بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں نارووال کے قریب گوردوارہ کرتار پور صاحب کی دیکھ بھال کے لئے حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے منظوری کے بعد گوردوارے کو خود مختار قرار دئیے جانے اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ پنجاب میں سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم شرومنی اکالی دل کے سرکردہ لیڈر ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں گوردوارہ کی دیکھ بھال کےلئے کئے جانے والے انتظامات کو بزنس پلان کا نام دیا گیا ہے جب کہ سکھ قوم مذہب کے نام پر کسی قسم کا بزنس نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ کرتار پور کی دیکھ بھال کے لئے جتنے فنڈز درکار ہیں وہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ سکھوں کی ایک دوسری سرکردہ تنظیم نے اس بات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ نئے بنائے گئے پراجیکٹ کے ارکان میں ایک بھی سکھ رکن شامل نہیں ہے۔ تنظیم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی منصوبے کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے لئے اسی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کاکم از کم ایک رکن ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ کرتارپور گوردوارہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں سکھوں کو بھی نمائندگی دی جائے۔

Category: جرائم و حادثات
-

گوردوارہ کرتار پور کی دیکھ بھال کے لئے بنائے گئےپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پر بھارتی سکھوں کے تحفظات
-

ساہیوال:عرصہ دراز سے مفرور اشتہاری کیسے گرفتار ہوا،ملزم نے کتنے کروڑ کا فراڈ کر رکھا تھا،جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا
ساہیوال:تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،دس سال سے مفرور،25 کروڑ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، ناصر علی ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے مختلف تھانوں کے مطلوب اشتہاری طارق اسماعیل میو کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی ساہیوال پولیس نے ملزم کی بھاری رشوت کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ہتھکڑیاں پہنا دیں اور پابند سلاسل کر دیا۔ ملزم طارق اسماعیل میو بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ ہے جس نے مختلف اضلاع میں کئی نامور لوگوں سے 25 کروڑ سے زائد کے فراڈ کر رکھے ہیں۔ملزم طویل عرصہ سے روپوش ہو کر غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ ملزم بھیس بدلنے کا ماہر ہے جو لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ،ساہیوال سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اپنی دولت غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر چکا ہے۔ایک اطلاع پر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بیرون ملک فرار کی تیاریوں میں تھا،بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ ملزم طارق کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کی بڑی تعداد تھانہ سٹی پہنچ گئی۔ جنابDPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ -

ساہیوال:پکڑی گئی شراب کی مقدار جان کر آپ ہوجائیں حیران،ڈی پی او کی ایس ایچ او سٹی کو داد
تھانہ سٹی ساہیوال کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی :ولایتی شراب کی بھاری مقدار برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، تجمل یعقوب SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سردار عرف لکھو سکنہ بوہڑ والا چوک سے ولایتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرکے اسے پابند سلاسل کردیا۔ملزم کافی عرصہ سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جس سے شریف النفس لوگ شدید پریشان اور تنگ تھے،
اس موقع پر SHO سٹی کا کہنا تھا کہ منشیات کی فروخت اور استعمال ایک لعنت ہے جسکی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کاروائیاں کرتے رہیں گے۔کسی کو معافی نہیں دی جائیگی۔علاقہ میں امن و امان قائم کرنے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔معززین علاقہ،شرفاء اور شہریوں نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ
جناب DPO صاحب نے اس شاندار کاروائی کو سرانجام دیکر قانون کی بالادستی قائم کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ -

اسلام آباد پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
باغی ٹی وی (اسلام آباد)ایس پی سٹی محمدعمر خان کی زیر نگرانی کوہسار پولیس کا سید پور گاوں میں گرینڈ آپریشن،آپریشن کے دوران 3منشیات سمگلرز گرفتار،5کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان میں کاشف،سجاد اور ضیافت شامل ہیں۔
آپریشن اے ایس پی عائشہ گل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ ٹیموں نے کیا تفصیلات کے مطابق
سید پور گاؤں میں دوروزقبل بھی کریک ڈاؤن کے دوران دومنشیات فروشوں سے 02کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئیایس پی سٹی محمد عمر خان نے کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمہ تک کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی
-

لاہور پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری،عمر شیح کا فارمولا کام کر گیا
لاہور(باغی ٹی وی) عمر شیخ فارمولا لاگو ہونے سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح بہتری آگئی، اغوا برائے تاوان ان کی دھمکیوں پر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں
قبضوں کے مقدمات میں لینڈ مافیاز کے عرصہ دراز سے مفرور تمام اشتہاری ملزمان اور پچاس سے زائد عدم گرفتار ملزمان قانون کی گرفت میں ہیںماہ اکتوبر میں سنگین وارداتوں میں ملوث 119 گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کیا گیا،ملزمان نے 618 سے زائد سنگین وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز سے ساڑھے 03 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کروائی گئی، ملزمان سے 36 کار، 382 موٹرسائیکل اور 29 دیگر وہیکلز برآمد کروائی گئیں،
سنگین جرائم میں ملوث 1129اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،عرصہ دراز سے مفرور 366 عدالتی اشتہاری اور 315 عادی مُجرمان گرفتار کر لیے گئے,ماہ اکتوبر میں اندھے قتل کے 11 مقدمات ٹریس کئے گئے ہیںڈکیتی و راہزنی کی 27 وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لایا گیا،سوشل میڈیا پر ہوائی فائزنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور اسلحہ کی نمائش والوں کےخلاف231 مقدمات درج کروائے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 630 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹولرنس جاری ہے,قمار بازی پر 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 100 سو زائد ملزمان کو پکڑا گیا، ماہ اکتوبر میں پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 34 ملزمان کو دھر لیا گیا،
بھتہ خوروں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے،
سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے، سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز ، سی آئی اے اور کار لفٹنگ سیل کی بہترین کارکردگی کو سراہا
-

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا گرفتار۔
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ایس ایچ او محمد بوٹا کی سربراہی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم اشتہاری کو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔ دریں اثناء تھانہ فیض آباد پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا، ایس ایچ او تھانہ فیض آباد افتخار جوئیہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مئوثر حکمت عملی کو یقینی بنا رہی ہے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ضلعی پولیس اپنے فرض کی انجام دہی میں دن رات مصروف عمل ہے۔*ترجمان ننکانہ پولیس*
-

خبر کیوں لگائی ؟ سی سی پی او لاہور نے صحافی اغوا کروا لیا۔ایمرا کی مذمت
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)سینئرصحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی سی سی پی او لاہور کی ہدایات پراغواء کی پرزور اور شدید الفاظ کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایمرا باڈی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سئنیر صحافی آصف چودھری کی سربراہی میں مشترکہ اجلاس ہوا
جس میں کرائم رپورٹرز فرحان علی خان، مشرف شاہ، رانا عامر، علی چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری سرفراز خان، عابد چودھری، رمضان بیگ، ممبر گورننگ باڈی ایمرا اسرار خان،ممبر گورننگ باڈی ایمرا ثاقب سلیم بٹ، خرم عباس، عدنان خالد، ملک مشتاق، خاور مغل،جابر وقاص، فراز نظام، شعیب بھٹی، رانا طاہر، اور رفیق سلطان نے شرکت کی
ایمرا صدر محمد آصف بٹ, سئنیر نائب صدر جواد ملک، نائب صدر عرفان ملک، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری، سئنیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف، اور آفس سیکرٹری افضل سیال کی جانب سے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ آج دنیابھرکے صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے۔جبکہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے اس دن کویاد گاربنانے کے لئے لاہور سے سینئر صحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کوپنجاب پولیس کے ذریعےاغواءکرلیا ہے۔صحافی کے خبر دینے پر اسے زبردستی اغواء کرنے پر سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب پولیس کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ جوکہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔ایمرا باڈی پولیس گردی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ سی سی پی او کے اس مذموم فعل کو باعث شرم گردانتی ہے۔ ہماری وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کے اقدام پر نوٹس لیں۔ اور سینئر صحافی حسنین شاہ کوجلدازجلد رہا کیا ورنہ سی سی پی او لاہور کے خلاف ایمرا باڈی دیگر صحافتی برادری کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک صحافی حسنین شاہ کورہا نہ کیا جائے۔
-

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک
سکھن، لیبر اسکوائر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق
ایک ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کر لی گئی۔ہلاک ڈاکو پیشہ ور مجرم تھا۔
ہلاک ملزم شاہنواز کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ملزم شاہنواز ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
ملزم کیخلاف تھانہ جمشید کواٹر میں مقدمہ نمبر 313/2009 ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ہلاک ملزم کیخلاف تھانہ گزری اور شاہ فیصل میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔
ہلاک ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔
ملزم شاہنواز ساتھی کیساتھ ملکر شہر بھر میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا۔جبکہ دوسرے ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا
-

اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار
موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی بکوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-2) چکری کے قریب دورانے پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران نے سڑک کے کنارے ایک گاڑی ، ہنڈا کار LEA 4046 کھڑی دیکھی جس کا ٹائر پنکچر تھا ۔مدد کی غرض سے جب افسران گاڑی کی جانب بڑھے تو گاڑی میں موجود دو ملزمان نے انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی موقع سے بھگا دی
افسران جب موقع پر پہنچے تو انہیں سڑک کے کنارے اسلحہ پڑا ملا ۔جس پر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔بعد ازاں کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو روکنےکی کوشش کی گئی لیکن ملزمان نے گاڑی نہ روکی ۔
جس پر موٹروے پولیس کی دو گاڑیوں نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور آگے موجود پولیس موبائل نے مذکورہ گاڑی کو ہنگامی طور پر روکنے کے اقدامات مکمل کرلیے ۔
اس تمام صورتحال میں جب ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا اور ملزمان کے بھاگنے کی گنجائش نہیں رہی تو ملزمان گاڑی موڑ لی اور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش جاری رکھی۔
لیکن موٹروے پولیس نے ملزمان کا ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔گاڑی کی تلاشی کے دوران :–
رائفل :16 عدد
میگزین :89 عدد
پستول :48 عدد
پسٹل میگزین :89 عدد
زندہ راونڈ : 15300 عدد، برآمد ہوئی ۔
واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں ڈی آئی جی (موٹروے زون) اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان موقع پر پہنچ گئے ۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
ملزم بنا اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دی گئی مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔ -

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں1423پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا۔
بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ عدیل عباسیتفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے بنائے گئے اسپیشل اینٹی بیگر سکوا ڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات سے1423پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کرراولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 26بھکاریوںکے خلاف ایف آر بھی درج کروائیں۔
انچارج بیگر سکواڈ عدیل عباسی نے بتایا کہ ماہ
اکتوبر میں سٹی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ نے ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات سے
1423بھکاریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 26ایف آئی آر بھی درج کروائیں۔
عدیل عباسی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی "اینٹی بیگرز سکواڈ”راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراﺅں اور چوراہوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے اور شہر سے بھکاریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گاتاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے پاک کیا جا سکے اس سلسلے میں بنائے گئے خصوصی سکواڈ کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے۔