سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )گوجرانوالہ سائبر کرائم کی سرگودھا میں کاروائی تفصیلات کے مطابق
آرمی آفیسر بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے گینگ کا رکن گرفتار ملزم عارف شہزاد کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا
ملزم آرمی آفیسر بن کر شہریوں کو کال کرتا اور ان کے بینک اکاؤنٹ نمبر لے کر اکاؤنٹ سے پیسے نکالتا ابھی تک ملزم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے
ملزم کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انسپکٹر سائبر کرائم اسد رمضان
Category: جرائم و حادثات

سائبر کرائم کی کاروائی ،لاکھوں لوٹنے والا شخص گرفتار

کراچی:ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
کراچی: بالآخر کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اس کی تصاویر ایک رشتہ دار خاتون کو بھی بھیج چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچی کلاس 6 کی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر پریشان ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اور بھی انڈر ایج بچیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ چائلڈ پورنو گرافی میں کم از کم سات سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے اور اس میں صلاح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

کراچی : 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، تشدد سے لڑکی بے ہوش ہوگئی
کراچی :کراچی میں جرائم پیشہ گروہ اور افراد نے پھر سر اٹھا لیے ، ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقہ ڈی ایچ اے بدر کمرشل کے قریب 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، تشدد کا نشانہ بنانے پر لڑکی بے ہوش ہوگئی۔لڑکی کو جناح ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈی ایچ اے بدر کمرشل کے قریب 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، لڑکی کو تشدد کانشانہ بنایا گیاجس پر وہ بے ہوش ہو گئی، متاثرہ لڑکی کو اس کے دوستوں نے بلوایا تھا، پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے،
پولیس حکام کا مزید کہناتھا کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں کہ واقعہ میں کون لوگ ملوث ہیں، تاحال لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔ 25 سالہ ثمرین کو اس کے دوستوں ہی ملاقات کے لئے بلویاتھا، متاثرہ لڑکی کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن بھی ہے۔

سیاسی جماعت کے سابق ایم پی اے کے گھر سے 4 من چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کابہاولپور میں کامیاب چھاپہ، سابق نون لیگی ایم پی اے کا بیٹا گرفتار ،4 من چرس برآمد،
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اےاین ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے۔اےاین ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے۔
کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی جسکی وجہ سے مرکزی ملزم منشیات سمیت پکڑا گیا
اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں
معروف اداکار، گلوکار اور ٹیلی ویژن میزبان محسن عباس حیدر پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اُن پر تشدد کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے! جس کے بعد انہوں نے اپنا تعارف کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام فاطمہ ہے، میں محسن عباس حیدر کی اہلیہ ہوں اور یہ میری کہانی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 26 نومبر 2018 کو پہلی مرتبہ میں نے محسن عباس کو دھوکا دیتے پکڑا، جب میں نے ان کا سامنا کیا تو بجائے شرمندہ ہونے کے محسن نے مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اُس وقت میں حاملہ تھی۔

محسن عباس نے مجھ پر کافی تشدد کیا جس کے بعد مجھے اسپتال لے جانا پڑا ، جہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرا ہونے والا بچہ خیریت سے ہے۔ میں تب بھی اس سارے واقعے کے بعد خاموش رہی ،میں نے اپنے بچے کی خاطر محسن کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

فاطمہ سہیل نے مزید لکھا کہ 20 مئی 2019 کو میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس وقت میں لاہور میں آپریشن تھیٹر میں تھی محسن عباس اپنی محبوبہ (نئی اُبھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ) نازش جہانگیر کے ساتھ کراچی میں تھے۔بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد محسن لاہور آئے اور انہوں نے صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
17 جولائی 2019 کو میں محسن عباس کے گھر گئی اور اُن سے اپنے بیٹے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کو کہا جس پر محسن نے دوبارہ مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے۔
اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں محسن عباس کا اصل چہرہ سب کے سامنے لاؤں گی اور اس کے لیے میں نے فیس بک کا سہارا لیا اور اپنی کہانی تمام لوگوں تک پہنچائی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے بیٹے کی پرورش کیسے کروں گی لیکن مجھے بھروسہ ہے کہ اللہ میری مدد کرے گا۔
فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر کیے جانے والے تشدد کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کے بعد محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے، انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فاطمہ نے یہ قدم اُٹھایا۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد تمام ثبوتوں کے ساتھ سچائی کو منظر عام پر لائیں گے۔

کنجاہ پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 کارندے گرفتار 10 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
گجرات(نمائندہ باغی ٹی)کنجاہ پولیس کامویشی چور وں کے خلاف کریک ڈاﺅن کنجاہ کے علاقہ سے مویشی چوری کرکے ساہیوال لے جانے والے گینگ کے چار کارندے گرفتار ،10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل اور شہ زور ڈالہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پر کنجاہ پولیس کا مویشی چور گینگ کے خلاف خصوصی آپریشن، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ فرقان شہزاد چیمہ اور انچارج چوکی خوجیانوالی ASI فےاض احمد نے پیشہ ورانہ مہارت سے کنجاہ کے دیہاتی علاقہ سے مویشی چوری میں ملوث گینگ کو ٹریس کر کے اس کے چا ر کارندوں کو گرفتار کر لیا۔جن کے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی بھینسوں سمیت 10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30 بور موٹرسائیکل اور شہ ذور ڈالہ بھی برآمد کیا۔ملزمان میں محمد ایوب ولد محمد یعقوب قوم جٹ سکنہ ساہیوال ۲۔محمد یعقوب ولد چنن دین قوم جٹ سکنہ ساہیوال ۳۔محمد ارشد ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ خوجیانوالی ۴۔محمد عمران ولد اللہ دتہ قوم شیخ سکنہ ساہیوال شامل ہیں ۔جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مال مویشی والے ڈیروں پر بطور ملازم کا م کرتے تھے اور وہاں پر ارد گرد کے ڈیروں سے مال مویشی چوری کرکے شہ زور ڈالہ پر لاد کر ساہیوال لے جاتے تھے ۔جہاں پر چھوٹے جانوروں کوقصائیوں کے پاس جبکہ بھینسوں کو منڈی میں بیچ دیتے تھے ۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔

مالم جبہ: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
سوات: سیاحت کے شوقین افراد کے لیے صبح سویرے بری خبر دیر سے مالم جبہ سیر و تفریح کے لیے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیر سے مالم جبہ جانے والے سیاح مالم جبہ سے عشا کے وقت واپس جارہے تھے کہ سیر کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں محمدرسول اور تیرہ سالہ بچی ثنا جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاح مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں.

تلہ گنگ، کوئلے سے بھرا ٹریلر کھائی میں گر گیا،ایک شخص جاں بحق
تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھا ن میں کوئلے سے بھرا ٹریلر کھائی میں جا گرا، ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے.
تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں کا تصادم, ایک شخص کی جان نگل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلہ گنگ کے علاقہ ڈھوک پٹھان کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرالا الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اسٹیشن سے 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں، آپریشن کمانڈر ارسلان ادریس نے بتایا کہ رحیم یار خان سے راولپنڈی جانے والا 22 ویلر کوئلے سے بھرا ٹرالا بریک فیل ہو نے کے باعث اپنے سامنے جاتے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا اس کے بعد ہائی ایس اور سزوکی سے ٹکراتا ہوا پل سے نیچے گہرائی میں جا گرا، حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا،آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے 8 ریسکیورز نے حصہ لیا۔
تلہ گنگ کے علاقہ میں بااثر افراد کا بچے پر بہیمانہ تشدد، پولیس بھی ملزمان سے مل گئی
مظفرگڑھ پولیس کو خاکروب پر تشدد کرنا مہنگا پڑگیا
مظفرگڑھ میں پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف بلدیہ کے خاکروبوں نے احتجاجا تھا نہ خان گڑھ میں کچرے اور گندگی ڈال دی اور احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور بلدیہ ملازمین کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں بلدیہ کے ایک خاکروب پر مبینہ پولیس تشدد کیخلاف خاکروبوں نے تھانے میں احتجاج کیا.خاکروبوں نے کچرے اور گندگی سے بھری ٹرالیاں احتجاجاً تھانہ خانگڑھ کے احاطے میں کھڑی کردیں اور خاکروب پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔اس دوران تھانے میں پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی.تشدد کا شکار بننے والے اہلکار کیساتھ احتجاج کرنے والے بلدیہ خانگڑھ کے خاکروبوں کا کہنا تھا کہ خانگڑھ تھانے کے اے ایس آئی مجاہد نے بااثر افراد کی ایماء پر بلدیہ ملازم عنصر عباس کو نہ صرف غیرقانونی طور پر حراست میں لیا بلکہ بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،اگر کوئی تفتیشی افسر یا اہلکار تشدد میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی.بعدازاں پولیس افسران سے مذاکرات اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاکاروائی کی یقین دہانی کے بعد بلدیہ خان گڑھ کے خاکروبوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

سات سالہ بچے کے ہاتھوں دادا قتل
لاہور میں سات سالہ بچے نے دادا کو قتل کر دیا
لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ہوا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سات سالہ بچے نے دادا کو قتل کر دیا،لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے ایک گھر میں بچے بیڈ پر کھیل رہے تھے، بیڈ پر ہی پستول پڑا ہوا تھا، بچے کا پاوں پستول پر آنے کی وجہ سے گولی چل گئی جو بچے کے دادا کو لگی، گولی لگنے سے دادا کی فوری موت ہو گئی .
ساہیوال سے دولہا بن کر آنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار
اسلام پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کھیلتے ہوئے بچے سے حادثاتی طور پر گولی چلی. پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا.
تلہ گنگ،چائلڈ پورن گرافی کیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا










