Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پرواز کے دوران شام 4 بجکر 5 منٹ اور 31 سیکنڈز پر جہاز میں خرابی شروع ہوئی انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونایہ خرابی تھی ، جس نے ٹوٹے ہوئے او ایس جی پن اور پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کے ساتھ مل کر پروپیلر کی رفتار کم کردی اور پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوگئی،4 بجکر 10 منٹ اور 34 سیکنڈز پر انجن نمبر ایک فیل ہوگیا اور 4 بجکر 11 منٹ اور 53 سیکنڈز پر او ایس جی نے کام کرنا بند کردیا،

    بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی ، 7 دسمبر 2016 کو ہونے والے اس حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور عملے سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے چترال سے اسلام آباد کےلئے اڑان بھری تو انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یعنی (PT 1 ) بلیڈ ٹوٹ کراپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن حادثے سے پہلے پشاور سے چترال آنے کے دوران ہی ٹوٹ چکے تھے مگر پھر بھی طیارے کو اگلی پرواز کےلئے روانہ کردیا گیا،طیارے کی آخری مرمت کینیڈا میں ہوئی تھی جہاں نہ صرف او ایس جی کی موڈی فکیشن کی گئی بلکہ پارٹ نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔

  • دوروزقبل گھرسے واپس آنےوالےسی ٹی ڈی اہلکارنےخودکشی کرلی

    دوروزقبل گھرسے واپس آنےوالےسی ٹی ڈی اہلکارنےخودکشی کرلی

    پشاور :دوروزقبل گھرسے واپس آنے والے سی ٹی ڈی اہلکار نے خودکشی کر لی،اطلاعات کے مطابق پشاور میں انسداد دہشتگردی محکمے سی ٹی ڈی کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہلکار کے خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیاتھا۔ اہلکار کوہاٹ کا رہائشی اور سی ٹی ڈی پشاور میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔

    اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پولیس تفتیش کو آگے بڑھائے گی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

  • نشے سے انکار زندگی سے پیار،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔

    نشے سے انکار زندگی سے پیار،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں۔اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جمرہ روڈ پر سنت سنگ ریلوے کراسنگ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی مہران سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ،برآمد ہونے والی منشیات میں 1.5 کلو گرام چرس اور 250 گرام آٸس شامل ہے۔ملزم محمد ندیم جوکہ سرگودھا کا رہائشی ہے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ دوسری کروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ صوفیا ہوٹل چوک اعظم کے قریب کاروائی کے دوران دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی،برآمد ہونے والی منشیات میں 3.5 کلوگرام چرس شامل ہے۔ ملزم بنام سعید عباس جو لیہ کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

  • لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہور:لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور سروسزہسپتال کے نئے پرنسپل آفیسر ایم ایس نے ادارے میں کرپشن کی خبروں کے منظرعام کے بعد آنے پرسخت ایکشن لے لیا

    ذرائع کے مطابق پرنسپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ادارے کے اندرکام کرنے والے اوراس ادارے کے ساتھ معاونت کرنے والوں کی طرف سے کئی ایسی شکایات سن چکے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہےکہ لاہورسرسزہسپتال میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوانیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، اس عمل کوشفاف بنانے کےلیے اوران الزامات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئیں‌پہلی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں اورنئے طریقہ کار کے تحت سارے الزامات کی تحقیق کرنے کا حکم صادر کرچکے ہیں‌

    سروسزہسپتال کے پرنسپل کی طرف سے کہاگیا ہےکہ وہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی ، گریویسن اند ری ڈریسل کمیٹی ،انسپیکشن کمیٹی کوختم کررہے ہیں تاکہ کرپشن کے الزامات کی آزادنہ تحقیقات ہوسکیں

  • لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟

    لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟

    لاہور:لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟شہری کس کواپنا دکھڑا سنائیں،اطلاعات کے مطابق لاہورشہرجہاں ایک طرف لوگوں کے روزگارکا بڑا ذریعہ ہے وہاں لوگوں کے نقصانات کا بھی مرکز بنتا جارہاہے، لاہور کمانےکےلیے آتے ہیں مگراپنا سب کچھ گنوا کے واپس جانا پڑتا ہے

    ذرائع کے مطابق ایسے معاملات معمول بنتے جارہے ہیں ،مسئلہ جواصل درپیش ہے وہ یہ ہے کہ اتنے بڑے سنگین جرائم کے سرزد ہونے کے باوجود پولیس کیا کررہی ہے، لاہورکے سیف سٹی منصوبوں پربڑی بڑی کہانیاں سنانے والے اب کہاں ہیں

    لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہماراقصورکیا ہے؟ اگرحکومت ایسے جرائم پرقابوہی نہیں پاسکتی توپولیس اورامن وامان کی مد میں سالانہ اربوں روپے قوم کے کیوں ضائع کیئے جارہے ہیں‌،

    ادھر ذرائع کے مطابق ایک ایسا ہی تازہ واقعہ لاہورشہر کے علاقہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کھانا کھانے کےلیے گیا توموٹرسائیکل گنواکرواپس آگیا

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورشہر میں مزدوری کرنے کی غرض سے آنے والا ایک اسد علی ولد محمد علی نامی نوجوان تین چار دن پہلے محمد رفیق مچھلی والا جس کی دوکان شاہدرہ میں واقع ہے کھانا کھانےکے لیے گیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

     

     

    ذرائع کے مطابق اسد علی جب کھانا کھانے کے بعد ہوٹل سے باہر آکردیکھا تواس کی موٹرسائیکل غائب تھی ، اسد علی نے ادھرادھردیکھا لیکن موٹرسائیکل نظرنہ آئی ہوٹل مالکان سے بھی پوچھا توانہوں نے کوئی مناسب جواب نہ دیا

    اسد علی نے اس دوران ہوٹل انتظامیہ سے درخواست بھی کی کہ ان کے ہوٹل کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری ہوئی وہ اس موٹرسائیکل کوتلاش کرنے کے لیے اس کی مدد کریں لیکن کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا گیا ، ایسے معلوم ہوتا تھا کہ شاید ہوٹل انتظامیہ جان بوجھ کراس معاملے سے توجہ ہٹارہی ہے ،

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سے پہلے بھی اس ہوٹل کے گردونواح سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ہیں ، اب یہ معلوم نہیں یہ کوئی مخبر اس ہوٹل میں کام کرتا ہے یا پھرچوری کرنے والا اس ہوٹل کی اتنظامیہ کی کمزور حفاظتی تدابیر کا فائدہ اٹھاتا ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسد علی نے پولیس کودرخواست دی ہےلیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

    پولیس کی طرف سے بھی کوئی رسپانس نہیں ملا ، اعلیٰ حکام کے پاس ویسے ہی وقت نہیں کہ وہ اس ملک کے غریب شہری کے مسائل پرتوجہ دے سکیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پرپولیس کے غیرذمہ دارانہ رویے کے خلاف ایک مہم بھی چل نکلی ہے ، اب یہ مہم کیا صورت حال اختیار کرتی ہے اس کا اندازہ تو نہیں لیکن یہ بات طئے ہے کہ ایسے واقعات سے روگردانی کسی بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتی ہے

    اس حوالے سے ماضی میں کئی مثالیں مل چکی ہیں‌کہ چوری کی موٹرسائیکل اوردیگرگاڑیوں کودہشت گردوں نے لوگوں کی جانیں لینے کے لیے استعمال کیا ہے ،

    یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ موٹرسائیکل موصوف اپنے دوست کی لے کرکھانا کھانے کےلیے گیا تھا . اسی واقعہ کی وجہ سے اسد علی پردہرا دباو اوردہری پریشانی ہے کہ وہ اس دوست کے موٹرسائیکل کا نقصان کیسے پورا کرے

  • بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ریاست بہار کے شہر وشالی میں رسالپور گاوں کی 20 سالہ مسلمان لڑکی گلناز خاتون کومذہب تبدیل کر کے ہندو لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر زندہ جلائے جانے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی جس کے بعد پولیس نےبالآخر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلناز خاتون جس کی آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی، علاقے کا ایک نوجوان ستیش کماراس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ چونکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتا تھا اس لئے گلناز نے اس سے شادی سے انکار کردیا جس کا ستیش کمار کو بے حد رنج تھا۔ گلناز کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کر دی۔ 30 اکتوبر کو گلناز اپنی بہن گلشن پروین کے ہمراہ گھر کا کوڑا کرکٹ پھینکنے باہر نکلی تو ستیش کمار نے اپنے کزن چندن اور اس کے باپ وجے رائے کی مدد سے گلناز کو پکڑ لیااور اسے ایک بار پھر شادی کے لئے مجبور کیا۔ گلناز نے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور ہندو سے شادی نہیں کر سکتی تو ستیش نے اسے مڈہب تبدیل کرنے کو کہا۔ گلناز کے انکار پر چندن نے اسے پکڑاجب کہ اس کے باپ وجے رائے نے اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور ستیش نے اسے آگ لگا دی جس سے گلناز کا 75 فی صد جسم جل گیا۔ تینوں ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔ گلناز کی بہن گلشن کی گواہی اور ملزمان کے بارے میں بتانے کے باوجود پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گلناز خاتون نے ایک ویڈیو میں تمام حقائق ریکارڈ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ گلناز 15 نومبر کو انتقال کر گئی۔ جس کے بعد وشالی اور پٹنہ بھر میں کئی این جی اوز اور سیاسی جماعتوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس پر دباو ڈالا۔ گزشتہ روز پولیس نے ستیش کمار کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

  • راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج،خواجہ سراؤں کا ڈی ایس پی سرکل وارث خان کے آفس کے باہر شدید احتجاج جاری ہے

    متاثرہ خواجہ سرا فوزیہ پٹھانی کے مطابق ایک ماہ قبل ملزم نعمان بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر فائرنگ کی، سامان توڑا اور ہراساں کیا، تھانہ بنی گالا میں مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی، اللہ نے مجھے بچایا،

    متاثرہ خواجہ سرا نے مزید کہا کہ بااثر ملزمان پولیس پر اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ہمیں ہر روز انکوائری کے نام پر بلا کر انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے، پولیس ہمیں انصاف فراہم کرنے کی بجائے ہم پر صلح کےلئے دباؤ ڈال رہی ہے،

    خواجہ سراؤں نے سی سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

  • لاہور سول لائنز پولیس کی کاروائی، منکوحہ کو زخمی کرنے والا گرفتار

    لاہور سول لائنز پولیس کی کاروائی، منکوحہ کو زخمی کرنے والا گرفتار

    ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی سر بر اہی میں سول لائنز پولیس کی کارروائی۔گھریلو لڑائی جھگڑوں پر اپنی منکوحہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم عبدالوہاب گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم کا 6ماہ قبل نیلم حسین سے نکاح ہوا تھا لیکن کچھ گھریلورنجشوں کی وجہ سے رخصتی نہ ہوئی تھی۔ملزم عبدالوہاب رکشے میں ڈیوٹی پر جاتی ہوئی اپنی منکوحہ نیلم حسین پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم عبدالوہاب کی فائرنگ سے نیلم دونوں بازوں پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی۔

    27سالہ نیلم حسین لاہور بورڈ کے دفتر میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کر تی ہے۔نیلم حسین 5بہنوں اور2بھائیوں کی واحد کفیل ہے جبکہ والد 5سال قبل وفات پا چکا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

  • پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ

    پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ

    خیرپور: پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سخت صدمے میں ڈوب گئی ہے، اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ خبرمنظوروسان کے بھتیجے کے حوالے سے ہے

    بھرگڑی کے قریب گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھرگنی کے قریب روڈ پر کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی ، گاڑی سےایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، جس کے بعد ناقابل شناخت لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ گاڑی سے ملنے والی لاش پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے بلاول وسان کی ہے، اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    ایس ایس پی سعود مگسی کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق اے ایس آئی کیساتھ 2دوست بھی ساتھ تھے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انکوائری کی جارہی ہے جبکہ عینی شاہد ین نے بتایا کہ گاڑی کے پاس سے 2 افراد فرار ہوئے تھے۔

    بلاول وسان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں حاجی نواب وسان میں ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں منظور وسان ،نواب وسان ،منور وسان ودیگر نے شرکت کی۔نواب وسان نے کہا کہ بلاول وسان کو سازش کے تحت شہید کیا گیا ہے ، گاڑی میں آگ کی اطلاع 2 گھنٹے بعد ہوئی، ہمیں انصاف چاہیے۔

    ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اوردیگرقیادت نے کہا ہےکہ وہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں اوراس واقعہ میں ملوث افراد کوقانون کے کٹہرے تک لانے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں‌لیکن ابھی تک یہ پتہ نہیں‌چل سکا کہ کیا پولیس مجرموں تک پہنچ گئی ہے یا نہیں

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا

    تفصیلات کے مطابق ڈارک ویب پر پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والے درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزا سنا دی ،بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا

    سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے جسکے بعد راولپنڈی پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا ،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مشہور جنسی زیادتی کیس فیصلہ سنایا،معزز جج نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا