Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قرض واپس نہ کرنے پر ٹیکنالوجی کمپنی کا سی ای او ملازم کے ہاتھوں قتل

    قرض واپس نہ کرنے پر ٹیکنالوجی کمپنی کا سی ای او ملازم کے ہاتھوں قتل

    نیویارک: امریکا، قرض واپس نہ کرنے پر ٹیکنالوجی کمپنی کا سی ای او ملازم کے ہاتھوں قتل،اطلاعات کے مطابق امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کو قرض واپس نہ دینے پر ملازم نے قتل کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ منگل کو نیویارک کے ایک گھر سے ٹکڑوں کی صورت میں لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت فہیم صالح کے نام سے ہوئی جو معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او تھے۔

    https://www.instagram.com/p/CCqBMNcDFIT/

    نیویارک پولیس کا کہنا تھا کہ 33 سالہ فہیم صالح کے والدین کا تعلق بنگلا دیش سے تھا، وہ مین ہٹن اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور وہیں سے اُن کی لاش ٹکڑوں کی حالت میں ملی۔

    پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اُٰسی کمپنی کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ٹائریس ہاسپل کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فہیم صالح ہزاروں ڈالر کا مقروض تھے انہوں نے ملازمین سے بھی پیسے لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کررہے تھے، اب ایک اسسٹنٹ نے انہیں غصے میں آکر قتل کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فہیم صالح نائیجیریا اور بنگلادیش میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے بھی کام کررہے تھے۔

    محکمہ پولیس کے سربراہ ڈیکٹو روڈنی ہیرسن نے بتایا کہ ’مسٹر ہاسپیل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ رقم واپسی نہ کرنے پر اُس نے چاقو کے وار سے صالح کو قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے بھی کیے‘۔

    ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ‘(ملزم مسٹر صالح کے) مالی اور ذاتی معاملات کو دیکھتا تھا، مرنے والے شخص کو قرض کی بڑی رقم ادا کرنا تھی’۔

  • بھتہ خور ساتھیوں سمیت گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان

    بھتہ خور ساتھیوں سمیت گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان

    لاہور: بھتہ خور ساتھیوں سمیت گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان ،اطلاعات کے مطابق سبزہ زار پولیس نے علی شیرازی نامی بھتہ خور کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہری کو اغوا کر کے دس لاکھ بھتہ وصول کیا اور مزید بیس لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایس پی صدر غضنفر علی شاہ کے مطابق سبزہ زار پولیس نے علی رضا عرف شیرازی کو ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے گرفتار کیا۔ ملزمان نے تین روز قبل سبزہ زار کے علاقہ میں شہری کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا، پھر شہری کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزمان 10 لاکھ بھتہ وصول کرنے کے بعد شہری سے مزید 20 لاکھ بھتہ کا مطالبہ کرتے رہے۔

    گرفتار ملزمان میں علی رضا ،افضال اور فیضان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف اغوا،بھتہ خوری، قمار بازی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں کیوں قتل ہوئی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں کیوں قتل ہوئی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    نئی دہلی: 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں کیوں قتل ہوئی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک گداگر خاتون کو ان کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچیں اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھیں۔

    70 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔

    سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔

    وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔

    پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن کو سنائی سزا

    دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن کو سنائی سزا

    دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں عدالت نے ملزم کو سنائی سزا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت نے الرحمت ٹرسٹ کے ایک رکن کو دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    عدالت انسداد دہشت گردی بنوں نے کالعدم تنظیم جیش محمد (الرحمت ٹرسٹ) کے ممبر کو دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا ئی ہے، کالعدم تنظیم جیش محمد سے وابستہ ملزم عبداللہ ولد محمد انور شاہ سکنہ لنڈی ڈاک خان صوبہ ہوید ضلع بنوں جو تنظیم کے لئے فنڈنگ کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے گرفتار کر کے انسداد دہشگردی ایکٹ سال1997 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی تھی۔ مقدمہ میں ملزم عبداللہ پر جرم ثابت ہونے پر سپیشل جج عدالت انسداد دہشگردی بنوں نے 16 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو سنٹرل جیل بنوں منتقل کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ جیش محمد پر پاکستان کی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے،الرحمت ٹرسٹ پر بھی پابندی ہے،

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

  • بائیس سالہ مقتول نوجوان ارسلان کو انصاف دو ، پولیس مبینہ طور پر قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

    بائیس سالہ مقتول نوجوان ارسلان کو انصاف دو ، پولیس مبینہ طور پر قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

    لاہور:بائیس سالہ مقتول نوجوان ارسلان کو انصاف دو ، پولیس مبینہ طور پر قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ٹویٹرپرنوجوان ارسلان کوانصاف دیں کا ٹرینڈ ٹاپ پر، اس نوجوان کے بارے میں ہرکوئی کہہ رہا ہےکہ اسے انصاف ملنا چاہیے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ہرکوئی یہ ہی آوازلگا رہا ہےکہ اس معصوم بائیس سالہ ارسلان کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کا حساب لینا ہوگا ، ہرکوئی اس بے گناہ نوجوان کے قتل پرافسوس کرہا ہے

    https://twitter.com/hajirahjaved786/status/1284490927050981382

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپریہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اس نوجوان کی ہلاکت پرگہرے دکھ کا اظہار بھی کیا جارہاہے

    ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ بننے کی وجہ سے ہر طرف سے یہ آوازیں آرہی ہیں کہ ارسلان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اورقرار واقعی سزاد ی جائے

     

    https://twitter.com/hajirahjaved786/status/1284491750153781248

  • سفاک بیٹے نے سگی ماں کو قتل کردیا

    سفاک بیٹے نے سگی ماں کو قتل کردیا

    سرگودھا: سفاک بیٹے نے سگی ماں کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں سفاک بیٹے نے پیسوں کے لیے سگی ماں کو قتل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں احساس کفالت پروگرام سے 12 ہزار روپے وصول کرکے گھر جاتے ہوئے قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بیٹا ہی ماں کا قاتل نکلا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ چک 6 شمالی کی خاتون حمیداں بی بی بھلوال سے اپنے بیٹے کے ہمراہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے وصول کرکے گھر جارہی تھیں کہ راستے میں راہزنوں نے انہیں روک کر پیسے مانگے، حمیداں بی بی نے پیسے دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے خاتون کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور خاتون کے بیٹے کو کچھ نہ کہا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا، شک کی بنیاد پر مقتولہ کے 25 سالہ بیٹے عبدالرحمان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تو ملزم نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماں سے پیسے مانگے تھے مگر وہ پیسے نہیں دے رہی تھیں، بھلوال شہر سے ہی چھری خریدی اور واپسی پر ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پشاور ایئر پورٹ پر خاتون سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

    پشاور ایئر پورٹ پر خاتون سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

    پشاور: پشاور ایئر پورٹ پر خاتون سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد،اطلاعات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

    اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جارہی تھی،جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

  • شادی ہال منہدم ہونے سے مالک اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

    شادی ہال منہدم ہونے سے مالک اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

    میرپور: شادی ہال منہدم ہونے سے مالک اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں شادی ہال کی تین منزلہ عمارت گرنے سے3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملبے سے 19 زخمیوں کو نکال لیا گیا، مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی ہال کی عمارت گرگئی تھی ، جس وقت حادثہ پیش آیا وہاں تقریباً 50 مزدور کام کررہے تھے جو کہ سب ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو اداروں اور پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور اب تک 19 زخمیوں اور 3 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں شادی ہال کا مالک ، اس کا بیٹا اور ایک شخص شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے بعد ہی علم ہوگا کہ عمارت میں کتنے افراد موجود تھے تاہم خدشہ ہے کہ وہاں حادثے کے وقت 50 سے زائد مزدور کام کررہے تھے۔

    ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے پاک فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بھاری مشینوں کی مدد سے لینٹر اور چھتیں کاٹی جارہی ہیں۔

  • لاہور:سمن آباد میں زیادتی کا شکارہونے والی ٹک ٹاک سٹارلڑکی بہت بڑی ڈرامے بازنکلی

    لاہور:سمن آباد میں زیادتی کا شکارہونے والی ٹک ٹاک سٹارلڑکی بہت بڑی ڈرامے بازنکلی

    لاہور:لاہورسمن آباد میں زیادتی کا شکارہونے والی ٹک ٹاک سٹارلڑکی بہت بڑی ڈرامے بازنکلی ،اطلاعات کے مطابق چند دن قبل لاہورکے علاقے سمن آباد میں ایک ٹک ٹاک سٹارلڑکی جس نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے ، ایک بڑی ڈرامے بازبلیک میلرلڑکی ثابت ہوئی ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ شیرازنامی لڑکے نے اپنے کئی دوستوں کے ہمراہ اس کے ساتھ زیادتی کی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مریم نامی ٹک ٹاک سٹارلڑکی نے ان الزامات میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس کے شیرازنامی لڑکے کے ساتھ گہری دوستی بھی تھی

    باغی ٹی وی ذرائع نے اس حوالے سے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ یہ مریم فیآض نامی ٹک ٹاک بلیک میلرلڑکی ایک پیشہ ورمجرم اوربلیک میلرخاتون ہے جوایسے ہی نوجوانوں کواپنے جال میں پھنساتی ہے اوربعدازاں مک مکا کرکے اسے بھگا دیتی ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شیرازنامی لڑکے کے ساتھ اس کا معاہدہ انفرادی حیثیت کا تھا لیکن وہ اپنے ساتھ جب اپنے دیگرساتھیوں کولے کرآیا تو اس کے بعد مریم نامی لڑکی نے اسی حساب سے ان سے معاوضہ طلب کیا جس کا شیراز نے انکارکردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انکارہی شیرازکو مہنگا پڑگیا حالانکہ ان دونوں کی دوستی کے قصے کہانیاں ان کے دیگردوستوں میں بڑے مشہورتھے

    باغی ٹی وی نے اس حوالے سے کچھ اہم دستاویزات اکھٹی کی ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ خاتون کئی سالوں سے یہ دھندہ کررہی ہے اورپہلے جال میں پھنساتی ہے اوربعد ازاں مک مکاکرکے پولیس کوخود ہی درخواست کردیتی ہے کہ اسے مدعہ علیہ کی رہائی پرکوئی اعتراض نہیں اورنہ ہی اس کا اس کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف ہے

    ذرائع کے مطابق اس انداز سے یہ لڑکی و ارداتیں کرتی ہیں اوراگرکوئی لین دین میں گڑبڑہوجائے تو اس پرزیادتی کا الزام لگاکراسے جیل بھجوادیتی ہے اورپھرمک مکا کرکے اسے رہا بھی کروادیتی ہے،

  • اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے دو الگ الگ واقعات میں راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ارشاد عرف شادا06 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا،متاثرہ خاتون مسماۃ (ع)کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھاایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 06 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا،

    ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    ایک دوسرے واقعہ میں جاتلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد زوہیب عرف زیبی 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

    ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،درخواست گزار نے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کی نوک پر میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیوز بنائی،

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں پر تشدد،زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے