Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں سلنڈر دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    لاہور میں سلنڈر دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ،دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    ریسکیو حکام کے مطابق چائے بنانے کے دوران اچانک سلنڈر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے.

    رواں ماہ لاہورمیں سلنڈر پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر پیش آیا ،کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

  • درندے اور درندگی بے لگام ہوگئی ، چونیاں کے بعد فیصل آباد میں‌ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر شدید زخمی کردیا

    درندے اور درندگی بے لگام ہوگئی ، چونیاں کے بعد فیصل آباد میں‌ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر شدید زخمی کردیا

    فیصل آباد: چونیاں میں‌بچوں کو اغوا کے بعد زیادنی کرنے اور پھر قتل کرنے کے واقعات کے سیاہ بادل ابھی چھٹے نہیں‌تھے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نامعلوم ڈرائیور زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر 15 سالہ بچے کا شیشے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق زیادتی کی ناکام کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرائیور15 سالہ عبداللہ کا شیشے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا، زخمی بچے کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق اسلام نگر کا رہائشی 15 سالہ عبداللہ جمعرات کو دربار بابا نور شاہ والی جارہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ میں ایک نامعلوم بس ڈرائیور اسے زبردستی اپنے ساتھ جھال انڈر پاس کے قریب لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

    تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کرنےکے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    ۔

  • چونیاں میں ایک اور بچے کی اغوا کی کوشش ناکام، پولیس صحافیوں کے سوال پر برہم

    چونیاں میں ایک اور بچے کی اغوا کی کوشش ناکام، پولیس صحافیوں کے سوال پر برہم

    چونیاں میں ایک اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم اغوا کاروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود اغوا کار متحرک ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں جہاں بچوں کے اغوا کے بعد قتل کی خبریں آںے کے بعد حکومت متحرک ہوئی وہیں آج ایک اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم کم عمر لڑکا اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ،اس دوران لڑکا زخمی ہوا جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    نامعلوم برقعہ پوش اغواء کاروں نے اغواء کرنے کی کوشش میں ایک بچہ اغوا کیا جو اغواکاروں کے چُنگل سے فرار ہونے میں کامیاب مقامی لوگوں نے تشویش ناک حالت میں بچے کو تحصیل ہسپتال چونیاں پہنچا دیا، مقامی صحافی کے سوالات پر پولیس آگ بگولہ ہو گئی،پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود اغوا کار متحرک ہیں جس سے بچے خوف میں مبتلا ہیں

    چونیاں :بچوں کا اغوا ، قتل اور زیادتی کی تحقیقات جاری، متعدد گرفتار،کسی بھی وقت بریک تھرو ہوسکتا ہے، ڈی پی او قصور

    کسی بھی چونیاں میں‌بچوں‌کے اغوا، قتل اور پھر زیادتی کے حوالے سے بریک تھرو ہوسکتا ہے ، چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات ڈی پی او زاہد نواز مروت کی سربراہی میں جاری ہیں۔ کیس میں متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کئیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا

    مشتبہ افراد کی ڈی این اے سمپلنگ کرلی گئی اس حوالے سے ڈی پی او قصور نے کچھ معلومات دے دی ہیں‌، تفتیشی حکام کے مطابق تین بچوں کا اغواء ایک کلومیٹر کی حدود میں ہوا۔ شبہ ہے کہ مغویان ملزم سے واقفیت رکھتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے نو مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے

    واضح رہے کہ ضلع قصور میں بچوں کی مسخ لاشیں ملنےکے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے، زینب قتل کیس پھر تازہ ہوگیا۔پتوکی میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں،جو وقفہ وقفہ سے کچھ دیر قبل گم ہوئے تھے. ایک بچےکی لاش مکمل حالت میں، جب کہ دوبچوں کے سر اور ہڈیاں برآمد ہوئیں.قتل ہونے والا آٹھ سال کا فیضان پیرکو لاپتا ہوا تھا، سلیمان دس اگست اور علی حسنین ایک ماہ سےلاپتا تھے، علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے لاپتا ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

    رپورٹ میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہے. بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں 9 مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

    چونیاں شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے بچوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے پورے شہر سمیت ضلع قصور کی عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے شہری خوف میں مُبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے چونیاں شہر میں ظلم کی ایسی داستان رقم ہو گئی ہے جسکی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی بچوں کے والدین صدمہ سے نڈھال ہو گئے ہیں بچوں کے ورثا ء سمیت ہزاروں شہریوں نے وزیراعظم اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مُطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کو بد فعلی کا نشانے والے اور موت کے گھاٹ اتارنے والے درندوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے نشان عبرت بنایا جائے

  • مظفرگڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی 11 نایاب پرندے برآمد، شکاری فرار ہونے میں کامیاب

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے قریب نایاب مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور مختلف اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے شکار کیے گئے 11 مہمان پرندے زندہ حالت میں قبضے میں لے لئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے اطراف کے علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے.محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رضاکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 11 پرندے نیل بلاہی (Grey Heron) کو زندہ حالت میں قبضے میں لے لیا.محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق کاروائی کے دوران پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث شکاری فرار ہوگئے.قبضے میں لیے گئے پرندوں کو دوبارہ دریائے سندھ کے کنارے جنگل میں چھوڑ دیا گیا.

  • درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، ایک اور بچہ انسانی درندگی کا نشانہ بن گیا

    لیاقت آباد : درندگی رکنے کا نام ہی نہیں‌لے رہی ، بربریت تھمنےکا نام ہی نہیں‌لے رہی ، اطلاعات کےمطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا شکار بچے کے والد نے انصاف کی اپیل کر دی۔

    اطلاعات کےمطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ علی رضا کو شاہ زیب نامی نوجوان نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ والدین کو علم ہونے کے بعد والد کی مدعیت میں 20 سالہ ملزم شاہ زیب کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاَ۔

    10 سالہ علی رضا کے والد کا کہنا تھا کہ علی رضا ڈھلہ چوک میں درزی کا کام سیکھ رہا ہے جبکہ ملزم نے علی رضا کو دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، شاہ زیب نے علی رضا کو یہ بات کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا

  • نام نہاد نعت خواں عبدالرزاق جامی اور بیٹے کی  لوٹ مار ، انکشافات  ہی انکشافات ، کارروائی کا مطالبہ

    نام نہاد نعت خواں عبدالرزاق جامی اور بیٹے کی لوٹ مار ، انکشافات ہی انکشافات ، کارروائی کا مطالبہ

    چکوال: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ناموں پر جائیداد کی منتقلی اور ہر دور حکومت میں سرکار سے پرکشش مراعات، پلاٹ،گھر اور سرکاری عہدے حاصل کرنے والے نام نہاد نعت خواں عبدالرزاق جامی اور اس کے بیٹے سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ وعشر کمیٹی چکوال سلطان رضا جامی کے بارے میں معلومات اور ضابطہ کی کارروائی کرنے کی استدعاکی گئی ہے

    درخواست گذار نے کہا کہ بندہ جناب کے ادارہ کو معاشرے کے ایک ایسے بلیک میلر اور بہروپیے،خوشآمدی کے بارے میں معلومات فراہم کررہا ہے جس نے ہر دور حکومت میں سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کیا،سرکاری خرچ پر حج اور عمرے ادا کیے اور سرکار سے ذاتی فائدے حاصل کرتا رہا،اس طرح سے مذکور نے قومی خزانے کو مختلف حیلوں،بہانوں اور ہتھکنڈوں سے لوٹا،اس کے بارے میں درج ذیل گزارشات پیش خدمت ہیں کہ ایسے لوگوں کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے معاشرے کو ایسے ناسوروں سے نہ صرف نجات دلائی جائے بلکہ قومی خزانے سے خرچ کی جانیوالی بیش بہا قومی دولت کو واپس لیکر قومی مفادات پر خرچ کیا جائے،

    درخواست گزار نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ بالا نعت خواں نے 1972ء کے دوران جب شہید ذوالفقار علی بھٹو دور حکومت تھا محکمہ اوقاف پنجاب میں اس دور کے صوبائی وزیر اوقاف ملک حاکمین خان سے محکمہ اوقاف میں ایک گھوسٹ پوسٹ جس کا نام مبلغین دین رکھوا کر راولپنڈی ڈویژن میں اپنی سرکاری تعیناتی کروائی اور 2002ء تک اسی پوسٹ کی ماہانہ تنخواہیں، مراعات اور بوگس سفری الاؤنس حاصل کرتا رہا اور 2002ء سے اب تک باقاعدہ طور پر پنشن وصول کررہا ہے،

    عبدالرزاق جامی سے متعلق درخواست گذار نے کہا کہ محکمہ اوقاف میں یہ واحد مبلغ کی پوسٹ ہے جس کا محکمہ ہذا میں آج تک کوئی سرکاری وجود یا نام نہیں ہے،مذکورہ پوسٹ کی آڑ میں دربار”شاہ دی ٹاہلیاں“واقع مری روڈ راولپنڈی کے مقام پر محکمہ اوقاف پنجاب سے سرکاری جگہ پر ایک عالی شان ڈبل سٹوری بلڈنگ تعمیر کروائی اور خود ہی اس پر قابض ہوگیا اور اس کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپےسالانہ سرکاری خزانے سے وصول کرتا رہا،

    ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے کاہ کہ عبدالرزاق جامی نے صدر پاکستان ضیاء الحق مرحوم کے دور حکومت میں قومی خزانے سے سرکاری خرچ پر حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی،یہ کہ علاوہ ازیں مذکورہ بالا نے صدر پاکستان فاروق لغاری کے دور میں بھی صدارتی کوٹہ اور سرکاری خرچ پر دوبارہ حج ادا کیا،مذکورہ بالا نے محترمہ بے نظیر بھٹو دور میں سرکاری خرچ پر عمرہ ادا کیا،یہ کہ معزول سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت اور جلاوطنی کے دور میں متعدد مرتبہ نہ صرف خیراتی عمرے ادا کیے بلکہ موصوف کے دور میں متعدد مرتبہ لندن تک کا سفر بھی سرکاری خرچ پرکیااورمذکورکاپاسپورٹ ریکارڈ حاصل کرکے تمام بیرون ملک کے دورے چیک کیے جائیں،

    عبدالرزاق جامی اس قدر تیزآدمی پایا گیا کہ اس نے معزول سابق وزیراعظم نواز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے اس دور میں سرکاری کوٹے میں سے مختلف ہاؤسنگ سکیموں سے پلاٹ حاصل کرتا رہا، جن میں ایک سبزہ زار ہاؤسنگ سکیم لاہور میں ایک پلاٹ کا حصول،تلہ گنگ ہاؤسنگ سکیم سے اپنی بیوی کے نام پر پلاٹ الاٹ کروایا،اٹک ہاؤسنگ سکیم سے اپنے برادرم غلام مصطفی ولد غلام محمد کے نام پرایک قیمتی پلاٹ الاٹ کروایا،علاوہ ازیں کئی مختلف لوگوں کے نام پر اور بھی بوگس اور خفیہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرواتا رہا،یہ کہ مذکورہ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملک ریاض کی آڑ میں محکمہ جنگلات کی سرکاری زمین پر ایک عالیشان گھر(جامی ہاؤس)تعمیرکیاہواہےجہاں پر پرتعیش زندگی گزارنے میں مصروف ہے،اس گھر کی محکمہ مال کے ریکارڈ میں نہ رجسٹری ہے اور نہ انتقال ہے،محکمہ جنگلات کی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ ہے،

    درخواست میں‌کہا ہے یہ کہ مذکورہ بالا شخص نے 1988ء سے شریف فیملی کے گھر کی رکنیت حاصل کی ہوئی ہے، 1998ء میں شہباز شریف سے سرکاری فنڈ حاصل کر کے اپنے آبائی گاؤں موضع بھرپور تحصیل کلرکہار ضلع چکوال میں”بیت النعت“ کے نام سے اکیڈمی تعمیر کروائی اور جسے بعد میں اپنے ذاتی مصرف میں لا کر اس کی حیثیت ایک گیسٹ ہاؤس میں تبدیل کردی،جس کا واضح ثبوت شہباز شریف کے نام سے اس کی افتتاحی تختی اب بھی تاحال نصب شدہ ہے، یہ کہ علاوہ ازیں مذکورہ بالا نعت خواں نے ضلع چکوال کی تحصیل کلرکہار کے مواضعات بھرپور کلاں، بھرپور تلہ گنگ،کلرکہار، موضع چھنبی،موضع رتہ، موضع کلو،موضع حطار،تلہ گنگ بائی پاس،دودیال روڈ تلہ گنگ اور راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ اور مختلف جگہوں پر مختلف ناموں سے سرکاری فنڈ سے جو کہ شریف فیملی کی طرف سے اسے بے نامی جائیدادیں بنانے کیلئے دیا جاتا تھا

    ذرائع کے مطابق اس شخص کی کرپشن اور چال بازی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ تقریباً پانچ سو کنال کمرشل اور زرعی زمینیں 2013ء کے بعد خریدی گئی اور مندرجہ ذیل ناموں پر منتقل کرائی محکمہ مال سے جس کی تصدیق کروائی جاسکتی ہے نام مندرجہ ذیل ہیں، عبدالرزاق جامی ولد غلام محمد37405-08564420-9،سلطان رضا جامی ولد عبدالرزاق37201-8073125-1،ارسلان رزاق ولد عبدالرزاق،محمد سلیم رضا ولد عبدالرزاق،محمودہ دختر عبدالرزاق،نگہت سلطانہ دختر عبدالرزاق، محمود سلطانہ ولد عبدالرزاق،عاشق رسول ولد فیاض حسین 37204- 7339246-3، فیاض حسین ولد فیروز خان 37201-1584176-3ندیم حیدر قریشی ولد منصف خان37201-6681074-9، صائمہ نورین جامی زوجہ سلطان رضا 37204- 0101529-4، شبانہ شال زوجہ ندیم حیدر 37204- 0173244-8، ملک آصف مقصود ولد ملک سجاد حسین37201-1598050-3مذکورہ بالا کے شناختی کارڈ نمبر کی روشنی میں بینک اکاؤنٹس بھی چیک کراکر حسب ضابطہ کارروائی کی جائے،

    عبدالرزاق جامی نے 2014ء میں اپنے بیٹے سلطان رضا جامی کو چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چکوال تعینات کرایا اور 2018ء تک محکمہ زکوٰہ چکوال کا سارا بجٹ بوگس نام ڈال کر اپنے کھاتہ میں استعمال کیا جس کے ثبوت کے طور پر چکوال زکوٰۃ آفس کا ریکارڈ حاصل کرکے اسپیشل آڈٹ کراکر تحقیقات کی جاسکتی ہیں کہ کتنی زکوٰۃ کی رقوم خرد برد ہوئیں،یہ کہ اپنے بیٹے سلطان رضا جامی کو DHA-1ہاؤسنگ سکیم میں آئیڈیل گولڈ سنٹر کے نام سے جیولری کی ایک اربوں روپے کی لاگت سے دکان جعلی اور فرضی ناموں پر کھلوا کر دی ہوئی ہے

    بحریہ ٹاؤن میں بھی دو جیولری کی دکانیں اور ایک پراپرٹی دفتر بھی کھولا ہوا ہے چار عالیشان اپ ماڈل گاڑیاں بھی ان کی ملکیت میں ہیں،یہ کہ شبہاز شریف کے پچھلے دور حکومت میں تلہ گنگ، کلر کہار روڈ کی مرمت کیلئے خصوصی طو رپر وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ سے ایک ڈائریکٹو2016ءمیں مالیتی 5کروڑ 77لاکھ اور دوسرا 2017-18کے بجٹ سے9 کروڑ 20لاکھ حاصل کیے اور سڑک پر تارکول ڈالنے کیلئے دو کروڑ کی علیحدہ منظوری حاصل کی گئی اور محکمہ ہائی وے چکوال کے مندرجہ ذیل سٹاف،مجتبیٰ سب انجنیئر خالد سب انجنیر،عدیل ایس ڈی او، نوید بھٹی ایکسین کے ساتھ ساز باز کرکے ممتاز اینڈ کمپنی کے نام پر مصری خان ٹھیکیدار کو مذکورہ بالا سڑک تلہ گنگ، کلر کہار روڈ کی مرمت کا ٹھیکہ دیا گیا،موقع پر 17 کروڑ فنڈ کی بجائے دو کروڑ کا کام بھی نہیں ہوا، سڑک کی اسپیشل انسپکشن کروا کر بذریعہ لیبارٹری تحقیقات کرائی جائیں،

    درخواست میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہےکہ2016ء میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، عبدالرزاق جامی کی بیوی کی وفات پر تعزیت کیلئے اس کے گھر جامی ہاؤس موضع بھرپور تحصیل کلر کہار ضلع چکوال تشریف لائے اور سرکاری فنڈ کا بے دریغ استعمال کیاگیا، مذکورہ گھر کی تمام تزئین وآرائش جواب بھی موجود ہے، سرکاری فنڈ سے کی گئی اس سرکاری فنڈ کی تحقیقات بھی ضروری ہیں، جناب عالی! پاکستان کا ایک وفادار شہری ہونے کے ناطہ سے مندرجہ بالا حقائق جو کہ اس ملک کے ساتھ، اس قوم کے ساتھ ایسے معاشرہ کے گھٹیا کرداروں نے ادا کیے ہیں،

    حکومت زور پر اور یہ تمام اثاثہ جات سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی فیملی کی کرپشن سے حاصل کردہ رقوم کو چھپانے کیلئے ان ناموں پر یہ اثاثہ جات بنائے گئے ہیں چونکہ عبدالرزاق جامی کی اپنی 2000ء سے پہلے کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے یہ اپنے موضع میں اپنے خاندان چند کنال کا مالک ہے اور اب ان مندرجہ بالا دیہات کا کل رقبہ جو کہ 2013ء کے بعد سرکاری رقوم سے خرید کیا گیا ہے تقریباً پچاس کنال سے اوپر بنتا ہے،اس میں شہری پلاٹ ہیں،کمرشل جگہیں ہیں تمام ریکارڈ چیک کرکے ان جائیدادوں کو نیلام کرکے سرکاری فنڈز میں جمع کرائی جائیں،جناب عالی!سائل ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے مذکورہ نعت خواں عبدالرزاق جامی اور اس کا بیٹا سلطان رضا جامی اب بھی ہر لحاظ سے بااثر ہیں ایک تو سائل کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سائل کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے

  • 25سالہ مہرالنساء کو بازیاب کروا کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا

    25سالہ مہرالنساء کو بازیاب کروا کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا

    لاہور : خاوند سے جھگڑ کر گھر سے جانے والی خاتون کسی اور کے ہتھے چڑھ گئی ، مبینہ طور پر مغوی خاتون کو لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا ہے،

    لاہور پولیس ذرائع کےمطابق اس مغوی خاتون سے متعلق درخواست دائر کرنے پر لاہورانویسٹی گیشن پولیس سبزہ زارنے بروقت کارروائی کی ، ذرائع کے مطابق پولیس نے 25سالہ مہرالنساء کو بازیاب کروا کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

    پولیس حکام نے اس حوالےسے بتایا ہے کہ 25 سالہ مہرالنساء کے شوہر رضوان انور نے تھانہ سبزہ زار میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی طرف سے مغویہ کی بازیابی پر پولیس ٹیم کوشاباش دی

  • چونیاں :بچوں کا اغوا ، قتل اور زیادتی کی تحقیقات جاری، متعدد گرفتار،کسی بھی وقت بریک تھرو ہوسکتا ہے، ڈی پی او قصور

    چونیاں :بچوں کا اغوا ، قتل اور زیادتی کی تحقیقات جاری، متعدد گرفتار،کسی بھی وقت بریک تھرو ہوسکتا ہے، ڈی پی او قصور

    چونیاں: کسی بھی چونیاں میں‌بچوں‌کے اغوا، قتل اور پھر زیادتی کے حوالے سے بریک تھرو ہوسکتا ہے ، چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات ڈی پی او زاہد نواز مروت کی سربراہی میں جاری ہیں۔ کیس میں متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کئیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا

    مشتبہ افراد کی ڈی این اے سمپلنگ کرلی گئی اس حوالے سے ڈی پی او قصور نے کچھ معلومات دے دی ہیں‌، تفتیشی حکام کے مطابق تین بچوں کا اغواء ایک کلومیٹر کی حدود میں ہوا۔ شبہ ہے کہ مغویان ملزم سے واقفیت رکھتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے نو مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے

    پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کے بعد روپوش ہونے والے افراد کی نشاندی بھی کی جا رہی ہے جبکہ علاقہ کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کرکے فرانزک لیب کو بھیج دیئے ہیں۔ جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔مشکوک افراد کے انٹریوکیے جارہے ہیں،

  • قصور کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی دوکمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی،مقدمہ درج

    قصور کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی دوکمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی،مقدمہ درج

    ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 19 ستمبر (اے پی پی)تحصیل پیر محل کے شہری علاقہ مکہ بلاک سے 2کمسن بچوں 4سالہ عروشہ دختر شعیب اور 3سالہ عبدالحنان ولد تیمور کی پر اسرار گمشدگی کے بعد ضلع بھر میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،جبکہ ڈی پی او وقار قریشی کی ہدایت پر تھانہ پیر محل پولیس نے کمسن بچوں کی گمشدگی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،تاحال دونوں کمسن بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اس حوالے سیڈی پی او وقار قریشی نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،بچوں کو جلد تلاش کرلیا جائے گا،جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے اونٹ اور دیگر مویشی فروخت کیلئے مقامی شہروں میں لانے والے نامعلوم افراد بھی اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

  • ملک بھر میں‌رواں سال سے اب تک  1304 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بن چکے، شرمناک ، خطرناک رپورٹ

    ملک بھر میں‌رواں سال سے اب تک 1304 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بن چکے، شرمناک ، خطرناک رپورٹ

    لاہور:یہ پہلا واقعہ نہیں‌کہ ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر کسی نے آگاہ کیا ہوبلکہ ریاست کے ذمہ داراران کو ہر وقت آگاہ کیا جاتا رہا ہے ، پاکستان میں‌بچوں‌کے ساتھ جنسی زیادتی کے سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہےپاکستان میں سال 2019 کے دوران اب تک تیرہ سو چار بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

    بچوں پر مشکلات اور جنسی زیادتیوں کے حوالے سے تحقیق اور سروے کرنے والی تنظیم ساحل نے بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والوں میں729 جبکہ575بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ۔

    ساحل کیطرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں برس روزانہ 7 سے زائد بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ،کم عمری میں شادی کے 40 واقعات پیش آئے جبکہ ایک بچی کو ونی بھی کیا گیا۔ 12 بچوں اور بچیوں کو مدرسے میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں برس جنسی تشدد کا شکار بننے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی ہے۔پنجاب میں 652 سندھ میں 458 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بلوچستان میں 32 جبکہ اسلام آباد میں 90 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ساحل کی طرف سے جاری اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 51، آزاد کشمیر میں 18اور گلگت بلتستان میں 3بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔1145 واقعات پولیس میں رپورٹ ہوئے جبکہ 38 واقعات پولیس نے رپورٹ ہی نہ کیے۔ رواں برس صوبائی دارالحکومت لاہور میں 50 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔