Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل، سمن آباد میں مقدمہ درج

    پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل، سمن آباد میں مقدمہ درج

    سمن آباد میں پسند کی شادی پرمیاں بیوی کے قتل کا معاملہ ،سمن آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ مقتول اسد کے چچا شہباز احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ،

    زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمن آباد پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ 8ماہ قبل شہباز اور کائنات نے کورٹ میرج کی تھی، کائنات کا ماموں اعظم اکثراسد کوصلح کرنےکا کہتا تھا،اعظم نےکائنات کی والدہ اوربھائی گل شیرکوصلح کے لئےاپنےگھربلایا گھرمیں داخل ہوتے ہی گل شیراوراعظم نےدونامعلوم افراد کےہمراہ فائرنگ کردی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملےکی تحقیقات جاری ہیں جلدملزمان کوگرفتارکرلیا جائے گا .

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی 25 سالہ اسد سے چھ ماہ قبل 24سالہ کائنات نے پسند کی شادی کی تھی ۔ کائنات کا بھائی دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ کائنا ت کو اسکے ماموں اعظم نے لاہور دعوت کے لیے بلایا جب وہ اپنے خاوند اسد کیساتھ ماموں کے گھر سمن آباد پیر غازی روڈ آئے تو لڑکی کا بھائی گل شیر بھی وہاں پہنچ گیا اور دونو ں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ اسد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ماموں اعظم بھی دونوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ دونوں کو اس نے دعوت کے بہانے اپنے گھر میں بلا کر گل شیر کو اطلاع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

  • ٹریفک حادثہ  دو افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کون ہیں‌؟ اہم خبر آگئی

    ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کون ہیں‌؟ اہم خبر آگئی

    کراچی: سپرہائی وے پر دو اور جانیں‌ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں. اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں سپُر ہائی وے احسن آباد چڑھائی کےقریب ٹریفک حادثے میں یہ دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اس موقع پر بتایا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے. پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں. یاد رہے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بڑا اضافہ ہورہاہے اوراس کی بڑی وجہ تیزرفتاری ہے.

  • زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

    زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

    پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےمجرموں کی سزائےموت کوعمرقید میں تبدیل کردیا ،مجرموں کی سزامیں کمی دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد پرکی گئی،اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونےپرایم کیوایم کے 2کارکنان کوسزائےموت سنائی تھی ،

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    مجرموں میں ایم کیوایم کارکن زاہدعباس زیدی اورراشدعرف ٹیلرماسٹر شامل ہیں ،مجرموں نے2013میں ضمنی انتخابات کےدوران پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہدکوقتل کردیاتھا مجرموں کوزہرہ شاہد کےڈرائیورنےجج کے سامنےشناخت کرلیا تھا

    مجرموں نے اعتراف کیا تھا کہ خوف پھیلانےاوربانی ایم کیوایم کی ہدایت پرزہرہ شاہدکوقتل کیا،

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    واضح رہے کہ زہرہ شاہد حسین سیاست دان اور تحریک انصاف کی کراچی میں مرکزی نائب صدر تھیں۔ 2013 انتخابات میں حلقہ این اے۔250 کے انتخاب میں دھاندلی پر احتجاج میں پیش پیش تھی۔ انتخاب کے کچھ دنوں بعد انہیں 19 مئی 2013ء کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

  • بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار، دیکھنے والوں پر لرزہ طاری ، کیوں قتل کیا ؟ بڑی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار، دیکھنے والوں پر لرزہ طاری ، کیوں قتل کیا ؟ بڑی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    لاہور: کہیں غیرت کے نام پر قتل تو کہیں،عدم برداشت کی وجہ سے انسانیت کی تذلیل، ا سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

    غیرت کے نام پر قتل کی دوہری واردات کا واقعہ سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ جہاں کائنات اور اس کا شوہر اسد اپنے ماموں کے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بھائی گل شیر بھی موقع پر آن پہنچا۔ ملزم گل شیر عرف گلو نے اندھا دھند فائر نگ کر کے اسد اور کائنات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی اور گوجرانوالہ میں رہائش پزیر تھے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ساہیوال:معروف کاروباری مرکز میں خوفناک آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

    ساہیوال:معروف کاروباری مرکز میں خوفناک آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

    ساہیوال:خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،آتشزدگی کا یہ خوفناک واقعہ ضلع ساہیوال کی نواحی تحصیل چیچہ وطنی کے کمبوہ چوک میں واقع مشہور کاروباری مرکز سرمہ والا کارپوریشن میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق آج منگل کے روز علی الصبح ہی چیچہ وطنی کے مشہور کاروباری مرکز سرمہ والا کارپوریشن کی بالائی منزل پر مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا،تاہم شدید محنت اور کوشش کے باوجود  آگ پر قابو پانے میں کم و بیش ڈیڑھ گھنٹا لگ گیا جس دوران عمارت میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا،

    واضح رہے کہ سرمہ والا کارپوریشن کے نام سے پاکستان کے کئی شہروں میں اقساط پر ضروریات زندگی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے جو کہ زیادہ تر بیش قیمت ہوتا ہے،اس سامان میں الیکٹرانک و الیکٹرک کی مشہور کمپنیوں کی مختلف اشیاء، ریفریجیٹر،ایئرکنڈیشنر،ایل ای ڈیز،مائیکروویو اوونز اور موٹرسائیکلز وغیرہ شامل ہیں،
    یاد رہے کہ سرمہ والا کارپوریشن میں یہ کم عرصے کے دوران پیش آنے والا آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ہے،
    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے عموماً ایسی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہوتا اور نہ ہی بجلی کی وائرنگ حفاظتی معیار کے مطابق ہوتی ہے،اکثر اوقات یہی عوامل آتشزدگی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ آگ کو بھڑکانے کا باعث بھی بنتے ہیں،
    لیکن سول ڈیفنس سمیت متعلقہ ادارے اس معاملے سے چشم پوشی برتتے چلے آئے ہیں اور چند ایک نمائشی پروگرامات یا فوٹو سیشن کروانے کو ہی اعلی کارکردگی سمجھ لیا جاتا ہے

  • مظفرگڑھ میں منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،خاتون سمیت 4افراد گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔کاروائی کے دوران خاتون سمیت 4 سمگلروں کو بھی گرفتار کیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر اس میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی منشات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمد کے مطابق ٹرک کے مختلف خانوں میں چھپی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی ایک من 12 کلوگرام چرس اور 3 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی گئی.ٹرک میں چھپائی گئی چرس بلوچستان سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو منتقل کی جارہی تھی.آر پی او ڈیرہ غازیخان کیمطابق کاروائی کے دوران خاتون سمگلر زبیدہ سمیت 3 دیگر سمگلروں سیفل،قمر اور پیرمحمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے.گرفتار افراد میں سے قمر اور پیرمحمد کا تعلق بلوچستان اور زبیدہ اور سیفل کا تعلق کوٹ ادو سے ہے.آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمدنے پولیس کو مطلوب منشیات کے سمگلروں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اور تھانہ سنانواں پولیس کو شاباش دی اور انکے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا بھی اعلان کیا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک نمبری70شمالی کے قریب محمد ذیشان جبکہ 78شمالی کے قریب محمد عرفان سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں،نقدی و موبائلز چھین لئے،چک نمبری47شمالی کے حبیب احمد کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اہل ِخانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا،چک نمبر 23 الف جنوبی کے ساجد علی کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان،شاہ پور صدر سے ربنوازکا موٹرسائیکل،چک نمبری96شمالی میں نصب واپڈا کے ٹرانسفارمرسے بھاری مالیتی کوائل،موضع لک کے رہائشی محمد فیاض کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئےگئے

  • خوف ناک حادثہ ، نوجوان جاں بحق ، یہ حادثہ کہاں رونما ہوا ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    خوف ناک حادثہ ، نوجوان جاں بحق ، یہ حادثہ کہاں رونما ہوا ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    لاہور: تیز رفتاری خطرہ جان ، آج کی رات مبشر کے کے گھروالوں کے لیے قیامت کا منظر پیش کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق سگیاں راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار مبشر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس اس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق سگیاں راوی پل پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک سگیاں پھول منڈی کی جانب سے بند روڈ کی طرف آرہا تھا کہ اچانک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک وارڈنز نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

  • مظفرگڑھ سے آئی ایسی خبر جسکو سن کرترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہوجائیں گےپریشان!!

    مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث رجب طیب اردگان ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث جنوبی پنجاب میں معذور افراد کے لیے بنایا گیا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا.
    مظفرگڑھ میں رجب طیب اردگان ہسپتال کے معذور افراد کے ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں آگ لگ گئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے باعث ہسپتال میں معذور افراد کے لیے موجود جنوبی پنجاب کا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا۔ریسکیو 1122کے مطابق آگ لگنے کے باعث سنٹر میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے مصنوعی اعضاء،مشینری اور آلات مکمل طور پر جل گئے.ریسکیو کے 3 فائر ٹینڈرز نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا اور نزدیکی وارڈ کو آگ کی زد میں آنے سے بچالیاگیا۔ریسکیو کیمطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے.ریسکیو کیمطابق آگ لگنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.واضح رہے کہ 2010کے بدترین سیلاب کے بعد رجب طیب اردگان نے ترک حکومت کی جانب یہ ہسپتال بنوایا تھا۔

  • دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار

    دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار

    کھڈیاں خاص ، قصور:-
    (نمائندہ باغی ٹی وی) کھڈیاں خاص سے آتے ہوئے تیز رفتار مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص سے 4 کلومیٹر دور
    جمال پور سٹی کے قریب آلو سے بھرا ہوا مزدا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا تاہم ڈرائیور اور ساتھی زخمی ہوئے جبکہ کسی قسم کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
    مزدا ڈالہ جس کا نمبر
    LES 8554
    ہے آلو کی فصل لوڈ کرکے دیپالپور روڈ کے ذریعے لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے کار آنے کی وجہ سے مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور مزدا ڈالہ کے اگلے دونوں ویل ڈالے سے الگ ہو کر دور جا گرے تھے۔ حادثہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
    پٹرولنگ پولیس چوکی نورپور نے موقع پر پہنچ کر جاۓ وقوعہ کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔