Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ بیس سال سے مفرور دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او تو صیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرامیر عباس،SIشبیر حسین اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر عرصہ بیس سے مفرور دو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایک مجرم اشتہاری پرویز ولد غلام علی قوم چوہان سکنہ کلیاں نے عرصہ بیس سال قبل موضع پیر جعفر کے رہائشی اصغر علی کو کھاریاں عدالت پیشی سے واپسی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں نعش کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے مجرم اشتہاری عثمان عرف ثانی ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ عزیز نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔جو صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،جنہوں نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کر لیا ہے، مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • کار حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،ہرطرف خون ہی خون

    کار حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،ہرطرف خون ہی خون

    میکسیکو: کار حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،ہرطرف خون ہی خون، اطلاعات کے مطابق ایک شاہراہ پر وین سٹرک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔وین کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، اس کوفناک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…

    زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن میں سے 1 بچے سمیت 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایک تیز رفتار وین سامنے کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جو بٹری لکڑیوں کے ٹکڑوں سے بھرا ہوا تھا ۔

    بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی

    پولیس حکام نے واضح کیا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جسے جائے وقوعہ سے تمام لاشوں کو اٹھا کہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد کھول دیا گیا ۔

    بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں‌

  • بس اورٹرک میں تصادم، 12 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    بس اورٹرک میں تصادم، 12 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    کائرو:بس اورٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصر کے صوبے مونوفیا میں ہائی وے پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بس سادات سٹی میں فیکٹری ملازم کو لے کر روانہ ہورہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    مصری حکام کےمطابق اس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سادات سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔مصر کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس کی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو قرار دیا گیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مصر میں 2018 میں حادثات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 1.8 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ رواں سال اگست میں مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے،جبکہ جون میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نےکالعدم تحریک طالبان بونیرگروپ کاکمانڈر گرفتارکرلیا،مبینہ دہشت گردرحمت علی شاہ پرانی سبزی منڈی کےعلاقے سے گرفتار کیا گیا ،پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد خیبرپختونخوامیں پولیس اورایف سی پر حملوں میں ملوث رہا ،رحمت علی شاہ پرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپےانعام مقرر ہے.

    واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

     

  • پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ لوئر دیر کے تھانہ لعل قلعہ کے حدود مرخنئی پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں‌ اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے اور پولیو ٹیم علاقے میں بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار جاں بحق ہو گئے،

    اطلاع پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل فرمان اور مکرم کے نام سے ہوئی،دونوں اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں گئیں۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

    واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے ،پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے جس کی وجہ سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت و تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے

  • چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے ملزم سہیل کو عدالت نے سنائی سزا

    چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے ملزم سہیل کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دے دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • کراچی میں‌ فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں

    کراچی میں‌ فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں

    کراچی: کراچی کے فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آگ لگنے سے ہوٹل اور کروڑوں روپے مالیت کی دس لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔اطلاعات کےمطابق گزشتہ رات فش ہابر برتھ نمبر 5 کو پرایک ہوٹل میں موجود تیل کے ڈرم میں اچانگ آگ لگی، بھڑکتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی لانچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔

    16دسمبر،سقوط ڈھاکہ بھارت کی سازشیں اپنوں کی غلطیاں،مگرتکلیف دہ مناظر

    کراچی سےذرائع کےمطابق فش ہاربر میں آگ کی شدت کے باعث کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ کے پی ٹی اور پاکستان بحریہ کے فائر ٹیندرز بھی موقع پر پہنچے ، لیکن دہکتے شعلوں نے 10 لانچیں اور 2 ہوٹلوں کو جلاکر راکھ کردیا ۔

    میری قوم کے ننھے شہیدوں‌ کوسلام،آج اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی ہے

    لانچوں کے ایک مالک نے نقصان کی ذمہ داری فائر ٹینڈرز کی تاخیر سے آمد کو قرار دیا جبکہ سکیورٹی انچارج نے ہوٹل میں سلنڈرز کی موجودگی پر سوال اٹھادیا ۔کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے میں 5 گھنٹے لگے ، ہوٹل پر ملازمین اور لانچوں پر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع نائنتھ ایوینیو میں ٹریفک حادثہ.غلطی طاقتورکی پکڑا…

  • تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع نائنتھ  ایوینیو میں ٹریفک حادثہ.غلطی طاقتورکی پکڑا عام شہری گیا

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع نائنتھ ایوینیو میں ٹریفک حادثہ.غلطی طاقتورکی پکڑا عام شہری گیا

    اسلام آباد:تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع نائنتھ ایوینیو میں ٹریفک حادثہ.غلطی طاقتورکی پکڑا عام شہری گیا .،اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر محسن حیات کی گاڑی نےسپین سے آنے والے پاکستانی شہری کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی.

    بھارت پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا،بھارت اپنی فکرکرے: بھارتی دفاعی ماہر

    تھانہ آئی نائن پولیس نے متاثرہ شہری کی گاڑی تھانے میں بند کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر محسن حیات کی گاڑی چھوڑ دی.متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی.

    جب سے خان آیا ہے ، پاکستان چھایا

    یہ پہلا واقعہ نہیں کہ طاقتور کے لیے قانون اور غریب کے لیے قانون اور ، یہی وجہ ہے کہ چند دن قبل جب پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں‌نواز شریف کو کچھ طاقتوں نے حکومت کو مجبورکرتے ہوئے باہربجھوایا تھا تو اس وقت ملک کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس ملک میں غریب کے ہے قانون اوراورطاقت ور کےلیے قانون اور تو پھر اس بات کا طاقتوروں نے برابھی منایا تھا

    میں‌ نے پہلے کہہ دیا تھاکہ ہندوستان ٹوٹ رہاہے ، اب تو یقین ہوگیا ہے ، بھارتی رہنما…

  • پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ سے خاتون سمیت تین افراد لاپتہ ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

    چہل کلاں کے قریب لاپتہ افراد کی گاڑی پولیس نے برآمد کر لی ہے، پولیس نے گاڑی سے شناختی کارڈز،موبائل فون اوردیگردستاویزات برآمد کر لی ہیں، پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کاتعلق لاہورکےعلاقہ والٹن سے ہے،پولیس نے کاراوردیگردستاویزات تحویل میں لے لیں. پولیس نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،.

  • 3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    لاہور:3 لاکھ 73 ہزار 58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف ، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی،اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پیمکو بھٹی میں جلایا جانے والا بین شدہ مضرصحت گٹکا مختلف شہروں سےبرآمد کرکے لاہورلایا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور سے 10ہزار954 ساشے گٹکا قبضے میں لیا گیا، ڈی جی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے گٹکا کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کےمطابق گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے، جو کہ کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے، پنجاب بھرکوگٹکا فری زون بنانے کے لیے کسی بھی فوڈ پوائنٹ سے گٹکا برآمد ہونے پر اس کو سیل کر دیا جاتا ہے۔ گٹکا کے کاروبار میں ملوث افراد صحت دشمن کاروبار ترک کردیں۔