Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خاتون نے آشناوں کے ساتھ مل کر شوہرکا کام تمام کردیا

    کراچی:معاشرے میں بے راہ روی اس قدربڑھ گئی کہ بستے گھڑاجڑنے لگے،بے پردگی نے گھروں کے گھر تباہ کردیے ، ایسے ہی جیسے شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا۔پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    خاتون کے مطابق خاتون نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کرایا تھا، قتل میں ملوث ملزمہ اور ساتھی بلال نےجرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم بلال نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نسرین گھر کے سامنے رہتی تھی کچھ عرصہ پہلے دوستی ہوئی تھی، نسرین نے کہا شوہر تشدد کرتا ہے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

    نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کیس ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ نسرین نے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کسی اور سے قتل کرانا ہے، میں نے دوست احسن کو قتل کے لیے ایک لاکھ روپے کی لالچ دی تھی۔ملزم کا کہنا تھا کہ صدیق کو بہانے سے احسن نے بنگلے پر بلایا جہاں وہ گارڈ تھا، بنگلے پر صدیق کو قتل کیا، لاش کو موٹر سائیکل کے ذریعے عمر شریف پارک کے قریب پھینکا تھا۔

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

  • قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ کر کے ہراساں کرنے والے کا انجام

    قابل اعتراض ویڈیو اپ لوڈ کر کے ہراساں کرنے والے کا انجام

    شہر ی رحمان آصف کی جانب سے بلیک میلنگ اور انٹرنیٹ پر ان کے قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق شکایت درج کروائی گئی۔
    ایف آئی اے ، اس قضیے سے نمٹنے کے لیے سب انسپکٹر عظمہ اسلم کی نگرانی میں سی سی آر سی ، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر / انچارج سہیل یوسف ڈی ای او ، مقبول احمد ایچ سی اور منصور حسین ایف سی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،


    ٹیم نے ملزم سے قابل اعتراض مواد ، فیس بک آئی ڈی اور ای میل کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کیا کر لیا مبینہ ڈیٹا کی وصولی اور کافی ثبوت اور شواہد کے بعد ، ملزم امیر حسین ولد فقیر حسین ساکن چک نمبر / 98 / R ، پوسٹ آفس خاص ، تحصیل اور ضلع ساہیوال کو گرفتار کرلیا گیا اور بازیاب موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ایف آئی اے کے ذریعےامیر حسین ولد فقیر حسین کے خلاف پی ای سی اے 2016 2016 کی شق نمبر، 147 ، 21 21 & 21 اور 24 مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیش سب انسپکٹر عظمہ اسلم کو سونپی گئی ہے۔ اس سلسے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے.

  • یونیورسٹی آف گجرات کی بس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )آج یونیورسٹی سے واپسی پر جامعہ گجرات کی ایک بس کی بریک فیل ہو گئی۔ بس بے قابو ہو گئی اور ڈرائیور نے دیوار کے ساتھ مار کر بس کو روکا۔
    یہ لمحہ فکریہ ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے لیئے کہ طالبات کو ڈرانے کے علاوہ بھی کوئی کام کریں اور بسوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کریں۔ اس حادثہ میں بہت سی جانیں بھی جا سکتی تھی لیکن اللہ کے کرم سے ساری جانیں بچ گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر سخت سے سخت نوٹس لینا چاہیے ۔۔

  • کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    اوکاڑہ: کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے، یہ جرم کس نے کیا؟ دوسری طرف لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہاہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کوڑے کے ڈھیر سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، نامعلوم شخص بچوں کی لاشیں شاپر میں ڈال کر پھینک گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں پاکپتن روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے سے ملیں۔معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نومولود بچوں کی لاشیں کیوں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئی تھیں۔لیکن یہ تو طئے ہے کہ یہ کسی مجرم پیشہ فرد کا کام ہے جواپنا گناہ چھپانا چاہتا ہے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا تھا۔

    یاد رہےیہ کہ پاکستان میں نومولود بچوں کے حوالے سے بھی عجیب واقعات پیش آتے ہیں، 16 اپریل کو پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا تھا کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔

  • وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کیا جائے

    فیصل آباد( محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کریں اور درخواستوں کی خود پڑتال کرکے میرٹ کے مطابق انہیں بلاتاخیر نمٹایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے ازالہ کے حوالے سے محکمانہ پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرززوہا شاکر،نازیہ موہل،عمر درازگوندل،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سی ای اوز ایجوکیشن وہیلتھ علی احمد سیان،ڈاکٹر مشتاق سپرا،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کے علاوہ سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر،زراعت،ٹریفک پولیس،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،کو آپریٹو،انہار،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجلاس سے بعض محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ میں غیر ذمہ داری دکھانے والے محکموں کے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے حل شدہ درخواستوں /شکایات سے فوری ایس این اے ڈی سی آفس کو آگاہ کریں تاکہ انہیں بروقت اپ لوڈ کیا جائے اورکارکردگی کا گراف متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فرضی وجعلی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور عدم توجہی کی صورت میں متعلقہ افسران جوابدہ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کو آئندہ اجلاس سے قبل کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر افسران نے موصولہ شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی51مختلف محکموں واداروں کی طرف سے اب تک 24ہزار961درخواستوں کو نمٹادیاگیا ہے جبکہ دیگر پرمحکمانہ عمل جاری ہے۔

  • تلہ گنگ میں بس حادثہ

    تلہ گنگ میں بس حادثہ

    تلہ گنگ میں بس حادثہ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تلہ گنگ میں میانوالی روڈپرمسافر بس الٹ گئی ،23 افراد زخمی ، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے.مسافر بس چوک اعظم سے راولپنڈی جا رہی تھی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 7خواتین اور3بچے بھی شامل ہیں.موٹروےپربھیرہ کےقریب گاڑی درخت سےٹکراگئی.ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے.حادثہ ڈرائیورکونیندآنےکےباعث پیش آیا،زخمیوں میں علی اصغر،زیارت علی اورمہر علی شاہ شامل ہیں.

  • یتیم بچی سے5 اوباش غنڈوں کی اجتماعی زیادتی

    خان پور: خان پور میں 5 اوباش نوجوانوں نے 13 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا لیا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔ غریب فیملی کی ہنستی مسکراتی زندگی میں طوفان برپا ہو گیا۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    متاثرہ لڑکی خان پور کے علاقے بستی دھکڑاں غریب آباد کی رہایشی ہے، چھٹی کلاس کی طالبہ 13 سالہ یتیم لڑکی زارا سعید اسکول سے واپسی پر اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گھر کے کام کاج میں بھی اپنی بیوہ ماں کا ہاتھ بٹاتی تھی۔علاقے کے رہایشی 5 افراد نے یتیم بچی زارا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو با اثر ملزمان نے گینگ ریپ کے مقدمے کو اغوا کی کوشش کے مقدمے میں تبدیل کروا دیا جس کے باعث یتیم بچی کو انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بیٹی کی بیوہ ماں نے حکمرانوں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں بھی ایک مسجد کے پیش امام نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، آج اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق بھی ہو گئی۔

  • گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،
    تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ےٰسین ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ نندپور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بمعہ رقم وٹک 1250برآمدہوئی۔جس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • گجرات پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)آتشین اس سے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرتھانہ رحمانیہ کے علاقہ کے نوجوان کی آتشین اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ایس ایچ او رحمانیہSI محمد ارشد کواحکامات جاری کیے کے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کاشف جاوید عرف کاشی ولد آصف جاوید سکنہ دیونہ منڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔

  • مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے پکڑے گئے

    لاہور : موٹروے پولیس نے بسوں میں مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے نوسربازکو پکڑ لیا، اطلاعات کے مطابق سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے پولیس نے بہاو لپور کے نزدیک ملزم نے نشہ آور اشیاء سے ساتھی مسافر کو بے ہوش کردیا۔

    سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کہتے ہیں کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے بے ہوش ہونے والے مسافر سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ہے،

    سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے پاس صادق آباد کا ٹکٹ ہونے کے باوجود وہ بہاولپور اترنا چاہتا تھا، موٹروے پولیس نے تفتیش کی تو ملزم کی نوسرباز ی کا پتہ چلا کہ وہ وہ نامی گرامی مجرم ہے، ادھر سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے پولیس نے بے ہوش ہونے والے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے