Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی میں ایک اور امام مسجد پر قاتلانہ حملہ،پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

    کراچی میں ایک اور امام مسجد پر قاتلانہ حملہ،پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایک اور امام مسجد پر قاتلانہ حملہ ہوا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    کراچی کے علاقے قائد آباد میں مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے امام مسجد زخمی ہو گئے،پولیس ترجمان کے مطابق اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زریاب نے ذاتی رنجش کی بناء پر مسجد کے امام پر حملہ کیا۔ پولیس نے زخمی امام مسجد سمیع الحق کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے زخمی کرنے والا اوزار بھی برآمد کر لیا۔ پولیس واقعے کے محرکات کی بابت ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

    شادی سے انکار پر تیز دھار آلے سے کزن عشرت کو زخمی کرنیوالا گرفتار

  • بھارتی کرکٹر دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا گرفتار

    بھارتی کرکٹر دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں پولیس نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی نابالغ بیٹی زیوا کے خلاف دھمکیاں بھیجنے کے الزام میں گجرات کے منڈرا سے ایک 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوعمر نے دھونی کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی کا جرم قبول کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس لڑکے کو گجرات کے کچ کے علاقے میں منڈرا کے نامنا کپیا گاؤں سے غراست میں لیا یہ نوجوان بارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ زیووا کو زیادتی کی دھمکیاں دیبں۔ملزم کو رانچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچ پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کلاس 12 کے طالب علم کو کچھ دن قبل دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے پیغام کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے

    سنگھ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطابق رانچی پولیس نے اس لڑکے کے بارے میں معلومات کچ (مغربی) پولیس کے ساتھ شیئر کی تھی اور ان سے اس بات کی تصدیق کرنے کو کہا تھا کہ کیا وہی ہے جس نے زیوہ کو زیادتی کی دھمکیوں کا خطرہ پیغام شائع کیا تھا

    دھونی کی بیٹی زیوہ کو اسوقت دھمکیاں دی گئیں جب دھونی کی زیر قیادت سی ایس کے کے کے آر کے خلاف 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور منگل کو میچ ہار گئی۔ سی ایس کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کے کے آر کے طے شدہ 168 کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اور کیدار جادھاو سوشل میڈیا ٹرولنگ پر تھے۔

    دھونی کی ٹیم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ، تو ان کی 5 سالہ بیٹی زیووا کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئی۔ دھونی کی بیٹی کو عصمت دری اور ریپ کی دھمکی دی گئی،دھمکیاں دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر دی گئی تھیں

    ملزم کی گرفتاری سے قبل رانچی پولیس نے رانچی میں ایم ایس دھونی کے فارم ہاؤس میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کردیئے تھے

    مہیندر سنگھ دھونی کے رانچی میں واقع فارم ہاؤس پر سکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے۔دھونی کی بیٹی زیوا دھونی کو سوشل میڈیا پر دھمکی کے بعد ان کے گھر پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی پی سی آر وین مسلسل ان کے گھر کے باہر موجود ہے

    بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار

  • دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں تیز

    دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں تیز

    لاہور شہر میں سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایک ماہ کے دوران دھواں دینے والی 20 ہزار 813 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 46 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کئے گئے۔

    انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 81 گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔

  • لاہور میں کوڑے میں سے ہینڈ گرینیڈ برآمد۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور میں کوڑے میں سے ہینڈ گرینیڈ برآمد۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    مکہ کالونی بلوچ روڈ سے دو گرنیڈ برآمد کر لیے۔ مقامی پولیس نے پہنچ کر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا۔

    ہینڈ گرینیڈ ملنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے کوڑے کرکٹ سے بم برامد ہونے پر علاقے کا گھیراو کر لیا ۔ جس کے بعد پولیس نے پورے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔
    کوڑے کرکٹ اٹھانے والے شخص نے مشکوک اشیاء موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوڑے سے دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے۔

  • لاہور میں دو لڑکوں کا لڑکی پر کلہاڑی سے حملہ۔ لڑکی بچنے میں کامیاب

    لاہور میں دو لڑکوں کا لڑکی پر کلہاڑی سے حملہ۔ لڑکی بچنے میں کامیاب

    لاہور کے تھانہ جنوبی چھائونی کی حدود میں دو لڑکوں نے چودہ سالہ لڑکی پر کلہاڑی کے وار سے حملے کی کوشش کی ۔چودہ سالہ صباء نور نے گلیوں میں بھاگ کر جان بچائی۔

    متاثرہ لڑکی صباء نور نے تھانہ جنوبی چھاونی میں ملزم عبدالرحمن اور اسکے ساتھی کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔ درخواست متن کے مطابق صباء نور اپنے بھائی کو دکان پر چیز دلوانے لے جارہی تھی کہ ملزم عبدالرحمان اور اسکے ساتھی نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ لڑکی نے گلیوں میں بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے والد نے پولیس سے رابطہ کیا درخواست بھی جمع کروائی تاحال مقدمہ درج نا کیا۔

    متاثرہ لڑکی صباء نے اپیل کی ہے کہ اسکی ذندگی کو ان ملزمان سے خطرہ لاحق ہے مقدمہ درج کیا جائے ۔جس گلی میں مجھ پر کلہاڑی سے حملے کی کوشش کی گئی پولیس وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کرے۔

  • شاہدرہ پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک۔ ورثا کا تھانے کے باہر احتجاج

    شاہدرہ پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک۔ ورثا کا تھانے کے باہر احتجاج

    لاہور کے تھانہ شاھدرہ پولیس کی زیر حراست ملزم 42 سالہ غلام حسین دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین کو چیک نمبر 21 رینالہ خورد اوکاڑہ سے چار روز قبل بجرم 379/240 میں گرفتار کیا تھا۔ شاہدرہ پولیس کے مطابق ملزم غلام حسین تھانہ شاھدرہ کی حوالات میں بند تھا۔ ملزم غلام حسین کو طبی امدد کےلیے شاھدرہ ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے غلام حسین کے ورثا نے اسکی موت پر پولیس کے خلاف شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ غلام حسین کے بیٹے نے الزام عائد کیا کہ شاہدرہ پولیس نے دوران حراست اسکے والد کو تشدد کر کے جان سے مارا ہے۔

    شاہدرہ پولیس نے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور احتجاج نا ختم ہونے پر روایتی انداز اپناتے ہوئے شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال سے تھانہ شاہدرہ لے گئے اور واقع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔

  • مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی

    مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی

    بنکاک: مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی ،اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔

    حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
    بس کا ملبہ پٹری سے اُٹھانے کے لیے کرین منگواکر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

  • پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک

    پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک

    پیرس : پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں دو مسافر بردار طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار طیاروں کے ٹکرانے کا خوفناک حادثہ جنوبی فرانس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپ میں ٹکرانے والے جہازوں میں ایک سیاحتی جہاز تھا جبکہ دوسرا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ تھا، جس میں دو افراد سوار تھے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں سرانجام دیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ ایک رہائشی مکان کی چہاردیواری کے اندر لینڈ ہوا، تاہم اس میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیاحتی طیارہ کچھ سو میٹر دور ویران علاقہ میں جا گرا۔

    غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی شناخت یا تصادم کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

  • مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش

    مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش

    مظفرگڑھ:مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے کچہری چوک پر مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے

    ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے بااثر افراد نے گزشتہ ماہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا چند دن بعد گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا دانت توڑ دئیے

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ تھانہ شہر سلطان پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہے ہمارے کیس کو خراب کیا جارہا ہے۔دوسری طرف متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ تمام افسران کو درخواستیں دے چکے ہیں انصاف نہیں مل رہا.

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ خود سوزی کی اطلاع پر ریسیکو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس کچہری چوک پہنچ گئی

  • لاہور میں ڈولفن فورس نے ہفتہ بھر کیا کیا تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور میں ڈولفن فورس نے ہفتہ بھر کیا کیا تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

    ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    ایس پی ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام605کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 01لاکھ80 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3253گاڑیوں اور01 لاکھ81ہزار284 اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔

    ایس پی راشد ہدایت کے مطابق چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث63ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 14موٹر سائیکلیں،11موبائل فونزاورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے21پسٹلز،03 پمپ ایکشن،14میگزین اوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔
    منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیروئن سمیت،47 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ہے۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے114افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر209موٹر سائیکلوں،03گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ311اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02گاڑیوں اور06موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث44 جبکہ ہوائی فائرنگ میں 02ملزمان گرفتار۔ دورانِ پٹرولنگ اشتہاری سمیت 106 عدالتی و عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔