالہ مین روڈپرعورت سے موبائل چھیننے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ،ایس پی صدر کا علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافے پر سی پی او، آر پی او نے آنکھیں بند کر لی
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے بھتہ اور رشوت لینے والے پنجاب پولیس کے افسران کو بے نقاب کیا جائے،علاقہ ایس ایچ او، ایس پی صدر کی نااہلی کے پاس جرائم پیشہ افراد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں حاصل کرنے والی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،
