سرگودھا۔24اگست(اے پی پی)محکمہ انہار نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کر کے 32کاشتکاروں کو نہری پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ محکمہ انہار نے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے رات کی تاریکی میں چھاپے مارتے ہوئے نصیر پور کلاں، سکیسر، 67شمالی،گھلا پور،فتح والا اور ملحقہ علاقوں میں زیر زمین پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ کٹ لگا کر نہری پانی چوری کرتے ہوئے شانہ،احسان،حبیب اللہ،سلطان علی، آفتاب، ارشاد، افتخار حسین،نصر وغیرہ 32 کاشتکاروں کو پکڑا لیا گیا،جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مزید کاروائیاں پانی چوروں کے خلاف جاری ہیں
Category: جرائم و حادثات
-

دوبھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا
پشاور: دشمنی سے خاندان ، قبیلے اور معاشرے تباہ ہوتے دیکھے ، ایسا ہی ایک واقعہ پشاور کے علاقے ریگی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر دو بھائیوں اور خاتون سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں دو فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جس کے حل کے لیے دو بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،
-

اطالوی لڑکی پاکستانی سسرالیوں کے ہتھے چڑھ گئی ، مار مار کر بر ا حال کردیا ،
کراچی :اطالوی لڑکی سندھی شوہر کے ظلم کا شکار ، شوہر اور ساس نے مار مار کر لہولہان کردیا ، اطلاع ملنے پر شوہر اور ساس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اطالوی لڑکی کے کیس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں شوہر اور ساس کے تشدد کا نشانہ بنبےوالی اطالوی لڑکی علیشبہ کے کیس پرڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی، تحقیقاتی کمیٹی کو متاثرہ لڑکی کے شوہر علی جابر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی کا شوہرملزم علی جابر ملک سے فرار ہوگیا ہےجس کی گرفتاری کے لئے پولیس موثر اقدامات کررہی ہے۔
-

وین کو حادثہ . 20 سے زائد بچے زخمی ،حادثے کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا
بنوں : حکومتی کوششوں کے باوجود گاڑیوں کی فزیکل حالت بہتر نہ کرنے کی وجہ آئے روز حادثے ہونے لگے ، ایسا ہی ایک حادثہ آج بنوں میں پیش آیا جہاں ، اقراء پبلک سکول کی وین کو حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کی وجہ سے 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں اقرء پبلک سکول گمبتی وزیر سب ڈویژن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، سکول وین حادثے میں 20 سے زائد بچے اور بچیوں کو چوٹیں آئی ہیں،اقراء سکول وین بچوں کو لیکر سکول جارہا تھی کہ اچانک گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
دوسری طرف ریکسیو ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے کے بعدریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی طلبہ کوطبی امداد کے لئےفوراً ہسپتال منتقل کیا،واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ والدین نے ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا
-

بشیربلور، ہارون بلور کو قتل کیا، اب آپ کی باری، بلور خاندان کو کس ملک سے دھمکی ملی؟
پشاورمیں بلورخاندان کو افغانستان کے موبائل نمبرزسے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی رکن اسمبلی ثمربلور کے سیکریٹری نے سی ٹی ڈی پشاور میں رپورٹ درج کروا دی ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ افغانستان کے نمبر نے کال کرنے والا کالرہارون بلورکے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، کالربشیر بلور اور ہارون بلور کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا ہے .
کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا .
واضح رہے کہ 22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بشیر بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے .
عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم
ہارون احمد بلور پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاست دان تھے۔ وہ مشہور سیاست دان بشیر احمد بلور کے بیٹے تھے۔ وہ 10 جولائی 2018ء کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران میں خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔
-

18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، کون تھا یہ لڑکا خبر نے سب کو رلا دیا
لاہور : جلد بازی یا تقدیر کا معاملہ صبح صبح دردناک ، غم ناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، اطلاعات کے مطابق لاہو رگڑھی شاہو کے علاقے میں کراچی پھاٹک پر ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان عمر ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ریلوے پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں
ریلوے پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے کراچی پھاٹک کے قریب 18 سالہ نوجوان عمر ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد عمر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان گڑھی شاہو کے علاقے ورکشاپس کا رہائشی تھا۔
-

ملائشیا جانے کی کوشش میں جعلی مسافرہوا گرفتار
ملائشیا جانے کی کوشش میں جعلی مسافر کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا
لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران جعلی مسافر کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے تھائی ایئرسے ملائیشیا جانے والے مسافر ناصر محمود کو آف لوڈ کر دیا ،ناصر محمود نوشہرہ کا رہاشی ہے جس کا ویزہ جعلی تھا، ایف آئی اے نے فوری کاروائی کی اور مسافر کو آف لوڈ کر دیا
لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن نے نوشہرہ کے رہائشی مسافر کو تھائی ایئر کی پرواز 346 سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا، جس سے تحقیقات کی جائے گی وہ جعلی ویزے پر کیوں ملائشیا جانا چاہتا تھا
-
ٹیوٹا وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ سٹاپ کالا خطائی روڑ نارنگ منڈی پر تیز رفتار ٹیوٹا وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی-
حادثے میں ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی –ریسکیو 1122 نارنگ منڈی کی امدادی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد RHC نارنگ منڈی منتقل کر-
زخمیوں میں 12 سالہ توصیف ولد محمد سعید، یاسمین زوجہ محمد سعید 35 سال، دلشاد ولدرمضان 40 سال شامل ہیں- -
نیب ٹیم کا ضلع کونسل مظفرگڑھ پر چھاپہ
نیب ملتان کی ٹیم نے مظفرگڑھ ضلع کونسل میں چھاپہ مار کر گزشتہ بلدیاتی دور کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کیمطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے کے منصوبوں،ٹھیکوں کی بندربانٹ اور قیمتی جائیداد کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.کرپشن کی شکایات پر نیب ملتان کی ٹیم ضلع کونسل مظفرگڑھ پہنچی اور گزشتہ بلدیاتی دور کے منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ریکارڈ قبضے میں لے لیا.ضلع کونسل کے ذرائع کیمطابق شہریوں کی جانب سے نیب کو جمع کرائی گئی شکایات پر نیب ٹیم ضلع کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور قیمتی جائیداد کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ کی حوالے سے تحقیقات کررہی ہے.نیب ملتان کی ٹیم نے ضلع کونسل کے مکمل ہونے والے اور زیرتعمیر منصوبوں اور اثاثوں کا بھی معائنہ کیا.ذرائع ضلع کونسل کے کیمطابق ضلع کونسل میں ٹھیکوں کی خلاف قواعد بندربانٹ،منصوبوں میں کرپشن اور ضلع کونسل میں قیمتی جائیداد کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف شہریوں کی شکایات پر نیب ملتان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں.
-

رکشہ ڈرائیور نے جرم کرکے سب کے رونگٹے کھڑے کردیئے
لاہور : رکشہ ڈرائیور بڑے بڑے جرم کرنے لگے ، محنت مزدوری کے نام پر گھنونے جرام کا انکشاف ، اطلاعات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں خاتون کو زبردستی رکشہ میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی سے خاتون کو بازیاب کراکرحوالہ پولیس کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک موریہ پل کے قریب رکشہ سے خاتون کی چیخ وپکار سن کر وارڈن آصف نے اس کا تعاقب شروع کیا اور کچھ دور جا کر انہیں روک لیا۔ خاتون نے ٹریفک وارڈن کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے شیرانوالہ گیٹ کے قریب انہیں زبردستی رکشہ میں بٹھا لیا، اس سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔
اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے ٹریفک وارڈن آصف نے بتایا کہ اس نے ون فائیو پر کال کی اور ملزمان کو کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقاص اور افتخار نامی ملزمان کا تعلق والٹن سے جبکہ خاتون سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔
