Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا

    اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا

    سڈنی :اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا ،اطلاعات کے مطابق ایک سابق رگبی لیگ کھلاڑی نے آسٹریلیا میں اپنے تین بچوں اور بیوی کو اپنی گاڑی کے اندر زندہ جلا کر قتل کردیا۔

    مقامی پولیس کے مطابق راون بیکسٹر نامی شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو آگ لگا دی، اور بعد ازاں خود کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور ہلاک ہوگیا۔افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت ہی دہلا دینے ولا واقعہ ہے، 31 سالہ ہننا کلارک نامی خاتون اور اس کے 3 ، 4 اور 6 سال کے تین بچوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا، دورانِ علاج تینوں بچے اور ا ن کی ماں ہلاک ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بیکسٹر کی بیوی ہننا کلارک نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر آگری، اور ہمیں بچاو کی آوازیں لگانے لگی، وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو اسپتال منتقل کروایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

    آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ملک اس سانحے سے “حیران ، غمگین اور تباہ کن” تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غم و غصہ پھیل گیا ہے۔انہوں نے کہا، “ہننا اور اس کے تین بچوں کو انتہائی پاگل پن سے قتل کیا گیا جس کا ہمیں بہت افسوس ہے۔”

  • بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    چنائی: بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی ،اطلاعات کےمطابق بالی ووڈ کے مقبول اداکار کمل ہاسن کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر چنائی کے ایک اسٹوڈیو میں جاری تھی۔ سیٹ پر کرین کا سین فلمایا جا رہا تھا کہ اس دوران کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں ہمارے تین محنتی ساتھی دنیا سے چلے گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔

    اس حوالے سے فلم کی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلم ’انڈین ٹو‘ کے سیٹ پر ہونے والے حادثے کا سن کر مجھے صدمہ پہنچا، سمجھ نہیں آرہا کہ جان گنوانے والوں پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کروں، میری ہمدردی اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

  • گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    سری نگر:گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کو مارنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں، وادی سےآمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی نے گاڑی جان بوجھ کرایک خاتون پرچڑھا دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی

    مقامی لوگوں کے مطابق اچھہ بل علاقے میں شہلی پورہ کے مقام پر ایک خاتون سڑک سے گزر رہی تھی اور اسی دوران ایک تیز رفتار فوجی گاڑی نے اسے اپنی زد میں لے لایا۔اس واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر آئے اور مظاہرے کرنے لگے۔

    مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ خاتون کی ہلاکت میں ملوث فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں مظاہرے جاری تھے۔ابھی تک حکام نے اس حادثے کے بارے میں کوئی تفصیلات یا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

  • جرمنی میں‌ہنگامے پھوٹ پڑے ،فائرنگ، 9 افراد ہلاک

    جرمنی میں‌ہنگامے پھوٹ پڑے ،فائرنگ، 9 افراد ہلاک

    فرینکفرٹ: جرمنی میں‌ہنگامے پھوٹ پڑے ،فائرنگ، 9 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق جرمن قصبے ہناؤ کے دو شیشہ بارز میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ہناؤ میں گزشتہ رات دو الگ الگ شیشہ بارز میں گھس کر فائرنگ کی گئی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا۔

    البتہ، یہ ضرور پتا چلا ہے کہ قاتل (یا قاتلوں) نے ان جگہوں پر داخل ہوکر فائرنگ کی جہاں لوگ شیشہ پی رہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پہلے بار پر حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ کرد نژاد تھے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے انہوں نے مبینہ قاتل کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ فی الحال اس معاملے میں تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید اس حملہ آور کا کوئی اور ساتھی بھی تھا جس نے اس پوری کارروائی میں اس کا ساتھ دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی جرمن پولیس نے 12 سفید فام نسل پرستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے تفتیش پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا گروہ نیوزی لینڈ کی طرز پر جرمنی میں بھی مسلمانوں کی مساجد، املاک اور کاروبار پر ’’بڑے پیمانے پر اچانک حملوں‘‘ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ بھی اسی گروپ کے کسی کارکن نے کی تھی۔

  • بھارتی استاد اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل کا گربتانے لگے

    بھارتی استاد اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل کا گربتانے لگے

    اترپردیش:بھارتی استاد اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل کا گربتانے لگے ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں طلباء کو نقل کرنے کی ترکیبیں بتانے پر پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش لکھنؤ میں پولیس نے ایک اسکول کے مینیجر کو طلباء کو امتحانات میں نقل کرنے اور امتحان میں نگرانی کرنے والے استادوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ترکیبیں بتانے والے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

    طلباء نے اسکول مینیجر کی بچوں کو نقل کی ترکیبیں بتانے والی تقریر کی ویڈیو بنا کر شکایت پورٹل پر اَپ لوڈ کی جس پر اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری نوٹس لیا اور ان کے حکم پر ہری بناش میموریل اسکول کے مینیجر پراوین مال کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مینیجر طلباء کو بتا رہا ہے کہ کس طرح امتحان میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہیے اور اگر نقل کرتے ہوئے استاد دیکھ لے تو اُس نقل والی پرچی سے مکر جانا چاہیے، اس کے علاوہ پکڑے جانے کی صورت میں استاد سے بحث کرنی چاہیے تاکہ اُنہیں غصّہ آئے۔

    یہ سب وہ باتیں تھیں جو اسکول مینیجر نے طلباء کو امتحان میں نقل کرنے کے لئے بتائیں۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کے منیجر کی اس حرکت پر اُن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ٹریفک حادثہ، 25 افراد ہلاک،17 شدید زخمی

    ٹریفک حادثہ، 25 افراد ہلاک،17 شدید زخمی

    تروپور: ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک،23 شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق ایک ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،اس حادثے میں 17 دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،

    ذرائع کےمطابق مسافر بس کیرالہ سے کرناٹکا کے شہر بنگلورو جا رہی تھی کہ تروپور ضلع کے گاؤں اوی ناشی میں ٹڑک کے ساتھ ٹکرا گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور تھا جو غلط سمت میں آ رہا تھا۔ واقعےکے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    اوی ناشی کے ڈپٹی تحصیلدار نے حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 14 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب منشیات سمگل کرنیوالا اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

    سعودی عرب منشیات سمگل کرنیوالا اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

    سعودی عرب منشیات سمگل کرنیوالا اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،

    سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو تین گرام آئس برآمد کر لی گئی، اے این ایف حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 753 سے ریاض جانے والے مسافر سجاد کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے ایک کلو تین سو گرام آئس برآمد ہوئی،

    پولیس کے مطابق جس مسافر سے منشیات برآمد ہوئی وہ وزیر کوہاٹ کا رہائشی ہے اور منشیات کھانے کے پلاسٹک برتنوں میں چھپ کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔اے این ایف حکام نے منشیات سمگلر کو ائیرپورٹ سے حراست میں لے ہیڈکوارٹر منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،تھانہ ترنول منشیات فروش کے خلاف کارروائی کی ہے دوران سپیشل چیکنگ دو منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے 500 لیٹر سے زائد الکوحل برآمد کرلی گئی

    پولیس نے الکوحل کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ، پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے اسلام آباد بڑی مقدار میں الکوحل سپلائی کرتے تھے ، گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں تنویر اور شفیق شامل ہیں

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی،آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی.

  • شیشہ بار میں مسلح افراد کی فائرنگ،8 افراد ہلاک

    شیشہ بار میں مسلح افراد کی فائرنگ،8 افراد ہلاک

    شیشہ بار میں مسلح افراد کی فائرنگ،8 افراد ہلاک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیشہ بار میں فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے،

    جرمنی کے مغربی شہر ہناؤ کی شیشہ بار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلے واقعے میں مسلح شخص نے شیشہ بار میں فائرنگ کی جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، ملزم نے پھر دوسری بار میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

    اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی اس ضمن میں پولیس نے ملزمان کی پیچھا کیا جن کی ہیلی کاپٹرز مدد کر رہے تھے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

    ہناو کے میئر کلاز کمنسکی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی دہشتناک رات تھی جس نے شہریوں کو کئی گھنٹوں تک محصور کئے رکھا۔ تاہم میئر نے فائرنگ واقعات کی وجوہات کے متعلق بتانے سے گریز کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

    دوسری جانب اس واقعہ کے بعد پولیس کو دوران سرچ آپریشن ایک گھر سے دو لاشیں ملی ہیں،

  • ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار

    ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار

    ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقت روات چک بیلی روڈ پر گزشتہ دونوں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،روات پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی ،راہ زنی اور زیادتی کی وادات میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،

    پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کے ملزمان سے زیر استعمال گاڑی، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے،ملزمان گاڑیوں کا تعاقب کر کے شہریوں کو اپنا ہدف بناتے تھے،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

    ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی،ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او روات نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ڈکیت گینگ کے ملزمان سے دوران انٹروگیشن اہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے جیل بھیجا جائے گا،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

  • بنی گالہ پولیس کی کاروائی، تین ملزمان سے اسلحہ برآمد

    بنی گالہ پولیس کی کاروائی، تین ملزمان سے اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بنی گالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ‌بھی‌برآمد ہوا ہے.

    اسلام آباد ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر تھانہ بنی گالا پولیس نے کارروائی کی.بحریہ انکلیو اور گردونواح میں چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان سے اسلحہ ایمونیشن نقدی اوردیگر اشیاء برآمد کی گئی ہے

    پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی, ملزمان میں اسد علی, اجمل, غلام حیدر شامل ہیں, کاروائی اے ایس پی رانا حسین طاہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی گالا انسپکٹر احمد کمال اور ٹیم نے کی,

    ایک اور کاروائی میں پولیس نے ملزم ارشد سے شراب بر آمد کر لی ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز مے پولیس ٹیم کو شاباش دی