Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ظالم چچا یتیم بھتیجی کو جسمانی دھندے پر مجبور کرتا ، انکار پر چچی تشدد کرتی ، بچی جان بچا کر بھاگ نکلی

    ظالم چچا یتیم بھتیجی کو جسمانی دھندے پر مجبور کرتا ، انکار پر چچی تشدد کرتی ، بچی جان بچا کر بھاگ نکلی

    گوجرانوالا :ظالم چچا یتیم بھتیجی کو جسمانی دھندے پر مجبور کرتا ، انکار پر چچی تشدد کرتی ، بچی جان بچا کر بھاگ نکلی،اطلاعات کے مطابق گوجرنوالا سے ایک دردناک واقعہ نے پاک رشتوں کے حوالے سے ہونے والی بے رحمی کی قلعی کھول دی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سفاک چچا نے پاک رشتے پر کاری ضرب لگادی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یتیم بھتیجی کو جسمانی دھندا کرنےپرمجبور کرنےوالا سگا چچا اورچچی ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق بھائی کے موت کے بعد حقیقی بھائی اس کی بیٹی سے جسم فروشی کرواتارہا،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا کہنا ہےکہ چچا اور اس کی بیوی مجھے رات کو غیر مردوں کے ساتھ جانے پر مجبور کرتے ہیں.

    متاثر لڑکی کاالزام کا کہنا ہےکہ جب میں انکار کرتی تو چچا اور اسکی بیوی بدترین تشدد کرتے ہیں ۔ادھر ذرائع کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضع دیکھیں جاسکتے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تشدد کے بعد متاثرہ لڑکی چچا کے چنگل سے آزاد ہو کر رشتہ داروں کے گھر پہنچ گئی

    ادھرمتآثرہ بچی کا ملزمان خلاف کاروائی اور انصاف فراہم کرنے کامطالبہ سامنے آیا ہے ، ذرائع کے مطابق متثرہ بچی کہتی ہیں‌کہ میرے ابو وفات پاگئے ہیں اور چچا بہت ظلم کرتاہے،متاثرہ لڑکی نے روروکرسب کچھ بتادیا

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عنایت اور اسکی بیوی نورشیلہ کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواکرمقدمہ درج کیاجائے گا

  • سرفراز بگٹی کے گارڈز کی گاڑی کو حادثہ سات افراد جاں بحق

    سرفراز بگٹی کے گارڈز کی گاڑی کو حادثہ سات افراد جاں بحق

    لورالائی:سرفراز بگٹی کے گارڈز کی گاڑی کو حادثہ سات افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے 7 گن مینوں کی ایک روڈ حادثے میں جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں

    یاد رہے دلشاد ولد تنگو مسوری بگٹی صوبائی وزیرعبدالرحمن کی نجی جیل میں بھی تقریبا”6 ماہ اپنے بھائیوں کے ساتھ بند رہا . اور نجی جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی تو صوبائی عبدالرحمن نے اس ٹائم دلشاد پے فائرینگ کرکے ٹانگیں توڑ دی تھی .

    کافی عرصہ نجی جیل میں رہا . آج سرفراز بگٹی کے سکارٹ کی گاڑی میں سوار تھا جو حادثے کا شکار ہوگئی .ان میں جاں بحق ہونے والوں میں‌ .چار 4 افراد کے نام کچھ اس طرح ہیں محمد خان . دلشاد . محمد دین .اور . شیردل . دو افراد مزید بھی شدید زخمی ہیں

    ادھر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ نے کہا ہےکہ لورالائی۔سنیٹر سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل گاڑی کے حادثے میں جانبحق گن مینوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔سرفراز بگٹی کے کانوائےمیں شامل ویگو گاڑی ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی ہے

    اسسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ کا کہنا ہےکہ لورالائی۔حادثہ میختر کے قریب وہار کے علاقے میں پیش آیا ہے ۔سنیٹر سرفراز بگٹی دوسرے گاڑی میں سوارتھے اسی وجہ سے محفوظ رہے ،

  • مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کاقاتل،سگابیٹا باسط خان مزاری گھوٹکی سے گرفتار

    مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کاقاتل،سگابیٹا باسط خان مزاری گھوٹکی سے گرفتار

    عمرکوٹ:مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کاقاتل،سگابیٹا باسط خان مزاری گھوٹکی سے گرفتار،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کے بیٹے باسط خان مزاری کو گھوٹکی سے گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے ،

    یاد رہےکہ دو دن قبل سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔عاطف مزاری کو کھانا کھانے کے دوران بڑے بیٹے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا

    پولیس کے مطابق عاطف مزاری کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئے تھے۔

    مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانہ عمرکوٹ میں بیٹے باسط مزاری کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • سگے بیٹے نے باپ کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی

    سگے بیٹے نے باپ کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی

    مظفرگڑھ : سگے بیٹے نے باپ کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی ،اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ میں ظالم اوربے رحم بیٹے نے اپنے سگے بوڑھے والد کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی ، پولیس والے بھی توبہ توبہ کراٹھے ، علاقے میں خوف کی فضا لوگ ظالم بیٹے کی اس حرکت پر حیران وپریشان دکھائی دیتے ہیں‌

    مظفرگڑھ سے ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں قتل ہونے والی بچی کے والد نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 19 مئی کو جائیداد کے تنازع پر بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کیا تھا اور قتل کا الزام اپنے والد پر لگاکر مقدمہ درج کرایا تھا۔

    دوسری طرف پولیس نے ظالم بیٹے سے مزید تفتیش شروع کردی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ بیٹا اپنے باپ سے جائیدادہتھیانے کےلیے اس سے پہلے بھی کئ بارلڑائی کرچکا ہے ، اوراپنی سگی بیٹی کو قتل کرکے اپنے باپ کوپھنسانے کی ناپاک کوشش کی تھی

  • ہزارہ ٹاؤن میں پختون جوانوں کا قتل، 12 ملزمان گرفتار، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان

    ہزارہ ٹاؤن میں پختون جوانوں کا قتل، 12 ملزمان گرفتار، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان

     

    کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں پختون جوانوں کا قتل، 12 ملزمان گرفتار، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی میڈیا سے گفتگو

    اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہےکہ  گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں افسوس ناک واقع رونما ہواجس پر پوری قوم غم زدہ ہے ظم و بربریت برپا کرنے والے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، کوئٹہ: اب تک واقع میں 12 ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،

     

     

    وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ: علاقہ ایس اہچ او کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے ، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہے

     

     

     

     

     

    صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کی رعایت نہیں برتی جائیگی، وزیر داخلہ بلوچستاننے کہا کہ  حکومت مظلوم خاندار کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ

    امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ، افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر ڈیرک شوین کی بیوی کیلی شوین نے 10سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور طلاق کے لئےعدالت میں درخواست دے دی ہے۔پولیس افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا کہ جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔

    خیال رہے پولیس افسرڈیرک شوین کو سیاہ فام شخص پرتشدد،ہلاک کرنے کے بعد برطرف کردیا گیا تھا اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے سیاہ فام شخص کی پولیس کےہاتھوں ہلاکت کے بعد منی پولیس سےشروع ہونےوالےاحتجاج کادائرہ امریکا بھرمیں پھیل گیا ہے ، اس دوران پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری ونجی املاک اورگاڑیاں نذرآتش کردی گئی جبکہ توڑ پھوڑ،جلاو گھیراؤ،لوٹ مار کرنے پر درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

    مینیسوٹا کے مئیر نے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا جبکہ کئی مقامات پر کرفیو نافذ ہے، وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی مظاہرین کی بہت بڑی تعداد موجود ہیں ، مظاہرین نے صدرٹرمپ کو پولیس تشدد کے واقعات کا ذمہ دارقرار دےدیا جبکہ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کے لواحقین کو فون کرکے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے امریکی ریاست مینیسوٹا میں پولیس افسران کی کارروائی ایک ویڈیو کے منظر عام آئی تھی ، جس میں ایک سفید فام پولیس اہل کار کو جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا دبا کر رکھے دیکھا گیا، جب کہ سیاہ فام شخص اس وقت غیر مسلح تھا اور ، ہاتھ پیچھے کر کے ہتھ کھڑی لگی ہوئی تھی، اس دوران سیاہ فام شخص تکلیف کے عالم میں اسے اٹھنے کے لیے کہتا رہا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہا۔

    بعد ازاں مینی پولس میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی موت پر 4 پولیس افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔

  • کالے شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر فسادات ، وائٹ ہاؤس بند کر دیا گیا

    کالے شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر فسادات ، وائٹ ہاؤس بند کر دیا گیا

    امریکہ:کالے شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر فسادات ، وائٹ ہاؤس بند کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اوریہ سلسلہ واشنگٹن تک پھیل گیا ہے ، ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکی حکومت کو وائٹ ہاوس بند کرنا پڑگیا

    امریکہ کی ریاست منی سوٹا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیس کی زیرِ حراست سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مسلسل دوسرے روز پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ پیر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شخص کی گردن پر اپنے گھٹنے سے دباؤ ڈال رکھا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا تھا۔

    مذکورہ شخص کی بعدازاں شناخت 46 سالہ جارج فلوئیڈ کے نام سے ہوئی تھی جو مقامی ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ یہ واقعہ میناپولس شہر میں پیش آیا۔پولیس کا الزام تھا کہ مذکورہ شخص کو ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب سے جعلی بل منظور کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔

    اس واقعے کےبعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔میناپولس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں حساس اداروں کا آپریشن، داعش کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں حساس اداروں کا آپریشن، داعش کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں حساس اداروں کا آپریشن، داعش کا دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا ہے

    آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ دہشتگرد گرفتار، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    گرفتار ملزم سکندر خان ولد کامل جان ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے انٹیروگیشن کے دوران 2019 سے پہلے تحریک طالبان پاکستان سے وابستگی کا اعتراف کیا۔

    2013 میں ملزم کراچی میں دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھیجا گیا جسے بعدازاں مردان جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ مردان جیل سے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا کاٹنے کے بعد گرفتار ملزم سکندر نے 2019 میں دہشتگرد تنظیم داعش سے وابستہ ہو کر کراچی شہر میں ساتھیوں کی مدد سے بھتہ خوری شروع کر نے کا انکشاف کیا۔

    ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ ناں دینے پر ڈاکٹر سراج پر فائرنگ اور کلینک پر بم سے حملہ کر نے کا اعتراف کیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ پی آئی بی میں مقدمہ نمبر 68/2020 اور 84/2020 دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

    گرفتار ملزم نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں حلیم نامی شہری سے بھی بھتہ طلب کیا جسکا مقدمہ نمبر 288/2020 دہشتگردی سمیت بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم نے شہر بھر میں بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

  • بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی اغوا، 4 ملزمان کی مزدور کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،8 روز میں مقدمہ درج نہ ہو سکا

    بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی اغوا، 4 ملزمان کی مزدور کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،8 روز میں مقدمہ درج نہ ہو سکا

    بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی اغوا، 4 ملزمان کی مزدور کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،8 روز میں مقدمہ درج نہ ہو سکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لاوہ سے بھٹہ پر کام کرنے والے غریب شخص کی 14 سالہ بیٹی اغواء کر لی گئی ،

    مزاحمت پر غریب شخص کی بیوی کے ساتھ چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی، جاتے ہوئے نقدی اور زیورات بھی لے گئے ، واقعہ کو آٹھ روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ لاوہ مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، مدعی کو چپ ہو جانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے غریب شخص مقامی میڈیا ٹی ٹائمز آفس پہنچ گیا –

    تلہ گنگ سے سینئر صحافی چوہدری نذر حسین کے مطابق مدعی کرم الہی نے بتایا کہ وہ خاندان کے ہمراہ لاوہ کے بھٹہ پر کام کرتا ہے – ملزمان طارق ، دلاور سمیت آٹھ افراد سکنائے ونہار 28 ویں رمضان کو اس کے گھر گھس آئے اور میری 14 سالہ بیٹی (ن) کو اغواء کر لیا – اس دوران مزاحمت پر مجھے کمرہ میں رسیوں سے جکڑ لیا اور میری بیوی کے ساتھ چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی –

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    جاتے ہوئے ملزمان میری بیوی کے کانٹے اور بیس ہزار روپے بھی لے گئے – اور مجھے مارا پیٹا – پولیس تھانہ لاوہ میں فریاد لیکر گیا تو انہوں نے میال چوکی بھیج دیا – میال چوکی آیا تو انہوں نے تھانہ لاوہ جانے کا مشورہ دیا –

    مدعی کرم الہی نے آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے اپنی بیٹی برآمد کرانے اور ملزمان کےخلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

    دو بیویوں، 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

  • دو بیویوں، 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

    دو بیویوں، 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

    دو بیویوں، 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بٹ گرام کے علاقہ پزنگ میں جہانزیب نامی شخص نے اپنے پورے خاندان کو قتل کردیا۔

    ملزم نے 4بچے اوردو بیویاں قتل کرکے پوراخاندان ختم کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم بھی مارا گیا

    پولیس کے مطابق واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کو بھی ملزم کی جانب سے فائرنگ پر گولی لگی جس کے بعد زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا

    اپنے خاندان کو قتل کرنے والے اور بعد ازاں خود پولیس کا نشانہ بننے والے ملزم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر واقعہ پیش آیا،

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد