Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو  مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی

    ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی,باغی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اس قدربڑھ چکی ہے کہ اب عام بھارتی خواتین بھی مسلمانوں کے قتل عام پرلوگوں کواکسا رہی ہیں ، حالیہ واقعہ میں ایک خاتون نعرے لگا کرلوگوں کو اس بات کی ترغیب دے رہی ہے کہ مسلمانوں کو جہاں کہیں دیکھیں ماردیں

     

     

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ راگنی تیواری نامی ہندوخاتون پچھلے تین چاردن سے فیس بک لائیو کے ذریعے انتہا پسند ہندووں کو مسلمانوں کے قتل پراکسارہی ہے ، اس خاتون کی مسلمانوں کو قتل کرنے کی ویڈیو اب فیس بک اورواٹس ایپ پرعام دیکھی جاسکتی ہیں

     

    یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں اوراسلام کے خلاف ہندووں کی نفرت اس قدرپڑھ چکی ہے کہ عام ہندو سے لیکرسیاستدان تک سبھی مسلمانوں کو مارنے پراکسا رہے ہیں ، ہندوانتہا پسندوں کی اس روش کے خلاف عالمی سطح پرآوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں ہیں

     

  • تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ،پولیس خاموش تماشائی

    تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ،پولیس خاموش تماشائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ہو گئیں

    مین اسلام پورہ بازار میں موٹر سائیکل سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، پرس میں نقدی اور موبائل فون موجود تھا،15 پر کال کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی کاروائی کی ،واقعہ کا مقدمہ تھا نہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا

    تھانہ اسلام پورہ کا پرنٹر خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہری کو ایف آئی آر کی کاپی دو گھنٹے بعد ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کے کہنے پر ای میل کی گئی

    مدعی کو تو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی تا ہم انویسٹی گیشن ونگ کو کاپی نہیں دی گئی ، مدعی ایف آئی آر کی کاپی انویسٹی ویشن ونگ کے پاس لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایف آئی آر کی کاپی نہیں آئی ایف آئی آر آئے گی تو پھر دیکھتے ہیں، مدعی کو بٹھا کر پیر کو بلانے کا کہہ دیا.

    دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی نے سی سی ٹی وی سے پرس چھیننے والے ملزم کو ٹریس کر لیا ، ڈولفن ہیڈ کوارٹر والٹن کی جانب سے تھانہ اسلامپورہ کے اے ایس آئی ریاض اختر کو کال موصول ہوئی ہے جس میں پرس چھیننے والے موٹر سائیکل سوار کے موٹر سائیکل کا نمبر اور ایڈریس بتایا گیا ہے، تا ہم پولیس ابھی تک کاروائی نہیں کر رہی،

    مدعی کا کہنا ہے کہ جب پولیس کے پاس سیف سٹی کی جانب سے ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج کی اطلاع دی گئی ہے تو پولیس کو فوری کاروائی کرنی چاہئے تھی لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے.

  • پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    لاہور پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تازہ واقعہ میں رنگ روڈ پر پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پولیس کے اس رویے کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافی کوریج کر کر واپس آرہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا، اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں‌، ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافیوں سے پولیس نے موبائل چھین کر بدتمیزی شروع کردی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے تم ہمیں معطل بھی کروا دو ، دوسری طرف صحافیوں کا وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب وزیر قانون پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

    پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس شہریوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے

  • منڈی بہاؤالدین میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

    منڈی بہاؤالدین میں قتل کی لرزہ خیز واردات
    رپورٹ: کاشف تنویر باغی نیوز منڈی بہاؤالدین
    5پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل کردیا گیا.
    میانہ گوندل کے نواحی گاوں مظفروالی پل کے رہائشی غلام عباس جوکہ 5پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ولد صفدرعباس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا..
    قاتل لاش کو بانس کے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے.. مقتول5پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا …
    پولیس تھانہ میانہ گوندل مصروف تفتیش ہے….

  • پانچ سالہ بیٹے کے سامنے خاتون کا گینگ ریپ، ظالم سگریٹ سے جسم داغتے رہے

    پانچ سالہ بیٹے کے سامنے خاتون کا گینگ ریپ، ظالم سگریٹ سے جسم داغتے رہے

    سری نگر:پانچ سالہ بیٹے کے سامنے خاتون کا گینگ ریپ، ظالم سگریٹ سے جسم داغتے رہے,اطلاعات کے مطابق سری نگرکے نواح میں ایک خاتون کا اس کے بیٹے کے سامنے گینگ ریپ کیا گیا ،اس اطلاع کے بعدپوری وادی میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں

     

     

     

    باغی ٹی وی کے  مطابق سری نگر کے نواح میں 5 سالہ کے سامنے اس کی والدہ کے ساتھ ریپ کرنے والوں نے بچے کی ماں پرتشدد بھی کیا ہے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس کشمیری خاتون کے رشتہ داروں کی طرف سے سخت احتجاج جاری ہے لیکن ابھی تک پولیس نے کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا

     

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی لیکن آج تک کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا اورنہ ہی انکوائری کی گئی

  • منشیات فروش  گرفتار

    منشیات فروش گرفتار

    رپورٹ (کاشف تنویر) چوکی صوفی سٹی پولیس نے انچارج چوکی سب انسپکٹر ارمغان گوندل کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش سرو عرف شیرو کو گرفتار کر لیا شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج.

  • والدین اولاد کے دشمن بن گئے : بچے کو آئس کا نشہ کرانے والے والدین کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا اہم خبرآگئی

    والدین اولاد کے دشمن بن گئے : بچے کو آئس کا نشہ کرانے والے والدین کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا اہم خبرآگئی

    ٹیکساس:والدین اولاد کے دشمن بن گئے : بچے کو آئس کا نشہ کرانے والے والدین کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا اہم خبرآگئی ،طلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں والدین نے اپنے ہی دس سالہ بچے کو آئس نشے کا عادی بنا دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹیکساس میں ایسے والدین کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دس سالہ بچے کو آئس نشہ کرا رہے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کا نشے کا ٹیسٹ کیا گیا تو مثبت آ گیا، جس پر اس کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں ایک کیس کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں ابھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ 39 سالہ جوڑے کوڈی اسٹون اور کیتھرین کراؤچ نے اپنے ہی بیٹے کو آئس نشہ کرایا۔ پیر کے دن پولیس نے دونوں کے خلاف اپنے بچے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا۔

    عدالتی کاغذات میں کہا گیا تھا کہ چائلڈ پرٹیکٹو سروسز کے عملے نے پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی تھی کہ مذکورہ والدین کے ساتھ ان کے دس سالہ بچے کا منشیات ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔بعد ازاں، دونوں میاں بیوی کو 15 ہزار ڈالر کی ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

  • سب انسپکٹر بن کر شادی کرنیوالے درزی کو بیوی نے گرفتارکرا دیا،شرمناک وجہ سامنے آگئی

    سب انسپکٹر بن کر شادی کرنیوالے درزی کو بیوی نے گرفتارکرا دیا،شرمناک وجہ سامنے آگئی

    نئی دہلی : سب انسپکٹر بن کر شادی کرنیوالے درزی کو بیوی نے گرفتارکرا دیا،شرمناک وجہ سامنے آگئی اطلاعات کے مطابق ضلع کیمور میں پولیس نے ایک ایسے جعل ساز کو گرفتار کیا ہے جس نے خود کو سب انسپکٹر ظاہر کرکے ایک پولیس افسر کو دھوکہ دے کر اس کی بیٹی سے شادی کی۔

    بھارت کے ضلع کیمور میں ایک درزی نے فرضی سب انسپکٹر بن کر ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی بیٹی سے شادی کر کے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی۔ یہ معاملہ ایک سال بعد سامنے آیا جب لڑکی نے تحریری شکایت تھانہ میں درج کرائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فرضی انسپکٹر بھگوان پور تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے اور لڑکی کدرا تھانہ علاقہ کے رام ڈیہرا گاٶں کی رہنے والی ہے۔ ملزم پیشے کے لحاظ سے درزی ہے۔

    ریٹائرڈ انسپکٹر کی بیٹی نے اپنے شوہر اور اس کے بڑے بھائی سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کی جب بات چل رہی تھی تو لڑکے کے والد نے سی آئی ایس ایف لباس میں لڑکے کی تصویر دکھائی۔

    جعلی سی آئی ایس ایف شناختی کارڈ دکھا کر یہ بھی بتایا کہ لڑکا سی آئی ایس ایف میں سب انسپکٹر ہے۔ بعد ازاں شادی طے ہوگئی جس کے بعد11 جون 2019 کو اس کے والد نے 12 لاکھ روپے کا جہیز دے کر اس کی شادی کرادی، لیکن بعد میں یہ پتہ چلا کہ وہ ایک درزی ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ وہ شادی کے بعد صرف 15 دن تک سسرال میں رہی۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر ڈیوٹی پر نہیں جا رہا ہے۔ جب میں نے شوہر سے پوچھا کہ آپ ڈیوٹی کیوں نہیں جا رہے ہیں تو اس نے بتایا کہ ایک سینئر افسر مل گیا ہے اور سیٹنگ ہو چکی ہے۔ لہذا اب ڈیوٹی پر نہیں جانا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا، گھر میں پولیس کو دیکھ کر اس کی والدہ بےہوش ہو کر گر گئیں۔

  • 2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرزوالا دنیا کا معروف یوٹیوبر چوری کرتے پکڑاگیا

    2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرزوالا دنیا کا معروف یوٹیوبر چوری کرتے پکڑاگیا

    ایریزونا:2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرزوالا دنیا کا معروف یوٹیوبر چوری کرتے پکڑاگیا،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے ایک علاقے میں معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسن پر پولیس نے لوٹ مار کرنے کا مقدمہ کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریزونا کے صحرائی شہر اسکاٹسڈیل میں ایک یوٹیوبر جیک پال کے خلاف پولیس نے مبینہ لوٹ مار اور فسادات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں ایسی سیکڑوں ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں 23 سالہ جیک جوزف پال موجود ہے، وہ فیشن اسکوائر مال میں داخل ہوا اور مال بند ہونے کے باوجود وہاں غیر قانونی طور پر موجود رہا، پولیس نے وہاں مجمع لگانا بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق جوزف پال کو سمن بھیجا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں، تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    جوزف پال نے جزوی طور پر الزامات قبول کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے میری سزا دو لیکن اس کے بعد جارج فلائیڈ کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں، کیوں کہ سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے۔

    پال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لوٹ مار کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ میں یا میرا کوئی ساتھی کسی بھی لوٹ مار یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ مقام پر اپنے تجربات دوسروں سے شیئر کرنے اور جارج فلائیڈ کی موت پر اس غم و غصے کے اظہار کی فلم بندی کر رہا تھا جو ہر جگہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو مال ایریا کے ارد گرد لوگوں کا مجمع اکھٹا ہو گیا تھا اور انھوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔ پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار بھی کیا جن سے ہزاروں ڈالرز لوٹی رقم برآمد کی گئی۔

    واضح رہے کہ جوزف پال کے یو ٹیوب چینل پر 2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

  • غمگین کردینے والی خبرآگئی :دریائے سندھ میں 7 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے،والدین پرغشی کے دورے

    غمگین کردینے والی خبرآگئی :دریائے سندھ میں 7 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے،والدین پرغشی کے دورے

    ٹھٹھہ :دریائے سندھ میں 7 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے،والدین پرغشی کے دورے،اطلاعات کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ ٹھٹھہ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی گئی ہیں۔