Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    پیراگوئے:معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک ، اطلاعات کے مطابق یورپی ملک چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔معذوروں کا سینٹر جرمن بارڈر سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے، فائر بریگیڈ اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    ایمرجنسی سروس کے ترجمان پروکوپ ولینیک کا کہنا ہے کہ 30 افراد کواسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

    ویجپریٹی کے میئرجٹکا گاڈونوفا نے کہا کہ آگ ذہنی معذور افراد کے گھر کے سیکشن میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

  • نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا

    نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا

    لاہور:نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا،اطلاعات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نےکارروائی کرتے ہوئے لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے ہیروئن برآمد کر لی۔

    ذرائع کےمطابق آج ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اشفاق احمد لاہور سے ائیربلیو کی پرواز پی اے 470سے جدہ جا رہا تھا۔دوران تلاشی مسافراشفاق احمد کے جوتوں سے براؤن ہیروئن برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے جوتوں سے برآمد ہونے والی ہیروئن کا وزن 610گرام ہے ۔

    ذرائع کےمطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ہیروئن لے جانے والے مسافراشفاق احمد کو جہاز سے آف لوڈ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی مسافرہیروئن اسمگل کرتے ہیں لیکن جس صفائی اورکمال سے اشفاق احمد نامی مسافر نے چپھائی ، ایئرپورٹ حکام بھی حیران ہیں‌

  • 22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    باغی ٹی وی : نواب ٹاون کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا کا انوسٹی گیشن ونگ پولیس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے ضرار شہید روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ،مقتول زوہیب کے لواحقین ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کر ریے تھے. 22 سالہ .زوہیب کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے.مظاہر ین نے کہا کہ پولیس ملزمان سے ساز باز کر چکی ہے. 22 سال زوہیب کو ایک ماہ پہلے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا، مقتول زوہیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،لاہور مقتول کو ظل شاہ اور دیگر دوستوں نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا،مظاہرین نے الزام لگایا کہ ملزم عمیر کی بہن رابعہ اسلم موٹروے پولیس میں انسپکٹر ہیں. لیڈی انسپکٹر نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے ملزمان کو بے گناہ کر دیا.یہ واقعہ جی4 بلاک نواب ٹاون میں پیش ہوا مظاہرین
    ذوہیب کے تایا اسلم نے الزام لگایا کہ لاہور پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کررہی ہے.

  • جرگے میں فائرنگ رواج بن گیا ، اہل علاقہ کا فائرنگ پرپابندی کا مطالبہ

    جرگے میں فائرنگ رواج بن گیا ، اہل علاقہ کا فائرنگ پرپابندی کا مطالبہ

    ڈیرہ اسماعیل خان : جرگے میں فائرنگ رواج بن گیا ، اہل علاقہ کا فائرنگ پرپابندی کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق حق نواز پارک میں جرگہ کے دوران فائرنگ کا ناخوشگوار واقع, عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کے ساتھ, عوامی مقام اور پارک میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے وسط میں واقع حق نواز پارک جو بچوں کا گراونڈ, پبلک لائبریری, یوگا ورزش, کراٹے سنٹر سمیت مختلف پروگراموں کا مرکز ہے وہاں پر جرگہ کے دوران فائرنگ کے واقع نے عوام کو پریشان کر دیا ہے اور اب عوامی و سماجی حلقوں نے محمد عمیر خان ڈپٹی کمشنر اور سید فیروز شاہ ریجنل پولیس آفیسر سے مطالبہ کر دیا ہے کہ حق نواز پارک میں کسی قسم کے جرگے کے انعقاد پر پابندی عائد کی جائے،

    اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ یہ طرزعمل علاقے ،معاشرے اورپرامن ماحول کے لیے نقصان دہ ہے،لٰہذا اس پرپابندی ضروری ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام ہو سکے اور آئندہ عام شہریوں کو اس سے محفوظ بنایا جائے,

  • بیٹی کی خواہش نے خاتون کو اغوا کار بنا دیا، پولیس نے نکاح نامہ طلب کیا تو کیا کہا؟

    بیٹی کی خواہش نے خاتون کو اغوا کار بنا دیا، پولیس نے نکاح نامہ طلب کیا تو کیا کہا؟

    بیٹی کی خواہش نے خاتون کو اغوا کار بنا دیا، پولیس نے نکاح نامہ طلب کیا تو کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں نومولود بچی کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں اسپتال سے نومولود بچی کےمبینہ اغوا کی کوشش کاواقعہ پیش آیا،نومولود کے اغواء کےالزام میں گرفتار جوڑے سے پولیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    گرفتارملزمہ کاپولیس کو دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا۔بیٹی کی خواہش نے اغوا کار بنادیا۔ ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 8 جنوری کو میرے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی اور بچی فوت ہوگئی، ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ فوزیہ کےبیان میں کس حد تک صداقت ہے۔ تفتیش کررہے ہیں۔ ملزمہ فوزیہ اور مبینہ شوہر عدنان اب تک نکاح نامہ بھی پیش نہیں کرسکے ہیں۔ گرفتار جوڑا اپنے ہمراہ لائے بچےکواسپتال میں بیٹا ظاہر کررہاتھا۔

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دانش نامی شہری کی نومولود بچی نور فاطمہ کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی تھی۔ملزمہ فوزیہ نےنومولود کی نانی سے زبردستی بچی لےکر چیک اپ ڈاکٹرعائشہ سے کرانے کی ضدکی۔بچی کی نانی کے انکار پر شور شرابہ ہوا تو اسپتال عملے وڈاکٹر نے مداخلت کی۔ پولیس

    ملزمہ فوزیہ اور مبینہ شوہر اسپتال انتظامیہ کو بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ اسپتال انتظامیہ نے عملےکی مدد سے ملزمان کو پکڑ کر کمرے میں بند کیا اور پولیس کو طلب کیا

  • ظالم بیوی نے آنکھوں کے قطروں سے شوہر کی جان لے لی

    ظالم بیوی نے آنکھوں کے قطروں سے شوہر کی جان لے لی

    واشنگٹن: امریکا میں سفاک بیوی نے شوہر کو آنکھوں کے قطرے(آئی ڈراپ) کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا۔،اطلاعات کےمطابق امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولینا کی 53 سالہ خاتون کلیٹن کو عدالت نے شوہر کا قاتل قرار دیتے ہوئے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس خاتون نے رضاکارانہ طور پر جرم کا اعتراف کیا اور دوران تفتیش پراسیکیوٹر کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے شوہر کو رقم کے لیے قتل کیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو مارنا نہیں چاہتی تھی بس سے اس سے چھٹکارا چاہتی تھی اور اکیلے زندگی گزارنا چاہتی تھی۔

    قتل کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا، ابتدائی طور پر 64 سالہ اسٹیون کی موت فطری قرار دی گئی تاہم پوسٹ مارٹم ٹاکسولوجی رپورٹ میں ٹیٹراہا ئیڈروزولین کی زہریلی سطح ظاہر ہوئی، جو آنکھوں کے قطروں میں پایا جاتا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو اہلیہ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش سب سچ اگل دیا، خاتون نے بتایا کہ اس نے یہ منصوبہ فلموں سے لیا تھا، کیونکہ آنکھوں کے قطرے بے رنگ، بے زائقہ اور بغیر بو کے ہوتے ہیں۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ سابقہ نرس تھی اس لیے وہ جانتی تھی کہ آئی ڈراپ سے موت واقع نہیں ہوگی لیکن شوہر کو پیٹ درد ہوگا اور وہ تڑپے گا، چنانچے پانی میں کچھ قطرے ملا کر شوہر کو پلا دیے جس سے اس کی طبعیت اس قدر خراب ہوئی کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

  • شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جسم فروشی ایک کاروبار بن چکا ہے، آئے روز جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی اس دھندے میں کمی نہیں آ رہی،

    بھارتی علاقے ممبئی سے مہاراشٹر پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں انکشاف ہوا کہ اس جسم فروشی کے اڈے میں بالی ووڈ اداکارائیں بھی دستیاب ہوتی ہیں اور ان کا ریٹ 60 ہزار روپے ہے،پولیس نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں چھاپے کے دوان فحاشی کا اڈہ چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا .

    پولیس کے مطابق جسم فروشی کا اڈہ ایسی جگہ بنایا گیا تھا جہاں دیکھ کر ایسے لگتا تھا کہ یہاں فلموں کا کام ہوتا ہے کوئی دفتر ہے لیکن اس دفتر کی آڑ میں غلط کام ہو رہا تھا،پولیس نے اس فحاشی کے اڈے کے کاسٹنگ ڈائریکٹر32 سالہ نویل کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتار کیا جب وہ گاہکوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ 2 اداکاراوں کا ساٹھ ساٹھ ہزار میں سودا طے کر رہا تھا.

    گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کو بتایا کہ جن لڑکیوں کا سودا کیا جا رہا تھا وہ دونوں لڑکیاں مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اور جسم فروشی کے اسی نیٹ ورک کے کارندے اشون کمار کے ذریعے ممبئی آئیں ۔ جسم فروشی کا یہ نیٹ ورک گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا تھا جس میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراﺅں کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کچھ ماہ پہلے ممبئی کے پوش علاقے جوہو سے بھی اسی قسم کا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جس میں غیر ملکی لڑکیوں اور بالی ووڈ ادکاراﺅں اور ماڈلز کو جسم فروشی کیلئے پیش کیا جاتا تھا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امرتا دھنووا سمیت خوبرو ماڈل ریچا سنگھ کو بھی جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔امرتا دھنووا حال ہی میں نشر ہونے والے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شریک ہوئی تھیں اور اس میں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت بھی حاصل کی تھی

    علاوہ ازیں ماضی میں امرتا دھنووا چند بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں

    بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ایک نجی ہوٹل پر مارے گئے چھاپے کے بعد اداکارہ امرتا دھنووا اور ماڈل ریچا سنگھ کو گرفتار کیا گیا دونوں اداکاراؤں و ماڈلز پر الزام ہے کہ وہ نجی ہوٹل میں جسم فروشی کے لیے نوجوان اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرتی تھیں دونوں پر الزام ہے کہ وہ نوجوان اور کالج کی لڑکیوں کو مختلف قسم کے لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کروا رہی تھیں

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر شک کے بعد جسم فروشی کے کاروبار سے پردہ اٹھانے کے لیے ممبئی پولیس کا ایک افسر نجی ہوٹل میں جسم فروش گاہک بن کر گیا تھا اور وہاں مذکورہ سہولیت میسر ہونے کے بعد ہی پولیس نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کیا اور ان پر تعزیرات ہند کی شق 370 (3) اور سیکشن 4 اور پانچ کے تحت مقدمہ دائر کرلیا گیا۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ایک رپورٹ کے مطابق 1997 میں بھارت میں جسم فروش عورتوں کی تعداد تقریبا بیس لاکھ تھی جو، اب بڑھ کر پینتیس چالیس لاکھ ہو چکی ہے۔ اس دھندے میں ملوث نوے فیصد خواتین کی عمریں پندرہ سے پینتیس سال کی ہیں۔ گزشتہ دنوں دہلی کے جی بی روڈ میں ایک جنسی اڈے کا انکشاف ہوا تو لوگ دنگ رہ گئے۔ دہلی پولیس نے آفاق اور اس کی بیوی سائرہ کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس چالیس کمروں والے چھ کوٹھے تھے، جن میں ڈھائی سو لڑکیاں تھیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ آفاق کی ہر روز کی کمائی دس لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔ اس کا پورا گروہ ہے جس میں زیادہ تر لڑکیاں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، نیپال، بہار سے لائی گئی تھیں۔ کوٹھوں پر لڑکیوں کو قبضے میں رکھنے کے لئے دبنگ خواتین تعینات تھیں.

  • کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق

    کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق

    سیالکوٹ: کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ میں گیس ہیٹر کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 معمر سگی بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

    سیالکوٹ سے ذرائع ک مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رنگپورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں بہنیں کمرے میں سورہی تھی کہ اچانک پاس جلائے گئے گیس ہیٹر سے بیڈ شیٹ کو آگ لگ گئی جس کے باعث کمرے میں آگ لگنے کے باعث دونوں بیوہ معمر خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہ تھا،یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ دنوں بہنیں معمر تھیں اورجب آگ لگی تووہ اپنے آپ کوبچانے کے لیے کوشش بھی نہ کرسکیں‌، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں بہنوں کی تدفین کردی گئی ہے ، پولیس اس واقعہ کی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے

  • گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)دہشت گردی،قتل، اغواء، اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتار
    مجرمان اشتہاری سرائے عالمگیر کے علاقہ بیلہ اور رکھ پبی سرکار میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی سرکار اور بیلہ میں اشتہاریوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل،ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی،قتل، اغواء اور اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتارکرلئے۔مجرمان اشتہاریوں کا تعلق بدنام زمانہ فیقا گروپ سے ہے، جن میں یاسر عرف پہاڑ ولد گلزار احمد سکنہ کھوہار،نبیل عرف نوشی ولد نعیم سکنہ کھوکھرہ، ثقلین عرف موٹو ولد ملازم حسین سکنہ ڈھوری، قمر عباس ولد اصغر سکنہ جنڈ شریف شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر،ڈنگہ اور گلیانہ میں سنگین نوعیت کے 29مختلف مقدمات درج ہیں۔بدنام زمانہ فیقا گروپ کے مجرمان اشتہاریوں نے علاقہ کا امن و امان تباہ کررکھا تھا اور ان کی گرفتار ی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او توصیف حیدرنے رکھ پبی سرکار اور بیلہ کے علاقہ میں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا ٹاسک ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس اور سب انسپکٹر شبیر احمد کو دیا۔جنہوں نے محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے علاقہ میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے چاروں اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ جن کی گرفتاری سے علاقہ میں امن و امان کی حقیقی فضا ء قائم ہوگی اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

  • فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے  کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا

    فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا

    فیصل آباد:فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا،اطلاعات کےمطابق سمندری روڈ ڈی ٹائپ ایریا علامہ اقبال کالونی کے سامنے نہر سے نومولود بچے کی لاش برامد کرکے اسے لاوارث کرکے دفنا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ سمندری کے قریب پیش آیا جہاں ڈی ٹائپ ایریا علامہ اقبال کالونی کے سامنے نہرمیں کسی مچھلی پکڑنے والے نے نہر میں مچھلیوں کا جال لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے لاش جال میں پھنس گئی.. ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی.

    یاد رہےکہ روزانہ درجنوں واقعات سامنے آرہے ہیں جن میں‌ یہ بتایا جاتا ہےکہ کسی ندی نالے میں نومولود بچے یا بچی کی لاش ملی ہے ، یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌کہ پولیس نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیرسے کسی نومولود کی لاش پکڑی ہے ، یہ پھر یہ خبر سنی جاتی ہے کہ ویرانے میں کوئی شاپر،بیگ یا بوری میں کسی نومولود بچے کی لاش پھینک کرچلا گیا ہے

    یہ بھی یاد رہے کہ فرعون پرتو الزام تھا کہ وہ زندہ بچوں کومارتا تھا لیکن ہمارے معاشرے میں بچوں کو نہیں بلکہ بچیوں کوبھی مارا جاتا ہے ، گناہ چھپانے کےلیے ایک طرف فرعون سے بڑھ کرمظالم کیئے جاتے ہیں تو دوسری طرف عرب کے جاہلی دور میں زندہ درگورکرنے کے جرم کو بھی ہمارا معاشرہ پیچھے چھوڑگیا ہے اورروزانہ ایک دو چارنہیں بلکہ درجنوں کی تعداد میں نومولود بچوں کوزندہ درگورکیا جاتا ہے