Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ناراض بیوی نے تیزاب پھینکا شوہر پر  مگرزدمیں‌ بیٹا آگیا

    ناراض بیوی نے تیزاب پھینکا شوہر پر مگرزدمیں‌ بیٹا آگیا

    کراچی: ناراض بیوی نے تیزاب پھینکا شوہر پر مگرزدمیں‌ بیٹا آگیا ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں شوہر اور 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کافی عرصے سے شوہر سے خلع کا مطالبہ کررہی تھی۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، آٹھ ماہ قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، بیٹے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ والد گھر پر سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔

  • بھارتیوں پرجنسی تشدد کا بھوت سوار:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید

    بھارتیوں پرجنسی تشدد کا بھوت سوار:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید

    لندن:برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے جنسی استحصال پر تین بار عمر قید،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں 50 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے معائنے کے بہانے 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے بھارتی ڈاکٹر منیش شاہ کو بچیوں اور خواتین مریضوں کا غیر ضروری اور تفصیلی معائنہ کرنے، جنسی اعضا کو بلا ضرورت ہاتھ لگانے اور جنسی استحصال کرنے کے 90 سے زائد شکایتوں پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 17 خواتین کی شکایت پر پہلے بھی سزا ہوچکی ہے۔

    جیوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر منیش شاہ نے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچایا، بھروسے کو توڑتے ہوئے محض جنسی لذت حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری معائنے اور ٹیسٹس کر کے مریضوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کیا۔

    بھارتی ڈاکٹر منیش پر جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے خواتین کا غیر ضروری معائنہ کرنے کا جرم 13 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ثابت ہو گیا تھا جس میں فرد جرم بھی عائد کردی گئی تھی، جیوری کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر کیخلاف مریضوں کو بوسہ دینا، گلے لگانا، کچھ کو خصوصی اور کچھ کو اسٹار قرار دینے کے شواہد موجود ہیں۔

    پراسیکیوٹر کیٹ بیکس نے جیوری کو مزید بتایا کہ ڈاکٹر منیش نے معالجین کے لیے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی کی اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مقرر کردہ قواعد و ضوابط کو پامال کیا تاہم ڈاکٹر منیش نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بس اپنے مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات دینا چاہتے ہیں۔

  • غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

    غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

    بورے والا :غیرت کے نام پر باپ نےجوان سالہ بیٹی کو ذبح کردیا،اطلاعات کے مطابق بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ یوسف آباد میں ظالم باپ نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جواں سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نیاز کی بیٹی اقصیٰ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم نیاز کو رنج تھا ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیے۔

    دوسری طرف پولیس حکام نے قاتل باپ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں، اطلاعات یہی ہیں‌کہ پولیس بہت جلد قاتل باپ کوگرفتارکرلیا جائے گا

  • 18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی

    18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی

    سیالکوٹ: 18 سالہ نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج،قاتل کون پولیس نے تفتیش شروع کردی ،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ کے نجی اسپتال میں نرس اسماء کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق 18 سالہ نرس اسماء گزشتہ 6 ماہ سے پسرور کے نجی اسپتال میں زیر تربیت تھی اور اپنی 3 ساتھی نرسوں کے ساتھ اسپتال کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی لیکن گزشتہ روز اسماء کی لاش زیرتنصیب لفٹ کے نیچے سے ملی۔اسماء کے خون کے نمونے اور موبائل سمیت دیگر سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

    اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اسپتال میں زیر تعمیر لفٹ کے دروازے کی خالی جگہ لکڑی کی پلائی سے بند تھی لیکن وقوع کے روز تختہ ہٹا ہوا تھا۔اسماء کی روم میٹ نرس کا کہنا تھا کہ اسماء نے رات اکیلے رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر اسے کمرے میں اکیلا چھوڑ کر دوسرے کمرے میں منتقل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے کہ نرس کو قتل کیا گیا ہے یا پھر غیر دانستہ طور پر حادثہ پیش آیا۔نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو آئے گی اور اسی روز تفتیش کے لیے عملے کو طلب کر لیا ہے۔

  • فوجی کی شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ ،17 افراد ہلاک

    فوجی کی شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ ،17 افراد ہلاک

    بنکاک:ایک فوجی نے شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے پہلے ملڑی کمیپ میں فائرنگ کی جس کے بعد فوجی نے شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ کر دی جس کی زدمیں آکر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کےمطابق حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمانڈر اور ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کو لائیوفیس بک پر بھی چلایا تاہم فیس بک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند لمحے بعد ہی پیج آف کردیا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ کئی زخمیوں کا ہنگامی بنیادوں پرعلاج جاری ہے

  • مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔

    مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔

    لاہور:مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔اطلاعات کےمطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس اچھرہ کی بڑی کارروائی کرکے مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنراور 7سال سے مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا کو گرفتارکرلیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بین الاضلاعی اشتہاری ملزم قلب حسین باوا چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم لاہور سمیت حافظ آباد، گوجرانوالہ، ناروال اور شیخوپورہ کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے کیسز میں اشتہاری تھا۔ملزم قلب حسین باوا مشہور ڈبل شاہ کا ساتھی تھا اوراس کے ساتھ مل کر لوگوں کو ان کی رقوم سے محروم کرتا تھا۔

    ملزم MBAکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی کے مختلف بینکوں میں بطور مینجر کام کرتا رہا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ سیدقمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتارکیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا

  • یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر

    یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر

    یہ ہے بزدار کا لاہور، ڈاکوؤں نے کی گھر میں 5 گھنٹے تک ڈکیتی، پولیس بے خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو راج قائم، پولیس کا بے بس تماشائی کا کردار، گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ سرگرم ہو گیا

    شہری رانا اعظم کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 4 ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 گھنٹے تک لوٹتے رہے ، ڈاکوؤں نے 19 لاکھ نقدی،20 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو جاتے ہوئے 4ایل سی ڈی، 2 موٹرسائیکل بھی لے گئے ، 4 ڈاکو رات گزشتہ رات2 بجے داخل ہوئے صبح 6 بجے واپس گئے

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    شہری کا کہنا تھا کہ ڈاکووں نے ہمیں گھر میں بند کردیا اور موبائل فون بھی لے گئے ،5 گھنٹے تک واردات کے دوران خواتین پر تشدد بھی کیا گیا ،ڈاکو 5 گھنٹے تک گھر میں موجود رہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے. پولیس کے مطابق واردات ریٹائرڈ ریلوے آفیسر اعظم کے گھر کی گئی

    بزدار کا پنجاب پہلا نمبر لے گیا،کیا وزیراعظم دیں گے مبارکباد؟

  • ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ آبادمیں موٹر وے ایم ٹو پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔موٹرے وے پولیس کے مطابق بھلوال کے رہائشی خوشی محمد اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے واپس گاؤں جا رہا تھا کہ سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

    اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جن کی شناخت خوشی محمد، عاقب، اسماء اور اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

  • بنوں کا پولیس اہلکار کر رہا تھا "گھناؤنا کام” پولیس نے کیا گرفتار

    بنوں کا پولیس اہلکار کر رہا تھا "گھناؤنا کام” پولیس نے کیا گرفتار

    بنوں کا پولیس اہلکار کر رہا تھا "گھناؤنا کام” پولیس نے کیا گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا،

    تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمدکر کے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا .پولیس کے مطابق بنوں پولیس کا اہلکار وحید اللہ اسلحہ جنوبی اضلاع میں اسمگل کررہا تھا، تلاشی کے دوران ملنے والے اسلحے میں کلاشنکوف ،10 پستول ،723 کارتوس اور 5 چارجر شامل ہین،

    پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے وااقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار نے اسلحہ کہاں منتقل کرنا تھا اور اس کا مشن کیا تھا،

    ایک اور واقعہ میں 31 جنوری کو راولپنڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں، اسلحہ مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں صدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان گرفتار بھی ہوئے، گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ گاڑیوں سے 36پستول، 3کلاشنکوف اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں سے بڑی تعداد میں دھماکاخیز مواد اور میگزین بھی شامل ہے، اسلحہ مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اس اہم کارروائی سے ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں ٹویوٹا ویگواورکارکو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان جان صابر خان اور عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

     

  • سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    سات ماہ سے مدرسے کا استاد کر رہا تھا 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،عدالت نے دیا "جسمانی” ریمانڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ طالب علم سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا

    سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر10کی عدالت نے 14سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد عامر کو سات روزہ تفتیشی ریمانڈ پر ہوسڑی تھانے کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم کے خلاف ہوسڑی تھانے میں والد نے مقدمہ درج کرایا گیا تھا

    ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں لڑکے کے والد نے کہا کہ اس کا 14سالہ بیٹا عاصم جو کہ مقامی مدرسے میں زیر تعلیم ہے 4فروری کو اس کے چھوٹے بھائی ساجد اوربھائی کے دوست نے آکر بتایا کہ تمہارے بیٹے کی فحش ویڈیو ملی ہے اور مجھے دکھائی جس پراس نے اپنے بیٹے سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ 7ماہ قبل مدرسے کے استاد محمد عامر نے اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بنالی اور اب وہ بلیک میل کرکے مسلسل بدفعلی کرتا ہے جبکہ کئی مرتبہ پیسے بھی لے چکا ہے ۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد ایس ایچ او محمد فاروق نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 7روزہ تفتیشی ریمانڈ پر تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

    قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے پر اہلیان علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

    قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بچی کو قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا ، قریب موجود دکاندار نے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو ملزم مسجد کے واش روم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا.

    دکاندار نے شور مچا کا اہل محلہ کو اکٹھا کیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا.

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    بعد ازاں بچی کے ماموں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،

    بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے