Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی

    بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی

    بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبی پولیس نے جعلی میجر چھ ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کاروائی کی اور پاک آرمی کے جعلی میجر سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ،

    ایس ایس پی ملک فاروق فیض لہڑی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضےسےاسحلہ،راونڈ،گولیاں،واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے،گرفتار ملزمان سے منشیات اور ایک درجن کے قریب جعلی سروس کارڈز اور لیٹرز برآمد کر لیے ہیں،ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لیا گیا ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم جہانگیر سمیت چھ ملزمان شاہ زیب،محمد یسین،عارف،عمر فاروق اور کلیم اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایم ایم نائن رائفل،ایک عدد ایس ایم جی،80راونڈ گولیاں،تین میگزین،دو عدد واکی ٹاکی سیٹ،چھ کلو چرس اعلی کوالٹی کے چھ کلو چرس اور ایک گاڑی شامل ہیں ،

    ایس ایچ او صدر سبی محمد نواز جتک کا کہنا ہے کہ ملزمان کوئٹہ سے اندرون سندھ جارہے تھے، ملزمان کے خلاف مختلف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جاسکتی ہے

  • قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودھا(عمیر ضیاء)قانون کی بالا دستی قائم رکھنا اولین ذمہ داری ہے کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔ سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں مدرسوں میں سرچ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ سنگین وقوعہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ ا واور ایس ڈی پی اوخود موقع پر جائیں نقب زنی کی واردات کے انسداد کے لیے ریکارڈر اشخاص کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ گذشتہ سال کے متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ان کو یکسو کر کے داخل عدالت کروائیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور اپنے ماتحات افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ڈی پی اوسرگودھا عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بینکوں، پیٹرول پمپ، جیولری شاپ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ روات پولیس کی نازیبا حرکات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نازیبا حرکات اور بوس وکنار میں دوشیزہ سمیت 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

    پولیس کے مطابق ملزمان سے نشہ آور اشیاء شراب کی بوتلیں ،شیشہ حقہ و فلیورز کو قبضہ میں لے لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زین العابدین، ولی محمد، یسین خان اور دوشیزہ سارہ کنول شامل ہیں،

    ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے.

    علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے ٹیررگینگزکےخلاف اہم کاروائی کی ہے، صادق آباد پولیس نے786سرکارگینگ کے سرغنہ ولی جان کے ساتھیوں کوبھی گرفتارکر لیا۔ گینگ سرغنہ ولی جان کوقبل ازیں گرفتارکیا جا چکا ہے جس سے انٹیروگیشن کے بعد اسکے ساتھیوں کوگرفتارکیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوفیں,222 رائفل، ایمونیشن اورگاڑی برآمد کی گئی ہے،

    ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

  • ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے نام سے قائم منشیات اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے ایس ایچ او محمد مٹھل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جمالی پل کے پاس چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے نام سے قائم منشیات اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات پینے اور فحش حرکتیں کرنے والے 30 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتا ر کر لیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران منشیات کے اڈے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات اور 50 سے زائد حقہ شیشے بھی برآمد کئے گئے ہیں، اڈے کے مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ چند ملازمین کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، چائے بیٹھک ریسٹورنٹ کے فرار ہونے والے مالکان کی تلاش جاری ہے،

    پولیس کے مطابق چائے بیٹھک کے نام سے قائم منشیات اڈے کے مالکان میں شاہد، زاہد اور اسامہ نامی افراد شامل ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    واضح رہے کہ کراچی کے متعدد مقامات پر منشیات اور فحاشی کے اڈے قائم ہیں ،جن کی پولیس سرپرستی کرتی ہے اور نشاندہی کے باوجود کاروائی نہیں کرتی، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق منشیات کے اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی سفارش قبول نہ کی جائے.

  • ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک،42 زخمی،دوامریکی،  دوجرمن سمیت کئی یورپین بھی مارے گئے

    ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک،42 زخمی،دوامریکی، دوجرمن سمیت کئی یورپین بھی مارے گئے

    پیرو: ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک،42 زخمی ،اطلاعات کےمطابق پولیس ترجمان کرنل کارلوس لوپیز نے اپنے بیان میں بتا یا کہ اس حادثے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے2 افراد ہلاک ، 2 برازیلین اور 2 امریکی شہریوں سمیت 42 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔بس کے آپریٹر ، کروز ڈیل سور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹ رہی تھی اور سڑک کنارے کھڑی ایک منی وین سے ٹکرا گئی ۔

    پیروسے ذرائع کےمطابق پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام نے واضح کیا کہ بس لیما سے ملک کے دوسرے اہم ترین خطے میں واقع اریقیپا شہر کی طرف جارہی تھی۔پیرو کی ٹرانسپورٹ ایجنسی (سوترن) کی جانب سے کہا گیا کہ بس اس علاقے میں 106 کلومیٹر (66 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہی تھی، جہاں اجازت زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے تھی۔

    واضح رہے کہ پیرو میں سڑک کے حادثات کثرت سے ہوتے ہیں ، جہاں بہت سی گاڑیاں خراب حالت میں خطرناک سڑکوں پر سفر کرتی ہیں اور بغیر تربیت کے ڈرائیور چلاتے ہیں۔اس سے قبل بھی پیرو ہی میں مسافر بس کے کھائی میں گر جانے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ کروز ڈیل سور کے ترجمان نے تسلیم کیا کہ بس اسی رفتار سے سفر کررہی تھی اور کمپنی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔

  • بینک مینجرکو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا

    بینک مینجرکو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا

    بینک مینجرکو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاون کی حدود میں ڈکیتی کی مزاحمت پر بنک منیجر کو قتل کر دیا گیا مزاحمت پر قتل کیے جانے والے ممتاز ڈوگر جے ایس بنک ساہیوال میں منیجر تھے۔ممتاز ڈوگر کو گھر کے باہر ڈاکووں نے فائر مار کر قتل کیا .ممتاز ڈوگر مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر حافظ خالد کے چھوٹے بھائی بھی تھے.
    واضح‌رہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے عنان اقتدار سمبھالا ہے تب سے پنجاب میں چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شدت اختیار کرگئی ہیں.اب دن دہاڑے ڈاکو لوگوں کو معمولی رقم پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیتےہیں.یہ وارداتیں ، دیہات ، شہر اور قصبوں سمیت ہر جگہ پائی جاتی ہیں.

  • گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،  کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا

    گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،
    کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ کو اطلاع دی کہ میری بچی کھاریاں کے علاقہ میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھی جو کہ صفائی کے لئے مدرسہ کی دوسری شاخ میں گئی جہاں موقع پا کرملزم سکندر علی ولد محمد خان سکنہ مرزا طاہر حال اصغر کالونی کھاریاں بچی کو اکیلا پا کر مدرسہ میں داخل ہو گیا اور میری بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی جو ہمارے اچانک مدرسہ پہنچنے پر ہمیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچی کے والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر بالآجر ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • 14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی

    14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی

    بنوں:14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایکے ایسے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جوخواتین کی آڑمیں‌منشیات کا بڑے پیمانے پرکاروبارکرتا تھا ،

    ذرائع کےمطابق بنوں پولیس کی کاروائی تھانہ صدر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LRW 1064 سے 14 کلو گرام چرس برآمد کی ،پولیس کےمطابق مبینہ منشیات سمگلر کیساتھ موٹر کار میں دو خواتین بھی سوار تھیں
    تھانہ بکاخیل پولیس نے کاروائی کے دوران تین اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا،

    ذرائع کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کررہےہیں اوراس گروہ میں شامل تمام کرداروں کوسامنے لاکررہیں‌گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس گروہ سے مزید منشیا ت بھی برامد ہوئی ہے

  • پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیئے گئے

    پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیئے گئے

    پشاور: پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیا گیا ، پشاورپولیس کے مطابق 25 سالہ رویندرسنگھ کی چند روز بعد شادی تھی

    پشاورپولیس کےمطابق مقتول رویندرسنگھ اپنی شادی کی شاپنگ کے لئے شانگلہ سے پشاور آئے تھے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رویندرسنگھ کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اوریہ ایک غیر ملکی سازش کا شکارلگتے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رویندر سنگھ کی گولیوں سے چھلنی لاش تھانہ چمکنی کی حدود سے برآمد ہوئی،پولیس کےمطابق رویندر سنگھ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا رات گئے نامعلوم افراد نے مقتول کے موبائل سے ہرمیت سنگھ کو کال کر کے بتایا کہ آپ کے بھائی کو قتل کردیا ،پشاور پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بجھوا دی

  • خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ

    خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ

    ساہیوال :خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ ، اطلاعات کےمطابق چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی۔حدود بلاک نمبر 7 گلی نمبر 2 سےخواجہ سراء کی گھر سےجلی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے اورپولیس نے نعش قبضے میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں‌

    چیچہ وطنی سے ذرائع کےمطابق ابتدائی رپورٹ اہل محلہ کے مطابق موت کی وجہ گیس چولہے سے آگ بتائی جاتی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ خواجہ سرا حنیف عرف حنیفہ عرصہ کئی سال سے یہاں پر کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

    چیچہ وطنی سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ نعش تین سے چار دن پرانی لگتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈی شاہین پولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے