Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار

    مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار

    مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ میں پڑھنے والی 15 سالہ لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس حرکت میں آ گئی، ملزمان کو گرفتار کر لیا

    واقعہ جہلم کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا،جب وہ تلہ گنگ کے مقامی مدرسہ سے چھٹی لے کر واپس جہلم آ رہی تھی، ملزمان نے راستے میں گاڑی میں سے سواریاں اترنے کے بعد کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے.

    لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد لڑکی کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا،اورپولیس کو بیان میں کہا کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا اور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار و حقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہوجائیں گے،

  • بھائی اپنے ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا

    بھائی اپنے ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا

    کراچی : بھائی اپنئ ہی بہن بھائیوں کے ہاتھوں قتل ، قتل کیوں کیا ؟ بڑی عجیب وجہ نے پولیس کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا،اطلاعات کے مطابق کورنگی پولیس نے صرف چھ دن میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں اسے بہن بھائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر27 جنوری کو کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں ایک رکشے سے ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ عابد کو اس کے بہن بھائیوں نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    پولیس نے اس قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عابد کی بہن اوربھائی نے بتایا کہ مقتول عابد اپنی بہن سے چوری کی وارداتیں کرواتا تھا، متعدد بار بھائیوں اور بہن نے عابد کو خبردار کیا پولیس کے مطابق عابد اپنی بہن کے ہمراہ ایک رکشے کا انجن بھی کھول چکا تھا، پھر تینوں بہن بھائیوں نے عابد کو اسی رکشے میں قتل کیا

  • گھر میں گیس لیکج  دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید  زخمی

    گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید زخمی

    راولپنڈی : گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 5بچے جھلس کر شدید زخمی،اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کےنواحی علاقے فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا جس سے آگ لگنے کے باعث چار بہنیں اور ایک بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق پانچوں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد تھانہ پیرودھائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

    یاد رہےکہ پچھلے دو دن میں ملک بھر میں گیس لیکج کے واقعات میں درجن سے افراد جاں بحق اورکئی زخمی بھی ہوچکے ہیں، موجودہ واقعہ میں بھی گیس لیکج کا واقعہ رونما ہوا

  • لاہور دو ٹریفک حادثات میں سینئر صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق

    لاہور دو ٹریفک حادثات میں سینئر صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق

    لاہور دو ٹریفک حادثات میں سینئر صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے

    لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا۔ جس سے رکشے میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ملتان روڈ پر ہونیوالے حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق اور زخمی کی علی رضا کے نام سے شناخت ہوئی۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    رائے ونڈ روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو روند دیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سینیئر صحافی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ چالیس سالہ سینئر صحافی اقبال احمد ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

    سینئر صحافی اقبال احمد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ، مرحوم 92 نیوز پیپر سے وابستہ تھے اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر تھے. افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و اراکین گورننگ باڈی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان : مکان کی چھت گرگئی،2 افراد جاں‌بحق،6 زخمی

    ڈیرہ اسمٰعیل خان : مکان کی چھت گرگئی،2 افراد جاں‌بحق،6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : سٹی کی حدود محلہ گلی ڈاٹ والی میں مکان کی چھت گرگئی،اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں‌جبکہ6افراد زخمی ،اطلاعات کےمطابق سٹی کی حدود محلہ گلی ڈاٹ والی میں مکان کی چھت گرگئی، اس حادثے میں اطلاعات کےمطابق 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں‌ سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

     

    سٹی کی حدود محلہ گلی ڈاٹ والی میں کونسلر زاھد کے مکان کی چھت گرنے سے 6 زخمی ہونے والےافراد کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ریسکیو 1122 نے ایمبولینسز اور ہیوی مشینری کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا،.

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس ملبے سے2 جانبحق اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا،اطلاعات کےمطابق ریسکیوکی ٹیمیں‌ مسلسل ملبے کوہٹانے پرمصروف ہیں اوردوسری طرف اطلاعات کےمطابق زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے

  • راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کی فوجی کالونی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکا گیس لیکج سے ہوا اور آگ لگنے سے جھلس کر 3 بہنیں اور 2 بھائی زخمی ہوگئے

    ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ گیس لیکج کا کہا گیا ہے لیکن مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، کہ دھماکا کیسے ہوا.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے.ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گھر میں لگی آگ کو فوری بجھا دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے تھے،محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا

    اس سے قبل 10 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

  • نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بے قصورہوں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد سے ثابت ہوا خاتون نے نومولود کو مارنے کی کوشش کی ،عدالت نے کہا کہ خاتون نے نومولود کو جان بوجھ کر پانی کی ٹینکی میں پھینکا ۔

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی.

  • یرغمال بچوں کی رہائی کیلئے ملزم نے مانگا تھا 23 کروڑ تاوان، پولیس نے کیا بڑا دعویٰ

    یرغمال بچوں کی رہائی کیلئے ملزم نے مانگا تھا 23 کروڑ تاوان، پولیس نے کیا بڑا دعویٰ

    یرغمال بچوں کی رہائی کیلئے ملزم نے مانگا تھا 23 کروڑ تاوان، پولیس نے کیا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے کہا ہے کہ فرخ آباد میں 23 بچوں کو یرغمال بنانے والے مجرم سبھاش باتھم کی جانب سے فی بچہ ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم چاہتا تھا کہ اسے 23 بچوں کے عوض کل 23 کروڑ کا تاوان ادا کیا جائے۔ اس کے بعد اس نے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔

    مجرم نے کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے سے نہیں ڈرتا اور وہ ماضی میں بھی ایسی کئی واردات انجام دے چکا ہے۔ ایک موقع پر اس نے گاؤں والوں سے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ گھر کو بم سے اڑا دے گا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے گھر کے اندر بم لگاتے اور فرش پر آتش گیر مادہ بہاتے ہوئے دیکھا۔

    مسلح شخص نے بیٹی کی سالگرہ کی پارٹی کے بہانے محلے کے بچوں کو یرغمال بنایا، 11 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بہادر بھارتی پولیس نے ملزم کو مار ڈالا،

    واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں پیش آیا، مسلح شخص جو کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، نے 20 بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو اپنی بیٹی کی برتھ ڈے پارٹی کا کہہ کر بلایا اور اس کے بعد انہیں یرغمال بنا لیا۔

    مقامی افراد کو جب اس کے ارادے کا علم ہوا تو انہوں نے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تاہم سبھاش باتھم نامی اس عادی مجرم نے گھر کے اندر سے فائرنگ شروع کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور موقع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی

    پولیس کے مطابق گھر کے اندر ملزم کی بیوی اور 1 سالہ بیٹی بھی موجود تھی اور ملزم نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ملزم نے ایک 6 ماہ کی بچی جو وہاں موجود بچوں میں شامل تھی، 7 گھنٹے بعد بالکونی کے ذریعے پڑوسیوں کے حوالے کی۔

    پولیس کے مطابق ملزم سمجھتا تھا کہ اس پر اس سے قبل لگایا جانے والا قتل کا الزام جھوٹا تھا اور اسے اس قتل کے الزام میں پولیس کے حوالے کرنے میں پڑسیوں کا ہاتھ تھا، ممکنہ طور پر اس نے پڑوسیوں سے بدلہ لینے کے لیے یہ سب کیا۔ بچوں کو چھڑانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ملزم نے انہیں فائرنگ اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینی شروع کیں، اس نے پولیس کی طرف ایک کم شدت کا بم بھی پھینکا جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    ملزم کے خطرناک ارادے دیکھتے ہوئے پولیس نے سخت ایکشن شروع کیا اور 11 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ان کاؤنٹر میں پولیس ملزم کو مارنے میں کامیاب ہو گئی، تمام بچوں کو بحفاظت چھڑا کر معمولی میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا.

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    ملزم کی موت کے بعد مشتعل مقامی افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، پولیس عورت کو بچانے میں ناکام رہی جس کے بارے میں غیر واضح تھا کہ آیا وہ بھی ملزم کے ساتھ تھی یا خود بھی یرغمالیوں میں شامل تھی۔ ملزم کی بیوی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اس سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

  • کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کر کے پولیس نے کیا کام کیا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

    کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کر کے پولیس نے کیا کام کیا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

    کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کر کے پولیس نے کیا کام کیا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں و موٹرسائیکل پولیس نے برآمد کئے تھے،چوری شدہ 20 گاڑیاں اور 100 سے زائد مختلف موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں،

    سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کار چوری او موٹر سائیکل راولپنڈی کے بڑے کرائم ہیں، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اس سے زیادہ محنت سے کام کریں گے، آج کی تقریب اس مہم کا آغاز ہے، جو بھی کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل ریکور ہو گا وہ اصل مالک کو واپس ملے گا، میڈیا کا معاشرہ میں اہم کردار ہے، تمام شرکاء کا میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری دعوت پر تشریف لائے،میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ ہماری اچھی چیزیں اجاگر کرے،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    آر پی او سہیل حبیب تاجک نے کہا کہ ہماری ٹیم بھر پور انرجی اور محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،راولپنڈی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم اور وہیکل چوری ایک مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،

    آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، بدمعاشوں اور غنڈوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہے ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں اچھی پرفارمنس و کارکردگی دکھانے والوں کو اچھی پوسٹنگ ملے گی اور ان کو سپورٹ کریں گے، سی پی او راولپنڈی اور ان کی ٹیم نے گینگسٹرز کے خلاف بہت اچھی کاروائی کی، جو جاری رہے گی، کرائم پر ہمارا فوکس ہے، اس میں تاجر برادری، میڈیا، سول سوسائٹی تعاون کرے

    پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں، ملزمان گرفتار

  • بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ میں ریکارڈ توڑ جرائم کی وارداتیں ہوئیں، جنوری کے مہینے میں 6 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ایک ماہ کے دوران 48 سو وارداتیں ہوئیں ۔ شہر میں مختلف وجوہات کی بناء پر 28 افراد کو قتل کردیا ۔ ڈاکووں نے مزاحمت پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ چوری اور ڈکیتی کی 333 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ لاہور کے علاقے مناواں ۔ ہربنس پورہ اور رائیونڈ میں کرڑوں کی وارداتیں ہوئیں ۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،انیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے زندہ جلا دیا

    نوجوان اعظم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا ،نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسی آگ لگا دی

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کے کاروائی کا آغاز کر دیا. مقدمہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، شوکت علی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے زندہ جلا دیا ہے اسکے جسم پر جلے ہوئے نشانات موجود ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،سٹی ڈویزن پولیس کی کاروائی 196 ملزمان گرفتار کر لیے.

    چوری ٫ڈکیتی٫دھوکہ دہی۔دیگر مقامات میں مطلوب 23 اشتہاری مجرمان ،عدالتی مفرور٫ریکارڈ یافتہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ 18 ملزمان ،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ملزمان گرفتار کئے گئے. ملزمان کے قبضے 26 پسٹنز رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں

    ایس پی سٹی کے مطابق منشیات فروش کے خلاف کاروائی 31 ملزمان گرفتار کئے گئے ،ملزمان سے پانچ کلو سے زائد منشیات 792 لیٹر شراب برآمد کی گئی،قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کرایہ داروں کی چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی،ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 9 منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ۔

    ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔پتنگ بازی کرنے پر دو ملزمان گرفتار پتنگیں اورڈور برآمد کی گئی۔ سنگین وارداتیں کرنے والے 7 گینگ کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا