شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ غلہ منڈی شیخاں میں 7 مسلح ڈاکو مقامی شہری اصغر علی کے گھر میں اس وقت داخل ہوگئے جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کے ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر وہاں سے پاکستانی 16 لاکھ روپے 3400 سعودی ریال اور 50 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان نکال کر لے گئے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اصغر علی نے اس ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے اور مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے
Category: جرائم و حادثات
-

شہر قائد ،تاوان لینے کا نیا طریقہ مارکیٹ میں آگیا
شہر قائد ،تاوان لینے کا نیا طریقہ مارکیٹ میں آگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں انوکھی واردت شہری تو تاوان کے لئے اغوا ہوتے تھے اب گاڑیاں بھی اغوا ہونے لگی ، کلفٹن بلاک ٹو سے ڈبل کیبن گاڑی کو چوری کیا گیا اور واپس کرنے کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا،.اے سی ایل سی کے ایس ایس پی سرفراز انور کا کہنا ہے کہ چار جنوری کو راحیل خواجہ نامی شہری کی پارکنگ سے ڈبل کین چوری ہوئی، ملزمان نے راحیل سے رابطہ کیا گاڑی واپس کرنے کا 5لاکھ تاوان مانگا ،اے سی ایل سی نے واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا قبضے سے گاڑی برآمد کرلی.
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مدعی کا ملازم اور اسکا دوست ملوث نکلا،ملزم زوہیب پرویز اور آدم رفت عادی ملزمان ہیں اور کئی وارداتوں میں گرفتار ہوچکے ہیں،ملزم پر انسداد دہشتگردی اور بارودی مواد رکھنے کے مقدمات درج ہیں ،
-

یونیورسٹی پروفیسر پر 20 سالہ طالبہ نے لگایا جنسی زیادتی کا الزام
یونیورسٹی پروفیسر پر 20 سالہ طالبہ نے لگایا جنسی زیادتی کا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی پروفیسر کے خلاف طالبہ نے جنسی زیادتی کی شکایت درج کروا دی، واقعہ بھارتی ریاست کلکتی میں پیش آیا، جہاں ریسیڈنسی یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کی ایک طالبہ نے اپنے پروفیسر کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت کی ہے ۔
طالبہ کی شکایت کے بعد یونیورسٹی کی انٹرنل کمپلین کمیٹی نے سینئر پروفیسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،بیس سالہ طالبہ نے تحریری شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پرفیسر انہیں پریشان کررہے ہیں۔ یونیورسٹی میں درخواست دینے کے بعد طالبہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اس سارے واقعہ کو پوسٹ کر دیا جسے یونیورسٹی کے دیگر طالبات نے دھڑا دھڑ شیئر کیا اور پروفیسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا.
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
ایک طالبہ کی جانب سے شکایت کے بعد کئی مزید طالبات بھی سامنے آئیں اور انہوں نے بھی یہی الزام عائد کیا کہ پروفیسر کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ عزت کی وجہ سے خاموش رہیں، یونیورسٹی کی جانب سے کاروائی نہ ہونے پر فرسٹ ائیر اور سیکنڈائیر کے طلباء نے کلاس کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے ۔
یونیورسٹی پروفییسر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے.
-

ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل نے خودکشی کر لی،سی پی او کا حقائق منظرعام پرلانے کا فیصلہ
راولپنڈی:ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل نے خودکشی کر لی،پولیس کا حقائق منظرعام پرلانے کا فیصلہ مقامی پولیس نے پرنسپل ابرار حسین نیکو کارہ کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ کرائم سین کو پراسیس کر لیا گیا ہے اور پی ایف ایس اے کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔
نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،
ذرائع کےمطابق روات کالج کے پرنسپل ابرارحسین نیکوکارہ کی خودکشی کے حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بظاہرخود کشی فائر آرم کے ذریعے کی گئی جب کہ وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے، انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف…
دوسری طرف پولیس خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے رہی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کہ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے ر ہی ہےکہ کیا واقعی پرنسپل نے خودکشی کی ہے یا پھرانہیں مارا گیا ہے، ادھرسی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آنے پر میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔
جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں،ایران کی واحد خاتون…
-
فیروز وٹواں میں چل رہا تھا جعلی ہسپتال
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ صحت کے حکام نے قصبہ فیروز وٹواں کے قریب چلنے والے ایک جعلی ہسپتال کے بارے میں انکوائری رپورٹ جاری کر دی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس جعلی ہسپتال کے خلاف مقامی شہری محمد آصف کی درخواست پر کاروائی کی گئی تھی جس کی اہلیہ کا اس ہسپتال میں غلط علاج کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق اس رپورٹ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد صدیق نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس ہسپتال کے مالک اور اس کی اہلیہ کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کروایا جائے جو تھانہ بھکھی میں درج ہوگا
-
کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق –
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروز وٹواں فیصل آباد روڑ پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا – ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا-جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مظہر ولد ظفر اقبال 22 سال سے ہوئی
-

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ، ایئرپورٹ پرخوشیاں لینے آئے غم لے گئے
اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ، ایئرپورٹ پرخوشیاں لینے آئے غم لے گئے،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی کھیلتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے گر گئی، بچی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔
مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پیش آیا جب والدین کے ساتھ آنے والی 4 سالہ بچی تیسری منزل (لیول) سے دوسری منزل پر گر پڑی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کھیلتے ہوئے نیچے گری، انتظامیہ نے فوری طور پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا۔
باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں کمالات کی انوکھی کارروائی
ترجمان پمز کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی، بچی کے سر پر چوٹ آئی جو خاصی شدید تھی اور وہی اس کی موت کا سبب بنی۔ ان کے مطابق بچی اسلام آباد کی ہی رہائشی تھی۔
بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے
خیال رہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ کا سنہ 2018 میں افتتاح کیا گیا تھا، ایئرپورٹ خاصا وسیع ہے اور جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے تاہم مذکورہ واقعہ حفاظتی اقدامات میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
-

اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کے 3 سمگلر گرفتار
اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کے 3 سمگلر گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے ملزمان سے 15کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی، اور تین منشیات فروش سمگر گرفتارکر لیے
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں شاہد زمان, سہیل علی اورجمشید خان شامل ہیں,ملزمان چرس کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب میں سمگل کر رہے تھے, ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا,ملزمان نے ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپائی ہوئی تھی,
ترجمان پولیس کے مطابق کاروائی ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حاکم خان اور ٹیم نے کی, آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے.
راولپنڈی میں تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا، ایس ایچ او سٹی سلطان قمر نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر جوا کھیلتے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
پولیس ترجمان کے مطابق جوئے کی ایک محفل پر چھاپہ مار کر چار ملزمان عدیل احمد، منیر احمد، محمد عثمان، عبدالخالق کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے جوۓ پر لگی رقم 37،200 روپے، 3 قمتی موبائل فون برآمد کر لی گئی. پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
واہ کینٹ پولیس نے گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
گینگ ریپ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا. اس مقدمے کے بعد سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کو دیا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اپنی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار و تفتشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،
-

غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ؟ ایک اورگھریلو ملازمہ پر تشدد، ملازمہ جاں بحق
فیصل آباد: غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ؟ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملازمہ جاں بحق ،اطلاعات کےمطابق نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔
ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ، وزیراعظم
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں، 23 سالہ مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے پورے جسم پر نیل پڑے ہیں۔
آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جھلس کر جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمیٰ بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمیٰ نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا
پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘ بعض اوقات گھر کے مالکان کے تشدد سے چھوٹے بچے بچیاں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‘ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پنجاب کے صنعتی و کاروباری شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا‘ جہاں ایک کمسن گھریلو ملازمہ گھر کے مالک کے تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گئی۔
آسٹریلوی ماہرین طب نےانڈے کی زردی سےسستی اورمؤثرانسولین تیارکرلی،
غریب گھروں کے کمسن بچیاں اور بچے مجبوری کے عالم میں امیر گھروں میں کام کرتے ہیں جنھیں عمومی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کئی جگہوں پر غیرانسانی تشدد کا شکار کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچے جان سے گزر جاتے ہیں اور یہ موت ان گھر والوں کے لیے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہوتی ہے۔ یہ معصوم بچے اپنے غریب والدین کا بوجھ بٹانے کی کوشش میں بعض اوقات اپنی جان کی قربانی تک دے دیتے ہیں۔
ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی
حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے گھریلو المیے کو روکنے کیلیے مناسب قانون سازی کرے اور ننھے بچوں کو ظالموں کے چنگل سے بچانے کا اہتمام کرے اور تشدد کے مجرموں کو اتنی سخت سزا دی جائے کہ دوسرے عبرت پکڑیں۔
یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ
کمسن گھریلو ملازم بچوں پر بڑھتا ہوا تشدد ہمارے معاشرے کے متمول طبقے کے غیر انسانی رویے کی نشاندہی کرتا ہے‘ امیر طبقے میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور بدعنوانی کے رجحان نے ان میں بے رحمی‘ عیاری اور دغا بازی جیسے رویے پیدا کر دیتے ہیں‘ ان رویوں کے خاتمے کیلیے ضروری ہو گیا ہے کہ گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے سخت نوعیت کے قوانین متعارف کرائے جائیں۔
-

آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جھلس کر جاں بحق،پولیس نے واقعہ کومشکوک قراردیا
گجرات:آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق.اطلاعات کےمطابق نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے
گجرات سے پولیس ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں اتوار کی صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔
سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔
بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے معاملے کوگہری نظر سے دیکھ رہے ہیں ،اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی سازش یا دشمنی تونہیں ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ بہت جلد وہ واقعہ کی تہہ تک پہنچ جائیںگے