Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی/ تین نوسرباز اور دو سہولت کار گرفتار

    پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی/ تین نوسرباز اور دو سہولت کار گرفتار

    پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کے دوران نوسر بازی کرنے والے تین ملزم گرفتار اصل امیدواروں کی جگہ بھیس بدل کر جسمانی پیمائش کروانے والے تین بہروپیے گرفتار ممبر سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
    بہروپیوں کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے

    حمزہ نامی ملزم نے خود کو امیدوار آصف محمود ظاہر کرتے ہوئے فزیکل ٹیسٹ دینے کی کوشش کی،
    کاشف علی نے خود کو ظہیر عباس جبکہ وقار حسین نے خود کو امیدوار ذیشان ظاہر کیا.

    وقار حسین کے ساتھی سہولت کار ہارون اور حمزہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا.
    ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا

    ایس ایس پی عثمان باجوہ نے کہا کہ
    بھرتی کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فزیکل ٹیسٹوں کو یقینی بنایا جارہا ہے،

    شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فزیکل ٹیسٹوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے،

  • کراچی میں بھتہ حوروں نے پھر سر اٹھا لیا،پولیس بے بس

    کراچی میں بھتہ حوروں نے پھر سر اٹھا لیا،پولیس بے بس

    کراچی میں قانون کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی، بھتہ خوری ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، کیبل نیٹ کا کاروبار کرنے والے شہری کو بوری میں بند کرے کی دھمکی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے بعد روپوش متحدہ لندن کے مبینہ بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھا لیا، شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد کے رہائشی اسکائی انٹرنیٹ کیبل کا کاروبار کرنے والے افضل خان کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے بھتہ خوروں شہروز نواب، عمران ملک عرف مانی اور عدنان قریشی عرف ببلو نے مجھے بھتہ نہ دینے پر بوری میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    افضل خان کا کہنا ہے کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کام بند نہیں کیا تو بوری میں بند ہونے کیلئے تیار ہوجاؤ، جس پر میں نے بلوچ کالونی تھانے سے متعدد بار رابطہ کیا لیکن مجھے کوئی مدد نہ مل سکی۔ افضل خان نے ایس ایس پی ایسٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پیر کے روز ایس ایس پی ایسٹ نے طلب کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ انصاف ضرور ملے گا۔

    متاثرہ شہری افضل خان کے مطابق 9 ماہ قبل بھی ان سے 1 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا جس پر انہوں نے 50 ہزا روپے ادا کیے تھے مگر اب کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسکائی انٹرنیٹ کیبل ہم خود چلائیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ میں انہیں خود زیادہ سے زیادہ رقم کی پیشکش کروں۔ میں اتنی بڑی رقم کہاں سے لاؤں گا۔ افضل خان نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

  • ساہیوال:زمیں پھٹی نہ آسمان گرا،ظلم و بربریت کی داستاں رقم،معصوم بچوں کو جلا دیا گیا

    ساہیوال:زمیں پھٹی نہ آسمان گرا،ظلم و بربریت کی داستاں رقم،معصوم بچوں کو جلا دیا گیا

    ساہیوال۔بے حسی اور درندگی کی انتہا،ایسا ظلم کہ حیوانیت بھی شرما جائے،معمولی تنازعہ پر معصوم بچوں کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی،وزیراعلی کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزم گرفتار،حادثاتی طور پر آگ لگی،ہمارے خلاف ناجائز مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کا موقف
    تفصیلات کے مطابق یہ دردناک واقعہ ساہیوال سٹی سرکل کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں واقع 89/6R میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر غلام مصطفی نامی شخص کی کمسن بچی اور بھتیجے پر جاوید اور محسن نامی ملزمان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا ڈالی،جس سے دونوں معصوم بچے عبدالرحمن اور نمرہ بری طرح جلس گئے،جنہیں بعد ازاں شدید ترین زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،
    بچوں کے لواحقین کے مطابق چند دن قبل ملزمان سے رقم کے لین دین پر معمولی تنازعہ اور تلخ کلامی ہوئی تھی،اس رنجش کی بنا پر ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کی،زرائع کے مطابق یہ واقعہ دو دن پہلے بارہ اور تیرہ ربیع الاول کی درمیانی شب پیش آیا تاہم ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مبینہ طور پر ملزمان کے خلاف کاروائی اور اندراج مقدمہ کے لیے لیت و لعل سے کام لیتی رہی لیکن آج شام میڈیا پر اس واقعہ کی خبریں گردش کرنے لگیں تو وزیراعلی عثمان بزدار کے علم میں یہ معاملہ آیا جس پر وزیراعلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم بدستور فرار ہے،
    دوسری جانب ملزمان کا اپنی صفائی میں کہنا ہے کہ دونوں بچے غلطی سے بارہ ربیع الاول کو چراغاں کی غرض سے جلائی گئی موم بتیوں کی زد میں آکر جھلسے ہیں لیکن لواحقین کی طرف سے سابقہ رنجش کی بناء پر اس سانحے کی آڑ میں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف جھوٹا اور ناجائز مقدمہ درج کروایا گیا ہے

  • سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا

    سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا

    سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا
    باغی ٹی وی : لاہورپولیس کونیویارک پولیس بنانےوالےعمرشیخ کانیاروپ سامنے آگیا، عزیزروڈمصری شاہ پرمظاہرہ،سڑک بلاک کرکےسی سی پی اولاہورکیخلاف نعرے بازی کی گئی ، تفصیلات کےمطابق سی سی پی اولاہورعمرشیخ کیخلاف خاتون کرن نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1322817589320601600?s=20
    درخواست میں کہا گیا کہ سی سی پی اولاہورکی ایماپرچارتھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن نے چھاپہ مارا.پولیس نے عمرشیخ اوران کے دوست کی ایماپرخواتین پرتشددکیا،بےحرمتی کی گئی.گلی میں قنات لگانے پرسامنے والے گھرکےلوگوں نے جھوٹی اناکامسئلہ بنالیا،

    پولیس نے معمولی تنازعے پرایف آئی آردرج کی،عدالت سے ضمانت کرائی،عمرشیخ اوران کادوست محلے میں آکرسامنے والے گھرمیں عیاشی کرتے ہیں،عمرشیخ نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کواپنے گھربلواکرچھاپہ مارنے کاکہا،

    درخواست میں عمرشیخ، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،چارتھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمے کی استدعا کی گئی.مزید اغوا،مالی نقصان ،گھرمیں غیرقانونی داخلے،تشددکرنےاورمشورے کی دفعات شامل کرنے کامطالبہ کرنے کا کہا گیا.
    پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،مظاہرین سے مذاکرات ،کارروائی کی یقین دہانی پرمظاہرہ ختم ہوا.ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ نےسی سی پی اولاہورکیخلاف درخواست وصول کرلی.قانون کے مطابق کارروائی ہوگئی،
    ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ خرم شہزاد
    لاہور:سی سی پی او لاہور شیخ عمر کی آڈیو لیکس کا معاملہ ،اب جانا ٹھہرگیا

    خاتون کو ہراساں کرنے پر سی سی پی او لاہور نے تھانیدار پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

  • کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ

    کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ

    خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقہ عبدالحکیم میں 2 بچیوں سمیت 1 لڑکے کی لاشیں برآمد ،جانبحق تینوں بچوں میں 2 بہنیں ایک بھائی ہیں مرنے والے بچوں کے والدین میں گزشتہ روز جھگڑے کے بعد ماں بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی تفصیلات کے مطابق

    کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کو زہر دیکر مارا گیا ہے پولیس کے مطابق جانبحق بچوں کے باپ شیراز کا اپنی اہلیہ سے گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد والدہ بچوں کو چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی

    اہل محلہ نے گھر میں سارا دن پراسرار خاموشی پر گھر چیک کیا تو لاشیں موجود تھیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچوں کی لاشیں 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہیں پولیس رپورٹ کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جائے گا

  • کراچی کے بعد لاہورمیں پرتشدد خفیہ کارروائیاں :  موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے5 نوجوان زخمی

    کراچی کے بعد لاہورمیں پرتشدد خفیہ کارروائیاں : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے5 نوجوان زخمی

    لاہور:کراچی کے بعد لاہورمیں پرتشدد خفیہ کارروائیاں : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے5 نوجوان زخمی،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 نوجوان زخمی ہوگئے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور گلبرگ کے علاقے غالب مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 نوجوان زخمی ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ غالب مارکیٹ میں موجود گیسٹ ہاؤس کے باہر ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت یاسین، دانش ، چاند ، حنان اور شیرا کے نام سے ہہوئی ہے ۔

    پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کراچی میں ایک امام مسجد پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی عبداللہ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل پر مفتی عبداللہ کا پیچھا کیا ، اور ان کو گھر کے قریب پہنچنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے دوران گولی پستول کے چیمبر میں پھنسنے کے باعث ملزمان فائر نہیں کر سکے ۔

    موقع پر موجود اہل علاقہ اور سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو پکڑا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے موبائل فون اور نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

  • ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کرکے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دو مختلف پولیس کاروائیاں کیں جن میں دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیاگیا

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے۔ ایک منشیات فروش ملزممحمّد شفیق ولد محمّد زمان کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی ایک کلو 15 گرام چرس برآمدگی کرکے گرفتار کیا. مقدمہ الزام نمبر 1094/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دوسری کاروائی کرتے ہوئے ۔ ایک منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کو مع چرس 110 گرام ببرآمدگی کے گرفتار کرلیا مقدمہ الزام نمبر 1097/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹگرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے بھی تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    مقدمہ الزام نمبر 69/2020 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا.

    گرفتار شدہ بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا

    کراچی(باغی ٹی وی) کھارادر تھانے کے بیٹر کا دن دھاڑے انکروچمنٹ انسپکٹر پر تشدد ،پستول مار کر لہو لہان کردیا
    تفصیلات کے مطابق کھوڑی گارڈن ،جوڑیا بازار اور اطراف میں لگے تھیلے پتھاروں سے پولیس کی بیٹ جمع کرنے والے بیٹر بلال عرف ببن نے انکروچمنٹ انسپکٹر راو کلیم کو اغواء کرنے کوشش کے دوران تشدد کرکے زخمی کردیا ،

    واقع بیٹ اکھٹی کرنے کے معاملے پر پیش آیا ،

    کراچی: زخمی انسپکٹر راو کلیم نے واقع کا مقدمہ درج کرادیا ،
    کھارادر پولیس نے اسلحہ استعمال کرنے اور سرکاری افسر پر تشدد کرنے میں ملوث دو بیٹر گرفتار کرلیے ،دو فرار ہوگئے

    بلال عرف ببن کھارادر پولیس اور انویسٹیگیشن کی بیٹ اکھٹی کرنے ملوث ہے ،

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیٹ کا بڑا حصہ ایس ایچ او کھارادر اور انویسٹی گیشن افسر اشفاق کے لئے جمع کیا جاتا ہے ،

    پولیس نے واقع میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

  • کراچی میں امام پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ،حالت تشویشناک

    کراچی میں امام پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ،حالت تشویشناک

    کراچی: کراچی میں امام پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ،حالت تشویشناک،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے جمشید ٹاؤن میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوگئے، مولانا عبداللہ عمر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن ایک نمبر سبحانیہ مسجد کے پیش امام مفتی عبداللہ عمر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑلیا۔

    ذرائع کے مطابق 47 سالہ پیش امام کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، مفتی عبداللہ عمر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری طرف حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اہل علاقہ نے ملزم پولیس کے حوالے سے کرنے سے انکار کردیا، پولیس کو اس دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے لیکن واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور(ماڈل ٹاؤن) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ،وکلاء نے پیشی پر آئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بناتے رہےتفصیلات کے مطابق عثمان جاوید ولد شیخ محمد جاوید مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں صبح8 بجے صابر حسین جودیشنل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن آیا جہاں حاضری کے بعد ہمراہ اپنے وکیل محمد اظہر جج حارث صدیقی کی عدالت پہنچا تو محمد اکمل ،سمیع الدین ،ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شیرازی اور 4،5 وکلاء حملہ آور ھو گئے تشدد سے شہری کی آنکھ زخمی ہو گئی اور خون جاری ہو گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی ملزمان جلد پقلیس کی گرفت میں ہونگے
    سول ساسائٹی اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے وکلاء کے اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے سزا اور جزا کیلیے عدالتیں اور معزز جج موجود ہیں وکلاء کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور بار کونسل کو بھی ایسے وکلاء کا سدباب کرنا چاہیے