Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجر خان میں 11 سالہ بچے کا ریپ کرتے پکڑا گیا دردندہ مولوی

    راولپنڈی: چھ سالہ بچی کے ساتھ مسجد میں جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    راولپنڈی، مبینہ طور پہ، انسان نما درندہ مسجد کے اندر چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شہریوں نے ملزم کے ہاتھ باندھ کر پہلے خود مار لگائی، پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    آئے روز اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ اس جیسے درندوں کا نشانہ بننے والے بچے جان سے جاتے ہیں۔ یا کچھ کی زندگی بچ جاتی ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث سینکڑوں ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

    لیکن پھر بھی مزید واقعات جاری ہیں۔ وجہ ایک ہے کہ ایسے پکڑے گئے سینکڑوں درندوں میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا نہیں دی گئی۔

    عوام کا مطالبہ ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو سرعام نہیں لٹکایا جاتا، ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نظر نہیں آتی۔

  • پولیس کا  ایک اور جوان ملک پر ہوا قربان

    پولیس کا ایک اور جوان ملک پر ہوا قربان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ چیچوکی ملیاں بائی پاس پر ڈاکووں کا تعاقب کرتا 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی ایلیٹ فورس کا جوان محمد رضوان ملک و قوم پر اپنی جان نچھاور کر گیا جبکہ ڈاکووں کی کار قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
    آمدہ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل اسی سڑک پر ڈاکووں کے ایک ٹرک والے کے ساتھ مبلغ 14 لاکھ روپے کی واردات کی تھی
    گذشتہ شب اطلاع ملنے پر تھانہ ہاوسنگ کالونی سے پولیس کے جوانوں نے کار میں سوار ڈاکووں کا تعاقب کیا اور کار روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جا گری جس سے ڈرائیو سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے اور کانسٹیبل محمد رضوان شہید ہو گیا
    زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ اور لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا
    آج صبح 9 بجے شہید کنسٹیبل کی نماز جنازہ افتخار شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ، ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی، ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ اشرف اعوان، اسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ ،پولیس فورس ،ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    بعد از نماز جنازہ شہیدکانسٹیبل کی میت اس کے آبائی گاوں کچلی ورکاں نارنگ پہنچی جہاں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی ۔ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی اور ڈی ایس پی مریدکے قیصر مشتاق نے محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

  • پولیس نے بالآخر شیر خوار بچے کو جلا کر قتل کرنے والے والدین گرفتار کرلیئے

    پولیس نے بالآخر شیر خوار بچے کو جلا کر قتل کرنے والے والدین گرفتار کرلیئے

    کیلی فورنیا: پولیس نے بالآخر شیر خوار بچے کو جلا کر قتل کرنے والے والدین گرفتار کرلیئے،اطلاعات کےمطابق امریکی پولیس نے 2 سالہ بچے کے قتل کے جرم میں اس کے والدین کو گرفتار کرلیا، گمشدہ بچے کی تلاش ایک ہفتے سے جاری تھی۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا، پولیس کے مطابق والدین نے ایک ہفتے قبل رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کا 2 سالہ شیر خوار اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔

    امریکی پولیس حکام کا کہنا ہےکہ والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے رات کو بچے کو اس کے بستر پر سلایا، صبح اٹھ کر دیکھا تو وہ اپنی جگہ سے غائب تھا۔

    پولیس کے مطابق ایک ہفتے بعد بچے کی لاش کی باقیات آگ لگانے والے ایک گڑھے سے دریافت ہوئیں۔ بچے کو ممکنہ طور پر اسی گڑھے میں ڈال کر نذر آتش کیا گیا تھا۔پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

  • کراچی میں بارش کا تیسرا سپیل جاری :کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

    کراچی میں بارش کا تیسرا سپیل جاری :کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

    کراچی:کراچی میں بارش کا تیسرا سپیل جاری :کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق،1 زخمی،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد صورت حال خوفناک ہوتی جارہی ہے، سڑکیں زیر آب آنے کے بعد بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، کرنٹ لگنے کے واقعات گلشن حدید اور لانڈھی میں پیش آئے۔

    ذرائع کے مطابق گلشن حدید میں اور لانڈھی میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ اور 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

    کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے ذریعے ہوگیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوسرے روز شہر میں سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ میں 78.5 ملی میٹر اور سرجانی میں 68.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے 23 جولائی کو کہا تھا کہ مون سون سیزن کے تیسرے سلسلے میں 26 اور 27 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔

  • ایکسائز اہلکار شادی کے بہانے لوٹنے لگا، خاتون کالم نگار کی بیٹی سے شادی کے بعد کیا ڈیمانڈز کیں؟ پولیس بھی ملزمان کو تحفظ دینے لگی

    ایکسائز اہلکار شادی کے بہانے لوٹنے لگا، خاتون کالم نگار کی بیٹی سے شادی کے بعد کیا ڈیمانڈز کیں؟ پولیس بھی ملزمان کو تحفظ دینے لگی

    ایکسائز اہلکار شادی کے بہانے لوٹنے لگا، خاتون کالم نگار کی بیٹی سے شادی کے بعد کیا ڈیمانڈز کیں؟ پولیس بھی ملزمان کو تحفظ دینے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسائز اہلکار شادیوں کے بہانے لوگوں کو لوٹنے لگا، لاہور کی کالم نگار خاتون کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بعد گھر کا سامان لے کر بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا مدعی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے لگے

    لاہور کی خاتون کالم نگار نبیلہ اکبر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری حقیقی اکلوتی بیٹی کی شادی مورخہ 22 نومبر 2019کو لالہ زار گارڈن کے (کرایہ دار)رہائشی عمران اشرف ولد محمد اشرف کے ساتھ قرار پائی۔میں نے بیٹی کو لالہ زار گارڈن میں واقع تین مرلہ کا ڈبل سٹوری گھر،تقریباً22لاکھ روپے کا سامان جہیز اور اڑھائی تولہ طلائی زیورجہیز میں دیا۔اور مبلغ سات لاکھ روپے عمران اشرف(داماد)کو اوبر پر گاڑی چلانے کے لیے نقد دئیے

    شادی سے قبل عمران اشرف کی والدہ نادرہ اشرف نے بتایا تھا کہ اس کا شوہر وفات پاچکا ہے اور اس کا اس دنیا میں ایک ہی بیٹا اور بیٹی ہے بیٹا عمران اشرف کنوارہ (ایکسائز میں ملازم ہے)جبکہ بیٹی شادی شدہ ہے۔شادی کے فوراً بعد عمران اشرف اپنی والدہ سمیت میری بیٹی کے گھر شفٹ ہوگیا۔شادی کے چوتھے روز ہی عمران اشرف نے بیٹی کو بری طریقے سے زدکوب کیا اور گھر کے اصلی کاغذات رجسٹری جوکہ میرے پاس تھی لانے کو کہا اور انکار پر طلاق اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

     

    عمران کی والدہ میری بیٹی کو سلم کرنے کے نام پر پھکی کھلاتی تھی جس کو کھانے کے بعد میری بیٹی سارادن بے ہوشی کے عالم میں سوئی رہتی تھی میں ایک دوبار جب میں بیٹی کے گھر گئی تو بیٹی کو سویا ہوا پایا۔بیٹی کا فون بھی داماد نے رکھ لیا بات بھی نہیں کرواتا تھا۔شادی کے دس دن بعد مجھے بیٹی نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا کہ میری طبیعت خراب ہے اور گھر میں کوئی نہیں ہے میں فوراًبیٹی کے پاس پہنچی تو اس کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوئی فوری طور پر ہسپتال لیکر گئی بیٹی نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے روز مارتا پیٹتا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ دوستی کرنے پر مجبور کرتا ہے اور سارا دن گھر سے غائب رہتا ہے اور اس کی ماں بھی لالہ زار میں رہائش پذیر اپنی بیٹی کے گھر چلی جاتی ہے۔

    میں اپنی بیٹی کو اپنے گھر لیکر آگئی تو دوسرے دن میرے داماد کا مجھے فون آیاکہ اگر بیٹی کا گھر بسانا ہے تو یہ گھر میرے نام کردیں ورنہ میں اسے طلاق دیدونگا۔ابھی میں مزید کچھ سمجھتی کہ مجھے معلوم ہوا کہ عمران اشرف اور اسکی والدہ نادرہ راتوں رات میری بیٹی کے جہیز کا سارا سامان زیور لیکر رفو چکر ہوگئے ہیں۔میں بیٹی کے گھر پہنچی تو سارا گھر خالی تھا ماسوائے ایک خستہ حال صوفہ دوتین ٹوٹی ہوئی چارپائیاں کھانے کے چند استعمال شدہ برتن اور چند پرانے کپڑے ملے۔

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بعد ازاں معلوم ہوا کہ نادرہ اشرف ایک بدکردار عورت ہے جوکہ لاہور کے مختلف پوش علاقوں میں گھر کرایہ پر لیکر قبحہ خانہ چلاتی ہے اس کی بذات خود کئی شادیاں ہوچکی ہیں اور ایک نہیں بلکہ تین بیٹیاں ہیں اور عمران اشرف جو کہ خود کو کنوارہ ظاہر کرتا ہے پہلے دوشادیاں کرچکا ہے۔عمران اشرف جوکہ جعلی سندیں،پاسپورٹ،اور جعلی ویزے بنانے کا ماہر کبھی خود کو احساس ادارے کا نمائندہ ظاہر کرتاہے تو کبھی ایکسائز کا ملازم۔سارے ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔

    میں نے اپنے متعلقہ تھانہ سبزازار میں متعدد بار درخواستیں دیں۔(عمران اشرف کے تمام ثبوتوں کے ایف آئی اے میں بھی درخواست دی چھ پانچ ماہ گزر جانے کے بعد بھی جس پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی)مگر نادرہ اشر ف کا بااثر اور اعلیٰ افسران سے تعلق قریبی ہونے کی وجہ تاحال کوئی کاروائی نہ ہوپائی ہے بلکہ نادرہ اشرف نے الٹا مجھ پر اور میری بیٹی پر جھوٹا پرچہ درج کروایا دیا ہے۔میں نے اپنی بیٹی کی بذریعہ کورٹ طلاق لے لی ہے۔یہ کہ تھانہ والے میری داررسی کرنے کی بجائے الٹا مجھ کو ہراساں کرتے ہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردینے کی دھمکیاں ہیں اوریہ کہنا ہرگز غلط نہ ہوگا کہ سارے اس کے ہی طرف دار نظر آتے ہیں ایسے میں،میں مجبور ہوکر سربازار میڈیا پر آئی ہوں اللہ کے لیے میری مدد کی جائے ایک تو میری بیٹی کا گھر برباد ہوگیا دوسرا میرے پیسوں کا نقصان ہوااور الٹا جھوٹی ایف آئی آر کا اندارج۔سیدھی سی بات ہے مجھے تھانہ سبززار کی پولیس سے انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آتی میری یہ آواز اعلیٰ احکام اور عدلیہ تک پہنچائی جائے

    راہ چلتے لڑکیوں کو آئی لو یو کہنے اور دوستی کرنے کا کہنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

  • ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    راولپنڈی:ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھے تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    ذارائع کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز ذاتی دشمنی پر گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر میں 9 جنازے اٹھے جس کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خواتین اور بچوں کی کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین جائے گی، مقتولین کو نماز جنازہ کے بعد آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، عابدہ شاہین شامل تھیں جبکہ بچوں میں فرحان اظہر، صبیحہ خاتون، عنزلہ بی بی شامل تھے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ، عثمان، اور ابراہیم شامل تھے۔

    پولیس کی جانب سے گزشتہ روز شبے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی تھی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، راولپنڈی کے علاقے میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

  • 35 کلو چرس، 11 کلو افیون برآمدگی کے ملزم کی ضمانت منظور

    35 کلو چرس، 11 کلو افیون برآمدگی کے ملزم کی ضمانت منظور

    35 کلو چرس، 11 کلو افیون برآمدگی کے ملزم کی ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ حسن ابدال کے مشہور منشیات(35 کلو 600 گرام چرس اور 11 کلو افیون کے مقدمہ میں بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال کے رہائشی ملزم افتخار احمد کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا گیا

    ملزم افتخار احمد سکنہ بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں کوثرASI تعینات برھان چوکی کی مدعیت میں 9c CNSA جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر-162/2020 مورخہ 29/04/2020 درج تھی ۔ جبکہ مقدمہ کی تفتیش پر شوکت علیSI/NIU سرکل حسن ابدال مامور ہیں ۔

    ملزم کے خلاف کلو35 گرام600 چرس اور 11 کلو افیون سمگلنگ کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے مقدمہ کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ، ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ) کر رہے تھے۔ ملزم نے طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست ضمانت شازیہ ظفر راجہ ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال کی عدالت میں دائر کر رکھی تھی۔

    گزشتہ روز ملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ لاوارث چرس اور افیون ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ اور پولیس دشمنی کی وجہ سے بلا جواز مبینہ برآمدگی منشیات ظاہر کی گئی ہے۔ در حقیقت ملزم بوقت مبینہ وقوعہ جائے وقوعہ پر موجود ہی نہ تھا۔ ملزم کو بلا وجہ مدعی مقدمہ محمد کوثرASI نے سابقہ عناد کی بناء پر ملوث کیا ہے۔ اور استغاثہ کسی طور پر بھی مبینہ منشیات کا ملزم کے ساتھ تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا محض قیاس آرائیوں پر مبنی سنگین جرم میں بھی کسی بے گناہ کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ جو کہ مقدمہ انتہائی مشکوک ہے۔

    جس پر  عدالت نے ملزم افتخار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 1 لاکھ روپے مچلکہ کے عوض کنفرم کر دی

  • ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کا بیڑہ غرق کردیا :ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کا بیڑہ غرق کردیا :ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    منچن آباد : ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کا بیڑہ غرق کردیا :ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، اطلاعات کےمطابق ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

    نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

    یاد رہےکہ محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

  • موٹروے پولیس نے ڈیرہ رحیم سے چھینی گئی کار برآمد کر لی

    موٹروے پولیس نے ڈیرہ رحیم سے چھینی گئی کار برآمد کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے ڈیرہ رحیم سے چھینی گئی کار برآمد کر لی

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مقامی ضلعی کنٹرول کی طرف سے مشکوک کار کے بارے اطلاع دی گئی ، پٹرولنگ افسران نے ساہیوال کے نزدیک کار کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی موٹرویے پولیس کو دیکھ کر ملزمان کار کو چھوڑکر اندھیرے کافائدہ لیکر فرار ہو گئے

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے بازیاب کار کو مقامی پولیس کے حوالے مزید تفتیش کے لیے کردیا

    قبل ازیں  موٹروے پولیس نے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ قتل کے کیس میں ملوث اشتہاری ملزم غازی رحمان اور محمد عارف بذریعہ موٹر وے سفر کر رہے ہیں ۔

    اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی اور گاڑی نمبر LED/5369. کو روکنے کی کوشش کی لیکن مذکورہ گاڑی جس میں دو افراد سوار تھے پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع کر دی گئی ۔

    جس پر ضلع پولیس موقع پر پہنچ گئی مزید قانونی کارروائی کے لئے دونوں ملزمان کو ضلع پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کا تعلق مردان سے ہے دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں اور قتل کے کیس میں تھانہ بھاگٹاوالہ سرگودھا کو مطلوب تھے ۔

  • آستانے کے مالک سے شادی کیوں کی؟ مبینہ طور پر بھائیوں نے بہن اور دولہا کو قتل کر دیا

    آستانے کے مالک سے شادی کیوں کی؟ مبینہ طور پر بھائیوں نے بہن اور دولہا کو قتل کر دیا

    آستانے کے مالک سے شادی کیوں کی؟ مبینہ طور پر بھائیوں نے بہن اور دولہا کو قتل کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے

    پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ سليم سائيں جبکہ مقتولہ کی شناخت حنا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں.

    واقعہ کے حوالہ سے ایس ایس پی سینٹرل اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار قاتل آصف اور اشرف مقتولہ کے سگے بھائی ہیں، ملزمان نے خاندان کی مرضی کے خلاف شادی پر بہن اور اس کے شوہر کو قتل کیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    ایس ایس پی سنٹرل کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کا اصل نام حنا ہے وہ اس علاقے میں عائشہ کے فرضی نام سے مقیم تھی، مقتول سلیم سائیں اور مقتولہ حنا نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول سليم سائيں کا اورنگی ٹاؤن ميں آستانہ ہے، مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ سلیم سائیں کے آستانے پر آتی تھی، مقتول سلیم سائیں کی یہ دوسری شادی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے پسند کی شادی کو غیرت کا مسئلہ بنایا اور دونوں کو قتل کردیا.

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل