Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی

    13 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار

    بد فعلی کے شکار بچے کامران کے والد انور نے تھانے میں ملزم شاہد کے خلاف اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی شکایت کی۔

    معصوم بچے نے بھی اپنے بیان میں بدفعلی کی تصدیق کی۔

    ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فوری طور پر دفعہ 377 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران نامزد ملزم شاہد ولد زاہد کو گرفتارکر لیا۔

    میڈیکو لیگل معائنے کی عبوری رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کی تصدیق ہوئ ہے۔

    مقدمے کی مزید تفتیش تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شعبہ تفتیش انجام دے رہا ہے۔

  • قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے آستین کے سانپ پولیس منظر عام پہ لے آئی

    قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے آستین کے سانپ پولیس منظر عام پہ لے آئی

    قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے تفصیلات کے مطابق
    پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے قلات میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کےبعد قتل کرکےلاش پہاڑی علاقےمیں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کےمحلے دار ہیں جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے سامنے پولیس بے بس

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے سامنے پولیس بے بس

    تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے زیراثر جس کی وجہ سے جرائم بڑھنے لگے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے زیراثر جس کی وجہ سے جرائم بڑھنے لگے .دو دن قبل تھانہ ترنول کی پولیس نے سرائے خربوزہ محلہ عثمانیہ منشیات فروش شان جو کہ اشتہاری بھی ہے . اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کے بعد جب شان کے ڈیرے پر ریٹ کیا گیا وہاں پر شان کے علاوہ تمام منشیات فروش جمع ہوگئے .

    پولیس کو دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس پر حملہ آور ہو گئے پولیس کے جوانوں کو زدوکوب کیا اور پولیس گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے گئے. منشیات فروشوں کو اور حاجی آفریدی آفریدی گروپ جو کہ منشیات فروشوں کا سرپرست اعلی ہے .منشیات فروشوں کو تھانے کے کسی پولیس افسر کی طرف سے پہلے ہی اطلاع دی جا چکی تھی جس کی وجہ سے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ان کو مارا پیٹا گیا .میڈیا کی بروقت مداخلت کی وجہ سے ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ایس ایچ او کی طرف سے معاملے کو پہلے دبانے کی کوشش کی گئی .

    اس سارے واقعے سے جہاں پولیس کا مورال کمزور ہوا ہے وہاں اہل علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے . کچھ کرپٹ پولیس افسران کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں . تھانہ ترنول کی حدود میں جب بھی کسی بڑے جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو تھانہ کے اندر کے پولیس افسران پہلے ہی اطلاع فراہم کر دیتے ہیں . جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں ایک تو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسرا تھانہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ہمیں مزاحمت کے ساتھ ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے . آئی جی اسلام آباد کو ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ پولیس کا مورال بلند کیا جا سکے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے

  • پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون،قتل ،اقدام قتل اور رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری فیضان عرف جگا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس کاڈاکووں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون،قتل ،اقدام قتل اور رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری فیضان عرف جگا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا.فیضان عرف جگاولد اللہ وسایاسکنہ چاہ روڑیاں والا شاہدرہ اور نعمان جٹ ولد ظفر سکنہ امامیہ کالونی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

    پولیس نے ملزمان سے 30 بورپسٹل 2 عدد ،زندہ گولیاں 9 عدد برآمد کر لی. دونوں ملزمان ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 891/20 مورخہ 20/03/20 بجرم 392 ت پ تھانہ شاہدرہ لاہور میں مجرم اشتہاری بھی ہیں۔ عامر شہزاد SHO شاہدرہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • کراچی میں کارخانے اور  ہوٹل پر  چھاپہ مالکان گرفتار

    کراچی میں کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ مالکان گرفتار

    کراچی کے علاقے گارڈن اور لیاقت آباد میں سی جی ٹی او کا رنگساز کے کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ۔ کارخانے اور ھوٹل کے مالکان کو گرفتارکرلیا گیا.

    باغی ٹیوی کی رپوٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن اور لیاقت آباد میں سی جی ٹی او کا رنگساز کے کارخانے اور ہوٹل پر چھاپہ۔ کارخانے اور ھوٹل کے مالکان کو گرفتارکرلیا گیا.لیاقت آباد میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا مالک محمد عرفان ایس ایس جی سی کی ڈسٹریبیوشن لائین سے گیس چوری کر رہا تھا۔.

    ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان برنر، پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لےلیاہے.دوسری جانب ایس ایس جی سی ٹیم نے لیاقت آباد کے علاقے میں رنگساز کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی کی اور ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔

  • 12سالہ بچے  کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ گرفتار

    12سالہ بچے کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ گرفتار

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کی۔پانچویں جماعت کے طالبعلم 12سالہ مزمل کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس نے کارروائی۔پانچویں جماعت کے طالبعلم 12سالہ مزمل کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ نے معصوم بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتاتھا۔

    ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

  • شہر قائد میں  اسٹریٹ کرمنلز  کے خلاف پولیس ان ایکشن

    شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس ان ایکشن

    تھانہ ساٸیٹ سپر ہاٸیوے پولیس کی زبردست کارواٸی اسٹریٹ کرمنلز موٹر ساٸیکل لفٹردوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.
    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت سپر ھائی وے نزد چاکر موڑ اسکیم 33 میں کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ ایک موٹر ساٸیکل برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا.گرفتار ملزمان میں سیف اللہ ولد گل خاتم اور محمد طاہر ولد میر خاتم خان شامل ہیں.گرفتارملزمان جراٸم پیشہ عادی ملزمان ہیں چوری اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

    مزید برآں ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ راٶنڈ اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد کر لی گئی ہے.گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر ساٸیکل نمبری KEN-7458 تھانی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے سرقہ شدہ ہے.

    ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 834/835/2020 زیر دفعہ سندھ اسلحہ ایکٹ درج کئے گئے ہیں جبکہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے.ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے .پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مزید ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے

  • لاہور کےایک شہری نے تھانے میں‌ایسی درخواست دے دی کی پولیس افسران نے بھی سرشرم سے جھکالیئے

    لاہور کےایک شہری نے تھانے میں‌ایسی درخواست دے دی کی پولیس افسران نے بھی سرشرم سے جھکالیئے

    لاہور:لاہور کےایک شہری نے تھانے میں‌ایسی درخواست دے دی کی پولیس افسران نے بھی سرشرم سے جھکالیئے،اطلاعات کے مطابق لاہور تھانہ ڈیفنس سی ایریا میں وقاص نامی شخص نے انوکھے واقعہ کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست درج کروا دی

     

    ذرائع کے مطابق وقاص نامی شہری کے مطابق سلامت نامی شخص نے اس کی بھینس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی،سلامت نامی شخص نے باو والا روہی نالہ کے قریب واقع حویلی میں جانور بندھے ہوئے تھے جہاں رات گئے سلامت نے زیادتی کی

     

     

    درخواست گزار اپنے ساتھی شان اور وقار کے ساتھ حویلی پہنچا تو سلامت دیوار پھیلا کر فرار ہوگیا.سلامت پہلے بھی کئی جانوروں کے ساتھ ایسا فعل کر چکا ہے. وقاص کی درخواست تھانہ ڈیفنس سی میں جمع کر لی گئی.

  • رحیم یارخان کےنجی اسپتال سے بہت پریشان کن خبرآگئی

    رحیم یارخان کےنجی اسپتال سے بہت پریشان کن خبرآگئی

    صادق آباد:رحیم یارخان کےنجی اسپتال سے بہت پریشان کن خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد کے نجی اسپتال میں ایک انتہائی دردناک واقعہ رونما ہوا ہے جس سے ہرآنکھ اشکبارہوگئی ہے

    ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد میں نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے اسپتال میں زیرعلاج 2 نومولود زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ وارڈ میں واقعے کے وقت صرف 2 نومولود بچے ہی زیر علاج تھے، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

  • اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    صدر سرکل کی حدود تھانہ ترنول گاون ڈورا میں محفوظ زوجہ احسان علی جو کہ شادی شدہ ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں جس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ،عورت کے خالہ زاد بھائی جس کا نام عاقب ہے نے دو افراد سے مل کر جن کے نام حارث اور شہزاد نے زیادتی کی ہے

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے میرے خالہ زاد بھائی جو کہ میرا بہنوئی بھی ہے اس نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے رقم ادھار لی .واپس مانگنے پر ٹال مٹول سے کام لینے لگا اس نے کچھ عرصہ قبل مجھے شہزاد جو کہ منشیات کا کام کرتا ہے اس کے گھر بلایا گیا جب میں شہزاد کے گھر پہنچی تو گن پوائنٹ پر مجھ سے زبردستی ریپ کیا گیا اور میری ویڈیو بنا لی گئی جس سے میں ڈر گئی اور یہ لوگ مسلسل مجھے بلیک میل کرتے رہے

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    خاتون نے کی 11 برسوں میں 8 افراد سے شادی، سب کو دیا دھوکہ

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی طرف سے رقم کا تقاضا دن بدن بڑھنے لگا جس سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی میں کیا کروں ،ان ظالم درندوں نے مجھ سے کم و بیش 70 لاکھ روپے کے قریب رقم بٹور لی تنگ اگر میں نے قانون کا سہارا لینا چاہا دو ماہ سے میں انصاف کے لئے دربدر ذلیل ہو رہی ہوں پولیس مکمل طور پر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے پولیس ملزمان کو بچانے پر لگی ہوئی ہے

    خاتون کا کہنا تھا کہ میری آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلی حکومتی نمائندوں سے اپیل ہے ایسے ظالم درندوں کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے ،تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر ان کو تحفظ دینے میں لگی ہوئی ہے

    واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تا ہم پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی

    بیوی اور دوست کو گھر میں حالت غیر میں دیکھ کر شوہر نے کیا کام کیا؟