Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی خادثہ خاتون جاں بحق

    دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی خادثہ خاتون جاں بحق

    ساہی وال/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شاہ پور روڈ دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی حادثہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 50 سالہ عورت جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہو گیا
    موٹر سائیکل سوار عورت شریفاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ارشد کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا

  • مظفرگڑھ میں بھی ٹارگٹ کلنگ! نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کیمطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں موٹر سائیکل پر سوار منظور حسین اور اسکی بیوی سسرال سے واپس گھر جارہے تھے۔جاکھڑی نالہ کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور حسین اور اسکی بیوی پر فائرنگ کردی۔ریسکیو کیمطابق فائرنگ کے نتیجے میں منظور حسین جاں بحق ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے اسکی بیوی محفوظ رہی.واقعے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ قتل ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.

  • کراچی  سے گرفتار ڈاکو غیرملکی شہری نکلے ، کیا کررہے تھے یہ ڈاکو پولیس حیران و پریشان ہوگئی

    کراچی سے گرفتار ڈاکو غیرملکی شہری نکلے ، کیا کررہے تھے یہ ڈاکو پولیس حیران و پریشان ہوگئی

    کراچی:سہراب گوٹھ میں تین غیر ملکی ڈاکو گرفتار ، پولیس چکرا گئی ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بانٹوہ میمن سوسائٹی، الآصف اسکوائر کے قریب مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگیں تاہم تمام اہلکار خوش قسمتی سے محفوط رہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے جن تین ڈاکووں کو گرفتار کیا ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کا گروہ ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان میں فیض محمد عرف فیضی، اجمل اور زیدی شامل ہیں، تینوں ملزمان افغان شہری ہیں۔

  • بیٹیاں ہی پیدا کرتی  ہو ؛ جاہل ، ظالم  خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

    بیٹیاں ہی پیدا کرتی ہو ؛ جاہل ، ظالم خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ:بیٹیاں ہی پیدا کرتی ہو ، جاہل ،ظالم شوہر نے چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا ، اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ میں چوتھی بار بیٹی کا پیدا ہوناجرم بن گیا ۔ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ چوک شاہ مقیم میں درندہ صفت ظالم شوہر نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کر دی۔ مسلسل چوتھی دفعہ بیٹی کا پیدا ہونا مجبور بیوی نسرین بی بی کا جرم بن گیا۔ بیٹی پیدا ہونے پر درندہ صفت شوہر محمد عمر سیخ پاء ہو گیا اور گلہ دبا کر اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا۔ علاقہ بھر میں خوف ہراس کی فضا پھیل گئی، ہر آنکھ اشک بار ہے۔

    دوسری جانب پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ظالم شوہر محمد عمر کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ موقع پر پہنچ گیے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔پولیس کے مطابق اس ظالم شخص کو ذرا بھر بھی شرم نہیں آئی کہ آخر وہ اس کی بیٹیوں کی ماں ہے ، وہ یتیم بچیاں کیا کریں گی، پولیس کے مطابق اس شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پہلے بھی اپنی بیوی کو بیٹیوں کے طعنے بھی دیتا تھا اور زدوکوب بھی کرتا تھا

  • 2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق ، یہ دونوں کہاں سے تھیں ، خبر سے ہر کوئی پریشان

    2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق ، یہ دونوں کہاں سے تھیں ، خبر سے ہر کوئی پریشان

    کراچی: دو سگی بہنوں کی موت سے کہرام مچ گیا ، اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں2 بہنیں نالے میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئیں، جاں بحق بچیوں میں 14 سال کی سلمیٰ اور 9 سالہ عاصمہ شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ ندی میں کپڑے دھونے گئی تھیں، کپڑے دھونے کے دوران 9 سالہ عاصمہ کا پاؤں پھسل گیا، بہن کو بچانے کے لیے 14 سالہ سلمی نے بھی ندی میں چھلانگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشوں کو نالے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    کراچی ہی میں دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماری پور مچھر کالونی میں 3 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔یاد رہے کہ کھلے سیوریج نالوں میں بچوں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، محمود آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں کئی بچے نالوں میں گر کر جاں بحق ہوچکے

  • تیز رفتاری خطرہ جان ،  مزدا 2 شہریوں کی جان لے گیا ، ہر آنکھ اشک بار

    تیز رفتاری خطرہ جان ، مزدا 2 شہریوں کی جان لے گیا ، ہر آنکھ اشک بار

    فیروز پور روڈ پر مزدا کی بریک فیل ہونے کے باعث دو موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی، ڈرائیور کی غفلت کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    فیروز پور روڈ پر مزدا کی بریک فیل ہو گئی جس کے باعث تیز رفتار مزدا نے دو موٹر سائیکل سوار افراد 50 سالہ الیاس، 26 سالہ نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتار مزدا نے تین گاڑیوں اور دو رکشوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا جبکہ حادثہ میں پانچ افراد بھی زخمی ہوئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    موقع پر موجود وارڈن کا کہنا تھا کہ مزدا ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جس کو گرفتار کرکے ڈولفن پولیس کے حوالے کردیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ مزدا کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    فیروز روزپور روڈ پر حادثہ کی وجہ سے کلمہ چوک سے چونگی تک ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، ٹریفک وارڈنز نے گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹا کر راستہ کلیئر کیا۔

  • 5 مغوی فنکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع ، ڈی ایس پی جاں بحق ، رینجرز بھی طلب کی جاسکتی ہے

    5 مغوی فنکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع ، ڈی ایس پی جاں بحق ، رینجرز بھی طلب کی جاسکتی ہے

    شکارپور : یہ سندھ ہے جہاں ڈاکو دن دیہاڑے 5 فنکاروں کو اغوا کرکے لے گئے ، ان فنکاروں کو چھڑانے کے لیے پولیس نےآپریشن شروع کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق ڈاکؤوں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ جاں بحق ہوگئے، شکار پور میں فوک گلوکار جگر جلال سمیت5فنکاروں کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گڑھی تیغوں میں آپریشن کےدوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد اے ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈاکوؤں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی ڈاکووں کے خلاف آپریشن کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے.

  • فرعون گروپ سے تعلق،دہشت گرد ی میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے فرقہ وارانہ دہشت گرد ی میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے

    آرمی چیف کا بڑا فیصلہ،حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے، دہشت گردوں کاتعلق شیخ ممتازعرف فرعون گروپ سے ہے،شیخ ممتازعرف فرعون جیل سےفرارکے بعد بلوچستان میں روپوش تھا، دہشتگرد حب کے راستے کراچی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے،گرفتاردہشتگرد کےساتھی پنجگورمیں ہلاک ہوچکے ہیں،

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    راجہ عمر خطاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، مفتی تقی عثمانی پرحملےمیں ملوث گروپ تاحال نہیں پکڑاگیا، کالعدم تنظیمیں بینک ڈکیتی کے ذریعے فنڈنگ کرنا چاہتی ہیں،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان سوات فرارہوئے،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کےسلیپرزسیل بھی حرکت میں آجاتے ہیں .

  • مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا

    مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم عاطف زمان کے وکیل نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کی۔
    ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مرید عباس، خضرحیات اور ملزم عاطف کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، ذاتی تنازعات کے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بھی ایسے کیسز میں انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں
    جب کہ مدعی کے وکیل نے اپنے دلائل دیتےہوئے کہا کہ ملزم نے قتل کیس میں ایک میڈیا اور کاروباری شخصیت کو بھی نشانہ بنایا ہے جس پر دہشت گردی ایکٹ لاگو ہوتے ہیں

    یاد رہے کہ 27 جولائی کو مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد اور ملزم عاطف کا ڈرائیور جناح اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ڈرائیور کو 20 جولائی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا

  • کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس کی حراست میں موجود افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطاق ملزم ایاز کو تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والوں میں 10 سے 12 افراد شامل تھے جو کہ علاقہ مکین تھے۔
    گرفتاری کے ڈر سے دیگر افراد علاقے سے روپوش ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص بھی غائب ہے۔

    ریحان کے قتل میں درج ہونے والے مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر 302 میں تبدیل ہوسکتی ہے کیوں کہ واقعہ چار دیواری کے اندر پیش آیا
    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو تشدد کرنے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں اس لڑکے کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔