Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق

    قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق

    کراچی: قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق،اطلاعات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں چربی پگھلانے کے دوران کڑاہی میں گر کر شدید زخمی ہونے والے محنت کش نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے سیکٹر 6 بی میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کام کے دوران محنت کش کڑاہی میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اعجاز ولد فتح شیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کارخانے کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والی چربی کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں تین دن کے لیے مزدورں کو اجرت پر رکھا جاتا ہے جو چربی پگھلانے کے کارخانوں میں لگی ہوئی بڑی بڑی کڑائیوں چربی کو پگھلا کر تیل بنا کر کنستر کے ڈبوں میں اسے محفوظ کرتے ہیں جو نہ صرف صابن بنانے میں بلکہ مضفاتی علاقوں میں قائم ہوٹل میں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

  • بیوی کا قاتل پاکستانی 11سال بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا

    بیوی کا قاتل پاکستانی 11سال بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا

    بارسلونا:بیوی کا قاتل پاکستانی 11سال بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا ہے ، اس بات کی تصدیق ہسپانوی پولیس نے بھی کردی ہے ،

    ہسپانوی پولیس کےمطابق گیارہ برس قبل پاکستان میں اپنی شریک حیات کو مبینہ طور پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو سپین کے سیاحتی جزیرے مایورکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پاکستانی حکام نے اس کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔ سیاحوں میں مقبول ہسپانوی جزیرے مایورکا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے 41 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔

    اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے سن 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • رات کو دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان گرفتار

    رات کو دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان گرفتار

    تھانہ ٹمن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،رات کو دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے.

    علی اکبر ایس ایچ او تھانہ ٹمن اور انکی ٹیم میں محمد عارف اے ایس آئی نے کاروائی کی ہے،تھانہ ٹمن پولیس نے چوری کے کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم مبلغ 75000روپے برآمد کرلی گئی،تینوں ملزمان محمد ریاض، محمد حسنین اور رستم خان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کرلیا گیا

    ترجمان پولیس کے مطابق ایک عدد کلاشنکوف معہ 15 روند، پسٹل 30 بور معہ 05 روند اور رائفل 12 بور معہ 8 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف سے تمام ٹیم کو بھرپور شاباش دی گئی.

    واضح رہے کہ تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ میں مبینہ طور پر ملزمان نے رات کے اندھیرے میں چوری کی تھی تا ہم سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کی وجہ سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی، پولیس نے مدعی وسیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا بعد ازاں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تھے، پولیس نے گزشتہ روز الگ الگ کاروائیوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

  • لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا نے میڈیکل کروانے کی بجائے طلاق دے دی

    لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا نے میڈیکل کروانے کی بجائے طلاق دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کا جنس تبدیلی کے بعد نیہا علی سے شادی کا معاملہ ،علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی

    اطلاعات کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے ہاہمی رضامندی سے طلاق لی، لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر نیہا علی کے والد نے ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ کے ذریعے شادی کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ میں پیشن دائر کررکھی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مبینہ لڑکے کو اپنی جنس میل ثابت کرنے کے لیے میڈیکل کروانے کا حکم دیا تھا۔

    اس عدالتی حکم پر آکاش علی یا عاصمہ کی میڈیکل کرانے کے بجائے اس نے عدالت کو جواب دیا کہ کورونا مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہورہا جس پر عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے سرکاری ہسپتال سے میڈیکل کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اس حوالے سے ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کیس میں مبینہ لڑکے علی آکاش نے نیہا علی کو طلاق دے دی ہے، علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے ابھی تک میڈیکل نہیں کرایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عاصمہ بی بی نے علی آکاش بننے کا ڈرامہ رچایا، وہ دراصل لڑکی ہی ہے جس نے غیر شرعی اور غیر قانونی طور پر نیہا علی سے نکاح کیا۔

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل نہ کرانا عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی ہے، دوسرا بڑا ثبوت اب مبینہ لڑکے نے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی ہے، اس معاملے کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ مناسب حکم لیا جائے

    واضح رہے کہ عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

    لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

  • بیوہ عورت کی دکان پر قبضے کی کوشش،نا معلوم افراد کا خاتون پر تشدد

    بیوہ عورت کی دکان پر قبضے کی کوشش،نا معلوم افراد کا خاتون پر تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرقپور کے علاقے میں نا معلوم افراد نے بیوہ عورت کی دکان پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی ہے

    نا معلوم افراد کی جانب سے بیوہ خاتون کی دکان پر قبضے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد بیوہ خاتون کی دکان میں داخل ہوتے ہیں اور دکان میں سے اسکا سامان زبردستی باہر پھینکنا شروع کر دیتے ہیں

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹوپی پہنے ایک بزرگ ان ملزمان کو لیڈ کر رہے ہیں جو دکان پر قبضہ کرنے آئے تھے، دیگر ملزمان بھی خاتون کی دکان سے سامان اٹھا اٹھا کر باہر پھینکتے رہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مدد کے لئے چیختی چلاتی رہی لیکن کوئی اسکی مدد کو نہیں آیا،ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان پر قبضے کے دوران ملزمان کی طرف سے بیوہ خاتون پر تشدد بھی کیا جاتا ہے،لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے واقعہ پر پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے، جبکہ بیوہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے

    بیوہ خاتون کی زمین پر قبضے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پنجاب بھر میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،پولیس کے دوہرے معیار کی وجہ سے ملزمان کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ مدعی کو ہی پولیس دھمکیاں دینے لگتی ہے.

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،ٹی ٹی پی کے نام پر کھالیں جمع کرنیوالا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتارکرلئے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارہونے والوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔ گرفتاردہشتگردوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد کرلی گئی ہے

    سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر کھالیں اکٹھی کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف نامی شخص دریاخان میں ٹی ٹی پی کے نام پر کھالیں اکٹھی کررہا تھا۔ملزم سے 12 کھالیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم اس سے قبل فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی.

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

  • دوست نے زیادتی کے بعد قتل کیا،سات سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد،درندہ صفت ملزم گرفتار

    دوست نے زیادتی کے بعد قتل کیا،سات سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد،درندہ صفت ملزم گرفتار

    کراچی:دوست نے زیادتی کے بعد قتل کیا،سات سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد،درندہ صفت ملزم گرفتار،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے جبکہ قریب سے ہی بچے کے جوتے اور کپڑے بھی مل گئے ۔

    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد کرلیا گیا، بچے کو 20 روز قبل کورنگی سے اغوا کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملنے والی ہڈیاں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کی ہیں، 20 روز قبل کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ احمد خان لاپتا ہوا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ صنعتی ایریا تھانے میں درج ہے، ڈھانچے کے قریب سے ملنے والے جوتے، کپڑے احمد کے ہیں۔

    ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملنے والی ہڈیوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔گرفتار ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ بچے کو میرے دوست اصغر نے زیادتی کے بعد قتل کیا، اصغر نے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو چھپا دیا۔

  • وزیراعلیٰ کا نوٹس :گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا مالک گرفتار

    وزیراعلیٰ کا نوٹس :گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا مالک گرفتار

    لاہور :گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والا مالک گرفتار،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قصبے سمینا کے ایک گھر میں کام کرنے والی 7 سالہ بچی کو کلیم اللہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی۔

    پولیس حکام نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لینے کے لیے متاثرہ لڑکی کے ورثا سے رابطہ کیا اور بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں کلیم اللہ نامی شخص کو نامزد کیا گیا تھا۔پنجاب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے ملزم کلیم اللہ کو اُس کے گھر والوں کی مدد سے گرفتار کیا۔

    متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی کلیم اللہ نامی شخص کے گھر پر ملازمت کرتی ہے، ملزم نے بچی کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کی تھی، انھوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معصوم بچی پر تشدد انتہائی افسوس ناک اور سماجی المیہ ہے، 7 سالہ بچی پر تشدد کی خبر سے بہت دکھ پہنچا، کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بچی کا علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • امریکہ پربھاری دن آگئے : شہر پورٹلینڈ میں امریکی پرچم نذر آتش ، حالات قابوسے باہر

    امریکہ پربھاری دن آگئے : شہر پورٹلینڈ میں امریکی پرچم نذر آتش ، حالات قابوسے باہر

    واشنگٹن:امریکہ پربھاری دن آگئے : شہر پورٹلینڈ میں امریکی پرچم نذر آتش،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اورگن کے شہر پورٹلینڈ میں جاری احتجاج کے 65 ویں دن امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اورگن کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں گزشتہ 65 دن سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کی رات ہونے والے مظاہرے کے دوران امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا گیا۔پورٹلینڈ میں امریکی پرچم ایسی حالت میں آگ کی نذر کیا گیا کہ جب مظاہرین شدید غم و غصے میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

    آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں یوں تو امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جاتا رہتا ہے تاہم اس بار خود امریکہ میں امریکی عوام نے پورٹ لینڈ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے اُس وقت امریکی پرچم کو آگ لگائی جب مظاہرین ’’ٹرمپ تم پر لعنت ہو‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

    امریکہ کے مختلف شہروں میں فیڈرل پولیس اور افسروں کی تعیناتی کے بعد نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے مظاہرین کی سرکوبی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔امریکی فیڈرل پولیس اہلکاروں اور افسروں کو سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لئے بھیجا گیا تھا تاہم ان کی تعیناتی سے عوام میں اور زیادہ اشتعال پیدا ہو گیا اور پورٹلینڈ کے حالات ابتر اور قابو سے باہر ہو گئے۔

    دریں اثنا واشنگٹن کے محکمہ پولیس نے امریکی پولیس کے ہاتھوں تین سیاہ فام شہریوں کے قتل کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ان سیاہ فام شہریوں کے قتل کی یہ فلم سن دو ہزار اٹھارہ کی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور یہ سلسلہ تا حال جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اب ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

    ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا اور ان کو کچل دینے کی بات کی ہے لیکن اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • شریف فیملی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، گھیرامزید تنگ:نیب نےشریف گروپ کے بڑے رازدان کوگرفتارکرلیا

    شریف فیملی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، گھیرامزید تنگ:نیب نےشریف گروپ کے بڑے رازدان کوگرفتارکرلیا

    لاہور: شریف فیملی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، گھیرامزید تنگ:نیب نےشریف گروپ کے بڑے رازدان کوگرفتارکرلیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سابق حکمران خاندان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا, نیب کی شریف فیملی کے حوالے سے بڑی کارروائی، نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی شریف فیملی کے حوالے سے بڑی کارروائی، نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، محمد عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، نیب نے محمد عثمان سے متعدد بار ریکارڈ کا مطالبہ کیا مگر وہ پیشی کی بجائے روپوش تھے۔

    یاد رہے کہ نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا، وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب ٹیم گھر کے اندر تقریبا ایک گھنٹہ سے زائد وقت ٹھہری رہی اور شہبازشریف کو تلاش کرنے میں ناکام رہی اور بغیر گرفتاری واپس لوٹ گئی تھی۔ نیب ٹیم کی روانگی کےبعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کارکنان شہبازشریف کی رہائشگاہ کے باہرُموجود رہے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

    نیب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ شہباز شریف بہانے بنا رہے ہیں ان کی گرفتاری ضروری ہے، نیب ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاکہ میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا جا سکے۔