Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سردی بڑھتے ہی راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ایسی وارداتیں بھی بڑھ گئیں ہیں فیصل آباد روڈ پر نواں کوٹ کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پنجاب کانسٹیبلری کے ملازم غلام حیدر کو زخمی کر دیا وہ آج کل پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کی ڈیوٹی کر رہا تھا جو ضلع ننکانہ صاحب کے قصبہ سید والہ کا رہائشی بتایا گیا ہے جو وقوعہ کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا محلہ رحمانپورہ میں دوبئی سے آنے والے محنت کش محمد نواز کو ڈاکووں نے اس کے گھر کے باہر لوٹ لیا اور اس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی زیورات اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے محمد نواز وقوعہ کے دو گھنٹے قبل دوبئی سے آیا تھا نارووال روڈ پر گاوں چوڑا راجپوتاں کے قریب تین ڈاکو سولہ لاکھ روپے مالیت کی مونجی سمیت ٹرالہ ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے ڈاکووں نے ڈرائیور کو مشکیں باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا

  • لڑکی کی پراسرار ہلاکت، ورثا کا سسرالیوں پر الزام

    لاہور:ایک اور حواکی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی ،اطلاعات کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں لڑکی کی پر اسرار ہلاکت، ورثا نے سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کی شاد باغ کے علاقے میں مریم نامی لڑکی نے زہر کھا لیا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس موقع ہر پہنچی تو مریم کے ورثا بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے تھے، ورثا نے مریم کے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم کو اس کے سسرال والوں نے ہی مبینہ طور پر زہر دیا جس کی وجہ اسکی موت ہوئی ہے۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ مریم نے چند ماہ قبل حسن سے پسند کی شادی کی تھی مگر حسن کے گھر والے مریم کو پسند نہیں کرتے تھے اس لیے ذاتی رنجش پر مریم کو زہر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

  • ملازمہ کو چار ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا گرفتار

    دوبئی :31سالہ مصری ملزم اپنی ملازمہ 26 سالہ لڑکی سے بہت سی شرمناک حرکتیں بھی کرتا رہا اور اُسے دھمکاتا رہا رہا کہ اگر اُس نے اپنے مینیجر کی بات نہ مانی تو وہ اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔ فلپائنی ملازمہ نے تنگ آ کر البرشا پولیس اسٹیشن میں اپنے مینجر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

    ہیپاٹائٹس سی: پاکستان دوسرے نمبرپر،مریضوں کی تعداد ایک کروڑ،عالمی ادارے کی رپورٹ

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتا کہ وہ کافی شاپ میں سُپروائزر کی ملازمت کرتی ہے۔ مجھے نوکری کرتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔میرا مینجر شروع سے ہی اکثر کاؤنٹر کے قریب آکر مجھ سے غلط حرکات کرتا۔ ایک بار اُس نے مجھے میرے لباس کی بیلٹ سے پکڑ کر کھینچا اور پھر میرے جسم کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ بھی کی۔

    میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

    مینجمنٹ کو اس بارے میں باور کروایا ت انہوں نے اس بات کا کوئی خاص نوٹس نہیں لیا۔ اس واقعے کے بعد میں بہت خوفزدہ رہنے لگ گئی۔ویسے بھی میری نوکری نئی نئی تھی، اس سے محروم ہونے کا مطلب مالی مشکلات کا سامنا کرنا تھا، اس لیے میں نے پولیس سے رجوع کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ میری خاموشی کی وجہ سے مینجر اور زیادہ بے باک ہو گیا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی

    فلپائنی ملازمہ نے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پھر اُس نے مجھے زبردستی اپنی گود میں بٹھا لیا اور میری مزاحمت کے دوران میرے گال بھی چُوم لیے۔ ساتھ میں میرے جسم کے ساتھ غلط حرکات بھی کرتا رہا۔ اُس کی بار بار کی حرکات سے تنگ آ کر میں نے فیصلہ کر لیا کہ چاہے میری نوکری کو مسئلہ کیوں نہ ہو جائے، میں اب مزید اپنی ذلت برداشت نہیں کر سکتی

  • گوادر: منشیات کی بڑی کیپ پکڑی گئی

    گوادر:پاکستان کی سمندری حدود میں تمام قسم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہترین اقدامات دوسریطرف انٹی نارکو ٹکس زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاک نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور انٹی نارکو ٹکس فورس کا پشکان کے کھلے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کیپ پکڑلی گئی۔

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

    منشیات میں 241 کلو گرام ہیروین اور 2 کلو گرام ہیش بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 2410 ملین روپے ہے۔ اس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کیا تھا۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955 کلو گرام چھالیہ برآمد کی تھی اور پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ تھی۔اس سے متعلق وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اقوام متحدہ میں یورپی سفیر سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

    میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

  • آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق

    مٹھی: صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سموگ ختم ہونے کے امکانات روشن،محکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنادی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کیلئے 51,000 چندہ جمع کرایا گیا

    خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک درخت کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔عمر کوٹ اسپتال سجاول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کا جسم بری طرح جھلسا ہوا ہے۔

    وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار لہر ہے جو ملک کے نچلے حصوں کو متاثر کررہی ہے اور آج سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مٹھی میں 11 ملی میٹر، 15 ملی میٹر اسلام کوٹ، 27 ملی میٹر ننگرپارکر، 8 ملی میٹر ڈیپلو اور چھاچھرو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں مقامی پولیس کی موجودگی میں قبضہ گروپ نے 50 سالہ بیوہ خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس موقع سے فرار ہو گئی بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے جانے کے بعد لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے اپنے قانونی تقاضے پورے کر لیے

    مناواں کے علاقے ہنڈو ڈوگراں میں قبضہ گروپ کے سرغنہ وقار گجر نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایس پی کینٹ کے آفس میں انصاف کے تلاش میں ٹھوکریں کھا کر واپس آنے والی 50 خاتون عالیہ بی بی کو مقامی پولیس کی موجودگی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس اہلکار اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ گھڑے ہوئے اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا .

    بتایا گیا ہے کہ وقار گجر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عالیہ کی زمین پر پولیس کی مدد سے قبضے کر رہا تھا اس سلسلے میں ایس پی کینٹ نے دونوں پارٹیوں کو اپنے آفس طلب کر رکھا تھا جہاں سے واپسی کے بعد ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مطابق قبضہ مافیا کے سر غنہ وقار گجر وغیرہ نے مقدمات درج کروانے اور زمیں نہ دینے کی پاداش میں قتل کیا مقامی رہائشیوں کے مطابق ملزمان علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جائے ہیں جو مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سرپرستی میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں.

    یہ ہے پر امن لاہور،سکھ یاتری خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    ایک اور واقعہ میں ڈکیتی مزاحمت یا جائیداد کا تنازع فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چالیس سالہ تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ورثا کا روڈ بلاک کر کے احتاج۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

    فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ کر رہائشی مقامی تاجر صفدر موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو لینے کوٹ لکھپت جا رہا تھا کہ 2نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے صفدر کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے موقع پر قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے مقتول کے بھائی کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

    پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا پلاٹ کے لین دین ک تنازع چل رہا تھا

  • سڑک کے حادثے میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے نوجوان محمد افضل تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوگیا متوفی محمد افضل میانوالی کا رہائشی بتایا گیا ہے جو مقامی چمڑہ ساز فیکٹری میں چوکیدار تھا

  • شرقپور روڈ پر حادثات روز کا معمول

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شرقپور روڈ پر گاؤں دھول کے نزدیک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 40 سالہ شخص محمد نواز جاں بحق اور اس کا ساتھی محمد نذیر شدید زخمی ہوگیا وہ چک نمبر 564 جڑانوالہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا دریں اثنا موٹروے پر انٹر چینج ہرن مینار کے نزدیک تیز رفتار کار ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے کار لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی

  • مسافر ہوا قتل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لبان والہ کے نزدیک دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر کار سوار شخص ظہیر احمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے فیروزوالہ پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے بتایا گیا ہے کہ مقتول ظہیر احمد شکر گڑھ کا رہائشی ہے جو کار پر وقوعہ کے وقت شکر گڑھ سے لاہور کی طرف آ رہا تھا جس کو تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ لبان والہ کے نزدیک ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مقتول نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھی نے فائرنگ کر دی جس سے ظہیر احمد کی ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ریسکیو 1122 کا عملہ میو ہسپتال لاہور علاج کی خاطر لے جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

  • ڈکیتیوں کا بازار ہوا گرم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں، قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں نامعلوم نقب زنوں کا گروہ تاجر معظم علی کی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں سے 40 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون کارڈز چار قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیا نکال کر لے گیا چٹی کوٹھی روڈ پر دو ڈاکو محنت کش شہزاد احمد سے اس کی موٹرسائیکل دس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے محلہ جناح پارک میں مقامی شہری عاقل رشید کی موٹر سائیکل ایک میڈیکل سٹور کے باہر سے چوری ہوگئی لاہور روڈ کی آبادی کوٹ دوساکو چوک میں دو ڈاکو محنت کش صابر علی سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شرقپور خورد تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب 3 ڈاکو گاؤں خاکی کے رہائشی محنت کش محمد آصف سے 20 ہزار روپے اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے محلہ دارالاسلام فاروق آباد میں نامعلوم چور محنت کش عبدالغفار کا رکشہ اس کے گھر کے باہر سے چوری کر کے فرار ہوگئے