Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • امریکی صدر نے اپنی ہی عوام کےخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

    امریکی صدر نے اپنی ہی عوام کےخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن :امریکی صدر نے اپنی عوام کےخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےریاست مینیسوٹا میں جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہرے ختم نہ ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ختم نہ ہوا تو فوج بھیج کر معاملے کو صاف کردیاجائے گا۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مینیسوٹا میں سیاہ فام 46 سالہ شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد احتجاج میں شدت آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے کے شبہے میں جارج فلائیڈ کو حراست میں لیا تھا جہاں وہ دوران حراست دم توڑ گئے تھے۔شہری کی گرفتاری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر ان کی گردن دبا رہے ہیں جبکہ جارج فلائیڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ سانس نہیں لے پارہے ہیں۔جارج فلائیڈ کو بعدازاں مردہ قرار دیا گیا تھا اور ریاست میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔

     

     

     

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے طویل بیان میں کہا کہ ‘میں امریکا کے عظیم شہر مینیاپولیس میں یہ ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتا، یہ مکمل طور پر قیادت کا فقدان ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بائیں بازو کے بنیاد پرست بہت کمزورمیئر جیکب فیری یا تو متحدہ ہو کر کارروائی کرکے شہر کو قابو کرلیں یا میں نیشنل گارڈ بھیج دوں گا اور معاملے کو درست کردیں گے’۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ ٹھگز جارج فلائیڈ کی یاد سے پہلو تہی کررہے ہیں اور میں ایسا ہونے نہیں دوں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘گورنر ٹم والز سے بات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ فوج ہرصورت ان کے ساتھ ہے’۔امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی بھی مشکل کی صورت میں ہم کنٹرول سنبھال لیں گے لیکن جب لوٹ مار شروع ہوتی ہے تو فائرنگ بھی شروع ہوتی ہے’۔

    دوسری جانب ریاست مینیسوٹا میں مسلسل تیسرے روز بھی شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ جاری ہے جہاں جڑواں شہروں مینیا پولیس اور سینٹ پال میں پولیس حالات قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے رکاؤٹوں کو توڑتے ہوئے متعدد عمارتوں کی کھڑکیا اور شیشے توڑے اور آگ لگا دی جس کے بعد شعلے بلند ہوگئے۔

    شہریوں نے 25 مئی کو پولیس کی حراست میں جعلی نوٹ استعمال کرنے کے شہبے میں گرفتار 46 سالہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاج شروع کیا تھا جو ابتدا میں قابو میں تھا۔پولیس تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد احتجاج میں شدت آگئی جبکہ ویڈیو میں جارج فلائیڈ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ سانس نہیں لے سکتے تاہم بعدازاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مینیاپولیس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جن میں سے اکثر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا تھا جبکہ جڑواں شہر سینٹ پال میں لوٹ مار ہورہی ہے اور آگ بھی لگائی گئی۔سٹی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘ہم نے اپنے اہلکاروں کو ان کے تحفظ خاطر تین مقامات سے واپس بلا لیا ہے’۔

  • عظمیٰ خان کی ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف پریس کانفرنس ، دیکھئے باغی ٹی وی پر

    عظمیٰ خان کی ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف پریس کانفرنس ، دیکھئے باغی ٹی وی پر

    گذشتہ روز سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عظمی خان اور اس کی بہن پر چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

    باغی ٹی وی :گذشتہ رو ز پاکستانی سوشل میڈیا پر فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی اداکارہ اور مشہور ماڈل عظمیٰ خان کا نام ٹرینڈ کررہا تھا جس کی وجہ وہ ویڈیو تھی جس میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بیٹی عظمی خان اور ان کی بہن پر چلارہی ہیں جس کے باعث دونوں بہنیں کافی ڈری سہمی نظر آرہی ہیں اور اپنے سامنے کھڑی ملک ریاض کی بیٹی سے کہہ رہی ہیں ’آنٹی بس آخری موقع دے دیں-جس پر ملک ریاض کی بیٹی آنٹی کہنے پر بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں آنٹی کس کو کہہ رہی ہو میں تم سے 6 سال بڑی ہوں۔

    جس کے بعداس خاتون نے ان دونوں بہنوں سے کسی عثمان نامی شخص کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے ان پر الزام لگاتی ہیں۔ تاہم یہ دونوں بہنیں اس پورے واقعے کے دوران کافی ڈری سہمی نظر آئیں اور عظمی خان کہہ رہی ہیں عثمان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا اور ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے۔

    اس کے بعد چند اور ویڈیو منظر عام پر آئیں جن میں ملک ریاض کی بیٹی عظمی خان پر تشدد کرتی نظر آ ئیں اور گھٹیا اور نا زیبا الفاظ اور گالیاں بکتی سنائی دیں اس کے بعد اداکارہ نے ان کے خلاف ہراساں کرنے اور اپنے گارڈز اور اسلحہ سمیت گھر میں گُس کر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا-

    جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید اور غم و غصے کے اظہار کے بعد ملک عثمان کی بیوی آمنہ ملک کی طرف سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آمنہ عثمان نے کہا کہ ان کا ملک ریاض سے کوئی رشتہ نہیں یہ لوگ ان سے پسے بٹورنے کے لئے ایسا کر رہی ہیں
    https://twitter.com/mona_qau/status/1265711622502461440?s=08
    آمنہ عثمان ملک نے کہا تھا کہ میں نے ان لڑکیوں کو کئی بار ااپنے شوہر سے دور رہنے کی واعننگ بھی دی تھی اور یہ سب میں نے اپنا گھر بچانے کے لئے کیا اس نے کہا ان پر کیروسین آئل نہیں ڈالا گیا بلکہ وہ شراب ڈالی گئی تھی جو اداکارہ اس وقت پی رہیں تھیں

    اس کے بعد ظلم اور تشدد کا شکار اداکارہ عظمی ملک نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا اور لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل کے ہمرای پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کی وجہ اور اس کے پیچھے کی تمام کہانی بتائی اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی

    واضح رہے کہ اداکارہ عظمی خان نے 2013 میں ریلیز ہوئی فلم’’وار‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا بعد ازاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’جوانی پھر نہیں آنی2‘، ’تیری میری لو اسٹوری‘ اور ’یلغار‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

    عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

    عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی

    ملک ریاض کی بیٹی کے تشدد کا شکار عظمی کا کل پریس کانفرنس کا اعلان

    عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

    عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

    ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

  • امریکی جہاں ایک طرف کرونا سے تودوسری طرف رنگ اورنسل کی بنیادپرلڑ لڑ کرمرنے لگے

    امریکی جہاں ایک طرف کرونا سے تودوسری طرف رنگ اورنسل کی بنیادپرلڑ لڑ کرمرنے لگے

    مینیسوٹا :امریکی جہاں ایک طرف کرونا سے تودوسری طرف رنگ اورنسل کی بنیادپرلڑ لڑ کرمرنے لگے،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں نسلی تعصب پر سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نسلی تعصب برتنے اور زیرحراست سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد فسادات بھڑک اٹھے۔ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن سے پانی پھینکنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی۔

    اس تصادم کے نتیجے میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مینیسوٹا میں مشتعل افراد نے سپراسٹور پر دھاوا بول دیا، مظاہرین سپر اسٹور میں توڑ پھوڑ کرکے سامان لوٹ کر لے گئے۔

    یاد رہے کہ پرتشدد احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب سوشل میڈیا پر جارج لائیڈ نامی سیاہ فام شخص پر پولیس والوں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکاروں نے جارج لائیڈ کی گردن کو گھٹنے تلے دبا رکھا ہے۔

    چھیالیس سالہ سیاہ فام شخص پولیس کی زیرحراست ہلاک ہوگیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس حکام نے فوری طور پر چار پولیس افسران کو برطرف کردیا تھا۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

    نورسلطان: بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر تاراز میں 15 سالہ سفاک بھائی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ المیہ اس وقت پیش آیا جب لوڈا اور اس کے 15 سالہ بھائی ایلکسی کے درمیان ٹیبلیٹ کو لے کر گھر کے صحن میں جھگڑا ہوا۔الیکسی کے پڑوس میں رہنے والی خاتون شینار میرز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں نے دونوں کے لڑنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ الیکسی نے ہتھوڑا اٹھایا ہوا تھا۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الیکسی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کیے اور پھر اس کی لاش کو اٹھا کر گھر کے پاس گلی میں پھینک دیا۔10 سالہ لوڈا کو قتل کرنے کے بعد الیکسی نے اپنے کپڑے بدلے اور والدین کو بتایا کہ اس کی بہن نہیں مل رہی جس پر تلاش کے دوران والدین کو ان کی بیٹی کی لاش مل گئی۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق الیکسی نے جرم کا اعتراف کر لیا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،قصور وار ثابت ہونے پر اسے 15 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے

  • لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوڑا دان سے دو ٹانگیں ملی ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    لاہور کے علاقے تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں کوڑا دان سے دو کٹی ہوئی ٹانگیں ملیں جس پر علاقہ میں خوف پھیل گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

    سروبا گارڈن مین فیروز پور روڈ نشتر سے ایک کوڑا دان میں دو ٹانگیں ملی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹانگیں کسی عورت کی ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹانگوں‌ کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس جناح ہسپتال بھجوا دیا ہے

    دوسری جانب اہلیان علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹانگیں کس نے کوڑا دان میں پھینکی اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی او رجلد ٹریس کر لیا جائے گا کہ کس نے یہ واردات سر انجام دی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

  • ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ جویریہ صدیق

    ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ جویریہ صدیق

    لاہور:ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ اطلاعات کے مطابق صحافی کالمسٹ جویریہ صدیق بھی عظمیٰ‌خان کی حمایت میں آگئیں ، اپنے بیان میں جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ عظمیٰ‌خان ایک ماڈل ہیں اور ان پرتشدد ہمارے معاشرے کی بدنامی کا باعث ہے

    جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ ماڈل پر تشدد کیا گیا اس کے گھر سے اشیا چرائی گئ اس پر محلول پھینکنا گیا اسکی ویڈیو ریکارڈ کی گئ اسکو گالیاں دی گئ اسکو کو قتل کی دھمکیاں دی

     

     

    جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ اب اس نظام کا امتحان ہے کہ کیا وہ ایک طاقت ور کے سامنے سرتسلیم خم کرتا ہے یا انصاف کے تمام تقاضے پورا کرتا ہ ے، اب دیکھتے ہیں حکومت کتنا انصاف کرپائے گی مجرمان کے خلاف کون کاروائی کرتا ہے۔
    Cc

  • ادکارہ عظمی خان کا مقدمہ، اداکارہ نے تھانے کے باہر میڈیا کو اپنے پر ہونے والی تشدد کی کہانی سنا ڈالی

    ادکارہ عظمی خان کا مقدمہ، اداکارہ نے تھانے کے باہر میڈیا کو اپنے پر ہونے والی تشدد کی کہانی سنا ڈالی

    ماڈل و اداکار عظمی خان پر تشدد کا معاملہ۔ واقعہ کا مقدمہ در ج کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں عظمی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عظمی خان نے میڈیا سء گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عید کا اعلان ہونے کے بعد اعتکاف سے اٹھ کر اپنی بہن ہما خان کے ساتھ گھر کے لاونج میں بیٹھی تھی۔ رات ساڑھے دس بجے آمنہ عثمان زوجہ عثمان مل، پشینہ ملک، عنبر ملک دختران ملک ریاض مسلحہ افراد کے ساتھ گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور آمنہ عثمان نے ایک مسلح شخص کو کہا کہ اسے کمرے میں لیجا کر زیادتی کرو۔ ملزمان نے کہا کہ ہم ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں تمہارا سارا خاندان مار دیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو واقعہ کی اطلاع دی تو تم دونوں بہنوں کی لاش بھی نہیں ملے گی۔ ایف آئی آر میں ماڈل نے یہ بھی لکھوایا کہ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے پچاس لاک مالیت کا قیمتی سامان بھی لے گئے۔

  • عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ کے وکیل حسان نیازی گرفتار

    عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ کے وکیل حسان نیازی گرفتار

    لاہور:عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی پولیس کی تحویل میں،ایس پی فرقان کے پیچھے کون سی خفیہ طاقتیں،اہم خبرآگئی،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس ہر لمحے عجیب صورتحال اختیارکررہا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کوزبردستی اپنے پاس بٹھا رکھا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمعروف اداکارہ عظمیٰ‌ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ڈیفینس پولیس نے اس کے وکیل حسان نیازی کا فون بھی چھین لیا گیا ہے اوران کو تھانے میں زبردستی روک رکھا ہے ، عظمیٰ خان کہتی ہیں کہ یہ کسی بھی انسان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے

    عظمیٰ‌خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کسی وکیل کو گرفتارکرنا یہ کہاں کا قانون اورضابطہ ہے ، پولیس نے ایسا کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، عظمیٰ خان نے کہا کہ ایس پی فرقان بلال نے حسان سے فون چھین کر اس کے سب سے رابطے بھی منقطع کردیئے ہیں‌

  • عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

    عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

    لاہور:عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، باغی ٹی وی کے مطابق عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے


    ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں ،

    اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیارکررہا ہے، مٹی کے تیل بات چلی تو شراب اورکوکین پرآکر مکمل ہوئی ادھرپنجاب پولیس نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظرشواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابرسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پولیس اس سارے کیس پربخوبی نظررکھے ہوئے ہے ،اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا

  • عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا

    عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا

    لاہور:عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیارکررہا ہے، مٹی کے تیل بات چلی تو شراب اورکوکین پرآکر مکمل ہوئی ادھرپنجاب پولیس نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظرشواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابرسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پولیس اس سارے کیس پربخوبی نظررکھے ہوئے ہے ،اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا

     

     

    ذرائع کے مطابق رائے بابرسعید نے کہا ہے کہ عظ‌میٰ‌خان تشدد کیس کے حوالے سے میڈیکل کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ کس حد تک تشدد کیا گیا ہے ، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طئے ہے کہ اس سارے کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اوراگرکوئی مجرم ٹھہرا تواس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی