Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خونیں سرگودہا روڈ پر ایک مزید حادثہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جھامکے سٹاپ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی-حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-

    زخمیوں میں صغراں بی بی زوجہ مشتاق 42 سال، سدرہ دختر مشتاق 22 سال، مشتاق ولد اللہ دتہ 50 سال، مظہر حسین ولد وریام 26 سال، محمد علی ولد محمد اشرف 22 سال شامل ہیں

    اطلاع کے مطابق تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکلوں پر سوار مسافر زخمی ہو گئے- جبکہ کار موقع سے فرار ہو گئی.

  • شیخوپورہ میں ڈاکو راج

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایچ او افضل ڈوگر وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    تھانہ فیکٹری ایریا قلعہ ستار شاہ صدیق سی این جی پمپ کے قریب دوران ڈکیتی فائر لگنے سے سونیا بی بی جانبحق ہوگئی

    تین کس نا معلوم ڈاکو ہنڈا 125 پر آئے اور لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت پر سونیا بی بی کو گولی مار کر جاں بحق کر دیا

  • اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری ، 2019ء میں 149 فلسطینی شہید،ہزاروں زخمی

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری ، 2019ء میں 149 فلسطینی شہید،ہزاروں زخمی

    غزہ :اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، 2019ء میں 149 فلسطینی ہوگئے اورہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ،لیکن اس کے باوجود اسرائیلی مظالم میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی

    شہیدفلسطین میں شہداء و اسیران سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 74 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

    فلسطینی سماجی کارکن محمد صبیحات نے بتایا کہ گذشتہ برس اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 33 بچے ہیں جو کل شہداء کا 23 فی صد ہیں جب کہ 2018ء کی نسبت شہید ہونے والے بچوں کی تعداد میں 5 فی صد اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ پانچ سال کےدوران ہر سال اوسطا 161 فلسطینی شہید کیے گئے۔

    گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 149 فلسیطنی شہید ہوئے۔ شہداء میں 112 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔ 69 فی صد فلسطینی اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے۔ غرب اردن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 تھی جو کہ کل شہداء کا 26 فی صد ہیں۔ شہدا میں 33 بچے، 12 خواتین اور 137 مرد تھے۔

  • قابض صہیونی فوج کے طوباس پر حملے میں فلسطینی نوجوان زخمی

    قابض صہیونی فوج کے طوباس پر حملے میں فلسطینی نوجوان زخمی

    طوبوس :مغربی کنارے کے شمال میں طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔اس سے پہلے بھی آج ہی دیگر دومقامات پراسرائیلی فوجوں کیطرف سے فلسطینیوں پرشدید فائرنگ کی گئی

    فلسطینی طبی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوان کو اسکی ران میں گولی لگی اور اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مقامی رہائشیوں نےکہا کہ جب صہیونی فوج نے طوباس پر ہلہ بولا تو مقامی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔اسرائیلی فوج نے نوجوانوں پربراہ راست گولیاں برسائیں اوراشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

  • بھٹوکی نگری میں‌ کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں جان چلی گئی

    بھٹوکی نگری میں‌ کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں جان چلی گئی

    کراچی : بھٹوکی نگری میں‌ کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں پہلی ہلاکت ،اطلاعات کےمطابق پاگل کتےکےکاٹنےاوراینٹی ریبیزویکسین نہ ملنےکےسبب شکارپورکا 20 سالہ نوجوان کراچی کے جناح اسپتال میں آج دم توڑ گیا۔

    جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ روز شکارپور سے بیس سالہ نوجوان شاہد اقبال کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جس کے معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ مریض مہلک ترین بیماری ریبیز کا شکار ہو چکا تھا۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق شاہد اقبال میں ہائیڈرو فوبیا یعنی پانی سے ڈرنے اور شدید بےچینی کی علامات پائی گئیں۔

    جناح اسپتال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کےمطابق شاہداقبال کو گزشتہ روز شکار پور سے جناح اسپتال لایا گیا تھا اور جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں مریض کی اذیت کم کرنے کے لئے اسے سکون آور ادویات دی جارہی تھی۔تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔واضح رہےکہ رواں سال2020 میں سندھ میں ریبیزکے باعث ایک جبکہ گزشتہ سال کتے کے کاٹنے کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا

    طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا

    پشاور:طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا،اطلاعات کےمطابق بٹگرام کی مقامی عدالت نے طالب علم سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 24،24سال قید کی سزا سنادی، بدنامی کے خوف سے طالب علم نے خودکشی کرلی تھی۔

    بٹگرام کےایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر یتیم لڑکے سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 24،24 سال کی قید کی سزاسنائی۔فیصلے میں ملزمان پر 14،14 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ ورثاء کو دیت کی رقم دینے کا بھی حکم سنایا ہے۔

    واضح رہے کہ بٹگرام کے علاقے شانگلی بالا میں ملزمان عامر اور انس نے اسکول کے طالب علم محمد عدنان کو گذشتہ سال مارچ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    ملزمان یتیم طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلک میل بھی کررہے تھے جس پر بدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔پولیس نے واقعے کے چند روز بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

  • انصاف کا رونا رونے والو ! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے

    انصاف کا رونا رونے والو ! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے

    لاہور:انصاف کا رونا رونے والو! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے،اطلاعات کےمطابق بیٹے کے قاتل کوبیگناہ قرار دینے کا غم،ماں باپ زندگی کی بازی ہارگئے۔مقتول محمد خان کے والدین تفتیشی الطاف جوتہ کے کردار پر گفتگو کررہے تھے،والد صدمے سے دم توڑگیا۔جیون ساتھی کو موت کی آغوش میں دیکھ کر بیوی بھی چل بسی۔

    یکے بعد دیگرے اموات پر ہر آنکھ اشکبار،سب انسپکٹرالطاف جوتہ آدم خور ہے جو یکے بعد دیگرے تین بے گناہ افراد کو نگل گیا۔تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ 59/GD کے رہائشی میاں بیوی یکے بعد دیگرے دم توڑگئے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کا رہائشی محمد خان سماجی کارکن تھا جسے منشیات فروشوں رفیق عرف پھیکی وغیرہ نے گزشتہ ماہ دن دیہاڑے مخبری کے شبہ میں قتل کر دیا۔

    مقتول کے ورثا نے محمد خان کے قاتلوں اور مقامی پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرتے ہوئے تفتیشی الطاف جوتہ پر الزام عائد کیا کہ 40 لاکھ کے عوض رفیق عرف پھیکی کو بے گناہ قرار دینے پر الطاف جوتہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    مقامی رہائشیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں تفتیشی الطاف جوتہ اور تھانہ بہادر شاہ کے خلاف ڈی،پی، اوآفس اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا۔ایس،پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو معطل کرتے ہوئے ورثاکو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    گذشتہ شب مقتول محمد خان کے والدین مقتول کے پانچ معصوم بچوں کو اپنے سامنے بٹھاکے مقدمہ میں پولیس کے کردار اور انصاف کی عدم فراہمی کا رونا رورہے تھے کہ اچانک مقتول کاوالد عیص محمد گر کر دم توڑگیا۔ جیون ساتھی کو جان کی بازی ہارتے دیکھ کر مقتول کی والدہ بھی دم توڑگئی۔

    یکے بعد دیگرے میاں بیوی کی موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ دونوں میاں بیوی کے اکٹھے جنازے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تدفین کے موقع پر مقتول کے ورثا ڈاکٹر افضال،انوار چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو علاقہ بہادر شاہ میں آدم خور پولیس افسر قرار دیا جاتا ہے جو اپنے مالی مفادات کی خاطر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے اور ہماری نوجوان نسل کو برباد کررہا ہے۔

    مقتول محمد خان تھانہ بہادر شاہ کو رفیق پھیکی گینگ کی منشیات فروشی اور دیگر وارداتوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔جسے الطاف جوتہ اور رفیق پھیکی نے باہم صلاح مشورہ سے قتل کر ڈالا اور آج آدم خور الطاف جوتہ کی وجہ سے ہمارے والدین بھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔الطاف جوتہ ہمارے گھر کے تین افراد کو یکے بعد دیگرے نگل گیا ہے،ہمیں انصاف دیا جائے۔

  • طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا  طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    واشنگٹن: طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک.اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کنساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایئرپورٹ سے ایک انجن والے طیارے نے اُڑان بھری، طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا طیارہ ایم ٹو او ایس کے ایک بازو میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔ فائر فائٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد خشک کیمیائی پاؤڈر اور جھاگ کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہوسکی ہے، شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔طیارہ سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

  • 20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    نئی دہلی:20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ضلع بجنور میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 2 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔یہ نوجوان ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے۔

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق محمد سلیمان یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تھے جبکہ انس اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے۔ محمد سلیمان کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے انہیں دھمکایا اور سلیمان کو کسی اور جگہ دفن کرنے کا کہا۔مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

    دوسری جانب مقتول محمد انس کے والد ارشد حسین نے بتایا کہ 20 دسمبر کے دن تقریباََ 3 بجے ہم نماز کی تیاری کر رہے تھے، میرے بیٹے انس نے مجھ سے پوچھا کہ دودھ لے آؤں تو میں کہا کہ ڈیری بند ہے اب نہیں ملے گا جس پر انس نے کہا کہ میں برابر والی گلی سے لے آتا ہوں۔

    ارشد حسین نے بتایا کہ جیسے ہی محمد انس نے گلی پار کی ایک گولی سیدھی اس کی آنکھ پر لگی اور اسپتال جاتے جاتے میرے سامنے ہی میرے بیٹے نے دم توڑ دیا۔ محمد سلیمان کی طرح محمد انس کو بھی پولیس نے نہٹور میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشل کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں متاثرین کو یا تو وندے ماترم یا جے شری رام یا جے ہنومان یا پاکستان مردہ باد کہنے یا سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ پانچ افراد کو ہجوم کے تشدد میں مارا گیا۔

  • بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    پٹنہ :بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش،اطلاعات کےمطابق 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں بہار بند کے دوران احتجاج پر تشدد ہوجانے کے بعد غائب 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ کی لاش 30 دسمبر کی رات تقریبا 10 بجے پھلواری شریف بلاک کے پیچھے ایک تالاب نما جھاڑی میں ملی ہے۔

    ذرائع کےمطابق پی ایم سی ایچ میں پولیس کے بھاری انتظامات کے دوران پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اور پھر نماز جنازہ کے بعد چٹکہرہ قبرستان میں بھاری پولیس درمیان تدفین عمل میں آئی۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ ملازم سہیل احمد کا بیٹا 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ حنظلہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ: احتجاج پر تشدد ہونے کے بعد وہ سنگت محلہ کی طرف چلا گیا۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے ، مقامی لوگوں کاکہنا ہےکہ بعض پولیس اہلکارعامر حنظلہ کا پیچھا کررہے تھے ،اورقوی امکان یہی ہےکہ پولیس نے عامر حنظلہ کوتشدد کرکے ماردیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ جب سے مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہےتب سے پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے