Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ظلم کی انتہا ، خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ ، واقعہ سے شدید خوف وہراس

    ظلم کی انتہا ، خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ ، واقعہ سے شدید خوف وہراس

    لاہور : خون سفید ہوگئے ، چچا نے اپنے بھتیجوں پر قیامات ڈھا دی، اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں چچا نے اپنے دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھتیجا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق چاچا نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھتیجوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ دلاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ بابر شدید زخمی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم عارف عرف صابا موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • لاہورمیں تاجرسے ڈاکوؤں نے لوٹی نقدی، تاجر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

    لاہورمیں تاجرسے ڈاکوؤں نے لوٹی نقدی، تاجر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتیوں کی وادارتوں میں اضافہ ہو گیا، ڈاکوؤں نے تاجر سے رقم چھینی تو تاجر نے ڈاکوؤن پر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا

    باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نسیم سپر مارٹ کے مالک سے دو ڈاکوؤن نے 80 ہزار روپے نقد اور موبائل لوٹ چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ تاجر حسن شہزاد نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک گولی بائیک کے پیچھے بیٹھے ڈاکو وقاص کو لگی جس سے بائیک گر گئی۔ مارٹ کے مالک کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو وقاص موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گیا.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لیے.پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر مفرور ڈاکو کی تلاش شروع کردی. پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکو کو جلد گرفتار کر لیا جاے گا.

  • ایف آئی اے نے  غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث 4 درندے گرفتار کرلیئے ، حیرت انگیز انکشافات

    ایف آئی اے نے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث 4 درندے گرفتار کرلیئے ، حیرت انگیز انکشافات

    لاہور :بالآخر ایف آئی اے نے ان درندوں کو گرفتار کرہی لیا جو پیسوں کی خاطر کئی جانوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیںَ اطلاعات کے مطابق پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی اور ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث گروہ کے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا، گروہ گزشتہ 8 سال سے لوگوں کی جانوں سے ساتھ کھیلتا رہا۔

    ذرائع کے مطابق یہ ملزمان 8 سالوں سے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے۔ ڈی جی پی ہوٹا مرتضی حیدر نے متاثرہ خاندانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 متاثرہ خاندان کی شکایت پر 6 ماہ سے کارروائی کر رہے تھے، اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے ساتھ ڈاکٹرز اور دیگر افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ افراد کے لواحقین نے روتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے گردوں کی پیوند کاری کیلئے 25 سے 30 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ متاثرین کے مطابق ملزمان ہارون آباد، بہاولنگر اور چونیاں کے علاقوں میں آلودہ کمروں میں پیوندکاری کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں ایک موقع پر تو کیفیت اتنی جزباتی ہوگئی تھی کہ س دوران ایک متاثرہ خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکی اور روتے ہوئے بتایا کہ ملزموں نے اس کے شوہر کے گردوں کی پیوندکاری کیلئے 25 لاکھ روپے بٹورے مگر دو دن بعد ہی اس کے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون نے بتایا کہ ملزموں کی بے حسی نے میری چار کمسن بچیوں کے سر سے باپ کا سایہ بھی چھین لیا۔

    یاد رہے کہ گروہ کا سرغنہ احمد یار 2017 میں بھی گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث پایا گیا تھا اور وہ 8 سالوں سے یہ کام کر رہا ہے۔ ملزم علاج کے بعد ڈاکٹرز سے بھاری کمیشن لیتا تھا جبکہ میو ہسپتال کا ملازم ٹیکنیشن رؤف بھی اس کام میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق اس جرم میں ملوث دیگر کرداروں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ایسی سخت سزا دی جائے گی کہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے کا تصور بھی نہ کرے

  • خواتین  کو بلیک میل کرنے والے سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں، ایک گرفتار، باقیوں کی باری

    خواتین کو بلیک میل کرنے والے سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں، ایک گرفتار، باقیوں کی باری

    ، لاہور : خواتین کو بلیک میل کرنے والے اور کردار کشی کرنےوالے سزا بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں ، جو باز نہیں آتے تو پھر ان کو وہ حال ہوتا ہے جو ایف آئی اے نے کیا ، اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے مطابق ملزم سلمان کے خلاف خاتون کے بھائی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزم سلمان کو حراست میں لے لیا اور خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد کرلیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے مشہور تھا

  • چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی  بات فائرنگ کر کے  قتل کردیا

    چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی بات فائرنگ کر کے قتل کردیا

    چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی بات فائرنگ کر کے قتل کردیا

    چشتیاں میں چک 53 فتح میں شوہرکا بیوی کے ساتھ جھگڑا جس کے نتیجے میں‌ شوہرنے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ، تھانہ بخشن خان پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم گل خان نیازی موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے تعاقب جاری ہے ، مقتولہ سمیراں بی بی 5 بچوں کی ماں تھی شوہرکا خاتون کے ساتھ اکثرلڑائی جھگڑا رہتاتھا ،

  • سرگودہا میں قتل کی لرزہ خیز واردات،ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    سرگودہا میں قتل کی لرزہ خیز واردات،ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    سرگودہا،لکسیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاندانی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کشی کر لی، مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے سیال موڑ کے قریب چک پٹھانہ میں نور دین نامی شخص نےخاندانی جھگڑے پر اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی، پولیس کے مطابق پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے نور دین نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں اکبر خان، قلم دین، جمال خان ۔دوران خان جبکہ خواتین شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد نور دین نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ لکسیاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی، آر پی او افضال احمد نے ڈی پی او سرگودہاسے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذہنی معزوری کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل وجوہات کا تعین تفتیش کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

  • عمان میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات

    عمان میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان نسبتاً بہت ہی پر امن ملک ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ رات المصنعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع المدہ صناعیہ سے ملحقہ المھا پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ جس میں ایک عمانی شخص پٹرول پمپ پر کام کرنے والے بنگالی آدمی سے 155 ریال عمانی چھین کر فرار ہو گیا۔ مزاحمت کرنے پر عمانی ڈاکو نے چھری کے وار سے بنگالی کو زخمی کر دیا۔ پٹرول پمپ کے مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت صرف ایک آدمی ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ رات تقریبا 2 بج کر 35 منٹ پر ایک نقاب پوش شخص گاڑی دور میں کھڑی کر پٹرول پمپ پر آیا اور چھری دکھا کر پیسے طلب کیے۔ بنگالی ورکر کے انکار اور مزاحمت کرنے پر وہ شخص چھری سے حملہ آور ہوا اور پیسوں کا بیگ لیکر فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت بیگ میں صرف 155 ریال موجود تھے بعد ازاں معمولی زخمی ہونے والے بنگالی نے فوری طور پر مینجر سے رابطہ کیا۔ اور پھر پولیس کو مطلع کیا گیا۔
    پولیس نے متاثرہ شخص کے بیان و شواہد اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پٹرول پمپ مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندہ کو بھی سی سی ٹی وی ویڈیو دکھائی جس میں ایک شخص چھری سے بنگالی ورکر پر حملہ آور ہو کر پیسوں کا بیگ چھین کر بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
    اس سے پہلے بھی گزشتہ کچھ عرصہ میں ملدہ صناعیہ سے مختلف اشیاء کی چوریاں ہو چکی ہیں

  • شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    کراچی سے شیرخوار بچے کو اغوا کر کے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام ، کراچی ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام نے جانے دیا دبئی کے عملے نے پکڑلیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق "کراچی سے اغوا کیے گئے بچے کو دبئی لے جانے کی کوشش نا کام ہوگئی ..کراچی سے ایک شیر خوار بچے بیگ میں بند کیا گیا اور دبئی لے جایا جا رہا تھا کراچی کے سیکیورٹی حکام کی غفلت کہیں یا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملی بھگت بہر حال کراچی ایئر پورٹ سے بیگ کو کلیئر کر کے جانے دیا گیا. دبئی پہچنے پر بچے کو بازیاب کر لیا گیا. دبئی کے کسٹم حکام نے بچے کو بیگ سے نکال کر ملزم کو گرفتا کر لیا.
    پاکستان سے انسانی سمگلنگ کی اجازت دینے اور بچے کو بیگ کے اندر بلا روک ٹوک جانے دینے پر متعقلہ حکام اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیئے.ایسے افراد کو ڈھیل دینے سے نا صرف ایسے گھناؤنے جرم سے انسانی سمگلنگ میں مدد ملتی ہے بلکہ وطن عزیز کی دنیا بھر کے اندر بدنامی بھی ہوتی ہے.

  • خلع کے بغیر دوسری شادی، شوہر بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    خلع کے بغیر دوسری شادی، شوہر بیوی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    خلع کے بغیر دوسری شادی کرنے والی بیوی کے خلاف شوہرنے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں امتیاز نامی سائل نے کہا کہ تین بچوں کی ماں فوزیہ امتیاز نے جعلی طلاق ظاہر کرکے دوسرے شخص سے شادی کرلی ،شوگر کے باعث بینائی چلی گئی تو بیوی نے ساتھ چھوڑ دیا،

    دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    درخواست گزارسائل امتیاز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں لکھا کہ بیوی سے بے حد پیار کرتا ہوں مگر معذور ہونے کے بعد بیوی ساتھ چھوڑ گئی، درخواست میں مزید لکھا گیا کہ متعلقہ یونین کونسل میں بھی طلاق سے متعلق کوئی دستاویزاتی ثبوت نہیں، عدالت قانونی کاروائی کرے.

     

    آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،ملزم عاطف عباس کا تفتیشی افسر سے مکالمہ

  • دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    دیرینہ دشمنی،عدالت کے حکم پر جیل سے آج ہی رہا ہونے والے چار افراد کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں پیش آیا،ننکانہ صاحب کے علاقے چوک موڑ کھنڈا میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، تھانہ مانگٹانوالا کے قریبی گاوں ڈھڈیاں میں بھٹی برادری کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ رواں برس پانچ ماہ قبل ریاست اور اس کے ساتھیوں نے محمد بوٹا بھٹی کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مانگٹانوالا میں درج تھا۔ آج مخالفین نے موقع پا کر بوٹا بھٹی کا بدلہ لینے کے لیے ریاست اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    ڈی پی او ننکانہ بھی موقع پر پہنچے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا