Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس کی بڑی کاروائی، بچے کو اغوا کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی، بچے کو اغوا کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی، بچے کو اغوا کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے اہم اہم کاروائی کی ہے، نومولود مغوی بچہ بازیاب کروا کر میاں بیوی اغواء کار گینگ گرفتار کر لیا.

    پنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق آراے بازار پولیس نے چند یوم قبل سرکاری ہسپتال کی پارکنگ سے اغواء ہونے والا 3 دن کا نومولود بچہ بازیاب کرلیا،مسماۃ سیدالورا کی مدعیت میں تھانہ آراے بازار میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا،

    درخواست گزار نے کہا کہ طیبہ نامی عورت نے بچے کو ڈاکٹر سےچیک کرانے کے بہانے اغواء کیا، جس پر سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو بچہ بازیاب کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، اے ایس پی کینٹ سرکل کامران حمید کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ آراے بازار آصف سجاد اور احمد یار ASI پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس

    ٹیم نےجدید سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا،ملزم کا تعلق ایبٹ آباد جبکہ بیوی کا تعلق اسلام آباد سے ہے، بچے کے مل جانے پر لواحقین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا،سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار کی موجودگی میں بچہ والدین کے حوالے کیا گیا

  • ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے اور 17 لڑکیوں ، 10 لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کا ہے جہاں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اسٹیٹ ہائی والے کے علاقے میں کاروائی کی، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اور ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے مقامی گیسٹ ہاؤس میں جانے والے 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں انہیں کافی لوگوں سے شکایات ملی تھی کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے گیسٹ ہاؤس میں بکنگ ہو رہی ہے، پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا اور 17 لڑکوں، 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، جنہیں عدالت پیش کیا جائے گا.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کے مطابق کاروائی سے قبل 4 پولیس اہلکاروں کو گیسٹ ہاؤس میں بطور کسٹمر بکنگ کے لئے بھیجا گیا، جب اسکی بکنگ ہو گئی تو پھر اس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ،دوران کاروائی معلوم ہوا کہ مختلف شہروں سے اس گیسٹ ہاؤس میں جوڑے آئے ہوئے تھے. پولیس نے جائے وقوعہ سے منشیات کی بھی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے.

  • شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    حیدرآباد: شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی،اطلاعات کےمطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس میں جھمپیر کے قریب آگ لگ گئی ۔ ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسپلائی سے علیحدہ کر لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ اس کے پاور وین میں آگ لگ گئی۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ٹرین کے پاور سپلائی میں لگی ہے، ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسٹیشن سے علیحدہ کردیا گیا تاہم پاور اسٹیشن سپلائی بوگی میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ریل گاڑی میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوگئیں تھیں جس سے متعلق وفاقی وزیرریلوے سپریم کورٹ میں پیشیاں بھگت رہے ہیں‌اورابھی اس کیس سے جان بخشی نہیں‌ہوئی کہ دوسری مصیبت گلے آن پڑی ہے

  • سعودی عرب سے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق ، دوسگے بھائی شامل ہیں

    سعودی عرب سے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق ، دوسگے بھائی شامل ہیں

    ریاض :سعودی عرب پاکستان کے لیے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق،اطلاعات کے مطابق تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔

    ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دو سگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اور سلیمان بتائے جارہے ہیں۔

    ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزار کر سعودی عرب واپس آیا تھا۔اس کے علاوہ ایک مزدور کا تعلق بورے والہ کے علاقے وہاڑی سے بتایا جارہا ہے

    متوفی روزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدور کا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔

  • صبح صبح غمناک خبرنے سب کورلادیا،گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

    صبح صبح غمناک خبرنے سب کورلادیا،گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

    گوجرانوالہ: صبح صبح غمناک خبرنے سب کورلادیا،گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق،اطلاعات کےمطابق علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی جہاں ملبے تلے دب کر 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی، 2 سالہ ساحل شامل ہیں، زخمی ارم اور عرفان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک

    موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک

    لندن: موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک،اطلاعات کےمطابق برطانیہ میں نابالغ لڑکی موبائل چلاتے ہوئے اتنی مصروف ہوئی کہ سڑک پر بس نے جان لے لی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ برطانیہ کے علاقے واٹ وچ میں گزشتہ ماہ پیش آیا، غم زدہ والدین نے دیگر افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

    سیان الیس نامی طالبہ اپنے اسکول سے گھر کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک یہ خطرناک حادثہ پیش آیا، وہ موبائل چلاتے ہوئے اس قدر مصروف ہوئی کہ اسے سامنے سے آنے والی بس پر دہان نہیں گیا، بدقسمتی سے وہ بس کے نیچے آکر ماری گئی۔ والدین تاحال گہرے صدمے کا شکار ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نابالغ لڑکی کے کانوں میں ہینڈ فری بھی لگی تھی جس کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اسے سامنے سے آنے والی بس کی گھنٹی بھی سنائی نہیں دی ہوگی، ہلاکت کی یہی اصل وجہ ہوسکتی ہے۔

    والدین نے اس حادثے کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طالب علموں سمیت ہر افراد کو سیان الیس کے واقعے سے سبق سیکھنا چاہیئے، سڑک پر چلتے یا روڑ کراس کرتے ہوئے موبائل کو ہرگز استعمال نہ کریں۔

  • جاہلیت کی انتہا یا عدم برداشت : بارات میں میوزک سسٹم کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دلہا کی خودکشی

    جاہلیت کی انتہا یا عدم برداشت : بارات میں میوزک سسٹم کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دلہا کی خودکشی

     

     

    ذرائع کےمطابق بدین کی یونین کونسل گھڑو میں دلہا کی جانب سے بارات میں والد سے میوزک سسٹم کی فرمائش کی گئی تھی تاہم غربت کے باعث والد بارات میں میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کا بندوبست نہ کر سکا جس پر دلہا نے مہندی لگے ہاتھوں سے چادر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔

     

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد پیش رفت ہوسکتی ہے

  • کشمیر:  سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

    کشمیر: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

    جموں:کشمیر: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے درب شالا علاقے میں سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی گاڑی اچانگ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ افراد جموں سے کشتواڑ جا رہے تھے۔ ہلاک شدہ افراد سنجے کمار، پون کمار، ریکھا دیوی، ریتا دیوی اور کیول کرشن تعلق تحصیل درب شالا کے بھادٹ گاوں سے تھا۔

    ذرائع کےمطابق اس علاقے میں بھی کئی ایسے حادثات ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں ، تازہ حادثہ کے بعد حکام نے پھر سردمہری دکھائی ہے

  • ایف آئی اے کےافسرکوقتل کرنےکےبعد لاش درخت سےلٹکادی گئی، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا

    ایف آئی اے کےافسرکوقتل کرنےکےبعد لاش درخت سےلٹکادی گئی، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا

    اسلام آباد:ایف آئی اے کے افسرکوقتل کرنے کے بعد لاش درخت سے لٹکادی گئی ، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق اسلام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک افسرکوقتل کرنے کے بعد اس کی لاش کودرخت کےساتھ لٹکادیا گیا ، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں خوف وہراس کی ایک فضا پیدا ہوگئی ہے ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں پیش آیا جہاں قتل کی اندوناک واردات ہوئی ،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم ملزمان قتل کے بعد لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا کر فرار ہوگئے

    ادھر پولیس اس سارے واقعہ کی چھان بین کررہی ہے اورقاتلوں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے فرانزک ٹیمیں سارے واقعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ وہ بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے

  • نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،کرائے کے مکان سے قبرمیں قیام ہی بہتر،دردناک موت کی دردناک کہانی

    نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،کرائے کے مکان سے قبرمیں قیام ہی بہتر،دردناک موت کی دردناک کہانی

    لاہور : نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،بے حس حکمران ،بے بس عوام،دردناک موت نے دل دہلا دیئے،اطلاعات کے مطابق کرائے کا بندوبست نہ ہونے پر خاتون نے بیٹے سمیت ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، روبینہ اپنی بہن سے چار ہزار ادھار لینے نکلی تھی۔

    ذرائع کےمطابق کرائے کے مکان میں رہنے والا یہ خاندان کرائے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھا ، لیکن اس سے زیادہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ ملک میں پناہ گاہیں تو بن رہی ہیں لیکن لگتا ہے سفیدپوش محنت کشوں کیلئے جائے پناہ کہیں نہیں۔ لاہور میں گھر کا کرایہ نہ ہونے پر خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی ،مالک مکان کے طعنوں سے بچنے کے لیے تین بچوں کی ماں روبینہ ٹرین کے آگے کود گئی۔

    خاتون کا شوہر ایک جوس کارنر پر ملازم ہے ، شوہر کا کہنا ہے آج کرائے کی آخری تاریخ تھی اور مالک مکان نے آج گھر خالی کرانے کی دھمکی دے رکھی تھی ۔ 9 ہزار کرائے میں سے 5 ہزار دیدیا تھا ،روبینہ بہن سے چار ہزار ادھار لینے کا کہہ کر گئی اور ٹرین کے نیچے آ کر جان دے دی ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کو آواز دے کر خبردار کیا لیکن وہ ٹرین کے آگے آ گئی ۔