Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا اہتمام

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    پاکستان میں رہنے والا ہر شخص کسی بھی مذہبی جماعت کا نمائندہ ہونے سے پہلے پاکستان کا شہری ہے اور اس کی جان و مال ریاست پاکستان کے لئے مقدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ” کے عنوان سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار میں کیا۔ روڑ سیفٹی سیمینار میں کرسچین کمیونٹی کی جانب سے بشپ آف لاہور سبیسٹین فرانسس شوہ اور دیگر عیسائی رہنماؤں، سکھ کمیونٹی کی جانب سے چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر سکھ مذہبی رہنماؤں اور موٹروے پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ عوام الناس میں روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کر کے بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اور پاکستان کے ہر شہری میں اس بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے موٹروے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان میں یہ موت کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر شہری روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے اور ان کی پابندی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف لاہور ر سبیسٹین فرانسس شوہ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ان کی خواہش ہے انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ملک پاکستان میں موٹروے پولیس جیسے ادارے موجود ہیں جو قانون کی بالادستی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت پر یقین رکھتے ہیں۔
    چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ وہ موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر ملک پاکستان کی شاہرات کو محفوظ بنانے کے مشن کوآگے لے جانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سیمینار کے اختتام پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ڈی آئی جی محبوب اسلم کی قیادت میں اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ مل کر وزیرِاعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت ایک علامتی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں سرسبزو شاداب پاکستان کے حصول کے لئے اپنا اپنا کردار نبھانے بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
    پروگرام کے اختتام پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے مسیحی اور سکھ مذہبی رہنماؤں میں ٹریننگ کالج آمد پر یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

  • 15کوکال کے باوجود ، لاہور میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    15کوکال کے باوجود ، لاہور میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    15 کو اطلاع کے باوجود ، لاہور کے اہم علاقے میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ممکنہ ریپ کیس کو رپورٹ کیے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ گزر جانے کے بعد بھی 15 پر کی ہوئی کال کا کوئی جواب نہ مل سکا، نہ کوئی پولیس اہلکار اور سیکیورٹی والا وقوعہ پر پہنچا. خیال رہے کہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں اکیلی خاتون کے ساتھ گھر گھس کر ریپ کرنے کی کوشش کی گئی جس کی رپورٹ‌ 15 پر کی گئی لیکن اس وقوعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی کوئی پولیس والا نہ پہنچا . اس حساس مسئلہ پر تیز ترین سروس کا یہ حال ہے . یہ کوئی موٹروے نہیں‌ہے کہ جہاں پولیس کی ابھی تک تعیناتی نہ ہوئی ہو. یہ لاہور کا اہم علاقہ ہے جہاں کوئی جواب نہیں‌دیا گیا.

    واضح رہے کہ . لاہور ہربنس پورہ کے علاقے میں شالیمار سکیم میں دو جنسی درندے گھر گھس آئے جنہوں نے وہاں‌موجود خاتون کو اکیلا پا کر ریپ کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مذاہمت کی . اس دوران خاتون کی چوڑیاں بھی ٹوٹ‌ گئیں اور اس کی کلائی زخمی ہوگئی ، مزاہمت اور بچاؤ کی کوشش میں کتابوں کی الماری بھی گرگئی جس کے بعد خاتون گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی.

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    خاتون نے ہمسائے کا دروازہ پیٹنا شروع کر دیا کہ اس کو بچایا جائے اور مدد کی جائے . یہ دیکھ کر کہ وہ پکڑے نہ جائیں دونوں درندے گھر سے نکل کر فرار ہو گئے ، جب وہ گلی کی نکڑ پر پہنچے تو ایک نقاب پوش ان کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگیا .
    اس واقعے میں یہ واضح ہو سکا کہ حملہ آوروں‌میں ایک کا نام مبینہ طور پرعلی تھا . اس واقعہ کے بعد 15 پر بھی کال چلائی گئی ہے . واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ریپ کیسز بڑی تیزی سے بڑھ چکے ہیں. . اب لوگ گھر میں‌ بھی محفوظ ‌نہیں ہیں. ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن ہے

  • موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین  اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

    موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں،جنسی درندے لاہور ہربنس پورہ میں ریپ کرنے گھر گھس آئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. موٹروے ریپ کیس کے بعد لاہور میں خصوصا اور ملک بھر میں عموما ریپ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے . لاہور ہربنس پورہ کے علاقے میں شالیمار سکیم میں دو جنسی درندے گھر گھس آئے جنہوں نے وہاں‌موجود خاتون کو اکیلا پا کر ریپ کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مذاہمت کی . اس دوران خاتون کی چوڑیاں بھی ٹوٹ‌ گئیں اور اس کی کلائی زخمی ہوگئی ، مزاہمت اور بچاؤ کی کوشش میں کتابوں کی الماری بھی گرگئی جس کے بعد خاتون گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی.

    خاتون نے ہمسائے کا دروازہ پیٹنا شروع کر دیا کہ اس کو بچایا جائے اور مدد کی جائے . یہ دیکھ کر کہ وہ پکڑے نہ جائیں دونوں درندے گھر سے نکل کر فرار ہو گئے ، جب وہ گلی کی نکڑ پر پہنچے تو ایک نقاب پوش ان کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہوگیا .
    اس واقعے میں یہ واضح ہو سکا کہ حملہ آوروں‌میں ایک کا نام مبینہ طور پرعلی تھا . اس واقعہ کے بعد 15 پر بھی کال چلائی گئی ہے . واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ریپ کیسز بڑی تیزی سے بڑھ چکے ہیں. . اب مائیں بہنیں بیٹیاں گھر میں‌ بھی محفوظ ‌نہیں ہیں. ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن ہے .

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

  • شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ ، تھانہ فیروزوالہ کی حدود

    باغی ٹی وی : نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے خاتون کو شوہر کے سامنے پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل رپوٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

    مریدکے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں پانچ اوباش لڑکوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رانی بی بی سے گینگ ریپ کیا۔ذرائع کے مطابق رانی بی بی اپنے خاوند وارث کے ہمراہ راولپنڈی سے سفر کرتے نوکری کے سلسلہ میں لاھور پہنچی تھی۔ مینار پاکستان کے قریب رکشہ پر بیٹھ کر میاں بیوی نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ راستے میں چائے پی۔

    ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور میاں بیوی کو کالا شاہ کاکو کھیتوں میں لے گیا۔ رکشہ ڈرئیور کے ساتھیوں نے جو پہلے سے وہاں موجود تھے خاتون کے خاوند کے ہاتھ باندھ دیے اور پسٹل تان دیا۔ ملزمان نے خاوند وارث کے سامنے اسکی بی وی رانی کے ساتھ ریپ کیا۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل کروانے کے بعد فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔

  • منشیات فروشوں کیخلاف پنجاب پولیس ان ایکشن، ایک ہی ضلع میں 6 کاروائیاں،منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

    منشیات فروشوں کیخلاف پنجاب پولیس ان ایکشن، ایک ہی ضلع میں 6 کاروائیاں،منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

    منشیات فروشوں کیخلاف پنجاب پولیس ان ایکشن، ایک ہی ضلع میں 6 کاروائیاں،منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دی ہیں، ایک ہی ضلع میں 6 مختلف کاروائیاں کر کے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے

    ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ کی سربراہی میں سی آئی اے سٹاف چکوال نے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا,

    قصبہ فم کسر میں عرصہ دراز سے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے اور اس قصبے کو منشیات کے حوالے سے منی سہراب گوٹھ کا نام دیا جاتا رہا ہے،فم کسر میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک اتنا منظم اور وسیع تھا کہ مقامی پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا منشیات فروشی کے اس گھناؤنے دھندے کی بدولت اس بری لت میں پڑ کر کئی گھرانے تباہ ہو چکے ہیں

    ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے فم کسر میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا،ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ نے سی آئی اے سٹاف چکوال کے انچارج سید علی عباس اور ان کی ٹیم کے ذمہ یہ کام لگایا

    سی آئی اے سٹاف چکوال نے سید اظہر حسن شاہ ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال انسپکٹر چوہدری تصور حسین کے تعاون سے فم کسر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بابر وسیم اور شعیب گاڑی پر منشیات لے کر آر رہے تھے اور بھاری منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    فم کسر میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش بابر وسیم سکنہ فم کسر جو کہ منشیات کا بڑا ڈیلر سے چھاپے کے دوران 3600 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم شعیب سکنہ فم کسر سے 2400 گرام چرس برآمد کرلی گئی،دونوں ملزمان کے خلاف منشیات کی برآمدگی و گرفتاری کے بعد زیر دفعہ 9c منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے

    محمد عرفان SI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سنگیتا ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا

    نعمان ذوالفقار SI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شمیم اختر ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 410 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا

    عاطف حسین ASI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کنیز عارف ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 2 کلو 460 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا

    عدیل شہزاد ASI تھانہ سٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار علی ساکن محلہ پیر بخاری کے قبضہ سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا

    ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ فم کسر میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران منشیات کی برآمدگی پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال, سی آئی اے سٹاف چکوال اور ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کو شاباش دی اور کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا

  • ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتار

    ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتار کر لئے گئے

    تھانہ رائےونڈ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دو سفاک صفت درندے گرفتار کئے گئے ہیں،سجاد اور قاسم نامی ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لاہور پولیس نے جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا،

    گرفتار ملزمان کا DNA ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سفاک صفت درندوں کو ان کے کیفرکردار تک پہنچائیں گیں،

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

     

    واضح رہے کہ زیادتی کا یہ واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا،رائیونڈ کے علاقہ رائیونڈ لاہور روڈ پر واقیع کلے داکوٹ میں زمینوں کی رکھوالی کرنے والے غنضفر علی ولد غلام قادر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ حویلی میں سو رہا تھاکہ اچانک نا معلوم ڈاکو دیوار پھیلانگ کر کمرے کے اندر داخل ہوئے اور شدید تشدد کرتے ہوئے غنضفر علی کو باندھ کراس کے سامنے اس کی بیوی کے ساتھ رات بھر زیادتی کرتے رہے نا معلوم ڈاکو دوران ڈکیتی زیور نقدی اور گھریلو سامان لے کر فرار ہو گے 15 نمبر کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے 392 ت پ اور 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

  • پنجاب میں زیادتی کے کتنے کیس؟پولیس نے رپورٹ جاری کردی

    پنجاب میں زیادتی کے کتنے کیس؟پولیس نے رپورٹ جاری کردی

    لاہور:پنجاب میں زیادتی کے کتنے کیس؟پولیس نے رپورٹ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصداضافہ ہوا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری سے10اگست تک 3لاکھ28ہزار سےزائد مقدمات درج ہوئے، 2019 سے 2020میں 49 ہزار ایف آئی آرز زائدرجسٹرڈکی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال قتل کے 168 اضافے کے بعد تعداد 3ہزار 34 ہو گئی جب کہ گزشتہ سال ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2020میں17سو55وارداتیں زائدرپورٹ ہوئیں، 2020 میں ڈکیتی اور راہزنی کی11ہزار5سو87 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    اسی طرح 2020 میں اغوا برائے تاوان کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، 2019میں زیادتی کے 25 سو 65 کیسزرپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال زیادتی کے25سو23کیسزرجسٹرڈ کئےگئے جب کہ گزشتہ سال149گینگ ریپ کےکیس رجسٹرڈہوئے،رواں سال میں گینگ ریپ کے132کیسزدرج ہوئے۔

  • 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک درندہ ایک گھنٹے میں گرفتار

    8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک درندہ ایک گھنٹے میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک درندہ گرفتار کر لیا گیا

    لاہور پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،لاہور پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھنٹے کے اندر اندر سفاک ملزم کو گرفتار کیا ،سیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا،

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار بھی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ بھی درج ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزم پکڑنے پر ایس ایچ او شفیق آباد کو شاباش دی،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ سفاک درندے کو اس کے کیفرکرادر تک پہنچایا جائے گا،

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    نامرد بنانے کا قانون پاس ہونے سے پہلے ہی نتیجہ موصول،خاتون نے گھر بلا کر عاشق کو نامرد بنا ڈالا

  • موٹروے پولیس نے ڈکیتی کی وارادت کر کے فرار ہونے  والے دو ڈاکوؤں کو کیا گرفتار

    موٹروے پولیس نے ڈکیتی کی وارادت کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو کیا گرفتار

    موٹروے پولیس نے ڈکیتی کی وارادت کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو کیا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے ڈکیتی کی وارادت کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ کے قریب اڈا بصیرہ پر موبائل کیش شاپ پر وارادت کے بعد فرار ہوگئے تھے،مقامی شہریوں نے موٹر وے پولیس کو وارادت کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی نشاندہی کیں۔ موٹر وے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی کار میں پولیس کی نیلی لائٹ بھی موجود تھی

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان پولیس لائٹ کو وارادت میں استعمال کرتے تھے ، ملزمان نے کیش موبائل شاپ سےچار عدد موبائل فون چھینے تھے، ایک موبائل میں چار لاکھ روپے کی رقم بھی موجود تھی ملزمان نے کچھ ہی منٹ میں 97 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں شفٹ بھی کردیا تھا۔ موٹروے پولیس نے ملزمان کو مشتعل عوام کے تشدد سے بچاتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا

    گرفتار ہونے ملزمان میں سہیل احمد اور گل حسن شامل ہیں ،گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق خیر پور اور نوشہرو فیروز سے ہے، موٹروے پولیس نے گرفتار ملزمان اور کار کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا

  • شہر قائد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

    شہر قائد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

    شہر قائد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او ممتاز مروت کی کارروائی، ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکتیی میں ملوث گروہ گرفتار کر لئے گئے

    پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔ گرفتار گروہ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدو بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا رہائشی ہے۔گرفتار ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن حدید میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ واردات میں دکان سے لوٹے گئے موبائل فونز ملزمان سے برآمد کر لئے گئے

    گرفتار ملزمان کو دکان کے مالک کیجانب سے شناخت کر لیا گیا۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 462/2020 نامعلوم صورت شناس ملزمان کیخلاف درج کیا تھا۔ گرفتار گروہ اسٹیل ٹاؤن، لنک روڈ، بن قاسم اور شاہ لطیف میں بھی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا

    پولیس نے پانچ موبائل فونز اور چھینی گئی نئے ماڈل کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ ملزمان نے برآمد موبائل فونز تھانہ شاہ لطیف کے علاقے سے چھننے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن نامعلوم سکیورٹی گارڈ اور چند مقامی افراد کیجانب سے ریکی کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کیخلاف ضابطے کارروائی جاری ہے،گرفتار ملزمان میں مجیب الرحمن، خدا نخش عرف خدو اور تنویر علی ترک شامل ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے