Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس

    لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس

    لاہور: لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سات خواتین کو قتل کردیا گیا جن میں تین سالہ بچی اور دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

    لاہورپولیس ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں 15 سالہ مریم اور 16 سالہ کرن کی لاشیں گھر سے ملیں، ورثا تدفین کی تیاری کیے بیٹھے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، تفتیش ہوئی تو باپ اور بھائی قاتل نکلے جنہوں نے کردار پر شک کی بنا پرلڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ادھر گرین ٹاؤن میں نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے خاتون کو تین سالہ کمسن بچی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ہنجروال میں بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بیٹے احمد شہروز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو چھریاں مار کر قتل کیا۔بھاٹی گیٹ میں دو بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا، ڈیفنس سی میں بارہ سالہ لڑکی کی بھی پراسرار ہلاکت ہوئی، لاہور کی سٹیج اداکارہ ثمینہ خٹک کو اس کے سگے بیٹے نے ابدی نیند سلادیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ کچھ مقدمات میں ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،باقی کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد

    خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد:خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد نے بتادیا ، اطلاعات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصل بینک کے مینجرکوگرفتارکرلیا ہےجس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں

    ذرائع کے مطابق فیصل بنک ایف ٹین برانچ کے منیجر کا خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی وئرال ہونے والی ویڈیو کا معاملہ جب آئی جی اسلام آباد تک پہنچا تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا

    ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ، ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی شالیمار کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے ملزم عثمان گوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم فیصل بنک ایف ٹین برانچ میں کریڈٹ منیجر تھا،ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والے بھی شرما گئے ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت سامنے آئے ہیں‌ جہاں سرعام خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو لیک ہونے پر عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں:

    اس حوالے سے پہلے تو متضاد اطلاعات تھیں لیکن اب ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی ہے۔اوراکثرصارفین نے کہاہےکہ وہ اس مینجرکوجانتے ہیں

    ذرائع کے مطابق بینک کی برانچ ایف 10 سیکٹر میں واقع ہے، جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک مینجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

     

     

    جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر متحرک صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

    اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

    دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ خاتون کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے۔ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ،فیصل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،02 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے
    گرفتار ملزمان میں علی رضا اور سرور شامل ہیں

    ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر ملزمان امانت میں خٰیانت سمیت چوری کے مقدمات میں 07 سال سے مفرور تھے،،ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئیے گئے ،

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،

  • اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ کے SHO محمد ادریس کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ سرگرم ڈکیت گینگ اقبال عرف بالو کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان روڈ رابری اور ہاوس رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھے اور علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ صدر ننکانہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقد رقم 2 لاکھ روپے اور دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 4 پسٹل 2 کاربین، کارتوس اور گولیاں برآمد۔
    ڈکیت گینگ سے مزید انکشافات کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    ڈی پی او ننکانہ نے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔
    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص  کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص مدثر بٹ کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر ایس ایچ او شادمان کارروائی کرنے کی بجائے صلح کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں: درخواست گزار محمد مشتاق کے مطابق ،ایس ایچ او شادمان کی ہٹ دھرمی ، اپنے کارخاص پر کارروائی کرنے کی بجائے مدثر بٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،ایس ایچ او شادمان نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے کار خاص رکھا ہوا ہے،

    ایس ایچ او شادمان اعلیٰ افسران کو مس گائیڈ کرنے میں مصروف ہیں ، ننھے شہری پر 188 کی بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہے،کار خاص مدثر بٹ تھانہ شادمان میں ایس ایچ او کے فیصلے خود کرتا ہے ، ،

    ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن کی ہدایت کے باوجود ایس ایچ او شادمان کارخاص مدثر بٹ پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،شہری کی سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

  • ملک و صوبے کی ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے

    ملک و صوبے کی ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک و صوبے کی پائیدار ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. اس ضمن میں قومی شاہراہوں کی توسیع اور تعمیر کیلئے لورلائی سے سینکڑوں کلومیٹر پیدل مارچ کرکے کوئٹہ تشریف لانے پر لورالائی کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں. گورنر یاسین زئی نے توقع ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت بہت جلد لورالائی کے عوامی مطالبات پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اسفندیار خان کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد میں سوشل ایکٹیویسٹ مولاداد خان، سردار فیصل خان، انجنئیر نصیب اللہ اور عبیداللہ شامل تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات کیلئے قربان کرنا ہی انقلابی شعور کی علامت ہے اور ہمارے اجتماعی روشن مستقبل کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں تمام قومی شاہراہوں کو حال اور مستقبل قریب کے تقاضوں کے مطابق دو رویہ کرنا ہوگا.

    قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سردست تمام متعلقہ محکموں کو ایک جامع اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی اس کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی ضرورت ہے.

    گورنر یاسین زئی نے کہا کہ اس ضمن میں ہم تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد قانون سازی کے ذریعے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے گا.

  • آئی جی پنجاب نے  ایلیٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کے امور میں  بہتری کے متعلق احکامات جاری کر دئے

    آئی جی پنجاب نے ایلیٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کے امور میں بہتری کے متعلق احکامات جاری کر دئے

    آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت ایلیٹ فورس کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر نے آئی جی پنجاب کو مجموعی کارکردگی اور دیگر پروگرامز بارے بریفنگ دی۔

    آئی جی پنجاب نے ایلیٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کے پیشہ ورانہ امور میں مزید بہتری کے متعلق احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ
    ایلیٹ ایک سپیشلائزڈ فورس ہے جسے پروٹوکول یا غیر ضروری ڈیوٹیوں کیلئے ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی ٹریننگ اور رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتربنایا جائے۔

    ایلیٹ فورس میں شامل اہلکاروں کی ترقی سے متعلقہ امور میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق فوری نمٹائے جائیں۔ زیر تربیت اہلکاروں کوبہترین ٹریننگ کے علاوہ حفظان صحت کے مطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ کیاجائے۔

    اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    ‏چودھری محمد انور صدر کسان اتحاد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لاہور کی بہادر پولیس نے کل اس قدر شیلنگ کی اور واٹر کینن استعمال کیے کہ ہمارا ساتھی جانبحق ہو گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے کیمیکل ملا پانی استعمال کیا جس سے وہاڑی کے جنرل سیکرٹری کسان اتحاد اشفاق لنگڑیال کی موت واقع ہو گئی

    ہمارے کسان اتحاد کے عہدیدار کی موت کیمیکل والے پانی کے بعد آنسو گیس کا شیل لگنے سے ہوئی، حکومت موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ثابت کرنا چاہ رہی ہے

    حکومت نے ہمارے 300 کسان تھانوں میں بند کر رکھے ہیں گرفتار کسانوں کی رہائی کا ریٹ تھانہ چوہنگ میں 5 ہزار فی کسان ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے ہمارا گناہ کیا ہے ہم نے حق مانگا ہےاور حق مانگنا گناہ ٹھر گیا ہے ، حکومت ہمارے 300کسان رہا فی الفور رہا کرے

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت کی،وزیرصحت نے زخمی طالبات کے اہل خانہ خانہ سے ملاقات کی اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی طالبات کا علاج جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر برن سینٹر ڈاکٹر معظم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے زخمی طالبات کے اہل خانہ کو بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والی طالبات کے اہل خانہ سے مکمل ہمدردی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر زخمی طالبات کا بہترین علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ایک طالبہ کا کامیاب آپریشن کیاہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی ہونے والی طالبات کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے تمام زخمیوں کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔