Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر  بیٹے کے سامنے باپ قتل

    کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر چار بچوں کے باپ کو بیٹے کے سامنے قتل کردیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں دن دیہاڑے گھر سے فیملی کے ہمراہ حیدرآباد جانے والے چار بچوں کے باپ 35 سالہ عامر کو بیٹے کے سامنے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔ مقتول عامر نے ڈاکو کو پکڑا تو ساتھی ملزم نے فائرنگ کردی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامرکوایک ملزم کودبوچتے دیکھا جاسکتاہے جب کہ ساتھی کوچھڑانے کے لیے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامرکوگولیوں سے نشانہ بنایا۔

    افسوس ناک واقعے میں مقتول کے ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویربن کر پورا خونی منظردیکھا۔واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی، انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران سمیت کرائم سین یونٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچا اور شواہد اکھٹے کیے۔

    پی ایس ایل10 ،ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

    مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا

    وی آئی پی کالج تلہ گنگ کی گولڈ میڈلسٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب

    ایلون مسک امریکی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار

  • ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار مہنگی پڑ گئی

    ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار مہنگی پڑ گئی

    کراچی میں فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ پر ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی ، ڈاکو سرکاری افسر سے اسلحے کے زور پر نقدی ، موبائل فونز اور دستی گھڑی چھین کر فرار ہوئے تھے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ طارق روڈ متین سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے سرکاری افسر سید بدر شاہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے انسپکشن کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے انھیں سرراہ یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے اس دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا اور انھوں ںے ڈاکووں کا تعاقب کیا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی چلتا رہا اور اس دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، دونوں ڈاکو فرار ہوتے ہوئے کار ساز روڈ تک پہنچ گئے جہاں شدید زخمی ڈاکو سروس روڈ پر ایک دیوار کے قریب پڑا ہوا ملا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا .

    انھوں نے بتایا کہ زخمی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ زخمی والا ڈاکو سرکاری افسر سے واردات میں ملوث تھا ، نوید سومرو نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ساجد جبکہ فرار ساتھی کو اسامہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے لوڈ میگزین ، موبائل فونز ، دستی گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فرار ہونے والا ڈاکو بھی زخمی بتایا جاتا ہے جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔

    وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

  • تنگوانی  :گھرمیں رکھی پرالی کے ڈھیر کوآگ ، فائر بریگیڈ کا انکار، انسانیت شرمسار!

    تنگوانی  :گھرمیں رکھی پرالی کے ڈھیر کوآگ ، فائر بریگیڈ کا انکار، انسانیت شرمسار!

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں معصوم شاہ میں کندھ کوٹ کے مقامی صحافی فدا حسین باجکانی کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ آگ کے شعلوں نے ان کے گھرمیں رکھی پرالی کے دو ڈھیروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو لاکھ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔

    آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، لیکن تنگوانی اور کندھ کوٹ دونوں فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔ تنگوانی فائر بریگیڈ کے انچارج نے اپنی گاڑی کے خراب ہونے کا بہانہ بنایا جبکہ کندھ کوٹ فائر بریگیڈ کے انچارج نے سیاسی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم پی اے عابد خان سندرانی اور تعلقہ چیئرمین راشد سندرانی کے حکم کے بغیر حرکت نہیں کر سکتے۔

    آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پڑوسیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پانی برتنوں میں بھرکر اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ان کی بروقت کوششوں سے مزید نقصان سے بچا جا سکا، لیکن پرالی کے دو ڈحیر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

    اس واقعے نے مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام میں فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی اور سیاسی مداخلت پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک صحافی کے گھر کی یہ حالت ہے تو عام آدمی کی حفاظت کا کیا عالم ہوگا۔

    عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فائر بریگیڈ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے اور سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے۔

  • کورنگی: گیس سے بھڑکی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

    کورنگی: گیس سے بھڑکی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

    کراچی (باغی ٹی وی رپورٹ)کورنگی کریک میں زیر زمین گیس کے اخراج سے شروع ہونے والی آگ کا معمہ 5 روز گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ 28 مارچ 2025 کو اس وقت سامنے آیا جب کورنگی کے سیکٹر 48 کے قریب زمین سے اچانک شعلے بلند ہونے لگے جو مبینہ طور پر زیر زمین گیس کے اخراج کی وجہ سے بھڑک اٹھے۔ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اسے معمولی واقعہ سمجھا لیکن چند گھنٹوں میں ہی آگ کی شدت بڑھ گئی اور اس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی۔ پانچ دن گزر جانے کے باوجود نہ تو آگ کی وجوہات کا حتمی تعین ہو سکا اور نہ ہی اسے مکمل طور پر بجھایا جا سکا، جس سے حکام اور ماہرین کے لیے یہ ایک پیچیدہ چیلنج بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 28 مارچ کو صبح کے وقت کورنگی کے ایک گنجان آباد علاقے میں زمین سے دھواں اور شعلے نکلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قریبی پلاٹ میں پانی کی بورنگ کا کام جاری تھا۔ بورنگ کے دوران زمین سے گیس کا اخراج شروع ہوا جو ممکنہ طور پر کسی چھوٹے زیر زمین ذخیرے سے تعلق رکھتی تھی۔ گیس کے اخراج کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے کئی فٹ بلند ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن روایتی طریقوں سے اسے کنٹرول کرنا ممکن نہ ہوا۔

    حکام نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور عوام کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔ واٹر بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ماہرین کو طلب کیا گیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات کے باوجود یہ واضح نہ ہو سکا کہ گیس کا اخراج کس وجہ سے ہوا اور اس کی نوعیت کیا ہے۔

    پانچ روز گزرنے کے باوجود آگ کی شدت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ رات کے وقت شعلے زیادہ واضح طور پر نظر آتے ہیں جو بعض اوقات 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو جاتے ہیں۔ زمین سے سیاہ رنگ کا پانی بھی ابل کر باہر نکل رہا ہے جو آگ کے ساتھ مل کر ایک عجیب منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ پانی اطراف میں پھیل رہا ہے اور اس سے بدبو بھی پھیل رہی ہے، جس سے مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے واٹر کینن اور فوم کا استعمال کیا، لیکن زیر زمین گیس کے مسلسل اخراج کی وجہ سے آگ بار بار بھڑک اٹھتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گیس ممکنہ طور پر میتھین یا کوئی اور آتش گیر مادہ ہو سکتا ہے جو زمین کے اندر دباؤ میں موجود تھا۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ قدرتی گیس کا کوئی چھوٹا ذخیرہ ہو سکتا ہے جبکہ دیگر اسے صنعتی فضلے یا ناقص سیوریج سسٹم سے جوڑ رہے ہیں۔ نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے، لیکن رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں، جس کی وجہ سے آگ بجھانے کی حکمت عملی تیار کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    میئر کراچی نے 31 مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آگ کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، لیکن اسے مکمل طور پر بجھانے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں زیر زمین گیس کے اخراج کو روکنے کے لیے سوراخ بند کرنا یا کیمیکلز کا استعمال شامل ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ اس عمل میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں بشرطیکہ کوئی نیا پیچیدہ مسئلہ سامنے نہ آئے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کے حکام نے بھی اپنے وسائل بروئے کار لائے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔ قریبی رہائشیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، کیونکہ گیس کے اخراج سے دھماکے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ تاہم، اب تک کوئی بڑا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، سوائے چند افراد کے معمولی زخمی ہونے کے۔

    مقامی رہائشیوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے کیونکہ آگ اور دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری اور بدبو کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ حکام کی جانب سے بروقت معلومات فراہم نہیں کی جا رہی، جس سے افواہوں کو ہوا مل رہی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر گیس کا اخراج طویل عرصے تک جاری رہا تو اس سے مٹی اور زیر زمین پانی کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو زراعت اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو گا۔

    آخری اطلاعات آنے تک آگ جل رہی ہے اور حکام اسے بجھانے کے لیے نئے طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ متاثرہ جگہ پر کنکریٹ ڈال کر گیس کے اخراج کو روکا جائے، لیکن اس کے لیے درست مقام کا تعین ضروری ہے۔ دوسری طرف، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کو کنٹرول شدہ طریقے سے جلنے دیا جائے تاکہ یہ خود ختم ہو جائے۔ فی الحال، صورتحال غیر یقینی ہے اور شہریوں کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

  • بھارت  میں جرمن خاتون سیاح  کا ریپ، ملزم گرفتار

    بھارت میں جرمن خاتون سیاح کا ریپ، ملزم گرفتار

    بھارت میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ حیدرآباد میں پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر دیکھنا چاہتی تھیں۔ 22 سالہ جرمن سیاح کو 24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔متاثرہ خاتون اور ایک آدمی اپنے دوست سے ملنے 4 جنوری کو جرمنی سے حیدرآباد پہنچے تھے، جنہوں نے ماضی میں ان کے ساتھ اٹلی میں تعلیم حاصل کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ خاتون اور جرمنی سے آیا ہوا اس کا دوست میرپت علاقے کی سیر کرنے گئے تھے اور وہ عید کی تقریبات دیکھنا چاہتے تھے اور اسی دوران ملزم کار میں 4 سے 5 بچوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور غیرملکیوں کو شہر کی سیر کروانے کی پیش کش کی اور وہ ان کے ساتھ گئے اور مختلف علاقوں کی سیر کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ جب خاتون کا مرد دوست بچے راستے میں تصاویر بنانے کے لیے اتر گئے اور جب وہ تھوڑی دور گئے تھے لیکن ملزم کار مزید دور لے گیا تاکہ ان کو اچھی جگہ دکھائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر ملزم نے خاتون کو دھمکایا اور مبینہ طور پر کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنا کر وہاں سے فرار ہوگیا۔خاتون نے اپنے جرمن دوست کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں نےپولیس میں شکایت درج کرادی۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے کار ایپ سروس سے کرائے پر لی ہوئی تھی اور بتایا تھا کہ وہ ان کے علاقے کے بچوں کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچوں اور غیرملکی سیاحوں کے ساتھ مختلف علاقوں کی سیر کی اور ایک پیٹرول پمپ میں گئے اور وہاں سے ایک رسید بھی حاصل کی، جو پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے مدد گار ثابت ہوئی۔سدھیر بابو نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

    مذاکرات، بلوچستان حکومت کا وفد اخترمینگل کے پاس پہنچ گیا

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

  • سیالکوٹ: ماں کی سفاکی، تین بچوں کو زہر دیا، ایک بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ: ماں کی سفاکی، تین بچوں کو زہر دیا، ایک بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہدریاض) کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دینے کی وجہ سے سات سالہ بیٹی ام عمارہ جاں بحق ہو گئی، جبکہ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، خاتون سدرہ محسن کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں ام عمارہ (7 سال)، محمد غازی (9 سال) اور محمد حمزہ (3 سال) کو زہر دے دیا۔

    ام عمارہ زہر کے اثر سے جان کی بازی ہار گئی، جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک بچے کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس نے بچوں کے چچا کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزمہ سدرہ محسن واقعے کے بعد فرار ہو گئی ہے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے اور جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق،  تین زخمی

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

    شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا, جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے قریب آکر بیٹے کے سامنے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا ہنگامہ آرائی کے بعد لاش جناح اسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب محمود ملک شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ راحت گل ولد محمد گل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 23 سالہ محمد کاشف ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول پھل فروش تھا۔

    واقعے کے وقت اپنے دوست کی دودھ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان کسی سے لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر راحت گل جابحق اور کاشف زخمی ہوگیا ۔بلدیہ کے علاقے گلشن غازی فرید کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مغل نساء زوجہ نور دین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے امام بارگاہ غازی ٹاؤن ملیر سٹی میں عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ حسان ولد علی عمر کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

  • اوکاڑہ اور ٹھٹھہ میں عید پر المناک حادثات، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    اوکاڑہ اور ٹھٹھہ میں عید پر المناک حادثات، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی:عید الفطر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، جب اوکاڑہ اور ٹھٹھہ میں ہونے والے حادثات میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب تیز رفتار لینڈ کروزر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو خوفناک ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ اس المناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں، بیوی اور ان کی کمسن بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط، روبینہ اور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسرا حادثہ ٹھٹھہ کے قریب لدیا اسٹاپ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ناظم شیدی (24 سال)، گلو کمبہار (27 سال) اور احمد شیدی (25 سال) کے ناموں سے ہوئی۔ زخمی ندیم کمبہار (35 سال) کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال میرپورساکرو منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں کراچی ریفر کر دیا گیا۔

  • کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے مقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیر علاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے.

    افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

  • جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

    جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

    تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیابہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا،گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2 ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔

    شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان