Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    مقبوضہ بیت المقدس:غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں سرحد باڑ کے قریب فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد فوج نے ان کی لاش کو بلڈوزر کے ذریعے نکال دیا۔

    غزہ سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر مسلح نوجوان کی لاش کو ایک بلڈوزر کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں اور ساتھ ہی ٹینک بھی کھڑی ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نیفتالی بینیٹ کی جانب سے اپنائی گئی خطرناک پالیسی کے تحت فلسطینی نوجوانوں کی لاشوں کو حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غزہ حکام سے مطالبات کیے جاتے ہیں۔غزہ میں موجود تنظیم کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد النعیم کے نام سے ہوئی ہے جو القدس بریگیڈ کا رکن ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان سرحدی باڑ پر بارودی مواد نصب کررہے تھے جس پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق اور متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

  • اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوچ شریف: اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق،اطلاعات کےمطابق روٹھی بہن کو منانے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، شادی کی خوشیوں میں مصروف گھر میں کہرام مچ گیا، نوجوان کی آج شام کو بارات جانی تھی، والدین رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔

    اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے، نواحی علاقہ بستی بھین کے نوجوان محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی، بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے جنھیں منانے کے لئے دلہا انکے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

    شادی کے روز دلہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں۔دوسری طرف بہن بھی غم سے نڈھال ہے اوراپنی ناراضگی پراپنے آپ کو کوس رہی ہے،

  • گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟

    گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟

    لاہور: گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے علاقے لاہور کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ادھر ملتان میں طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سحر خان کے نام سے ہوئی، 32 سالہ سحر خان کا تعلق گارڈن ٹاؤن سے ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ دروازہ نہ کھولنے پر سحر خان کی موت کا انکشاف ہوا جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکیں گے۔

    ادھر ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش ہے، طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔طالبعلم کاشف رضا نے ہوش میں آنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ چار سال کے دوران ایک بار بھی کسی مضمون میں فیل نہیں ہوا، ایسے پروفیسر ہیں جو ذاتی عناد پر طلبا کو فیل کرتے ہیں۔کاشف رضا کا کہنا ہے کہ کلاس فیلوز پاس ہوئے، مجھے کس بنیاد پر وائیوا میں فیل کیا گیا وجہ بتائی جائے۔

  • ایک ہفتے کے اندرتیسری کارنہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا

    ایک ہفتے کے اندرتیسری کارنہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا

    تلنگانہ : گاڑی نہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا ،ایک ہفتے کے دوران تیسری کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد ڈوب پر ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود جوڑے اور لڑکی کو مردہ حالت میں نہر سے نکالا، جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر سے تباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 16 فروری کو بھی ایک گاڑی کو نہر سے برآمد کیا گیا تھا، یہ گاڑی سرنائیگوڈیم گاؤں کے باپ مدھو، بیٹا متیسیگیری کی تھی جو جمعے کی شام قریبی گاؤں گئے تھے اور رات گئے تک واپس نہیں لوٹے تھے۔

    شوہر اور بیٹے کے گھر نہ لوٹنے پر اہلیہ نے اگلی صبح پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے باپ اور بیٹے کی لاش برآمد کی تھی۔واضح رہےکہ 17 فروری کو بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ٹی ایس آر پارٹی کے قانون ساز منوہر کی بہن رادھا اور بہنوئی ستیانارائن بیٹی سمیت نہر میں ڈوب گئے تھے، ان کی گاڑی کو بوسیدہ حالت میں کاکٹیہ نہر سے نکالا گیا تھا

  • ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف نوازشریف کے محل  جاتی عمرہ کے قریب خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی

    ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف نوازشریف کے محل جاتی عمرہ کے قریب خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی

    لاہور:ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف لاہور میں خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی ،اطلاعات کےمطابق لاہورکے نواحی علاقے رائیونڈ بائی پاس کے قریب مسجد میں گیس لیکیج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق را ئیونڈ نوازشریف کے محل جاتی عمرہ کے قریب رائیونڈ کے قریب مسجد کے حجرے میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا جس کے باعث 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسجد کے حجرے میں ہونے والا دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔

  • بے وفائی کا انجام ، لڑکی کودوست نےپیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج

    بے وفائی کا انجام ، لڑکی کودوست نےپیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج

    ممبئی: ہولناک موت، خاتون کو پیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج ،اطلاعات کےمطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت معمہ بن چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کا جلا ہوا جسم اسپتال لایا گیا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے خود کشی کی یاپھر کسی نے اسے جلایا۔ تاہم خاتون زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے کے باعث خاتون اور اس کا دوست آپس میں لڑ رہے تھے اس دوران خاتون کے ہاتھ میں پیٹرول کی بوتل اور ماچس کی ڈبیا بھی تھی۔ دریں اثنا خاتون نے پیٹرول اپنے جسم پر چھڑک لیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے ردعمل میں شوہر نے ماچس کی ڈبیا چھین کر تیلی جلائی اور خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی، لیکن بدقسمتی سے حادثاتی طور پر خاتون جل گئی کیوں کہ اس کا جسم پیٹرول سے بھیگا ہوا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ اس حادثے میں خاتون کا جسم 67 فیصد جل چکا تھا تاہم اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے بالاآخر ہلاک ہوگئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام کی طرف سے تعاون نہ کرنے پرشدید غصے اورغم کا اظہار کیا ہے ، اوراحتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں‌

  • واش روم میں کیمرہ لگا کر طالبات کی ویڈیوز بنانیوالے پروفیسر کو عدالت نے کیا سنائی سزا؟

    واش روم میں کیمرہ لگا کر طالبات کی ویڈیوز بنانیوالے پروفیسر کو عدالت نے کیا سنائی سزا؟

    واش روم میں کیمرہ لگا کر طالبات کی ویڈیوز بنانیوالے پروفیسر کو عدالت نے کیا سنائی سزا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کا انوکھا انصاف سامنے آیا ہے، واش روم میں کیمرہ لگا کر طالبات کی ویڈیو بنانے والے پروفیسر کو عدالت نے رہا کر دیا جس پر طالبات نے احتجاج کیا ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پولیس نے آئی آئی ٹی مدراس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کیا ہے، اس پر الزام عائد ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کیمپس کے خواتین کے واش روم کے اندر ایک موبائل فون چھپا رکھا تھا جس کی ریکارڈنگ آن تھی

    30 سالہ پی ایچ ڈی کی طالبہ جب واش روم گئی تو اسے شک ہوا کہ یہاں کیمرہ ہے، اس نے غور کیا تو وہاں موبائل فون چھپایا گیا تھا جس کا کیمرہ آن تھا،طالبہ نے شکایت درج کروائی جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئی اور پولیس نے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کر لیا

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    موبائل سے کافی طالبات کی ویڈیوز ملیں جس پر طالبات کے والدین نے پروفیسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ، پروفیسر کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، جہاں پہلی سماعت پر ہی عدالت نے پروفیسر کو ضمانت پر رہا کر دیا، طالبات اور ان کے والدین نے پروفیسر کی رہائی پر شدید احتجاج کیا ہے

  • پولیس کی بڑی کاروائی، 33 مرد، 5 خواتین گرفتار، جرم کیا ، جان کر سب دنگ رہ گئے

    پولیس کی بڑی کاروائی، 33 مرد، 5 خواتین گرفتار، جرم کیا ، جان کر سب دنگ رہ گئے

    پولیس کی بڑی کاروائی، 33 مرد، 5 خواتین گرفتار، جرم کیا ، جان کر سب دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاد کی تقریب پر چھاپہ مار کر پولیس نے کی بڑی کاروائی کی، 33 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا

    ہوائی فائرنگ /آتش بازی/ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی33 مرد اور 5 ڈانسر عورتیں گرفتارکر لئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمداختر سعیدمعہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر269گ ب میں سعید احمد ولد محمد نواز قوم کھتران کی شادی میں مہندی کی تقریب پر ریڈ کیا

    جہاں پر 5 ڈانسر عورتیں گھر کے سامنے بازار شارع عام میں نیم برہنہ کپڑے پہن کر ڈانس کر رہیں تھیں چند لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ کچھ لوگ ڈانسر عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہے تھے اور ان پر پیسے نچھاور کرنے میں مصروف تھے۔

    ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد اختر سعید و ملازمان پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 33کس مردوں اور بذریعہ لیڈی کانسٹیبل5کس ڈانسر عورتوں کو شارع عام پر فحش ڈانس،ہوائی فائرنگ،اور فحش قسم کی حرکات کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے2عدد سپیکر،ایک عدد مکسچر،سٹیبلائزر، موبائل فون،چلی ہوئی گولیوں کے خول، جبکہ نچھاور کی گئی رقم مبلغ 16000روپے برآمد ہوئی جن پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

  • ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف  سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

    ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

    سماٹرا:ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق،اطلاعات کےمطابق 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں دریا کے کنارے ٹریکنگ کرتے ہوئے 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ 24زخمی اور 5 لاپتہ ہوگئے۔

    انڈونیشیا کے ادارہ برائے بحالی سانحہ متاثرین کے ترجمان اگوس ویبو کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے ثقافتی مرکز ٰیوگیاکاترہ میں 250 طلباءکے گروپ میں سے 6 طلباء سیلابی پانی کی تیز رفتار لہر کی نذر ہوگئے ۔اس کے علاوہ 24 طلباءزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ 5 طلباء لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی انڈونیشین جزیرے سماٹرا میں سیلابی ریلے کے باعث پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو طلباءدریا میں ڈوب گ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔پپدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ ایک طرف بڑی تعداد میں انڈونیشین طلبا چین میں اس وقت پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ڈوبنے سے ملک میں اس وقت بڑی پریشانی کی کیفیت برپا ہے

  • پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق

    پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق

    پشاور:پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق ،اطلاعات کےمطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر چٹان آ گری جس کے نتیجے میں 9 افراد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری۔ چٹان مزدوروں پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ واقعے میں 5 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں‌آج پی ایس ایل کے میچزجیتنے پرپاکستانیوں میں بہت زیادہ خوشی پائی جارہی تھی ، لیکن دوسری طرف بونیر میں بہت بڑے حادثے کی وجہ سے اس وقت قوم سخت پریشان ہے