Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ، دولہا جاں بحق

    خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ، دولہا جاں بحق

    خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ، دولہا جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،شادی کی تقریب میں خواتین کی تصاویر بنانے سے منع کرنے پر فائرنگ کی گئی جس سے دولہا جاں بحق ہو گیا،

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق فائرنگ شادی میں خواتین کی ویڈیواورتصاویربنانے پرہوئی،فائرنگ سے دولہا عابد جاں بحق ہو گیا، آج دولہا کا ولیمہ تھا،

    پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں ،واقعے کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی، آر پی او ہزارہ نے کیا اہم اعلان

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی، آر پی او ہزارہ نے کیا اہم اعلان

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی، آر پی او ہزارہ نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،

    آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،

    یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے.

    آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے.

    ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا. آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. مدرسہ غیر رجسٹر تھا جو کہ سیل کردیا گیا ہے.

  • لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری اسلحہ کہاں سے برآمد کر لیا؟ اہم خبر

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری اسلحہ کہاں سے برآمد کر لیا؟ اہم خبر

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری اسلحہ کہاں سے برآمد کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے پڑی کاروائی کی ہے،لاہور کے ٹاپ بدمعاش و مشہور چور محمد الیاس عرف بھولا چور داتانگر بادامی باغ کے ڈیرے پر رات گئے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کر لی، تاہم بھولا چور فرار ھونے میں کامیاب ہو گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، قانون شکن عناصر جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے، لاہور کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں پنجاب پولیس کا اہم کردار ہے،

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے کو مزید تیز کیا جائے گا.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    ایک اور کاروائی میں لاہور انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ اور شیرا کوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سالہ بچی مغویہ حورین خان اور 14سالہ مغویہ عاشی کو بازیاب کروا کر 2 اغوا کار گرفتارکر لئے ملزمہ آمنہ بی بی نے بچی کے والدین سے رنجش کی بنا پر حورین کو اغوا کیا۔ دوسری بچی کو ملزم اقبال مسیح ورغلا کر شیخوپورہ لے گیا تھا.

    ایک اور کاروائی میں سی آئی اے پولیس سٹی کوتوالی نے بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بابر حسین کو گرفتارکر کے لا کھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 5کلو چرس اور 200گرام ہیروئن برآمدکرلی ہے

  • لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے اردو بازار میں پہلی منزل پر واقع ضیاء القرآن پبلشرز کے ادارے (ادارۃالحرم) میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق 2 زخمی ہوگئے. زخمیوں میں باپ بیٹا 50 سالہ یقوب اور اسکا 29 سالہ بیٹا زمان بری طرح جھلس گئے.

    رسیکیو 1122 کے مطابق دونوں باپ بیٹے کے جسم 30 فیصد تک جھلس چکے ہیں.اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا. گلیاں تنگ اور تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں. امدادی ٹیمیں تجاوزات میں پھنسی رہیں جس وجہ سے ایک انسانی زندگی ضائع ہو گئی.

  • بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

    بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

    یروان: ملک میں بچے فروخت کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہونے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھروزیراعظم نے اس گروہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا قانون نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آگئے

    رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    ذرائع کےمطابق رواں برس نومبر میں آرمینیا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ایسے گروہ کی نشاندہی کی تھی جو بچے فروخت کرنے کے مذموم دھندے میں ملوث تھا اور حکام کے مطابق یہ کام کئی برسوں سے ان کی ناک کے نیچے جاری تھا۔

    یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام…

    جب اس بارے میں تفتیش ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ملک کے کئی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اس کام میں ملوث تھے جن میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار، پولیس افسران، میٹرنٹی ہومز میں کام کرنے والے ملازمین و انتظامیہ اور ملک میں جا بجا قائم یتیم خانوں کی انتظامیہ شامل ہے۔اس گروہ کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے 30 نومولود بچے ایک ساتھ اٹلی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کو گود دلوائے۔

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    سیکورٹی اداروں کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ اب تک اس اسکینڈل میں ملوث ملک کی ایک معروف گائنا کالوجسٹ، ایک یتیم خانے کے سربراہ اور دیگر حکام کو پکڑا گیا ہے جو سالوں سے اس مذموم فعل میں مصروف تھے۔آرمینیا کے وزیر اعظم نے اس معاملے کی مؤثر اور مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے۔ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں جب یہ معاملہ اٹھایا گیا تو انہوں نے بھرپور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کا کوئی گروہ کیسے پھل پھول سکتا ہے۔

  • آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟

    آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟

    آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پولیس نے ایک کاروائی کےدوران جعلی پیر گرفتار کر لیا.جعلی پیر کی شناخت محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی. ملزم نے گلی نمبر2 محلہ امام بارگاہ میں جعلی پیر خانہ بنا رکھا تھا.

    پولیس کے مطابق جعلی پیر اعوان کالونی میں آلو چھولے کی ریڑھی لگاتا تھا بعد ازاں اس نے پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا، پیر کے خلاف متاثرہ خواتین نے تھانے میں درخواست دی تھی

    ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں کو تعویذ کے بہانے بھاری نذرانے لے کر لوٹتا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.

    چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

  • 23 موروں کی ہلاکت پر مقدمہ درج، پولیس نے کسے گرفتار کر لیا؟

    23 موروں کی ہلاکت پر مقدمہ درج، پولیس نے کسے گرفتار کر لیا؟

    23 موروں کی ہلاکت پر مقدمہ درج، پولیس نے کسے گرفتار کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زہریلی خوراک دینے سے 23 مور ہلاک ہو گئے، مالک نے پڑوسی پر مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے پڑوسی کو گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارتی ریاست راجھستان کے بیکانیر میں پیش آیا ،موروں کے مالک نے پولیس کو رپورٹ میں کہا کہ گھر کے قریب فصلوں میں مور جاتے رہتے ہیں، پڑوسی کسان نے فصلوں میں زہریلی دوائی ڈالی ہوئی تھی جس کی وجہ سے میرے 23 مور ہلاک ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کسان کو گرفتار کر لیا

    گرفتاری کے بعد پڑوسی نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس نے کھیت میں ترکاری کے بیج بوئے تھے۔ فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے اس نے کیڑے مار دوائیاں کھیت میں ڈالی تھیں جن کو کھانے سے موروں کی ہلاکت ہوئی، کسان کا کہنا تھا کہ موروں کے ساتھ ساتھ کبوتر اور چوہے بھی مارے گئے.

  • غیرت کے نام پر دوہرے قتل کیس کے ملزمان قانون کے شکنجے میں

    غیرت کے نام پر دوہرے قتل کیس کے ملزمان قانون کے شکنجے میں

    غیرت کے نام پر دوہرے قتل کیس کے ملزمان قانون کے شکنجے میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لوئر کوہستان تھانہ دوبیر کی حدود میں غیرت کے نام پرہونے والے دوہرے قتل کے چار ملزمان گرفتار، جبکہ پانچویں ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان سلیمان خان نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ دوبیر کی حدود میں دوراج نامی شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی مسماة زاہدہ بی بی اور اسکے مبینہ آشنا یوسف خان کو اپنے تین بیٹوں بھائی اور بھتیجے کے ساتھ ملکر قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامزد پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں اور مقتولہ کے خاوند دوراج اسکے ایک بیٹے صدبر بھائی سراج اور بھتیجے حسن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوراج کے دوسرے بیٹے جداد کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مقتول اور مقتولہ پر ناجائز تعلقات کا شک تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں لاہور شہر کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، مانگا منڈی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھائی نے گھر بلا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا.

    ماہ جولائی میں غیرت کے نام پر پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا

    اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل، اور تیزاب پھینکنے کے15ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے میں خواتین کے قتل اور زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے اس میں ہرسال اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال2014میں خواتین سے زیادتی کے2ہزار228کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سال2015میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار618کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال2016میں دو ہزار746،سال 2017میں دو ہزار998کیسز رپورٹ رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سال2018میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار937کیسز کی رپورٹس درج کرائی گئیں جبکہ سال2019کے10ماہ میں خواتین سے زیادتی کے3ہزار387کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ10ماہ کے دوران غیرت کے نام 149خواتین کو قتل کیا گیا،2018کے دوران غیرت کے نام پر 198خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ رواں سال 2019 کے10ماہ میں تیزاب پھینکنے کے36 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2018 کے دوران تیزاب پھینکنے کے37 کیسز رپورٹ ہوئے

  • پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے فرد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ورثاء نے ہلاکتوں کو طبی موت قرار دے دیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئیں۔

    زرائع کے مطابق چوک سوئی گیس تھلی روڈ کے رہائشی محب علی، جام اجمل اور منور حسین نے مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس کے نتیجہ میں تینوں کی حالت غیرہوجانے پر ورثاءنے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں محب علی اور اجمل کی موت واقع ہوگئی جبکہ منورکو تشویشناک حالت میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیا۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے محب علی اور اجمل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    بعد ازاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 38 لیٹرشراب کے علاوہ کچی شراب کے ڈرم بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

     

    قبل ازیں چند ماہ قبل لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا معاملہ سامنے آیا تھا آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

  • پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    کراچی:پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر سے 9 روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا، مقتول کو سائرہ نامی خاتون نے قتل کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے 9 روز میں کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سائرہ کے نام سے ہوئی۔ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ عامر اور اُس کی دوستی تھی، ہر تین روز بعد وہ گھر آتا تھا، ایک روز غیر موجودگی میں گھر آیا اور اُس نے میری 15 سالہ بیٹی سے دست درازی کی۔

    پولیس کے مطابق اس قاتلہ خاتون نے بتایا کہ بیٹی نے جب اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بتایا تو میں نے اقبال عامر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا تو اُس پر بیلن اور بٹے سے وار کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمنہ نے اہل خانہ کو تاوان کی کال قتل کا شک اور شواہد مٹا کر فرار ہونے کے لیے کی تھی، سائرہ انور سے قتل میں استعمال ہونے والا بٹا برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے لاش قالین میں لپیٹ کر ٹھیلے پر رکھی اور اُسے سعود آباد قبرستان کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا، بعد ازاں مقتول کے موبائل سے اہل خانہ کو فون کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا تاکہ قتل کو اغوا کا رنگ دیا جاسکے۔