Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم فرار

    درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم فرار

    لاہور : درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، بجائے کم ہونے کے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اطلاعات کےمطابق تھانہ یکی گیٹ میں بچوں سے جنسی زیادتی کی کوشش کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا مگر ملزم فرار ہوگیا۔

    ذرائع کےمطابق متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خدیجہ جنرل سٹور پر چیز لینے گئی، کافی وقت گزر جانے پر واپس نہیں آئی تو والدہ جنرل سٹور پہنچ گئی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ شور کی آواز سن کر داخل ہوئی تو بابر نامی سٹور مالک بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا

    بچی کے ورثا اور دیگر افراد نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب یکی گیٹ پولیس کی جانب سے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر سٹور مالک ملزم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

  • پولیس کے میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا معاملہ!پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ سب پر بازی لے گیا

    میڈیا میں پنجاب پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کردئیے گئے.میڈیا میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسرز تعینات کردئیے گئے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اسسٹنٹ پی آر اوز نہ صرف مقامی سطح پر سوشل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو مانیٹر کرینگے بلکہ مقامی سطح پر میڈیا اور پولیس میں بہترین تعلقات کو یقینی بنائیں گے.پولیس ترجمان کیمطابق تھانوں میں تعینات کردہ اسسٹنٹ پی آر اوز کو الیکٹرانک وسوشل میڈیا ہینڈلنگ اور فوٹو اور ویڈیو گرافی کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جائیگی.

  • عجیب اسمگلنگ ، ناکہ نیو راوی پل 5 من سے زائد مردہ مینڈک پکڑے گئے ، ملزمان گرفتار

    عجیب اسمگلنگ ، ناکہ نیو راوی پل 5 من سے زائد مردہ مینڈک پکڑے گئے ، ملزمان گرفتار

    لاہور : پاکستان میں جرائم بھی عجیب سے عجیب تر، اطلاعات کےمطابق پولیس نے دو افراد کو بڑی تعداد میں مینڈگ اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ناکہ نیو راوی پل اہلکاروں نے مشکوک سمجھتے ہوئے رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا ۔

    پولیس کے مطابق یہ مردہ مینڈک شہر کے ایک معروف بازار میں منتقل کئے جارہے تھے ، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان عرصہ دراز سے اس مکروھ دھندھ سے وابستہ ہیں ۔مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی اس مقصد کےلیے مزید تفتیش کے لیے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ لائیوسٹاک کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

  • اف اللہ ، بے راہ روی انتہا پر ، منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    اف اللہ ، بے راہ روی انتہا پر ، منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    منڈی بہاوالدین : ملک میں‌بے راہ روی انتہا کو پہنچ گئی ، ایک طرف قوم قصور واقعہ کی وجہ سے صدمے میں ڈوبی ہوئی تو دوسری طرف منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں نے دو کم سن بچیوں سے زیادتی کرکے مزید غمگین کردیا ،

    ذرائع کےمطابق منڈی بہاالدین میں دو کم سن لڑکیوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی پر دو ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ڈی پی اور ناصر سیال کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو 14 روز ہ ریمانڈ پر منڈی بہاالدین کی ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ دونوں واقعات تھانہ سٹی کے علاقے مغل پورہ اور عثمانیہ محلہ میں پیش آٸے جہاں مبینہ طور پر 10 سالہ اور 9 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق عثمانیہ محلے میں 9 سالہ بچی شام کے تقریباً سات بجے گلی سے قلفی لینے گئی تھی جہاں ان کے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں جس کے بعد ان کی والدہ نے رپورٹ درج کرادی۔

  • نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لیا

    نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لیا

    نصیرآباد۔ (اے پی پی) گنداواہ کے علاقے سے نامعلوم افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق گنداواہ پولیس ایریا گوٹھ لوہی گہرہ کے نزدیک ایک شخص رابیل سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2019چھین کر فرار ہوگئے۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

  • مظفرگڑھ میں بھی بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے لئے شکنجہ تیار

    مظفرگڑھ میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیں،متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئیں.ضلع مظفرگڑھ کی ریونیو حدود میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیا.ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی جانب سے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے متعلقہ تمام سرکاری اداروں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بااثر افراد، سرکاری افسران اور اہم عہدیداروں کی بے نامی جائیداد کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو معلومات فراہم کریں.ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق بے نامی جائیدادوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائیگا بلکہ معلومات دینے والے شہریوں کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا.

  • ایم کیو ایم رکن اسمبلی کا قاتل ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلرنکلا

    ایم کیو ایم رکن اسمبلی کا قاتل ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلرنکلا

    سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کا قاتل 8 سال بعد گرفتار،متحدہ رکن کےقتل میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلرملوث نکلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپریل 2011 میں لیاقت قریشی کوقتل کیا،گاڑی میں جہانگیرعرف مرتضیٰ جوش بھی ساتھ تھا، لیاقت قریشی کوگھرجاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا، ملزم نے پی آئی بی میں 2 افرادکوقتل کیا، ٹارگٹ کلرجہانگیرعرف مرتضیٰ پہلے سے گرفتار ہے، ملزم سےاسلحہ برآمد کر کے فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا .

    واضح رہے کہ متحدہ لائرز فورم کے رکن اور ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی قریشی ایڈوکیٹ 2011 میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے

    لیاقت علی قریشی 1997ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے . لیاقت علی قریشی کے پسماندگان میں دو بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔

  • کہاں ہے حکومت اور حکومتی رٹ ، لاہور میں اغواء کار پھر سر گرم ہوگئے اور سب اچھا کی رپورٹیں دی جارہی ہیں‌

    کہاں ہے حکومت اور حکومتی رٹ ، لاہور میں اغواء کار پھر سر گرم ہوگئے اور سب اچھا کی رپورٹیں دی جارہی ہیں‌

    لاہور : تبدیلی والی سرکار کے دور میں واقعی تبدیلی آگئی ، اطلاعات کےمطابق لاہور شہر میں اب پہلے سے زیادہ اغوا کی وارداتیں شروع ہوگئیں ہیں ، جوہر ٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی سے 12 سالہ عمر فاروق اغوا کر لیا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر بچے کا تین روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    والدہ کے مطابق عمر فاروق وفاقی کالونی میں واقع ایفا سکول میں چھٹی جماعت کاطالب علم ہے، ماں کے مطابق عمر فاروق سکول کے بعد مدرسہ بھی حفظ کے لئے جاتا تھا جہاں کے قاری کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا مگر بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    ’قائد اعظم زندہ آباد‘میں مرکزی کردار ادا کریں گے فہد مصطفیٰ

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمر کے والد زاہد فاروق کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ عمر کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واردات کا نوٹس لیکر انکا بچہ بازیاب کروائیں، دوسری طرف اغواکی خبروں کے بعد والدین بہت پریشان ہیں اور اپنے بچوں کو سکول اور مدارس بھیجنے سے کترارہے ہیں‌جس کی وجہ سے ان بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہورہا ہے

  • فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    کراچی کے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں 25 سالہ لڑکی کی موت، والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی میں 25 سالہ لڑکی کی موت پر مقدمہ چار روز بعد درج کر لیا گیا، 25 سالہ لڑکی انعم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں والد انوار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں 5خواتین سمیت 14 افراد نامزد کیے گئے ہیں، پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد انعم کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    انعم کے والد انوار حسین نے درخواست میں لکھا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔میری بیٹی انعم فاطمہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ 14 ستمبر رات 9بجے گھر سے آفس گئی۔صبح طبعیت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔ عباسی شہید اسپتال پہنچنے پر علم ہوا بیٹی فوت ہوگئی۔

    پشاور،میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے دو ملزمان رابن اور طارق کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ،گرفتار ملزموں نے پولیس کو بیان دیا کہ ڈانس پارٹی کے دوران پارٹی پلز اور دیگر منشیات بھی استعمال کی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انعم فاطمہ کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی۔

    قصور،اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد

    لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    تفتیشی حکام کے مطابق پارٹی میں باہر سے منشیات لائے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ پارٹی میں خاتون ڈرگ سپلائر بھی موجود تھی ۔خواتین سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انعم فاطمہ کی وجہ موت جاننے کیلئے قبر کشائی کی جائے گی۔ قبر کشائی کیلئے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کو دی جائے گی۔

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    واضح رہے کہ ملیر زون پولیس نے ڈی آئی جی ایسٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں پولیس فارم ہاوس مالکان کو بغیر فیملی بکنگ نہ دینے پر پابند کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فارم ہاوسز میں ڈانس پارٹیاں جاری اور بغیر فیملیز بکنگ جاری ہے ،گلشن معمار کے فارم ہاوس میں ڈانس پارٹیز اور منشیات استعنال ہونے کا انکشاف ہوا ہے. دس اگست کو نرما نامی لڑکی کی فارم ہاوس پر زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کے بعد فارم ہاوسز فیملز کے علاقہ نہ دینے کا فیصلہ کئا گیا تھا

  • ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ

    ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ

    قصور
    قصور شہر سے 24.03.2018 کو اغواء ھونے والے معصوم محمد فائق کو اغواء ہوئے ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جا سکا

    معصوم محمد فائق کی والدہ آج بھی بےچین و بےقرار اپنے معصوم بچے کی بازیابی کیلئے حکمرانوں کے وعدوں کی طرف نظر لگائی صف ماتم بچائی بیٹھی ہے
    فائق کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی صاحب آپ اللہ کے واسطے IG پنجاب کو خصوصی اختیارات اور ٹاسک دے کر قصور بھیجیں تاکہ میں بھی اپنے لخت جگر سے مل سکوں

    معصوم بچوں کا اغواء ھونے کےبعد قتل سے قبل بازیاب نہ ھونا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے