سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)1122خوشاب اور پی سی ایل مینجمنٹ کے زیر اہتمام پائنیر سیمنٹ لمیٹڈچنکی کے افسران اور ورکرز کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء پی سی ایل مینجمنٹ،مینیجر ایچ ایس ای عدنان سلامت،دیگر افسران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی – پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو حال میں شرکاء کو کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے ذریعے بحالی،روڈ ٹریفک حادثات میں مریضوں کی درست اور محفوظ طریقوں سے منتقلی،بہتے خون کی روک تھام،ہڈی کے مختلف نوعیت سے ٹوٹ جانے کی صورتحال میں متاثرہ حصے کو ساکت کرنے کی تکنیک،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے عملی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ ادارے اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں پی سی ایل کے تمام شرکا ء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مینجمنٹ پی سی ایل اور عدنان سلامت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے دی جانے والی ٹریننگ بے حد مفید ثابت ہو گی انہوں نے اور تمام ورکرز نے ریسکیو کی جانب سے جدید ٹریننگ کی فراہمی پرڈاکٹر نیئر عالم اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا عیادہ کیا۔
Category: جرائم و حادثات
-

زمین کا تنازعہ باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی
سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی) بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں میں رنجش پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہک دائم میں باپ کی بیٹے پر فائرنگ
۔باپ نے فائرنگ کے کے سگے بیٹے کو قتل کر دیا،بہواور بیٹا شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ کا بیٹے کے ساتھ زمین کاتنازعہ چل رہا تھا۔آج زمین کو پانی لگانے کے دوران باپ نے فائرنگ کر دی -
انکل ہم زندہ واپس آئینگے؟
قصور
چونیاں کی ایک ننھی گڑیا کا ویڈیو پیغام
قصور اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی جنسی زیادتیوں اور اس کے بعد قتل کی وارداتوں سے جہاں والدین تو پریشان ہیں ہی وہیں بچے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اسی عدم تحفظ کی شکار چونیاں قصور کی رہائشی ننھی گڑیا مریم حسین کا ڈی پی او قصور کے نام پیغامالسلام و علیکم انکل ڈی پی او
میں مریم حسین چونیاں سے
ہمیں بتائیں کہ ہم سکول جائیں یا نہیں ؟؟؟
اگر جائیں تو آپ ہمیں گارنٹی دیں ہم خیریت سے گھر واپس آئیں گے یاں نہیں
یہ الفاظ سن کر سخت دل لوگوں کے بھی آنسو نکل آئے -
مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 7 میں سے 4ملزمان گرفتار
مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اسکے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیاتھا۔خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بعدازاں اسے شکار گاہ لیجاکر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.واقعے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تو پولیس نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کیمطابق اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیاگیا.
-

بیٹی اور بیوی نے 55 سالہ شخص کو قتل کردیا ، کیوں قتل کیا وجہ جان کر زمین پیروں سے نکل جائے گی
کراچی: جب بے حیائی اور بے راہ روی حد سے بڑھ جائے تو پھر شرم و حیا بھی اڑ جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 55 سالہ شخص کو بیٹی اور بیوی نے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے قاتل بیٹی اریبہ اور بیوی شمع کوگرفتارکر کے تفتیش شروع کردی۔
14 روٹس پر نئی بسیں چلانے کی منظوری ، کراچی کے لیے خوشی کی خبریں
کراچی پولیس کے مطابق گرفتار بیوی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے مقتول شوہر اقبال بیٹی اریبہ کو مبینہ طور پر حوس کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ شمع کے مطابق اقبال روزانہ نشہ کر کے گھر آتا تھا جس دن قتل کیا اس روز بھی اقبال نشے میں تھا۔
پولیس کو حاصل ہونے والی رپورٹس میںبتایا گیا ہے کہ اقبال نے بیٹے کو پیسے دیئے اور برگر لانے کو کہا۔ عریبہ اس دن گھر آئی ہوئی تھی۔ اقبال نے اس کے بچوں کو چیز دلائی اور باہر بھیجا اور نشے کی حالت میں عریبہ کے ساتھ زبردستی کرنے لگا۔
سرجانی ٹاون کی پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ ملزمہ شمع کے مطابق اسی بات پر عریبہ اور اس کے باپ میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بتایا کہ کمرے میں اندھیرا تھا جب دیکھا تو بیٹی اسے مار رہی تھی،ہاتھا پائی کے دوران شیشے بھی ٹوٹے جو اقبال کو لگے۔
پولیس کو بیٹی عریبہ نےبتایا کہ ان کے والد روزانہ نشہ کرتا تھا۔ عریبہ نے پولیس بیان میں کہا کہ ان کے والد نے پہلے بھی زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔عریبہ نے یہ بھی پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ چھری میرے ہاتھ میں آگئی اور میں مارتی رہی جب تک کہ وہ نہیں مرا۔
-

علم پڑھانے والے اور بانٹنے والے جلاد بن گئے
سرگودھا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا کے نواحی علاقے 69 جنوبی میں القمر ماڈل مڈل سکول کے مسیحا کا معصوم بچے پر تشدد
علم پڑھانے اور بانٹنے والے جلاد بن گئے،سکول گئے بچے پر میڈم کا تشدد کسی بچہ نے کہ دیا کہ میڈم کے ناک پر طوطا بیٹھا ھےطوطا کہنے پر میڈم زاہدہ طیش میں آگئی سرگودھا چک 69 جنوبی کے رہائشی محمد اکرم کے معصوم بیٹے پر سکول میڈم زاہدہ کا تشدد میڈم زاہدہ نے بچے کو ایک گھنٹہ مرغا بنا کر رکھنے کے بعد ڈنڈے کے ساتھ پٹائی کیطالب علم کے جسم پر جگہ جگہ مار تشدد کے نشانات ہیں
طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سکول ہیڈ ماسٹر نے بچے کو دو گھنٹے یرغمال بنائے رکھا
سکول ہیڈ ماسٹر کا طالب علم کے والدین کو گالم گلوج دھمکیاں ورثا انصاف کے حصول کے لیے تھانہ بھاگٹاوالہ پہنچ گی ظالم میڈم زاہدہ اور سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف انصاف کے لئے تھانہ بھاگٹاوالہ میں درخواست دے دی۔
بچے کےوالدین اور اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ -
مظفرگڑھ میں ظلم کی انتہا ء !7افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
ضلع مظفرگڑھ میں مختاراں مائی زیادتی کیس کے بعد اجتماعی زیادتی کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے،7 افراد نے شادی شدہ خاتون کو بچے سمیت اغواء کرنے کے بعد شکار گاہ میں لے جاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میر حاجی میں شادی شدہ خاتون ریحانہ بی بی کو اسکے 2 سالہ بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اغواء کیاگیا،متاثرہ خاتون کیمطابق اسکے بچے کو مارنے کی دھمکی دیکر اسے شکار گاہ لیجایاگیا،جہاں ساتوں افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.اہل علاقہ کیمطابق خاتون بیہوشی کی حالت میں انھیں شکارگاہ میں پڑی ملی جبکہ انھوں نے ملزمان کو فرار ہوتے بھی دیکھا ہے.متاثرہ خاتون ریحانہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ شاہجمال پولیس کے اہلکاروں نے اسے گالیاں نکالیں اور خودکشی کی دھمکی دینے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیاہے.پولیس ترجمان کیمطابق خاتون کامیڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ مفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-

ٹیچر نے اسمبلی میں فائرنگ کردی ، پرنسپل نے بڑی مشکل سے جان بچائی ، فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی ، بچوں کو چھٹی کروا دی گئی
کرک،پہلے بھی پرنسپلز اور اساتذہ کے درمیان تنازعات ہوتے رہتے ہیں اور یہ تنازعات اتنی شدت اختیار نہیں کرتے جتنی شدت کرک کے گورنمنٹ سکول کے پرنسپل اور استاد کے درمیان جھگڑے سے پیدا ہوئی، اطلاعات کے مطابق پرنسپل سے جھگڑے پر ٹیچرنے اسمبلی میں فائرنگ کردی،بھگڈرمچ گئی
حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا
ذرائع کے مطابق کرک کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پرجھگڑاہو گیا ،ٹیچر نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی جس پر سکول میں بھگڈر مچ گئی ،سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھر بھیج دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری سکول پہنچ گئی ،ٹیچر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ والدین بھی پریشان ہیں اور بچے بھی پریشان ہیں ، دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنےوالا شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا،
-

چونیاں قصور میں قیامت کا سماء
قصور
چونیاں نا زمین پھٹی نہ آسمان گرا درندہ صفت اغوا کاروں نے معصوم بچوں کو بدفعلی کے بعد موت کے گھاٹ اُتار دیا پورے شہر میں کہرام کا سماء ہرپاء ہر آنکھ اشکبار ہر دل خون کے آنسو رونے لگا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مُطالبہ
تفصیلات کے مُطابق چونیاں شہر کے مختلف مقامات سے گزشتہ تین ماہ میں چار بچے اغوا ہوئے جنکی تلاش کیلئے مختلف ذرائع استعمال کئے گئے تاحال تھانہ سٹی چونیاں پولیس بلکل ناکام رہی شہر کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں چونیاں انڈسٹریل زون کے قریب واقع کھنڈرات سے برآمد ہوئیں تینوں بچوں کو کپڑے اتار کر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا اغواء ہونے والے چار بچوں میں سے ایک نعش اور دو بچوں کی کھوپڑیاں ملی ہیں اغواء اور قتل ہونے والے بچوں میں فیضان، علی حسنین اور سلمان شامل ہیں عمران تاحال لاپتہ ہے پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور دو بچوں کے جسم کی باقیات کا جائزہ لیا چونیاں شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے بچوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے پورے شہر سمیت ضلع قصور کی عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے شہری خوف میں مُبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے چونیاں شہر میں ظلم کی ایسی داستان رقم ہو گئی ہے جسکی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی بچوں کے والدین صدمہ سے نڈھال ہو گئے ہیں بچوں کے ورثا ء سمیت ہزاروں شہریوں نے وزیراعظم اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مُطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کو بد فعلی کا نشانے والے اور موت کے گھاٹ اتارنے والے درندوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے نشان عبرت بنایا جائے -

معاذ حفیظ قصوری روڈ حادثے میں شدید زخمی
کنگن پور: دارالاندلس شوروم لاہور کے سابق سیلز مین معاذ حفیظ کنگن پور روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، سر پرگہری چوٹ کی وجہ سے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ نکلا ، اطلاعات کے مطابق معاذ حفیظ گزشتہ شام کنگن پور سے موکل آتے ہوئے بجلی گھرکے قریب چلتے موٹر سائیکل پر سے گرگئے اور اس موقع پر جسم پر شدید چوٹیں آئیں
ذرائع کے مطابق معاذ حفیظ کو طبی امداد کے لیے کنگن پور رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ناک سر پر سخت چوٹیں آنے سے ناک اور منہ سے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے لاہور جنرل ہسپتال ٹرانسفر کر دیا ،جہاں سٹی سکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ شدید تھی جس کی وجہ سے سر میں خون جمنے کے اثار بھی پائے جارہے ہیں،
یاد رہے کہ معاذ حفیظ کئی سالوں سے شوروم پر خدمات سرانجام دے رہے تھے . ان دنوں وہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے سخت پریشان تھے اور اسی پریشانی کے عالم میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے اور ڈرائیونگ کے دوران ہی گرگئے ، معاذ حفیظ کو گھر ٹرانسفر کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چند ہفتے طبعیت کی بحالی میں لگےسکتے ہیں،
